تازہ تر ین

مجیب الرحمٰن شامی کو 40کروڑ کا قرضہ معاف کرانے پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ،۔۔کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ نے دنیا میں تباھی مچا دی ھے-*بونیر کے علاقے پیر بابا میں سیلاب کے باعث 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 25 خواتین اور 18 بچے شامل ہے۔۔۔۔*خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 153 سے زائد ہونے کا امکان۔۔*بونیر ۔۔۔۔ پاک افواج سیلابی علاقے میں پہنچ گئی ہیں ، انہوں نے امدادی کاروائی شروع ہوگئی۔۔‏سوات میں ایک گھر مکمل طور پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا تفصیلات بادبان ٹی وی پر

لال مسجد آپریشن اور غازی عبدالرشید۔ اظہر سیدلال مسجد آپریشن کی بازگشت دارالحکومت کی فضاؤں میں سنائی دے رہی تھی ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابھی ناکہ بندی شروع نہیں کی تھی۔مولوی عبدالرشید نے صحافیوں کی ملاقاتیں ممکن تھیں لیکن پہلے فون پر انٹرویو دینا ہوتا تھا پھر مسجد کے اندر جانے کی اجازت ملتی تھی۔ بڑی تعداد میں بچیاں اور کم عمر بچے مسجد میں موجود تھے ۔ہم بلیو ایریا روزنامہ جنگ کے بیورو آفس میں بیٹھتے تھے ۔تقریبا روز ہی لال مسجد جاتے ۔غصے اور جذبات سے بھری طالبات اور بچوں سے بات کرتے۔ہمیں پتہ تھا آپریشن ہونا ہے اور ان بچوں میں سے بیشتر آپریشن کی بھینٹ چڑھ جائیں گے۔ایک سات سالہ معصوم چہرے والا خوبصورت پختون بچہ ہمیں روزانہ اپنی کالے برقعہ میں ملبوس نقاب پوش بہن کے ساتھ مسجد کے باہر سڑک پر نظر اتا۔ہم نے ایک روز اسکی بہن کو کہا دو تین روز میں کاروائی شروع ہو جائے گی ۔تم اپنے بھائی کو لے کر واپس بنوں اپنے گھر چلی جاؤ ۔تمہاری واپسی کا سارا بندوبست ہم کر دیتے ہیں۔بچوں کے معصوم زہین کفر اسلام کی جنگ کے نام پر اسقدر آلودہ کر دئے گئے تھے اس بچی نے غصہ سے صاف انکار کر دیا۔مسجد کے منتظمین ان بچوں اور بچیوں کو ہیومین شیلڈ بنائے ہوئے تھے ۔مولوی عبدالرشید اور مولوی عبد العزیز کو یقین تھا مدرسہ میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیوں کی موجودگی میں آپریشن نہیں ہو گا ۔ہمیں کسی سورس سے پتہ چلا اگلے چوبیس گھنٹے میں آپریشن شروع ہو جائے گا اور چند گھنٹے بعد علاقہ میں نقل و حمل بند کر دی جائے گی ۔ہم نے اطلاع ملتے ہی مولوی عبدالرشید کو فون کیا اور ملنے کی اجازت چاہی ۔مولوی نے کہا ابھی آجاؤ بعد میں مصروفیت زیادہ ہے۔ہم اگلے دس منٹ میں مولوی صاحب کے سامنے تھے ۔ہم نے مولوی صاحب سے درخواست کی کہ بنوں کے گل زمان نامی سات سالہ بچے کو چند گھنٹے کیلئے اپنے گھر لیجانا چاہتے ہیں۔اسکی شکل میرے بیٹے سے بہت ملتی ہے

۔اپنے گھر والوں سے ملانا ہے ۔اپ مدرسہ کا کوئی لڑکا ساتھ بھیج دیں دو گھنٹے بعد واپس لے آؤں گا ۔ہمیں آج بھی یاد ہے مولوی عبدالرشید نے چند سیکنڈ بڑے غور سے ہمیں دیکھا اور پھر صاف انکار کر دیا۔ہم نے آخر میں مولوی صاحب کو صاف صاف بتا دیا آپریشن شروع ہونے والا ہے یہ بچہ مارا جائے گا ہم اسے بچانا چاہتے ہیں لیکن مولوی صاحب ٹس سے مس نہ ہوئے الٹا کمرے میں موجود لڑکوں کو کہا اسے باہر چھوڑ او۔اگلے دن آپریشن شروع ہو گیا۔مولوی رشید مارا گیا۔مولوی عزیز طالبات کے برقعہ میں طالبات کے ساتھ فرار ہوتے پکڑا گیا۔آپریشن کے دوران انتظامیہ نے بہت ساری بچیوں اور بچوں کو بچ کر نکل جانے کا موقع فراہم کیا ۔ہماری گنتی کے مطابق تین چار سو بچیاں ،بچے،خواتین آپریشن کے دوران محفوظ راستے سے نکل آئیں ۔لیکن گل زمان اور اسکی بہن ہمیں بچ جانے والوں میں نظر نہیں ائے۔ہم نے بعد ازاں اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کے ایک کولڈ سٹوریج کو بھی دیکھا جہاں ڈیڈ باڈیز رکھی گئی تھیں وہاں بھی گل زمان نہیں ملا۔ہم آج بھی سمجھتے ہیں وہ سات سالہ بچہ اور اسکی بہن اگر آپریشن میں مارے گئے تھے تو اسکا زمہ دار مولوی عبدالرشید اور مولوی عبد العزیز تھے جنہوں نے زیر تعلیم بچوں کو بطور ہیومین شیلڈ استمال کیا ۔

*خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف کا اہم فیصلہ**وزیراعظم شہبازشریف نے چئیرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا**خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پاک آرمی امدادی کاروائیوں میں لگی ہوئی ہے*

مقام چینگئ بانڈہ کے قریب سوکئی میں سرکاری ہیلی کاپٹر ملبہ ملا گیا ہے حادثے کے نتیجے میں دو پائلیٹ سمیت عملے کے پانج افراد شہید ہوئے، صوبائی حکومت کل سوگ کا منانے کا اعلان کیا ہے ، کل صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گاl

*چنیوٹ جشن آزادی پر ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال**چنیوٹ سرگودھا روڈ چُنگی پر رکشہ ٹیکس کی وصولی والا عملہ گُھنڈا گردی میں عروج پکڑنے لگا*رکشہ ڈرائیور پر ڈنڈوں کی بارش کر دیرکشہ ڈرائیور دُہائی کرتا رہا کہ میں نے صبح پرچی لی ہے اُس کے ہاتھ سے پرچی چھین کر پھاڑ دی گئی نئی پرچی خریدنے پر زور دیا گیا اور چلتے رکشہ پر ڈنڈوں کی برسات جاری رہی رکشہ میں بیٹھی سواریوں کو بھی زخمی کردیا گیا کہاں گئی انتظامیہ کہاں گئے ٹھیکہ دار ان کو ہلہ شیریں دینے والے خُدا کے بندے بنو بندوں کے خُدا نہ بنو چنیوٹ میں حسب طاقت ہر کوئی فرعوں بنا ہوا ہے چنیوٹ میں انصاف کیلئے اگر کوئی دروازہ کُھلا ہے تو رکشہ ڈرائیور کھٹکھٹانے کیلئے منتظر ہے کمشنر فیصل آباد میڈم مریم خان صاحبہڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل صاحباسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول صاحب خدارا چنیوٹ کی عوام پر رحم کیا جائے ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ چنیوٹ ضلع میں امن کی فضاء قائم رہ سکے عوامی مطالبہ 🙏🏼

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved