تازہ تر ین

130 روپے یونٹ بجلی کا یونٹ روالپندی میں 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ۔۔بنگلہ دیش میں قاتل برگئڈیر گرفتار۔میں ریاست کی بات کر رہا ہوں، میری تقریر میں ریاست سے مراد پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نہیں تھی۔ بلاول بھٹو زرداری۔پاکستان کرکٹ کا جنازہ نکانے والہ عاقب جاوید۔۔پاکستان کو عبرت ناک شکست۔۔ ۔۔نیتن یاہو ٹرمپ ملاقات، بڑے حملے کی تیاری؟؟۔۔نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں انکھ مچولی جاری۔ اداروں اور ملک کے خلاف ھرزہ سرائی نا قابل قبول معافی تلافی۔ سعودی عرب عراق کی مضبوطی سے خوفزدہ؟ سخت الزامات نے خطے میں نئی بحث چھیڑ دی۔۔ ۔ایران نے مزاحمت کی نئی مثال قائم کی ہے مسعود پزشکیان، ایرانی صدر۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

(بادباننیوز ):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بدھ کووزارتِ خزانہ میں منعقد ہونے والی کابینہ کےاقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔اجلاس میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا گیا اور گندم کی درآمد سے متعلق ضروریات کے تعین اور آپریشنل طریقہ کار وضع کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیر اعظم کریں گے جبکہ اس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر تجارت، وفاقی وزیر اقتصادی امور، وفاقی وزیر قانون، نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کے دفتر کے لیے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے رابطہ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے زراعت و غذائی تحفظ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) شامل ہوں گے۔کمیٹی گندم کی درآمد کی ضرورت کا جامع جائزہ لے گی،

صوبوں کی طلب کا تعین کرے گی اور گندم کی ممکنہ درآمد کے حوالے سے مؤثر آپریشنل طریقہ کار مرتب کرے گی۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وفاقی وزیر توانائی (بجلی) سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے شرکت کی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے زراعت و غذائی تحفظ، متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے وفاقی سیکریٹریز اور سینئر حکام بھی

انتہائی افسوس اور دکھی دل کے ساتھ یہ بات پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ میری نظر میں یہ شخص پاکستان کرکٹ کی موجودہ تباہی کا ایک بڑا ذمہ دار ہے۔مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں صرف چند مخصوص کھلاڑیوں سے ذاتی حساب چکانے اور ان کے کیریئرز کو نقصان پہنچانے کے لیے موجود ہے۔ اسے اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ قومی ٹیم مسلسل ناکام ہو رہی ہے، بس اس کا اپنا مقصد پورا ہوتا رہے۔ذرا کوئی اس سے پوچھے کہ پاکستان کرکٹ کو اس نے کتنے معیاری فاسٹ بولرز دیے؟ اس کی کارکردگی کیا ہے؟ ہر ناکامی کے بعد صرف کپتان بدل دینا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ یہ عوام کو وقتی تسلی دینے کے مترادف ہے۔میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر آپ بھی پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں تو اپنی رائے ضرور دیں۔ یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر کرکٹ پرست تک یہ آواز پہنچ سکے۔آپ کی نظر میں پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار کون ہے؟میں آپ سب کی آراء پڑھنے کے بعد اپنا اگلا قدم اٹھاؤں گا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved