
🚨 *بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔* مصدقہ انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے نوشکی کے قریب انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، کوئٹہ جانے والی دو گاڑیوں کو روک لیا۔ گاڑیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد ہوا، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی کسی بڑی کارروائی کے لئے تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں. 🚨 خادم حسین رضوی کی قبر کہیں بھی شفٹ نہیں کی جا رہی۔ قبر کی حرمت ہے۔ لیکن قبر کے نام پر چندہ اکٹھا نہیں کرنے دیا جائے گا، عظمی بخاری۔ 🚨 *سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ*کراچی: سندھ حکومت اور آئل کمپنیوں کے درمیان ٹیکس کے تنازع پر ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔سندھ حکومت کی جانب سے اچانک انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (cess )کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی شرط بحال کیے جانے کے بعد پیٹرولیم کارگو بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں جس کے باعث ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔نمائندےکے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ڈیولپمنٹ سیس 1994 میں عائد کیا گیا تھا جس کے خلاف پیٹرولیم کمپنیاں ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ گئیں جس پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے حق میں فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 🚨 *کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، آرمی چیف**فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج شر انگیزی اور ترقی مخالف بیانیہ پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر* 🚨 پنجاب میں سی ٹی ڈی کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی, صوبے بھر میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا- 🚨 کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اُس کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ 🚨 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر نیب بلوچستان کی بڑی کامیابینیب بلوچستان نے 13 کھرب روپے مالیت کی جنگلاتی اراضی واگزار کرالی ، اعلامیہ آٹھ ماہ کی طویل اور مسلسل کارروائی کے نتیجے میں 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی واگزار ہوگئی ، اعلامیہ کارروائی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، اعلامیہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ

1) ملکی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر 🚨 (2) بلوچستان پاکستان کا فخر، مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل 🚨 (3) دہشت گرد پراکسیز ختم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر 🚨 (4) محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق 🚨 (5) مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، وزیر داخلہ کی علمائے اہل سنت کو یقین دہانی 🚨 (6) کراچی اور اسلام آباد میں ملاقاتیں، بے گناہ کارکنان کی رہائی اور مساجد و مدارس کے امور میں مداخلت نہ کرنے کا عندیہ 🚨 (7) کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اُس کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ محسن نقوی 🚨 (8) پنجاب حکومت نے حافظ ســعــد رضــوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں سیل کردیں، عظمیٰ بخاری 🚨 (9) وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام، مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہ 🚨 (10) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا 🚨 (11) مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت چھوڑنے کا اعلان کردیا 🚨 (12) وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی 🚨 (13) کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی، نیپرا کا فیصلہ 🚨 (14) خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگر ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے: طلال چودھری 🚨 (15) دھی رانی پروگرام کے تحت گوجرانوالہ کے 165 مستحق جوڑوں کی شادی 🚨 (16) گندم خریداری کا نیا میکنزم پیپلز پارٹی کے اصولی موقف کا نتیجہ ہے: شرجیل انعام میمن 🚨 (17) کامونکے میں موٹر سائیکل سوار بہن بھائی ٹرین تلے آکر جاں بحق 🚨

(18) زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا، خوراک کا تحفظ ناگزیر ہے: حنیف عباسی 🚨 (19) اسحاق ڈار اور مراکشی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت 🚨 (20) پولش وزیر خارجہ 23 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے 🚨 (21) محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد، درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 🚨 (22) چاروں صوبوں سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامیاب 🚨 (23) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ 🚨 (24) شمشان گھاٹ کیس: اب تو کابینہ بھی نہیں ہے، کیسے منظوری ملے گی؟ پشاور ہائیکورٹ 🚨 (25) غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب 🚨 (26) کراچی میں ٹریفک گردی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق 🚨 (27) ابراہیمی معاہدہ؟ سعودی ولی عہد 18 نومبر کو صدر ٹرمپ سے امریکا میں ملاقات کریں گے 🚨 (28) اس را_ئیل راہداری کھولے، غ_ز_ہ میں انسانی امداد کی اشد اور فوری ضرورت ہے: فرانس 🚨 (29) ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو عمران خان جیسی سہولیات دی جائیں، علیمہ خان 🚨 (30) روس کا پاک افـغـاـ ن جنگ بندی کا خیرمقدم، قطر اور ترکیہ کے کردار کی تعریف 🚨 (31) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا 🚨 (32) ڈیجیٹل لوٹ مار، پاکستانی صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان 🚨 (33) آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا 🚨 (34) قمبر شہدادکوٹ: دو گروپوں میں فائرنگ، مزید 3 افراد جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 6 ہوگئیں 🚨 (35) چین کو پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا 🚨 (36) دنیا کے مختلف ممالک میں کینسر کی مختلف اقسام تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت 🚨 (37) طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ’بزدار ٹو‘ قرار دے دیا 🚨 (38) سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان 🚨 (39) آئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف 🚨 (40) کراچی: نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں شدید مالی دباؤ کے باعث باپ نے 2 بیٹیوں کو ذبـح کردیا، علاقے میں کہرام🚨 (41) عمران خان نے مجھے اسی سیل میں رکھا تھا، جہاں آج وہ قید ہیں، احسن اقبال کا انکشاف

🚨 (42) بھارت نے افـغـاـ نستان میں دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھول دیا 🚨 (43) 26ویں آئینی ترمیم کیس: ہمارا تحمل دیکھیے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان 🚨 (44) مذہب کے نام پر جتھے قبول نہیں، یہ جتھے کون اور کس لیے تیار کرتا ہے سب کو پتا ہے: خواجہ آصف 🚨 (45) افـغـاـ ن وزیر دفاع نے پاک افـغـاـ ن کشیدگی میں بھارتی کردار کی باتوں کو مسترد کردیا 🚨 (46) طورخم بارڈر سے آمدورفت اور تجارت 10 روز سے معطل، 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان 🚨 (47) شدید بارشوں اور درآمد میں تعطل سے ٹماٹر کی قلت پیدا ہوئی: محکمہ پرائس کنٹرول 🚨 (48) بارڈر سے سپلائی بحال ہونے کی امید، ملک میں ٹماٹر کی قیمت جلد نیچے آنے کا امکان 🚨 (49) سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع کے باعث پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ایندھن بحران کا خدشہ 🚨 (50) چھ برقی مصنوعات جو بند ہونے کے باوجود بجلی خرچ کرکے بل بڑھاتی رہتی ہیں 🚨 (51) تقریب میں ایک کھلاڑی کے ساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب 🚨 (52) ’منظر ایسا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہو‘، ٹرمپ کے داماد کا غ_ز_ہ کے دورے کے بعد بیان 🚨 (53) سینئر ایر_انی عہدیدار کی بیٹی کی شادی میں مغربی لباس پہننے پر تنازع کھڑا ہوگیا 🚨

(54) ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز شامل کرنے کا فیصلہ 🚨 (55) ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت اور روزگار دیا جائے گا، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری 🚨 (56) جاپان میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب 🚨 (57) 38 سالہ آصف آفریدی کو ڈیبیو پر کیپ پہناتے ہوئے شاہین آفریدی کی گفتگو وائرل 🚨 (58) علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، پولیس کو پیش کرنے کا حکم 🚨 (59) چینی صدر سے تعلقات بہت پسند ہیں، چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہوں: صدر ٹرمپ 🚨 (60) پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ بچے کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے 🚨 (61) سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان 🚨 (62) افـغـاـ نستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع 🚨 (63) پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کے 4 وکٹوں پر 185 رنز 🚨 (64) جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع 🚨 (65) پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں: امریکی جریدہ 🚨 (66) فیکٹ چیک: بی بی سی نے آصف زرداری پر کرپشن الزامات کی کوئی ڈاکومنٹری نشر نہیں کی

🚨 (67) ایکس (ٹوئٹر) نے پرانے غیر فعال یوزر نیمز فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا 🚨 (68) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا 🚨 (69) ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا 🚨 (70) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کی 5 سال قید کی سزا شروع، جیل میں سہولیات پر سوالات 🚨 (71) ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستانی صارفین کی ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں 🚨 (72) ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا 🚨 (73) ٹرمپ ایر_ان کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہیں: آیت اللہ خامنہ ای 🚨 (74) میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں تازہ ترین خطاب🚨 (75) لاہور اور کراچی دنیا کے 5 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگئے، نئی دہلی سرفہرست

*Massive shake-up in Pakistan Army — Who is the new Chairman Joint Chiefs? Major reshuffle of Vice Chief and 4 Corps Commanders! A shocking revelation by Sohail Rana Live after Field Marshal Asim Munir’s extension!*

پاکستان کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہاں ایران، افغانستان، عرب ممالک اور حتیٰ کہ بھارت کے ترجمان تو بآسانی مل جاتے ہیں، مگر پاکستان کا ترجمان کوئی نہیں ہوتا۔ان دنوں افغان پناہ گزین اپنے وطن لوٹ رہے ہیں، اور انہیں بخوبی علم ہے کہ یہ آفت ہم پر کس سبب نازل ہوئی۔ مگر ان کے نزدیک تالبان کا نام لینا گناہِ کبیرہ ہے اور پاکستان کو گالیاں دینا کارِ ثواب۔ جو افغان صحافی اور سماجی کارکن آج امریکہ، کینیڈا، یورپ یا آسٹریلیا میں بیٹھے ہیں، وہ بھی اپنے حکمرانوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پاکستان پر ہی الزام تراشی کرتے ہیں۔وہ دلیل دیتے ہیں کہ افغانستان کی بربادی کی جڑ پاکستان ہے۔ ماضی میں ہم خود بھی پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی افغان پالیسی کے ناقد رہے ہیں، لیکن اگر افغانستان میں جمہوریت کی ناکامی میں پاکستان کا کردار تھا، تو تالبان کے اقتدار میں آنے کا کریڈٹ بھی تو اسی کو جاتا ہے۔ اگر لبرل طبقہ پاکستان کو برا بھلا کہہ رہا ہے تو تالبان کو کم از کم اس کے احسان مند ہونا چاہیے۔ اور اگر لبرل طالبان کے مخالف ہیں، تو پھر انہیں پاکستان کے حالیہ اقدامات کی تحسین کرنی چاہیے۔ مگر ایسا نہیں — پاکستان دشمنی میں تالبان اور لبرل دونوں ایک ہی صفحے پر کھڑے ہیں۔تالبان کے خوف سے بھاگے ہوئے جمہوریت پسند صحافی آج انہی تالبان کی ترجمانی کر رہے ہیں۔دوسری جانب، جس روس نے دس لاکھ افغانیوں کو ہلاک کیا اور چالیس لاکھ کو بے گھر کیا، اس سے کسی لبرل کو کوئی اعتراض نہیں۔ طالبان کے نزدیک تو ماسکو آج قبلۂ اوّل کا درجہ رکھتا ہے۔امریکہ نے بیس برس تک افغانستان میں تباہی مچائی، لیکن لبرلز اسی کے جہازوں کے پہیوں سے لٹک کر وہاں پہنچنے کو آزادی سمجھتے ہیں، اور طالبان صبح و شام انہی سے اچھے تعلقات کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ بھارت نے روس اور امریکہ کے ساتھ مل کر لاکھوں افغانیوں کو مروا دیا، مگر آج یہی لوگ بھارت یاترا پر فخر محسوس کرتے ہیں۔شروع میںٗ جب تالبان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا تو لبرلز خوشی سے جھوم اٹھے، اور جب پاکستان نے جواب دیا تو چیخنے لگے کہ پختونوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب خودکش حملے سرحد کے اُس پار سے ہوتے ہیں تو کیا پختون نہیں مرتے؟ اُس وقت پختون خون کی حرمت کہاں چلی جاتی ہے؟پرسوں ہی خڈی، وزیرستان میں ایک خودکش حملے نے تین معصوم بچوں اور دو بے گناہ عورتوں کی جان لے لی۔ ان کے جسم راکھ بن گئے، ان کی چیخیں اب بھی مٹی میں سنائی دیتی ہیں۔اسی خاندان کے نثار داوڑ، نے لکھا ہے:“کل خڈی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں میرا بیٹا، بیوی، بہن اور بھانجی شہید ہو گئے۔ میری فیملی پاسپورٹ بنوانے جا رہی تھی۔ اگلے مہینے میں نے انہیں اپنے ساتھ لے جا کر ایک پُرامن اور محفوظ زندگی گزارنے کا خواب دیکھا تھا۔ مگر ایک خودکش بمبار نے میرا ماضی، میرا حال، میرا مستقبل اور میری زندگی کی ساری جمع پونجی چھین لی۔ اللہ میرے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔”اس بے گناہ پختون خون پر کسی کے جذبات میں کوئی ہلچل نہیں ہوتی۔لیکن جیسے ہی پاکستان ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو یہ منافق چیخ اٹھتے ہیں کہ پاکستان معصوم افغانوں پر ظلم کر رہا ہے اور بات چیت سے مسئلہ حل کرے۔سوال یہ ہے: بات چیت کیسے؟پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں افغانستان کے ساتھدو سو فلیگ میٹنگیں،دس جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (JCC) اجلاس ہوئے،آٹھ سو سفارتی احتجاج کئے، دو سو میموز آئی ایس آئی کی جانب سے پیش کئے گئے ، چین نے تین بار ثالثی کی ، پاکستان نے علمائے کرام اور سفارتکاروں کے وفود بھی بھیجے۔اور خود وزیرِ خارجہ نے پانچ بار کابل یاترا کی۔اس کے باوجود ایک ہزار سے زائد بار سرحد پار سے دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 3,800 پاکستانی شہید ہوئے اور ان میں اکثریت پختونوں کی تھی۔ایک طرف یہی نام نہاد قوم پرست پاکستان پر الزام لگاتے ہیں کہ اس نے چالیس لاکھ افغانوں کو اس لیے پناہ دی کہ انہیں افغانستان کے خلاف استعمال کرے، اور دوسری طرف جب انہی کو واپس بھیجتا ہے تو انہیں انسانی حقوق یاد آ جاتے ہیں۔کل میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک افغان صحافی پاکستان میں موجود ایک افغان مہاجر سے کہہ رہا تھا: “تم سب پاکستان کے غلام ہو۔”اس مہاجر کا جواب سنہری تھا:“میں غلام ہوں، لیکن میری بیٹی صبح اسکول جا سکتی ہے۔ تم آزاد افغانستان میں ہو، لیکن تمہاری بیٹی گھر سے باہر قدم نہیں رکھ سکتی۔”امریکی اثر کے زمانے میں ان وحشیوں کو چھوڑ کر پورا افغانستان آزاد تھا۔آج، انہی کے ہاتھوں، پورا ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔
ایوان صدر (میڈیا وِنگ)۲۱ اکتوبر ۲۰۲۵صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکبادسَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے: صدر آصف علی زردارییہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے: صدر زرداریجاپان نے پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب کر کے تاریخ رقم کی، پاکستان نے تقریباً چار دہائیاں قبل شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب کیا تھا: صدرِ مملکتوزیرِاعظم سَنائے تاکائچی کی قیادت میں جاپان کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار: صدر زرداریپاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: صدرِ آصف علی زرداری

چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز، نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جو نہایت باصلاحیت، محبِ وطن اور باحوصلہ عوام کا صوبہ ہے، اور یہی عوام اس کی اصل دولت ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کے سماجی و معاشی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے بے پناہ معاشی امکانات کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ صوبے کے عوام کو حقیقی فائدہ پہنچایا جا سکے۔آرمی چیف نے سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت اور بااختیاری میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے سول سوسائٹی کو منفی سیاسی ایجنڈوں سے بالاتر ہو کر بلوچستان کی طویل المدتی خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔آرمی چیف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز، فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج، عوام دشمن اور ترقی دشمن بیانیے پھیلا رہی ہیں، تاکہ صوبے میں بدامنی اور تشدد کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بلوچستان کو اس عفریت سے مکمل طور پر نجات دلائی جا سکے۔آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، تاہم کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ دراندازی یا سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستانی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ورکشاپ کا اختتام ایک کھلے اور بامعنی سوال و جواب کے سیشن پر ہوا۔










