بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری میڈیا ٹاک پر پابندی لگا کر میرے بنیادی حقوق ختم کر دیے گئے ہیں، میں اداروں کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہوں؟انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن زیر التوا ہیں جن پر سماعت نہیں کی جارہی ہیں، میرے دور حکومت کا موجودہ دور سے موازنہ نہیں ہو سکتا ہے، ملک کے جو حالات ہیں ان میں سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا اختیار نہیں دیا ، مجھے پارٹی رہنماؤں سے صرف 30منٹ ملاقات کی اجازت ہے، میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے نام پر مشاورت کرکے بتاؤں گا۔وزیر اعظم کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ تصاویر بنا کر بھی صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جائے گا۔

2 ارب ڈالر کی بلا ضرورت گندم امپورٹ کرنے کی بجاۓ اگر اسی رقم سے سویا بین کا بیج امپورٹ کیا جاتا تو اس سے بیس ارب ڈالرز کی ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس تیار کی جا سکتی تھیں

2 ارب ڈالر کی بلا ضرورت گندم امپورٹ کرنے کی بجاۓ اگر اسی رقم سے سویا بین کا بیج امپورٹ کیا جاتا تو اس سے بیس ارب ڈالرز کی ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس تیار کی جا سکتی تھیں جس سے امپورٹڈخوردنی تیل اور پولٹری کی خوراک سمیت کئ اشیا ء کا پانچ سے چھ بلین ڈالرز کا امپورٹ بل کم ہو جاتا اور باقی 25 بلین ڈالرز کی ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس ایکسپورٹ کی جا سکتی تھیں لاکھوں کسانوں اور ان کے خاندانوں کو مشکل میں ڈالنے والا “ زیرِ نگرانی “ سابقہ وزیر اعظم کاکڑ اور اس امپورٹڈ گندم سے فائدہ اٹھانے والے تمام کرداروں کو 2 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ ضائع کرنے کے جرم میں اس وقت تک جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا جنہوں نے پاکستان جو ایک ارب ڈالرز کے لیئے آئ ایم ایف کے ترلے ڈال رہا ہے اسے نہ صرف ضائع کیا بلکہ کسانوں کو بھی رول دیا

بشام میں چینی انجینئرزپرحملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا

بشام میں چینی انجینئرزپرحملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ان کے نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔واضح رہےکہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔———وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گندم کے معاملے پر نگران حکومت کو غلط فیصلوں کا ذمہ دار قرار دید یا۔گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگران حکومت گندم کی درآمد کےغلط فیصلےکرکےگئی جس کے باعث آج کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتا تھا اس سال گندم وافر ہوگی اداروں کے پاس اعداد وشمار تھے لیکن ایک ارب ڈالرکی گندم منگوالی گئی حالانکہ ملک میں وافرگندم موجود تھی، جس نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔حتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کی

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔حتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیان قلم بند کرلیے گئے، ایک گواہ پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے جرح بھی مکمل کی۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 25 گواہان کے بیان قلم بند جبکہ 16 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ 23 اپریل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند کر لیے گئے تھے۔6 اپریل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا تھا۔پس منظریاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔بعد ازاں 6 مارچ کو ہونے والی سماعت میں نیب کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے تھے۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سمیت ریفرنس کے 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔اس سے قبل 4 جنوری کو بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم نہیں عائد ہوسکی تھی اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر نیب کی جانب سے دلائل دیے گئے تھے جس کے بعد سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔—— ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر ہوگیا جب کہ دستاویزات کی طباعت کا بیک لاگ ایک بار پھر 2 لاکھ سے تجاوز کرگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کی چھپائی کا عمل ایک بار پھر سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں پاسپورٹ حاصل کرنے کے منتظر افراد کی پریشانیوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔دسمبر اور جنوری میں پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے والوں کو تاحال پاسپورٹ نہیں مل سکے، ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے فارم جمع کرانے والوں کو پاسپورٹ جج آپریشن مکمل ہونے کے بعد دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حج آپریشن کی وجہ سے پاسپورٹ کا عمل متاثر ہوا ہے، صرف حج پر جانے والے افراد کو اس وقت ترجیح دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق جدید مشینیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے محدود پیمانے پر پاسپورٹ کی چھپائی ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں بھی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے پاس لیمنیشن پیپر کی قلت کے نتیجے میں پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کی شکایات سامنے آئی تھیں اور طویل وقفے کے سبب متعدد شہریوں کے ویزوں کی مدت ختم ہو گئی تھی۔پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر پر ڈائریکٹوریٹ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے تھے اور درخواست گزار معاملہ حل کرانے کے لیے وفاقی محتسب سے رابطہ کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔شکایتوں کا نوٹس لیتے ہوئے جب وفاقی محتسب نے سینئر حکام پر مشتمل انسپیکشن ٹیم کو پاسپورٹ آفس بھیجا تو پاسپورٹ انتظامیہ نے انسپیکشن ٹیم کو بتایا تھا کہ لیمنیشن پیپر کی عدم دستیابی کے سبب پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر ہوئی ہے۔انسپیکشن ٹیم نے بڑی تعداد میں لوگوں کے انٹرویوز بھی کیے تھے، درخواست گزاروں نے معائنہ ٹیم کو مطلع بتایا تھا کہ وہ کئی ماہ سے دستاویزات کے حصول کے لیے پاسپورٹ آفس آرہے ہیں، اس دوران ان کے ویزے بھی ختم ہو چکے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون طاہرہ صداقت کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون طاہرہ صداقت کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون کی کمپنی شہریوں کو سرمایہ کاری پر 18 ماہ میں رقم دگنی ہونے کا لالچ دیتی تھی۔حکام کے مطابق طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018-2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔ کمپنی کا عملہ لوگوں کو جعلی سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتا تھا۔ملزمان نے بکری فارمنگ کی جعلی کمپنیاں قائم کیں اور بڑی رقم بٹوری۔ ٹھٹھہ ، سمبڑیال اور وہاڑی بورے والا میں جعلی بکری فارم بنائے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد متاثرین سے 623 ملین روپے بٹورے گئے، منافع سرمایہ کاروں کو روزانہ اور معاہدے کی پختگی پر دیا جانا تھا، کمپنی کے کھاتوں میں وصول ہونے والی رقم ملزمان میں تقسیم کردی گئی۔متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں کمپنیاں قائم کرکے منی لانڈرنگ کی گئی۔لوٹی گئی رقم پاکستان سے باہر حوالہ/ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے ملزمہ طاہرہ کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ڈیرہ اسماعیل خان: سیشن جج شاکر اللہ مروت وزیرستان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیاڈیرہ اسماعیل خان: سیشن جج شاکر اللہ مروت وزیرستان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیںڈیرہ اسماعیل خان: سیشن جج شاکر اللہ مروت کو گرہ محبت اڈہ سے اغواء کیا گیا ہےڈیرہ اسماعیل خان: گرہ محبت ٹانک اور ڈیرہ کے سنگم پر واقع ہےڈیرہ اسماعیل خان: اغواء کاروں نے گن مین اور گاڑی کو چھوڑ دیا

پاکستان کی کارکردگی بھتر ھے اور بابر اعظم کو 2025 تک کپتان مقرر کیا گیا محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو چیمپئن ٹرافی 2025 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے.نائب کپتان بنانے کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کو دے دی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پاکستانی ٹیم سے وہی خواہش ہے جو فینز کی ہے. اگر فائٹ کرکے ہاریں گے تو ذمے داری لوں گا. اگر فلیٹ ہار گئے تو پھر دیکھیں گے۔ اس وقت کئی نئے کھلاڑی آئے اور کئی ریٹائرمنٹ سے واپس آئے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواہش نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کی تھی. امید ہے آگے پرفارمنس بہتر ہوگی۔ تجربات نہیں ہیں، یہ ہم نے فیصلے کیے ہیں. سلیکشن کمیٹی میں سب کے پاس اختیار ہے. تبدیلیوں سے کیا فرق پڑتا ہے اس کا وقت بتائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مسئلے ہر جگہ ہوتے ہیں، اب ٹیم اکٹھا اور مستحکم ہو چکی ہے. اپنی غلطیوں کو مان کر چلنا ہی مقصد ہوتا ہے۔ چاہتے ہیں کوچز کی طرح کپتان بابر اعظم بھی لمبے عرصے کے لیے ٹیم کی قیادت کریں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیمپئن ٹرافی کا ابتدائی شیڈول بھیج دیا ہے۔ چیمپئن ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی ہونی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں بہترین ایونٹ کا انعقاد ہو۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری سے متعلق انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کے کیس میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آئندہ ہفتے میں احسان اللہ انجری کیس کی رپورٹ آجائے گی۔

راولپنڈی/ڈکیتی واردات۔ پرانے ائیر پورٹ کے قریب راول روڈ پر ڈکیتی کی واردات ۔ موٹر سائیکل سوار مسلح نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا

راولپنڈی/ڈکیتی وارداتپرانے ائیر پورٹ کے قریب راول روڈ پر ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل سوار مسلح نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا موٹر سائیکل سواروں نے راول روڈ پر کار سوار فیملی کو زبردستی روکا ملزمان گاڑی سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب شہری موبائل فون سے ڈکیتی واردات کی ویڈیوز بھی بناتے رہے