
*افغانستان میں فائرنگ سے جعفر ایکسرپیس حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا* کیپٹن رحمان گل المعروف استاد مراد، BLA کی مجید بریگیڈ کا نائب کمانڈر اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھارحمان گل چینی شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت سمیت بڑے حملوں میں ملوث تھا

*ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت*پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیاپیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا، ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔

صدر آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی روانہشنگھائی سی پی پی سی سی کے نائب چیئرمین چن چون نے صدر زرداری کو رخصت کیاہونگ چیاؤ ایئرپورٹ پر پاکستانی و چینی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے

؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی قیادت کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے پر دستخطوں کا خیرمقدم پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا، دونوں قوموں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقپوری قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے ؛

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقسعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص ساتھی رہا ہے اور آج کا یہ معاہدہ اس دوستی کو عملی شکل دینے کی ایک بڑی کامیابی ہے: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقپاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقوزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اعتماد اور بھائی چارے کی نئی بنیاد رکھی ہے جو مستقبل کے لیے خوش آئند ہے: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقیہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور پاکستان ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

کیا شاندار دن تھے حرامزادے اینکروں کے گھروں میں اجلاس ہوتے تھے ،اج زرداری کے خلاف پروپیگنڈہ پروگرام کرنا ہے اور کل نواز شریف کے فلیٹس کے متعلق پراپیگنڈہ کرنا ہے۔قومی خزانے سے اشتہار فلاں اینکرز کے میگزین کو دیتے تھے انتہائی ایمانداری سے اشتہار کے پیسے تقسیم ہوتے تھے

۔پالتو ججوں کو لائن دینے والوں کی شان ہی کچھ اور تھی ۔وکلا کی بھاری فیسوں میں بھی اپنے حصے کی شرح طے ہوتی تھی ۔پالتو ججوں کے بچوں کو بھی حیلوں بہانوں سے نوازہ جاتا تھا ۔مرضی کے فیصلے ہوتے تھےآج خبیث باغی اور انقلابی بن کر عوامی ووٹ کی دہائیاں دیتے ہیں۔مرجانے یہیں کے ۔

باجوڑ کی تحصیل ماموند کو سیکیورٹی فورسز نے چاروں طرف سے گھیر لیا،تین سو سے زیادہ افغان دہشت گرد موجود ہیں ۔مقامی ابادی کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایات،دہشت گرد پختون عورتوں اور بچوں کو علاقہ چھوڑنے سے روک رہے ہیں۔مقامی ابادی اور دہشت گردوں میں شدید کشیدگی

۔افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے تباہ کر دیں۔بلوچ عسکریت پسندوں کو چینی مدد سے کچل ڈالیں اور ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نوجوانوں کو معاف کر کے قومی دھارے میں واپس لے ائیں۔نئی دنیا جمہوریت اور عوام کی نہیں طاقت کی دنیا ہے ۔ہمارے پاس طاقت ہے اور پیسے والے عرب ممالک کو ہماری ضرورت ۔

پاک سعودیہ معاہدہ ملب سعودیہ پر حملہ ھوا تو ھم لڑنے جائیں گے ھمارے پاس تو فوج ھے اگر ھم ہر حملہ ھوا تو وہ کیا کریں گے ؟کیا انکی فوج اس قابل ھے کہ وہ کسی کی مدد کر سکے اگر اس قابل ھوتی تو وہ آپ سے کبھی معاہدہ نہی کرتے ۔۔۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ*ولی عہد و وزیر اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی پر وقار دعوت پر پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 17 ستمبر 2025 – 25/3/1447 ہجری کو مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، نے ریاض کے ال یمامہ پیلس میں وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے وفود کی موجودگی میں مذاکرات کا باضابطہ اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے آغاز میں،
وزیر اعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے خیرمقدم کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔ مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری، بھائی چارہ اور اسلامی یکجہتی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کے تناظر میں، ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” (SMDA) پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ، جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے اور پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے برادر عوام کے لیے مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عزت مآب ولی عہد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اچھی صحت، تندرستی اور پاکستان کے برادر عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔










