تازہ تر ین

پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،اس دوران 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروہ کی 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب دراندازی کی کوشش, ژوب کے علاقہ سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے نقل و حرکت کا بروقت نوٹس لیا.ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ژوب کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے پانچ خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیا گیا۔ ژوب کے علاقے سمبازہ میں پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے داخل ہونے والے خوارجی دہشتگردوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے سرحدی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے،پاکستانی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی ہر کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جائے گا۔ خوارج کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کی۔وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک-افغان سرحد پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔انہوں نے کارروائی میں 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی بلوچستان میں دراندازی کو ناکام بنایا۔بہادر سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 5خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔قوم کو بلاشبہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگے، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے، عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کےنئے سفیر ہونگے۔ذرائع کے مطابق نجیب درانی گھانا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،ملک فاروق ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا تعینات کردیے گئے۔ سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ذرائع کے مطابق زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل ہونگے، واجد ہاشمی ملبورن جبکہ تنویر بھٹی شینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے۔ ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی مسافرو ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔تفصیلات کےمطابق کمپلیمنٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ ،سنیکس دئیے جاتے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلیمنٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے ، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو سٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار کے مسافروں نےچلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے مسافروں کو ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،سفری سہولیات میں بہتری کے دعویدار ریلوے حکام پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے آگے بےبس دکھائی دے رہے ہیں، متعدد بار شکایات کے باوجود ریلوے حکام ٹھیکیداروں کی من مانیاں نہ روک سکے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved