جتنے مرضی مقدمات بنا لے کوئی ڈیل نہیں کرونگا،عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا۔عمران خان نے کہا کہ 9 مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں، میں صرف اور صرف پاکستان کے لئے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں، حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو ورغلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کردیں، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتا سکتا ورنہ ڈالہ پہنچ جائے گا۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے، مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی، میرے پاس بہت وقت ہے، ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔

میچ فکسنگ 5 سال کی پابندی۔ٹرمپ کی جیت 80 فیصد امریکی اسٹیبلشمنٹ اور ٹرمپ۔مڈل ایسٹ میں سب کچھ روک دیا گیا اھم ترین ملاقاتیں جاری ٹرمپ کے داماد کی اھم ملاقات۔سابق وزیر اعظم عمران اور حکومت کی طرف سے اھم افراد کی بہنوں سے ملاقات۔ عمران خان کی جیل میں طبعیت خراب معافی اور ترلے۔بال عمران خان کی کورٹ میں۔سابق وزیر اعظم عمران عدالت میں ھشاش باشاش صحافیوں سے گفتگو۔عمران خان نے ھرطرح کے سوالات جوابات دئیے 14 اگست کو بڑے ریلیف کی امید۔انتخابات(دوسری ترمیم) بل 2024 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اکثریت رائے سے منظور کیا گیا ھے اس کو ریجکٹ کرتے ہیں۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون سیزن میں 10 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا افتتاح کردیا، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاس کے سبزہ زار میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کاآغاز کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون سیزن میں 10 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا افتتاح کردیا، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاس کے سبزہ زار میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کاآغاز کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 3 ارب 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہیں کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں کم سے کم 10 کروڑ پودے لگائیں جائیں، درختوں سے آب و ہوا اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف پاکستان مزید خوبصورت ہوگا بلکہ موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان 2022 میں بری طرح متاثر ہو ا تھا، اس کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملی گی اور فضائی آلودگی میں فرق پڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے حسین مزاج موسم ہے، اس سے گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے اور ہر طرف مسکراہٹیں بکھرتی ہیں، اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کرکے ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اللہ کے حضور شکر کا سجدا ادا کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ آج مون سون کے موسم میں شجرکاری کے آغاز پر سب لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر وفاقی حکومت، محکمے، افسران اور افراد سب ملکر اس عظیم کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کو آلودگی سے بچانے کے لیے، اس ملک کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، یہاں موجود بچے بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں، یہ بڑے ہوکر تعلیم حاصل کرکے پاکستان کے عظیم معمار بنیں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں عمر ایوب اور بلال اظہر کیانی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، تلخ کلامی اپوزیشن رکن اسامہ احمد کے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت پر ہوئی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں عمر ایوب اور بلال اظہر کیانی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، تلخ کلامی اپوزیشن رکن اسامہ احمد کے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت پر ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ اسامہ احمد پر دباؤ ہے کہ وہ پی ٹی آئی جوائن نہ کریں۔ اسامہ ان41 ایم این ایز میں ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کا بیان حلفی دیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا اگر اجلاس میں سیاسی باتیں ہوں گی تو ہمارے پاس بھی سیاسی باتیں ہیں۔

عمر ایوب اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے، جس کے بعد اسامہ احمد اور اپوزیشن ارکان بھی چلے گئے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا اپوزیشن لیڈر مکمل طور پر آؤٹ آف آرڈر تھے۔

اسامہ احمد نے کہا کہ 50 ہزار ووٹوں سے الیکشن ہارا ہوا شخص اپوزیشن لیڈر کو باتیں سنا رہا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے اسامہ احمد کا مائیک بند کروا دیا۔

ھای کورٹ نے سائلین بجلی کو 200 ارب روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا

‏???? بریکنگ نیوز!ہور ہائیکورٹ کی مداخلت پرملک بھر کےبجلی صارفین کےلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی۔‏نیپرا حکام نے پروریٹا بلوں کےخلاف درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا‏نیپرانے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا‏نیپرا نے اصل یونٹس کےمطابق صارفین کوبجلی بل بھجوانے کاحکم دےدیا‏نیپرا نےپروریٹا بنیادپراپریل سے جون 2024 تک اصل بل کےعلاوہ تمام یونٹس صارفین کوواپس کرنے کاحکم دےدیا‏پروریٹاکی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کاحکم ‏لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم تیس یوم میں واپس کی جائے۔نیپرا کافیصلہ‏نیپرا نے ڈیسکوز کوواپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا‏نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیا‏نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو صارفین مینوئل کےمطابق بل بھجوانے کاحکم دےدیا‏ڈیسکوز کودرست میٹر، ریڈنگ کرنے،میٹرکی تصاویربلوں پرواضع کرنے کابھی حکم‏نیپراکی ڈیسکوز کو بلوں کی بروقت درستگی کابھی حکم‏نیپرا کا حکم نامہ سات صفحات پر مشتمل ہے‏نیپرا نے حکمنامہ پرفوری عمل درآمد کرنے کاحکم دیتے ہوئے تیس یوم میں رپورٹ طلب کرلی

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو چیرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔کورین سفارت کار کے گھر ڈکیتی میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل ملازمت سے برطرف۔ عمران خان کی رھای میں 72 گھنٹے جہازوں میں گھونسلے۔۔3 وزراء کے خلاف گھیرا تنگ 2 کی برطرفی۔۔50 ھزار کی اوور بلنگ بھائی جان پاور ڈویژن کے سیکرٹری لنگڑیال عوام کو مزید زبح کرنے کے لیے ایف بی آر بطور چئیرمین تعینات۔۔تفصیلات جانیے بادبان نیوز پر

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر کو آگ لگا دی گئی۔پرائیویٹ بینکوں سے بلند شرح سود پر قرضہ نھی لیا جائے گا۔انگلینڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 10 مچیز کی میزبانی سے انکار کر دیا۔الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے منظور۔مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو نھی مل پائنگی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس ترمیم سے دفن ھو گیا۔جوا باز وقار کی تقرری عدالت میں چیلنج۔سب کچھ اج کے روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی