میں ماننے کے لیے تیار ھوں، عمران خان۔ عمران خان نے اور کیا کھا تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے، قمر باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، حکومت گرانے کے باوجود ان سے ملاقات کرسکتا ہوں تو کسی سے بھی ملاقات کر سکتا ہوں، اس وقت میری ذات کا مسئلہ نہیں پاکستان کا ایشو ہے مجھے قائل کر لیں۔پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں سنگین الزامات عائد کئے، انہوں نے کہا کہ لندن پلان کے لیے ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا خفیہ ایجنسی نے ججز کی تقرریاں کروائیں۔ اگست میں جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم میں داخل ہوئی وہاں سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے لئے گئے۔انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو خفیہ ایجنسی نے میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا۔ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا لیکن اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا۔پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو اس کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کو فیصل آباد کیس اور بھٹو کیس بھی یاد ہے۔ قاضی فائز عیسی کو نظر نہیں آرہا کہ لوگ ملٹری جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے ایک اور الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کو مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس بہت سے لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے۔ کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔ جو ایسٹ پاکستان میں ہوا وہی اج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں مجیب الرحمن کا مینڈیٹ چوری کر کے ملک توڑا گیا۔ مجیب الرحمن کی اکثریت سے یحیی خان کی طاقت ختم ہو جاتی۔حمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجیب الرحمن الیکشن جیت گیا تھا۔ مشرقی پاکستان کی طرح اب بھی ہمارا مینڈیٹ کم کر کے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت بادشاہ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور محسن نقوی وائسرائے بنا ہوا ہے۔ شہباز شریف فیتے کاٹتا پھر رہا ہے اس کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔ ملک کا معاشی طور پر بیڑا غرق ہونے لگا ہے۔ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں۔ آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں۔ اصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا۔ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں خفیہ ایجنسی اور جنرل باجوہ نے خود بھی بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جا رہا۔جنرل عاصم منیر کی تقرری سے پہلے عارف علوی کے ذریعے پیغام بھیجا تھا کہ ہم تمہارے مخالف نہیں، میں نے عارف علوی کے ذریعے جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کروایا تھا کہ مجھے اس کے لندن پلان کے بارے میں معلوم ہے، علی زیدی بھی رابطے میں تھا اس کے ذریعے بھی پیغام دیا تھا کہ نیوٹرل رہیں اور ملک کو چلنے دیں، ہمیں کہا گیا کہ فکر نہ کرو وہ نیوٹرل رہیں گے، میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے۔بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کہ کیا اپ کو قاضی فائز عیسی سے انصاف کی امید ہے؟ کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی ائی کچھ دیر خاموش رہے اوربولے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے میں اس پر کوئی رائے دینا نہیں چاہتا، آج ملک بدل چکا ہے اور لوگوں میں شعور آ چکا ہے۔ ہمیں غدار بنایا گیا نو مئی میں پھنسایا گیا لیکن قوم نے آٹھ فروری کو بتا دیا کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔کئی ججز، محسن نقوی چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت لندن پلان کا حصہ تھے۔ میں نے کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی جنرل باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ میں جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا۔ ہم نے اس سب کے باوجود بھی جنرل باجوہ سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنائی۔ صرف سپہ سالار فوج نہیں وہ الیکشن لڑ کر نہیں آیا۔ جنرل یحیی نے بھی اپنی طاقت کے لیے ملک کو تباہ کیا تھا۔جنرل یحیی مجیب سے بات کر لیتا تو سرنڈر نہ کرنا پڑتا۔ 1971 میں ملک ٹوٹا اج ملک کی معاشی کمر ٹوٹنے لگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت جتنی تگڑی جماعت تحریک انصاف ہے اتنی تگڑی جماعت اور کوئی نہیں، آج دوبارہ الیکشن کروا لیں دوبارہ سب کو پتہ چل جائے گا۔ حکومت گرانے کے باوجود دو مرتبہ جنرل باجوہ سے ملاقات کرسکتا ہوں تو کسی سے بھی ملاقات کر سکتا ہوں کیونکہ اس وقت میری ذات کا مسئلہ نہیں پاکستان کا ایشو ہے مجھے قائل کر لیں، موجودہ حالات میں عدلیہ بالکل بھی آزاد نہیں ہے۔

ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے بیس افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیاِن بیس افراد کو ۶ اور ۷ اپریل کو رہا کیا گیا ان تمام افراد کو ملٹری کورٹس نے ایک سال کی سزا سنائی یہ وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مُلوث تھے

*بریکنگ*

ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے بیس افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیاِن بیس افراد کو ۶ اور ۷ اپریل کو رہا کیا گیا ان تمام افراد کو ملٹری کورٹس نے ایک سال کی سزا سنائی یہ وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مُلوث تھے سپریم کورٹ کی ہدایت اورانسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیف آف آرمی سٹاف نے عید الفطر سے پہلے انکی باقی ماندا سزا کو قانون کے مطابق معاف کر دیا یہ افراد اب تک نو سے دس ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں جنکی تفصیلات یوں ہیں: ۱- محمد ادریس ولد محمد شریف ساکن راولپنڈی۲- اسواد راجپوت ولد محمد اجمل، ساکن راولپنڈی۳- نادر خان ولد محمد اسرار خان، ساکن راولپنڈی۴- شہریار ذوالفقار ولد ذوالفقار احمد، ساکن راولپنڈی۵- لال شاہ ولد جہان زیب، ساکن راولپنڈی۶- عبد الرحمان ولد مشتاق احمد، ساکن راولپنڈی۷- محمد فیصل ولد محمد اشرف، ساکن راولپنڈی۸- یاسر امان ولد امان اللہ ساکن راولپنڈی۹- فیصل ارشاد ولد ظفر احسن ساکن لاہور۱۰۔ حسن شاکر ولد شاکر حسین ساکن لاہور۱۱- عبداللہ عزیز ولد عزیز الرحمان ساکن لاہور۱۲- محمد انس ولد محمد ریاض ساکن گوجرانوالہ۱۳- عبد الجبار ولد عبد الستار ساکن گوجرانوالہ۱۴- عبد الستار ولد محمد سرور ساکن گوجرانوالہ۱۵- محمد راشد ولد غلام حیدر ساکن گوجرانوالہ۱۶- راشد علی ولد لیاقت علی ساکن گوجرانوالہ۱۷- عمر محمد ولد پیندا رحمان ساکن دیر۱۸ خلمات خان ولد نیاز محمد ساکن دیر۱۹- اعجاز الحق ولد فاروق ساکن دیر ۲۰- شاہ زیب ولد علی حیدر ساکن مردان

سٹاک ایکسچینج بلند ترین جبکہ غربت آس سے بھی زیادہ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی،پہلی مرتبہ بلند ترین سطح کا نیار یکارڈ بن گیا،100انڈیکس تاریخ 69ہزار کی سطح عبور کرگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میںپہلے کاروباری روز کے آغاز میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔کراچی سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 586 پوائنٹس کے اضافے سے 69003 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔پیر کو دوران ٹریدنگ 100انڈیکس میں 614 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار کی حدعبور کرگیا۔اضافے کے بعد 100 انڈیکس 69 ہزار57 پر پہنچ گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 842 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔معیشت کی شرح نمو بڑھنے اور ترقی کے آثار نظر آنے سے متعلق عالمی بینک اور بلوم برگ کی رپورٹ، آئندہ مالی سال میں شرح نمو میں دوگنا اضافے کے ساتھ بتدریج بڑھوتری کی پیشگوئی اور مہنگائی کی شرح میں 11فیصد کی کمی کے امکانات جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی و غیر ملکیوں کی پراعتماد اندز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو کیپیٹل مارکیٹ میں نت نئے ریکارڈز بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کاروبار میں مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔ نجکاری پلان، آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات پر انویسٹرز پراعتماد ہیں۔دریں اثناءکاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے کا تھا۔

امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے

واشنگٹن امریکی شہر نیو اورلینز پولیس کے مطابق امریکہ کے قیام کے بعد ایک ایسے واقعے کا سامنا کر رہا ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی ریاست لوزیانا کے شہر میں پولیس چیف این کرک پیٹرک نے انکشاف کیا کہ ان کے ہیڈ کوارٹر میں چوہے بھنگ کھا رہے ہیں۔اس نے مزید کہا کہ تمام جانوروں میں منشیات کے استعمال کی علامات ظاہر ہوئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرک پیٹرک نے اس ہفتے کے شروع میں سٹی کونسل کے اجلاس کے دوران یہ ریمارکس دیے تھے۔ایسا اس وقت ہوا جب چوہوں اور کاکروچوں نے طویل عرصے سے محکمہ پولیس کے ہیڈ کوارٹر کو متاثر کیا ہے جو میں 1968 میں بنایا گیا تھا۔کرک پیٹرک نے Times-Picayune/New Orleans ایڈووکیٹ کے بیانات میں کہا کہ “معاملہ صرف پولیس ہیڈکوارٹر تک محدود نہیں ہے، بلکہ چوہے تمام علاقوں کو متاثر کرتے ہیں۔پولیس چیف نے زور دے کر کہاکہ “گندگی تمام حدوں کو پار کر چکی ہے۔ صفائی کرنے والی ٹیم اپنی صلاحیت سے زیادہ کام کے لیے ایوارڈ کی مستحق ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس شہر میں تقریبا چار لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا۔صدر آصف زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا۔صدر آصف زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے.صدر مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کےلیے 149.7ملین ڈالر کی منظوری دیدی۔ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کےلیے78 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل اکانومی کی سپورٹ معاشی و سماجی ترقی کےلیے اہم ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کےلیے 149.7ملین ڈالر کی منظوری دیدی۔ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کےلیے78 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل اکانومی کی سپورٹ معاشی و سماجی ترقی کےلیے اہم ہے۔پراجیکٹ سے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن سے اقتصادی کارکردگی بہتر ہوگی، ٹیکنالوجی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی سے مالیاتی نظام بہتر بنایا جائے گا۔سندھ کے بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کےلیے 71.7ملین ڈالرمختص کیے گئے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا، سیلاب و خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

کروڑوں کی کرپش اور راز بیچنے کے الزام میں وفاقی وزارت داخلہ کے 40 افسران کی برطرفی کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق حکوت نے وفاقی وزارت داخلہ کے 40افسران کو فوری برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

اسلام آباد: کروڑوں کی کرپش اور راز بیچنے کے الزام میں وفاقی وزارت داخلہ کے 40 افسران کی برطرفی کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق حکوت نے وفاقی وزارت داخلہ کے 40افسران کو فوری برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان افسران کو فارغ کیا جائے گا جن پر کروڑوں کرپشن کرنے اور ملکی اور اداروں کے راز فروخت کرنے کا الزام ہے ملزمان نے ملکی راز بیچ کر کروڑوں روپے کمائے برطرف کئے جانے والے افسران میںپولیس کے 20 افسران،وزارت داخلہ کے 10 ،پاسپورٹ آفس کے 4 اور نادرا آفس کے 6 افسران شامل ہیں

کاکول کے فزیکل ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا ، کرکٹرز کی رائے۔کیمپ کا بنیادی مقصد اتحاد اور ٹیم بانڈنگ تھی۔ بابراعظم۔کھلاڑیوں کا اکٹھے وقت گزارنا اور اعظم خان کا پہاڑ پر چڑھنا بہت انجوائے کیا

کاکول کے فزیکل ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا ، کرکٹرز کی رائے۔کیمپ کا بنیادی مقصد اتحاد اور ٹیم بانڈنگ تھی۔ بابراعظم۔کھلاڑیوں کا اکٹھے وقت گزارنا اور اعظم خان کا پہاڑ پر چڑھنا بہت انجوائے کیالاہور 7 اپریل ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول میں منعقدہ فزیکل ٹریننگ کیمپ کو انتہائی کارآمد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد اتحاد اور ٹیم بانڈنگ تھی۔ پاکستان آرمی کے ٹرینرز سے ملنے والی اس ٹریننگ کے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ان کھلاڑیوں کا پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو اکٹھے ہونے کا موقع ملا اور سب نے ایک ایک لمحے سے بھرپور لطف اٹھایا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد پاکستان آرمی کے اشتراک سے کاکول میں کیا جہاں مدعو کیے گئے کرکٹرز نے پاکستان آرمی کے تجربہ کار ٹرینرز کی نگرانی میں ٹریننگ حاصل کی۔کیمپ کے اختتام کے بعد یہ تمام کھلاڑی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کرینگے۔پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اس کیمپ سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس بہتر بنانے کا موقع ملا بلکہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں میں اتحار اور ٹیم بانڈنگ تھا۔اس سلسلے میں لیکچرز بھی ہوئے۔بابراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اس طرح کے فزیکل ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کا یہ تیسرا موقع ہے اور وہ جب بھی یہاں آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔بابراعظم کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ اس لیے مختلف ہے کہ اس میں کرکٹ نہیں تھی۔یہاں صرف فزیکل فٹنس اسپیڈ پھرتی اور اسٹرینتھ پر کام ہوا جبکہ اصل چیز ٹیم یونیٹی تھی جس پر بہت کام ہوا ہے۔اس طرح کے کیمپس بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جب آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ یہ کیمپ ہمارے لیے اس لیے بھی اہم ہے کہ اب ہمیں متواتر کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ ہمیں اب فزیکل فٹنس کی فکر نہیں ہوگی۔ انہوں نے 2017 میں بھی اس طرح کے کیمپ میں حصہ لیا تھا اور وہ فٹنس پورے سال کام آئی تھی۔ُامید ہے کہ اس بار بھی یہ فٹنس ہمیں آنے والے میچوں میں کام آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل روزے رکھ کر میچ بھی کھیلے ہیں لہذا اس کیمپ کی ٹریننگ مشکل ضرور تھی لیکن روزوں پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوئی۔بابراعظم نے اس کیمپ کے سب سے بہترین لمحے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کا پہاڑ پر چڑھنا تھا جو آسان کام نہ تھا لیکن انہوں نے بڑی ہمت دکھائی۔فاسٹ بولرنسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ہم تمام کھلاڑی مختلف ٹیموں میں ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلے تھے لہذا اس کیمپ کی وجہ سے ہمیں ایک ساتھ وقت گزارنے اور اپنے خیالات شیئر کرنے کا موقع ملا ۔ ٹیم کو یکجا رکھنے کے لیے یہ بہت اچھا اقدام تھا۔نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کوئی بھی ہو اس کا فائدہ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے۔ یہ ٹریننگ عام ٹریننگ سے زیادہ مختلف نہیں تھی۔اس ٹریننگ میں زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی۔ یہ چیز آگے چل کر ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں بہت کام آئے گی کیونکہ اس فارمیٹ میں ہمیں زیادہ اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔ ہر ایتھلیٹ اور کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو بہتر سے بہتر کرے۔نسیم شاہ نے کہا کہ رمضان میں بغیر کھائے پیئے اس طرح کی سخت ٹریننگ خاص کر رننگ آسان نہیں ہوتی لیکن کاکول میں موسم اچھا تھا اور اس ماحول میں لڑکوں نے بھی انجوائے کیا۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران دلچسپ واقعات بھی رہے۔ محمد نواز ان کے روم میٹ تھے ۔ ٹریننگ کے بعد اتنے تھک جاتے تھے کہ اٹھنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی اور پھر ایک دوسرے کی ُسستی چیک کرتے تھے کہ آج اٹھ کر کون کمرے کی لائٹ آف کرتا ہے۔وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ ان کے لیے زبردست تجربہ رہا۔ سطح سمندر سے بلندی پر ٹریننگ کا ہمیں فائدہ ہوگا۔ ان کی اسپیڈ اچھی ہے لیکن ان کا فوکس یہی تھا کہ اپنی endurance ( صبر ۔ برداشت ) میں اضافہ کریں اور ٹرینرز نے اس سلسلے میں ان پر کافی کام کیا۔اعظم خان نے کہا کہ جب تمام کھلاڑی خوشگوار ماحول میں ساتھ رہتے ہیں تو اس سے ٹیم میں مثبت طاقت آتی ہے ۔پاکستان ٹیم صرف ٹیم نہیں ہے بلکہ ایک فیملی ہے اور پاکستان کی وجہ سے ہم ہیں۔اعظم خان نے پہاڑ پر چڑھنے کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر خوشی ہوئی کیونکہ وہ اس سے پہلے کبھی اتنے بلند پہاڑ پر نہیں چڑھے تھے اور وہ سوچ رہے تھے کہ یہ کوہ پیما کس طرح بڑی بڑی چوٹیاں سر کرتے ہونگے ان کی ہمت اور حوصلے کی داد دینی چاہیے۔آل راؤنڈڑ عامر جمال کے لیے یہ کیمپ اس قسم کا پہلا تجربہ تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بالکل مختلف ٹریننگ تھی ۔ ٹیم کو یکجا رکھنے کے لیے اس طرح کے کیمپ بہت ضروری ہوتے ہیں ابتدا میں یہ ٹریننگ مشکل لگی لیکن پھر سب اس کے عادی ہوگئے تھے ۔ ٹریننگ کے لیے ہمیں جو ماحول فراہم کیا گیا اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کیمپ میں اپنی ری ہیب اور اسٹرینتھ پر کام کیا اس لیے یہ کیمپ ان کے لیے بہت مفید رہا۔ جب آپ ایکسٹرا فزیکل ٹریننگ کرلیتے ہیں تو میچ میں آسانی رہتی ہے۔آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے ۔ یہ دو ہفتے سب کھلاڑیوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ٹیم ایک ہوکر نہ کھیلے اسوقت تک نتائج نہیں آتے لہذا ٹیم بانڈنگ کے لیے یہ کیمپ بہت ضروری تھا۔کوشش کرینگے کہ ایک ہوکر آنے والی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام لڑکوں کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور وہ جتنے زیادہ فٹ ہونگے اتنا ہی ٹیم کے لیے اچھا ہے۔ ورلڈ کپ سےقبل ہمارے کھلاڑیوں کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ ایک ساتھ رہتے ہیں تو آپ کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور جاننے کا اچھا موقع ملتا ہے۔ روزے میں ٹریننگ مشکل ہوتی ہے لیکن چونکہ موسم اچھا تھا لہذا زیادہ محسوس نہیں ہوا۔

گونر فارم، چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر شہید (عمر 46 سال، ساکن ضلع فیصل آباد) اپنے آبائی علاقے ضلع فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک۔

راولپنڈی، 7 اپریل 2024* گونر فارم، چلاس کے قریب بم لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر شہید (عمر 46 سال، ساکن ضلع فیصل آباد) اپنے آبائی علاقے ضلع فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران ،جوانوں رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں