وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے داسو حملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے داسو حملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے رپورٹ کی روشنی میں چند افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیرِ اعظم نے آر پی او ہزارہ ڈویژن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اپر کوہستان ڈسٹرکٹ اور ڈی پی او لوئر کوہستان ڈسٹرکٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے پی کے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی میڈیا پر پاکستانی معیشت کے بارے میں مثبت خبریں آرہی ہیں، تمام عالمی جریدے وزیرِ اعظم کی حکومت کی کارکردگی پر مثبت تجزیہ پیش کر رہے ہیں، ہماری حکومت آنے سے کاروباری افراد میں اعتماد بحال ہوا، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

وزیرِ داخلہ کی چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت

ان کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے حوصلے بلند ہیں کسی کو امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی اور افراط زر میں کمی سے متعلق پیش گوئی کی، مقامی سرمایہ کاری میں بھی مثبت پیشرفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بڑی آسائشیں میسر ہیں، بشریٰ صاحبہ کو زہر دینے سے متعلق تمام خبریں رد ہو چکی ہیں، بشریٰ بی بی کے ڈاکٹر خود کہہ چکے ہیں کہ ان کی طبیعت بہتر ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کے مقدمے کی ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کے مقدمے کی ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق خطوط میں تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دے کر عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، خطوط میں ’ویلکم ٹو بیسیلس انتھریکس‘ تحریر کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ الفاظ جج صاحبان کو دھمکانے کیلئے استعمال کیے گئے، خطوط سے جج صاحبان کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،’bacilus antharcis‘ بیکٹریا کی قسم ہے جو عمومی طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی، واقعے کا مقدمہ سیکیورٹی انچارج ہائی کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کیے ہیں۔