*پاک بنگلہ دیش تعلقات کے حوالے سے مشترکہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد*شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات ابھر کر سامنے آرہے ہیں*12 دسمبر 2024* کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس آڈیٹوریم اسلام آباد میں پاک بنگلہ دیش تعلقات پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکانفرنس کا انعقاد *رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی*، *گلوبل یوتھ ایسوسی ایشن*، *پاک سوشل الائنس* اور پاکستان سول سوسائٹی کے اشتراک سے کیا گیا کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے کی مسحور کن دھنوں سے ہوا کانفرنس میں *بنگلہ دیش سے خواتین و حضرات بشمول ڈاکٹر پروفیسر شاہدزمان*، سابق ڈین *ڈھاکہ یونیورسٹی*، اور بین الاقوامی اسکالر کی آن لائن شرکت *1971* کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش سے اتنی بڑی تعداد میں کسی پاکستانی تقریب میں شرکت کی گئی بنگلہ دیشی شرکاء نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی ہندوتوا کی لعنت کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا شرکاء نے مشترکہ امن وخوشحالی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے پر زور دیا پاکستان کی طرف سے *ممتاز ماہرین تعلیم*، *نوجوان رہنما*، *سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ*، اور کامیاب کاروباری افراد مرکزی مقررین تھے تمام شرکاء نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زور دیاشرکاء نے *جعلی خبروں* سے بچنےاور *مسلح افواج* کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت وقت کو اجاگر کیا شرکاء نے مشرقی پاکستان میں *1971 کے ہنگامہ خیز سال* کے دوران ہمارے فوجیوں، بہاریوں اور محب وطن شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں *اسلام آباد اور راولپنڈی* کی مختلف یونیورسٹیوں کے نوجوانوں اور یتیم خانوں کے بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کانفرنس کا اختتام *بنگلہ دیش* سے آئےمہمان مقررین اور تمام شرکاء کے شکریہ کے ساتھ ہوا کانفرنس کے مقررین، یوتھ ٹیم لیڈرز اور کانفرنس کے منتظمین کو یادگاری شیلڈز اور اسناد بھی پیش کی گئیں










