تازہ تر ین

ٹماٹر 🍅 600 روپے کلو پیاز 120 روپے کلو ،،چینی مکمل طور پر مارکیٹ سے غائب، جیل میں بیٹھے شخص کو پتہ ہی نہیں ملک کتنی ترقی کر گیا ‏علیمہ خان کو تھانہ صادق آباد کیس میں گرفتار کرنے کی تیاریاں ‏26ویں آئینی ترمیم کے خلاف 36 درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع، 8 رکنی آئینی بنچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کر رہا ہے. سماعت سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست دکھائی جا رہی، تفصیلات بادبان ٹی وی پر

‏26ویں آئینی ترمیم کے خلاف 36 درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع، 8 رکنی آئینی بنچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کر رہا ہے. سماعت سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست دکھائی جا رہی ا،

*خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔* پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا

*ڈی آئی خان: فورسز سے جھڑپ میں گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8 خوارج ہلاک*ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔پائپ لائن بچھانےوالے عملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی یہ تشکیل پائپ پلائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی۔

*علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم*انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے

۔عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔

*کروڑوں کے اثاثے، سوشل میڈیا پر شاہانہ زندگی کی نمائش، 20 سے زائد ٹیکس چوروں کی نشاندہی ہوگئی**اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے 20 سے زیادہ ایسے کیسز کا پتا لگایا ہے جو کروڑوں روپے کے اثاثوں ، گاڑیوں اور کثرت سے بیرون ملک سفر کرنے اور سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کررہے ہیں لیکن اپنے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں میں نہ ہونے کے برابر آمدنی یا اثاثے ظاہر کرتے ہیں۔*

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved