تازہ تر ین

پرانی بوتل نئ شراب لغاری کا بجلی سستی کرنے کا ایک اور فراڈ۔۔اختیارات کا ناجائز استعمال پولیس افسر گرفتار جیل منتقل۔۔ھای کورت اسلام آباد کے احکامات کھوہ کھاتے انتظامیہ نے وزیر اعلی کے پی عمران خان سے ملاقات نہ کر پائے۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کھول دی گئی۔فیلڈ مارشل ارمی جیف انور سعادت کے مزار پر پھول چڑھاے۔۔۔وزیر دفاع مصری ارمی چیف اور مصری صدر سے ون ان ون ملاقات۔پرانی بوتل نئ شراب لغاری کا بجلی سستی کرنے کا ایک اور فراڈ۔۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*💥عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز*لاہور : حکومت کی جانب سے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں لہٰذا مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گوشت کی بےجا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1300 روپے کلو ہے، لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جارہا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مٹن 2400 سو روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

اختیارات کا ناجائز استعمال اور شہری پر جھوٹے مقدمے کا اندراجپشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا محمد کاشف نے ایس ایچ او جاوید مروت کو ایک سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دیعدالت کا ایس ایچ او کو گرفتار کرکے سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم

*حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق*اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ہدف 14 ہزار131 ارب سے گھٹ کر 13 ہزار981 ارب روپے کر دیا گیا جبکہ سیلاب نقصانات کی تصدیق شدہ رپورٹ پر ٹیکس ہدف میں مزید کمی کا امکان ہے۔جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد مقرر کی گئی تاہم رواں مالی سال جی ڈی پی 1 لاکھ 29 ہزار ارب روپے ہدف تک نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ نئے ایم ای ایف پی ڈرافٹ پر میکرو اکنامک فریم میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیا، 1.2 ارب ڈالر کی قسط پر نئی کنٹری رپورٹ میں تمام بینچ مارکس شامل ہوں گے۔

*رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے، دونوں بھائی جلد گرفتار ہونگے: عظمیٰ بخاری*لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے اور دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹـی ـ ایـل ـ پـی ـ سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے اور وفاقی حکومت ہی اب اس انتہا پسند جماعت کے مقدر کا فیصلہ کرے گی۔

*وزیراعظم کا صنعت، زراعت کی ترقی کیلئے’روشن معیشت بجلی پیکج‘کا تحفہ* صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سال رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گیوزیراعظم کا صنعتی،زرعی ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات میں اعلان صنعت کو 34 روپے، زرعی شعبےکو 38 روپے ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کی جائے گی،وزیراعظمصنعتی، زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22.98 روپے یونٹ فراہم کی جائے گی ،وزیراعظمروشن معیشت بجلی پیکج کےتحت دی جانے والی بجلی کا بوجھ کوئی دوسرا شعبہ نہیں اٹھائے گا،وزیراعظممعیشت کی ترقی، روزگار بڑھانے کیلئے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری،وزیراعظمصنعت و زراعت کی ترقی سے قرضوں سے نجات ملے گی،شہبازشریفاللہ کے فضل سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے،وزیراعظم

*حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق*اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ہدف 14 ہزار131 ارب سے گھٹ کر 13 ہزار981 ارب روپے کر دیا گیا جبکہ سیلاب نقصانات کی تصدیق شدہ رپورٹ پر ٹیکس ہدف میں مزید کمی کا امکان ہے۔جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد مقرر کی گئی تاہم رواں مالی سال جی ڈی پی 1 لاکھ 29 ہزار ارب روپے ہدف تک نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ نئے ایم ای ایف پی ڈرافٹ پر میکرو اکنامک فریم میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیا، 1.2 ارب ڈالر کی قسط پر نئی کنٹری رپورٹ میں تمام بینچ مارکس شامل ہوں گے۔

اختیارات کا ناجائز استعمال اور شہری پر جھوٹے مقدمے کا اندراجپشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا محمد کاشف نے ایس ایچ او جاوید مروت کو ایک سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دیعدالت کا ایس ایچ او کو گرفتار کرکے سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جمہوریہ مصر کے ایک اہم سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔اپنے دورے کے دوران، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصری وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار، جنرل عبدالمجید صقر اور مصری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال، اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

*_پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات_* وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جناب رادوساؤ سیکورسکی (Radosław Sikorski) نے آج وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر سمیع ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے پولینڈ کی اعلیٰ سطح کی صنعت کاری اور ترقی کی تعریف کی جو کہ 1970 کی دہائی سے پولینڈ کی ایک خصوصیت رہی ہے ۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، محنت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے پولینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بالخصوص توانائی، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ملاقات میں۔ مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں امن کی کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا اور بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کے لیے پاکستان کے مستقل موقف پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پولینڈ کے وزیراعظم عزت مآب ڈونلڈ ٹسک (Donald Tusk) کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور انہیں جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں پولینڈ کی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں پولینڈ کی سرمایہ کاری 0.5 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، اور تجویز پیش کی کہ پاکستان بھی واٹر ٹریٹمنٹ میں پولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ دونوں ممالک نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں، پولینڈ کے مہمانوں نے دفتر خارجہ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، ساتھ ہی دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور ایک مقامی تھنک ٹینک میں ایک سیمینار سے خطاب بھی کیا۔___

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved