
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام اظہار تشکر کا خط۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف۔بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کیلئے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے،ائیر چیف مارشلپارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے،

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر۔قومی اسمبلی کے معزز ارکان کی پاک فضائیہ کے حق میں یکجہتی قابلِ فخر ہے، ائیر چیف مارشلدشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کی جانب سے خراج تحسین ناقابل فراموش ہے، ائیر چیف مارشلپاک فضائیہ کی کامیابی ربِ کریم کی خاص عنایت اور قومی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ ہے، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوقومی اتحاد و یکجہتی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ائیر چیف مارشلقوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے


، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرپاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہے، ائیر چیف مارشلپاک فضائیہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کو اپنی مقدس ذمہ داری سمجھتی ہے،ظہیر احمد بابر سدھوائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا قومی اہداف کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ،واضح رہے کہ ائیر چیف مارشل کا خط اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کے جواب میں لکھا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خطوط ارسال کیے تھے۔

خطوط میں مسلح افواج بلخصوص پاک فضائیہ کی غیر معمولی جرات، بہادری، مہارت، اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خط میں پارلیمان کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔#PAF











