مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہمقبوضہ کشمیر میں معمول کے گشت پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس میں 10 فوجی سوار تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی گاڑی مبینہ طور پر بارودی سرنگ پر چڑھ گئی۔جس سے زور دار دھماکا ہوا اور افراتفری پھیل گئی۔ مزید نفری طلب کی گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔امدادی کاموں کے دوران 8 فوجی اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔










