ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا

*ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ*ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر 26989.846 میٹرک ٹن کھاد، 2420.78 میٹرک ٹن آٹا، 55215.76 میٹرک ٹن گھی اور 10021.85 میٹرک ٹن چینی برآمد کی9 مارچ سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق انسداد ذخیرہ اندوزی کے 510 کامیاب آپریشنز کئے گئے جس میں 2154.36 میٹرک ٹن کھاد، 60.42 میٹرک ٹن آٹا، 53260 میٹرک ٹن گھی اور 2155.39 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئیاپریل کے مہینے میں پنجاب سے 129.46 میٹرک ٹن کھاد، 913.5 میٹرک ٹن گھی اور 580.15 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے انسداد ذخیرہ اندوزی کے خلاف 85 کامیاب آپریشنز مکمل کیے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے

آرمی چیف اور ای ایس ای کے سربراہ سے مذاکرات ھو سکتے ہیں، تحریک انصاف۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ صرف آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ حکومت پر تنقید کرتے شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتےہیں، فارم 47 کے ذریعےایوان میں آگئے ہیں، عوام نےانہیں مسترد کردیاہے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ ’ہم مذاکرات کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی کے ساتھ، ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نےسپورٹ کیا ہے، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھاکہ میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے

ایف بی آر کا کرپٹ مافیا برطرف 20 ھزار ارب روپے کی کرپشن۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں چوری روکنے کے لیے کرپٹ اور نااہل افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

ایف بی آر میں اربوں روپے کی چوری روکنے کے لیے شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر کے کرپٹ اور نااہل افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے گریڈ 21 اور گریڈ 22 کے 12 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

اس سلسلے میں دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر گئے کرپٹ ایف بی آر افسران کی خدمات بھی واپس لے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی جگہ ایماندار اور فرض شناس افسران کو اہم پوسٹوں پر لگایا جائے گا۔

گریڈ 21 سے 22 ترقی کے لئے 30 افسران کنفرم تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ڈیڑھ درجن سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کرلیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 کے لیے 18 سے زائد اسامیوں پر ترقیوں کاجائزہ لیا جائے گا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا، سیکریٹری ٹو وزیر اعظم اسد الرحمٰن گیلانی کا کیس بھی ترقی کے لیے پیش ہوگا، جبکہ سیکریٹری پاور ڈویژن راشد محمود کو بھی ترقی ملنے کا امکان ہے۔

اسی طرح سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی محمد محمود، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ اور چیف سیکریٹری پنجاب زائد اختر زمان کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان، عطاالرحمٰن، پولیس سروس کے احمد مکرم، بی اے ناصر، عامر ذوالفقار خان، احسان صادق اور غلام رسول زاہد کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیسکو کے مزید دس کروڑ یونٹ کی خرد برد پکڑ لی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لیسکو نے مجموعی طور پر ایک سال کے دوران بانوے کروڑ یونٹ عوام پر اووربلنگ کے ذریعے سے چارج کئے گئے

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیسکو کے مزید دس کروڑ یونٹ کی خرد برد پکڑ لی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لیسکو نے مجموعی طور پر ایک سال کے دوران بانوے کروڑ یونٹ عوام پر اووربلنگ کے ذریعے سے چارج کئے گئے ، لیسکو کی جانب سے سرکاری اداروں کو بھی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔لیسکو کی جانب سے بیاسی کروڑ یونٹ اوور بلنگ کی دستاویزات ایف آئی اے نے قبضے میں لی تھیں، لیسکو کے مزید ریکارڈ کی چھان بین کے دوران مزید دس کروڑ یونٹ اووربلنگ کے ثبوت ملے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے آئندہ چند روز میں مزید لیسکو کے بڑے افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، ایف آئی اے نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو طلب کیا تھا، سپرنٹنڈنٹ انجینئرز ایف آئی اے کے سوالات کا ٹھوس جوابات بھی نہ دے سکے تھے۔واضح رہے چند روز قبل ایف آئی اے نے لیسکو افسران کو طلب کیا تو انہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

نئے مالی سال 2024 25 میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پینشن سمیت مختلف مد میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی قائم کردہ ایک 7 رکنی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں

نئے مالی سال 2024 25 میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پینشن سمیت مختلف مد میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی قائم کردہ ایک 7 رکنی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں جن میں بے نظیر انکم پروگرام کے اخراجات صوبوں کے ساتھ بانٹنے اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کا حصہ کم کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔کمیٹی نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ مستقبل میں ایچ ای سی کے تحت کوئی سرکاری یونیورسٹی نہ کھولی جائے جبکہ دیگر جامعات کے اخراجات میں بھی صوبے اپنا حصہ ڈالیں۔پینشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے علاوہ دیگر تمام شعبوں میں جولائی 2024 نئی بھرتیاں کنٹریبیوٹری پینشن سسٹم کے تحت کی جائیں۔یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ پینشن کا نظام ختم کرے جس سے قومی خزانے پر کافی بوجھ پڑتا ہے۔کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ بے نظیر انکم پروگرام سمیت سماجی تحفظ کے پروگراموں کا مالی بوجھ صوبوں کے ساتھ بانٹا جائے اور اس سلسلے میں مرحلہ وار اقدامات کیے جائیں پہلے مرحلے میں صوبوں کو 25 فیصد حصہ دینے پر امادہ کیا جائے۔کمیٹی نے صوبوں کے ترقیاتی پروگراموں میں بھی وفاق کا حصہ کم کرنے کی سفارش کی ہے تاہم یہ کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں جیسے بلوچستان کے کچھ اضلاع اور خیبر پختون خواہ کے ضم شدہ اضلاع کو اس سے مستثنی رکھا جائے۔کمیٹی کے رکن ڈاکٹر قیصر بنگالی نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کی کئی پوسٹوں کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔کمیٹی کے اجلاسوں میں گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کی پوسٹوں کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اراکین کی رائے تھی کہ گریڈ 16 تک کی پوسٹوں کو ختم کرنے سے زیادہ بچت ہوگی۔کمیٹی نے سرکاری ملکیت میں چلنے والے اداروں کے حوالے سے ایک فریم ورک تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی قیادت میں قائم سات رکنی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان سفارشات پر عمل درآمد سے قومی خزانے کو 300 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

نیوزی لینڈ نے ٹم رابنسن کی نصف سنچری اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی Click on the link to see full news on BAADBAN TV

نیوزی لینڈ نے ٹم رابنسن کی نصف سنچری اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 56 رنز بنائے لیکن اسی اسکور پر زمان خان نے 15 گیندوں پر 28 رنز بنانے والے تام بلنڈل کو چلتاکردیا۔دوسرے اینڈ سے ٹم رابنسن نے بہترین کھیل پیش کیا اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔