اے پی پی کا لینڈ مافیا انفارمیشن گروپ کے سئیر افیسر عاصم کھچی کو بلیک میل کرنے لگا۔ اے پی پی کے ایم ڈی کے خلاف سازش تیار کی جب انفارمیشن گروپ کے سینئر ترین آفیسر عاصم کھچی نے مافیا کا کیس ایف آئی اے کو بھیجا جن کی گرفتاری نزدیک ھے رپورٹ نوید گلزار۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

مافیا نے اے پی پی کی جعلی ھاوسنگ سوسائٹی تیار کی عاصم کھچی نے تمام دباو کے باوجود کیس ایف آئی اے کو بھیجا اسی بنیاد پر انکو پرنسپل انفارمیشن کے عھدے سے سولنگی نے تبدیل کیا

عاصم کھچی انفارمیشن گروپ کے 26 ویں کامن کے آفیسر ھے چند روز قبل انکے خلاف گھناونی مھم چلای گیئ

گھناؤنے کھیل میں انفارمیشن گروپ کے 2 افیسر بھی شامل ہیں جو اربوں روپے کی کرپشن مے ملوث ہیں خفیہ ایجنسی کے مطابق ان میں ایک ریٹائرڈ افیسر شامل ہے

روالپندی اسلام آباد کے ایڈیٹر کونسل کے سربراہ کی وزیر اعظم اور اطلاعات کے وزیر سے مداخلت کی اپیل

قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی

قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی۔

پاکستان نے البانیہ کو چھوڑ کر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تمام رکن ممالک کی طرف سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں قرارداد پیش کی۔

پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا، 13 غیر حاضر رہے اور 6 نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

قرارداد میں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت اور منتقلی بند کریں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں ’نسل کشی کا خطرہ ہے، عالمی انسانی قوانین اور حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے دیگر اقدامات سمیت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کی ضرورت ہے۔

قرارداد میں غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ اور ’ہنگامی بنیادوں پر انسانی رسائی اور امداد‘ کابھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی سمیت 37 ڈیموکریٹ ارکان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کیلئے صدر بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں قبل از وقت فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں قبل از وقت فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی اجازت لے کر گھر روانہ ہوئے تھے۔

بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی گھر میں رشتہ دار کی طبیعت خراب ہونے پر کیمپ ادھورا چھوڑ کر گئے۔

شاہین سے قبل محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان بھی گھریلو مصروفیات کے سبب کیمپ چھوڑ کر گھر جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہتاتے ہوئے ان کی جگہ بابراعظم کو دوبارہ محدود اوورز کی ٹیموں کا کپتان مقرر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے کاکول میں جاری فٹنس کیمپ کا آج آخری روز تھا اور اب کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں سے قبل عید گزارنے کے لیے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں دو ہفتے تک فٹنس کیمپ لگایا گیا۔

پاک فوج کے ماہر ٹرینرز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو خصوصی مشقیں کروائی گئیں اور کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری دیکھنے کے لیے ان کے فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں ہوں گے،بلے کا نشان ملتے ہی اپنے تمام اراکین واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے، ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں، ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے میں لکھا تھا کہ واپس پی ٹی آئی جوائن کریں گے، ہمیں سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے، سرٹیفکیٹ ملتے ہی ہم اپنی پارٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا تحریک انصاف میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنی جماعت ہی میں رہیں گے، سنی اتحاد کونسل شاید مرجر نہ کرے، کیونکہ وہ وہ ایک مذہبی اور ہم ایک جمہوری جماعت ہیں، ہم اپنا پلیٹ فارم رکھیں گے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ میں القادر یونیورسٹی سے متعلق سماعت تھی۔پراسیکیوشن کا کیس زمین بوس ہوگیا ہے، توشہ خانہ کیس بھی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف کیسز سیاسی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کی درخواست سے متعلق کہا کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال میں کروائے جائیں گے، ہم شوکت خانم اسپتال کی ٹیسٹ رپورٹ تسلیم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا سے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن روکا جائے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر ہوں گے۔شہریار آفریدی ہمارے بہت اچھے ورکر ہیں، ہمارے پاس ان کا بہت بڑا ریکارڈ ہے، انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ڈٹے رہے ہیں، وہ ہمارے لیڈر اور ہیرو ہیں، انہوں نے جو الفاظ کہیں ہیں تو ہم کوشش یہ کر رہے ہیں کہ پارٹی کے درمیان کی اگر کوئی بات کرنی ہے تو پارٹی کے پلیٹ فارم پر کریں، باہر ایسی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے،

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے، قمر باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، حکومت گرانے کے باوجود ان سے ملاقات کرسکتا ہوں تو کسی سے بھی ملاقات کر سکتا ہوں، اس وقت میری ذات کا مسئلہ نہیں پاکستان کا ایشو ہے مجھے قائل کر لیں۔
پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں سنگین الزامات عائد کئے، انہوں نے کہا کہ لندن پلان کے لیے ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا خفیہ ایجنسی نے ججز کی تقرریاں کروائیں۔ اگست میں جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم میں داخل ہوئی وہاں سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے لئے گئے۔

انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو خفیہ ایجنسی نے میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا۔ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا لیکن اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا۔
پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو اس کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کو فیصل آباد کیس اور بھٹو کیس بھی یاد ہے۔ قاضی فائز عیسی کو نظر نہیں آرہا کہ لوگ ملٹری جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے ایک اور الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کو مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔
24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس بہت سے لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے۔ کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔ جو ایسٹ پاکستان میں ہوا وہی اج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں مجیب الرحمن کا مینڈیٹ چوری کر کے ملک توڑا گیا۔ مجیب الرحمن کی اکثریت سے یحیی خان کی طاقت ختم ہو جاتی۔
حمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجیب الرحمن الیکشن جیت گیا تھا۔ مشرقی پاکستان کی طرح اب بھی ہمارا مینڈیٹ کم کر کے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت بادشاہ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور محسن نقوی وائسرائے بنا ہوا ہے۔ شہباز شریف فیتے کاٹتا پھر رہا ہے اس کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔ ملک کا معاشی طور پر بیڑا غرق ہونے لگا ہے۔
ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں۔ آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں۔ اصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا۔ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں خفیہ ایجنسی اور جنرل باجوہ نے خود بھی بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جا رہا۔
جنرل عاصم منیر کی تقرری سے پہلے عارف علوی کے ذریعے پیغام بھیجا تھا کہ ہم تمہارے مخالف نہیں، میں نے عارف علوی کے ذریعے جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کروایا تھا کہ مجھے اس کے لندن پلان کے بارے میں معلوم ہے، علی زیدی بھی رابطے میں تھا اس کے ذریعے بھی پیغام دیا تھا کہ نیوٹرل رہیں اور ملک کو چلنے دیں، ہمیں کہا گیا کہ فکر نہ کرو وہ نیوٹرل رہیں گے، میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کہ کیا اپ کو قاضی فائز عیسی سے انصاف کی امید ہے؟ کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی ائی کچھ دیر خاموش رہے اوربولے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے میں اس پر کوئی رائے دینا نہیں چاہتا، آج ملک بدل چکا ہے اور لوگوں میں شعور آ چکا ہے۔ ہمیں غدار بنایا گیا نو مئی میں پھنسایا گیا لیکن قوم نے آٹھ فروری کو بتا دیا کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔
کئی ججز، محسن نقوی چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت لندن پلان کا حصہ تھے۔ میں نے کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی جنرل باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ میں جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا۔ ہم نے اس سب کے باوجود بھی جنرل باجوہ سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنائی۔ صرف سپہ سالار فوج نہیں وہ الیکشن لڑ کر نہیں آیا۔ جنرل یحیی نے بھی اپنی طاقت کے لیے ملک کو تباہ کیا تھا۔
جنرل یحیی مجیب سے بات کر لیتا تو سرنڈر نہ کرنا پڑتا۔ 1971 میں ملک ٹوٹا اج ملک کی معاشی کمر ٹوٹنے لگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت جتنی تگڑی جماعت تحریک انصاف ہے اتنی تگڑی جماعت اور کوئی نہیں، آج دوبارہ الیکشن کروا لیں دوبارہ سب کو پتہ چل جائے گا۔ حکومت گرانے کے باوجود دو مرتبہ جنرل باجوہ سے ملاقات کرسکتا ہوں تو کسی سے بھی ملاقات کر سکتا ہوں کیونکہ اس وقت میری ذات کا مسئلہ نہیں پاکستان کا ایشو ہے مجھے قائل کر لیں، موجودہ حالات میں عدلیہ بالکل بھی آزاد نہیں ہے۔

راولپنڈی کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام پر ڈولفن پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام پر ڈولفن پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن میں خاتون کی درخواست پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، متاثرہ خاتون نے کہا کہ ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے، ملزم بہانے سے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے دھمکیاں دے کر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں خاتون سے ڈولفن پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث ملزم کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے، خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں نجی ہوٹل کے کمرے سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا

اسلام آباد میں نجی ہوٹل کے کمرے سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 78 سال کی زینب کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو آج لندن جانا تھا، پرواز میں تاخیر کے باعث ہوٹل میں قیام کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے 2 اہم افسران کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کرلی۔

پنجاب حکومت نے 2 اہم افسران کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر کو ریلیز کرنے اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کو پی سی بی میں رپورٹ کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاق سے افسران کی تبدیلی سے پہلے اعتماد میں لینے کی درخواست کی ہے۔

حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق اہم پراجیکٹ چل رہے ہیں، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کو فوری تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق عید کے بعد وفاق سے بات کر کے افسران کے تبادلے کو دیکھا جائے گا۔

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے مزید پاکستانیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے مزید پاکستانیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 شہریوں کو قتل کیا۔

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستانی شہریوں کے قتل کے حوالے سے یہی پالیسی ہے۔

راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں ہر اس پاکستانی کو قتل کرے گا جو ہمارے ملک میں کسی بھی قسم کی دہشگردانہ کارروائی کی کوشش کرے گا۔

دفتر خارجہ کی مذمت

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے ریمارکس کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 25 جنوری 2024 کو بھارت کے پاکستان میں دراندازی اور ماورائے عدالت قتل کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے، یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو بھارت کے ان گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، فروری 2019 کو بھی بھارت کو جارحیت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس اقدام نے بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی فائدے کیلئے بھارتی حکمران نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے، تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور اپنے بھرپور دفاع کی صلاحیت کی گواہ ہے۔