خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس حولدار مدثر محمود شہید (عمر، 36 سال، ساکن ضلع راولپنڈی) اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید (عمر، 27 سال، ساکن ضلع پونچھ آزاد کشمیر) کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کردی گئی

* *راولپنڈی، 13 اپریل 2024 ء:*13 اپریل 2024 کو خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس حولدار مدثر محمود شہید (عمر، 36 سال، ساکن ضلع راولپنڈی) اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید (عمر، 27 سال، ساکن ضلع پونچھ آزاد کشمیر) کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کردی گئی، شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان, مقامی لوگوں اور پولیس کے عہدیداران کی شرکتشہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیںدہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عید کے دوران مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خیبر پختونخوا میں ریسکیو سروسز نے عید کے تین دنوں میں 2,560 ایمرجنسی خدمات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 488 ٹریفک حادثات رونما ہوئے

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عید کے دوران مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خیبر پختونخوا میں ریسکیو سروسز نے عید کے تین دنوں میں 2,560 ایمرجنسی خدمات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 488 ٹریفک حادثات رونما ہوئے، جبکہ 11 ڈوبنے کے واقعات ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف واقعات میں 2,805 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تین دن کے دوران 6 ہزار 294 حادثات رپورٹ ہوئے۔ترجمان ریسکیو سروسز کے مطابق لاہور میں عیدکے دوران ٹریفک حادثات میں 32 افراد جاں بحق ہوئے۔تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کے 6031، رکشے کے 304 اورگاڑیوں کے 704 حادثات ہوئے۔ان حادثات میں کل 5،609 مرد اور 1،735 خواتین متاثر جبکہ سب سے زیادہ، 1،082 واقعات لاہور میں ہوئے۔

ڈالر کی قیمت 220 روپے تک گر جانے کی پیشن گوئی، حقیقی شرح سود مثبت ہو جانے کے باعث پاکستانی روپیہ کی قدر میں 55 رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ایک سابق سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ ریئل انٹرسٹ ریٹ کی صورتحال کے سبب پاکستانی روپیہ 2025 کے اوائل میں بڑھ کر 220 یا 230 تک پہنچ جائے گا۔یعنی ڈالر 220 روپے کا ہو جائے گا۔

ڈالر کی قیمت 220 روپے تک گر جانے کی پیشن گوئی، حقیقی شرح سود مثبت ہو جانے کے باعث پاکستانی روپیہ کی قدر میں 55 رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ایک سابق سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ ریئل انٹرسٹ ریٹ کی صورتحال کے سبب پاکستانی روپیہ 2025 کے اوائل میں بڑھ کر 220 یا 230 تک پہنچ جائے گا۔یعنی ڈالر 220 روپے کا ہو جائے گا۔ مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا جس کے نتیجے میں ریئل انٹرسٹ ریٹ مزید مثبت ہو جائے گا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کی قرضوں پر سود کی رقم بھی کم ہوگی اور روپے کی قدر بہتر ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے کی سطح سے نیچے آ چکی۔عید سے قبل آخری کاروباری روز کے دوران کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں (انٹربینک اور اوپن مارکیٹ)میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں کے ابتدائی 9ماہ میں 21ارب ڈالر موصول ہونے اور مارچ میں ترسیلات زر کی آمد 31فیصد کے اضافے سے 3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچنے جیسے مثبت عوامل زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کو مزید تگڑا کرنے کا باعث بنے۔سعودی عرب کی پاکستان کے آئل اینڈ گیس، ریکوڈک ریفائنری ودیگر شعبوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عندیے سے منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 20پیسے کی کمی سے 277روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگیا تھا۔بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2پیسے کی کمی سے 277روپے 93پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 279روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کا افسوسناک واقعہ نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کو نامعلوم مسلح افراد نے راستے میں روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 افراد کو ساتھ لے گئے

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بسوں سے اتار کر قتل کیے گئے 9 افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں، تاہم میتوں کو آبائی علاقے منڈی بہاوالدین اور گوجرانولہ روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے پنجاب کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5 زخمی ہو گئے۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کا افسوسناک واقعہ نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کو نامعلوم مسلح افراد نے راستے میں روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 افراد کو ساتھ لے گئے