تازہ تر ین

ہمارے پاس تنخواہ اور پنشن دینے کے لئے پیسے بالکل نہیں، میں کسی کو سبز باغ نہیں دکھا سکتا، پروفیسر نعمت اللہ (پرو وائس چانسلر گومل یونیورسٹی)۔ڈیڈلائن ختم، حکومت حرکت میں آگئی، افغان شہریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، گرفتاریاں شروع۔۔سپریم لیڈر کے جنازے میں ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کی شرکت۔آکٹاگون: مصر میں 22 ہزارایکٹر رقبے پر پھیلے نئے ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کا افتتاح۔تہران میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع: سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات۔۔علیم خان بلال کیانی کو نئی ذمہ داریاں۔۔وزارت اطلاعات میں اکھاڑ بچھاڑ۔۔افواج پاکستان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں۔۔ایم کیوایم کی وفاقی حکومت چھوڑنےکی دھمکی گورنر شپ واپسی کا مطالبہ۔۔اسحاق ڈار شھباز شریف خطرے میں ایک بار پھر لندن یاترا۔۔پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ۔۔شھدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی اتحاد اور استقامت کی بنیاد رھیں گی۔۔کور کمانڈر کانفرس اعلامیہ۔افغان رجیم کے زیر تسلط زمین پر بھارتی پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ھے ارمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلال جُرأت، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس*شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد رہیں گی، فورم کا شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ کور کمانڈرز کانفرنس نے افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط علاقوں سے پاکستان پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے حملوں کی منصوبہ بندی اور مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیاخطے میں پائیدار امن و استحکام افغان طالبان کے زیر تسلط زمین پر بھارتی پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ہے، *فورم*یہ ذمہ داری افغان طالبان رجیم کی خودساختہ لیڈر شپ کی ہے کہ اُن کے زیر ِ تسلط زمین پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہوں، *کور کمانڈرز کانفرنس*پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی عوام کے تحفظ اور دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، *کور کمانڈرز*پاکستان کی مسلح افواج آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی، *فورم* یہ لازم ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بہترین گورننس کا نظام مہیا کیا جائے، *شرکاء کانفرنس* ایسا مضبوط انتظامی ڈھانچہ جو نہ صرف عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مرکوز ہو بلکہ مذموم سیاسی پشت پناہی میں پنپنے والے دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑے ، *کور کمانڈرز* معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد دُشمن چاہتا ہے کہ کسی طرح ہائبرڈ وارفیئر اور جھوٹے بیانیوں کی مدد سے بدامنی پھیلائی جائے ، *فورم* بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر ایسی کوشش کو بغیر کسی پس و پیش کے سختی سے کچلا جائے گا ، *کور کمانڈرز* علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے تعمیری کردار کو خراجِ تحسین ، *کور کمانڈرز* سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھارت کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے شرکاء کانفرنس نے واضح کیاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24 اپریل 2025 کی ہدایت اس بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ افواج پاکستان حکومتی ہدایات اور پاکستانی عوام کی اُمنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز پانی کے حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے قطعا گریز نہیں کریں گی ، *کور کمانڈرز کانفرنس* کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، *کور کمانڈرز کانفرنس* خطے کے امن کا انحصار کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت فراہم کرنے پر ہے، *شرکاء کانفرنس*تمام کمانڈرز جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل کریں، *فیلڈ مارشل* پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے، *فیلڈ مارشل*

د. لبنى فرح یمن۔سعودی کشیدگی: باب المندب سے متعلق مبینہ انتباہ، بحری نقل و حمل پر خدشاتیمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ مختلف باخبر ذرائع کے مطابق، یمنی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی قیادت اور امریکا کی حمایت سے عائد بحری اور فضائی پابندیاں برقرار رہیں تو آبنائے باب المندب میں سعودی بحری جہازوں کی آمدورفت کو محدود کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے

کہ یمن آئندہ چند گھنٹوں میں ایران کی ماہان ایئر کی دوسری شہری پرواز کی آمد کا منتظر ہے، جبکہ اسی تناظر میں باب المندب کو دباؤ کے ایک ممکنہ سفارتی اور تزویراتی ذریعہ کے طور پر زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔مزید برآں، ذرائع کے مطابق یمنی حکام نے اقوام متحدہ اور سعودی عرب کو یمنی بندرگاہوں پر بحری جہاز رانی سے متعلق عائد پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایک ڈیڈ لائن بھی دی ہے۔ تاہم، اس حوالے سے ڈیڈ لائن کی مدت یا اس کی سرکاری تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ اگر یمنی مطالبات پر پیش رفت نہ ہوئی تو یمنی فورسز بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب میں سعودی بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے یا روکنے کے اقدامات کر سکتی ہیں۔اس معاملے پر سعودی عرب، اقوام متحدہ یا دیگر متعلقہ فریقوں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ مذکورہ دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved