پشاور: کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر مقامی بریگیڈ کمانڈر نے جمرود کے رہائشی، شہید سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے خاندان کو مالی معاونت اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ وقاص احمد شہید نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں 22 دسمبر کو شدت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ ان کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔