دنیا کی کوی طاقت پاکستان کو نقصان نھی پھنچا سکتی سپہ سالار۔ آرمی چیف کی تقریر ھمارے لئے مشعل راہ ہے وزیر اعظم۔سعودی عرب میں بادشاہت خطرے میں۔سپریم کورٹ میں ھاتھا پای 4 زخمی حالات کشیدہ۔سپریم کورٹ میں ھاتھا پای 4 زخمی حالات کشیدہ۔ 92.97 کی تھرو کے ساتھ ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی۔۔۔معافی نہیں مانگی،حکومت کے پاس صرف دو مہینے ہیں۔۔۔جیل سےعمران خان کا نیا بیان آگیا۔وقار یونس نے پہلے اتنی باریاں لیکر کیا تیر مارا جو اب قلعہ فتح کر لے گا۔ انسان کی عادت بدل سکتی ہے فطرت نہیں …چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ۔حکام کا سکھ کا سانس لکین کب تک۔40 سال کے بعد پاکستان اولمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل جیت گیا۔14 روز جاری رہنے والہ دھرنا موخر۔Baadban tv کو فالو کرے تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایا گیا 8 روز میں گندم کی 37000 بوریوں کی پنجاب سے دیگر صوبوں میں ترسیل ریکارڈ ہوئی

پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایا گیا 8 روز میں گندم کی 37000 بوریوں کی پنجاب سے دیگر صوبوں میں ترسیل ریکارڈ ہوئی۔رواں ماہ مختلف اضلاع سے گندم کے 124 پرمٹس جاری ہوئے،پنجاب کی فلور ملز سے1 ماہ میں آٹے کے 7763 پرمٹ جاری ہوئے۔1 لاکھ 57 ہزار 844 میٹرک ٹن آٹے کی دیگر صوبوں میں ترسیل ہوئی.وزیر خوراک پنجاب نے آٹے کے تھیلوں میں تناسب کے لحاظ سے کمی کی سفارشات طلب کر لیں۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ان کے گھرکا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کیا کریں کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ان کے گھرکا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کیا کریں کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلاسکتے تو بنگلادیش کا حال دیکھ لیں۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ لیڈر لیس موومنٹ اگر شروع ہوجائے تو اسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اورگورنر کو ڈرامے بازیوں سے نکل کر قوم کا سوچنا چاہیے، ان دونوں کے اپنے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ نہیں ہے، ان علاقوں میں پولیس شام کے بعد تھانوں سے باہرنہیں نکلتی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے

وٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے پر اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائے گا .جس کے بعد وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے جبکہ عام صارفین کے لیے قیمت 160 روپے ہو جائے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے .ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند تھی

آرمی چیف کی تقریر ھمارے لئے مشعل راہ ہے وزیر اعظم کوی ڈیل نھی کرونگا عمران خان بجلی کے بلوں کی وجہ سے 20 خودکشیاں 10 بھائی قتل ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی 17 کونسے لوگ جو ای پی پی کے نام پر 2600 ارب روپے سالانہ ھڑپ کرتے ھے سپریم کورٹ میں ھاتھا پای سعودی عرب میں بادشاہت خطرے میں ایران کا حملہ سب کچھ جاننے کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے

ڈاکٹر محمد یونس آج کے بنگلہ دیشی نوجوانوں کی پہلی ترجیح ہیںبنگلہ دیش کے نوجوانوں نے عبوری حکومت کے لئے ڈاکٹر یونس جیسے قابل شخص کا مطالبہ کیا. یوں کہیے شرط رکھی . بنگلہ دیش کی فوج کے آرمی چیف وقار الزمان نے طلبہ کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو مُلک کی عبوری حکومت کا نگران مقرر کیا.ہمارے سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ نے بھی ڈھونڈ کر عبوری حکومت کا نگران وزیراعظم لگایا تھا ، جو ایک غیر ملکی پاسپورٹ پر ٹیکسی ڈرائیورئنگ کا وسیع تجربہ رکھتا تھا۔ اس نے اپنی کریمنالوجی کی مہارت سے آئین کو روندا، بغیر گندم کاشت کئے اربوں روپے بنائے۔۔ .

ڈاکٹر محمد یونس آج کے بنگلہ دیشی نوجوانوں کی پہلی ترجیح ہیںبنگلہ دیش کے نوجوانوں نے عبوری حکومت کے لئے ڈاکٹر یونس جیسے قابل شخص کا مطالبہ کیا. یوں کہیے شرط رکھی . بنگلہ دیش کی فوج کے آرمی چیف وقار الزمان نے طلبہ کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو مُلک کی عبوری حکومت کا نگران مقرر کیا.ہمارے سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ نے بھی ڈھونڈ کر عبوری حکومت کا نگران وزیراعظم لگایا تھا ، جو ایک غیر ملکی پاسپورٹ پر ٹیکسی ڈرائیورئنگ کا وسیع تجربہ رکھتا تھا۔ اس نے اپنی کریمنالوجی کی مہارت سے آئین کو روندا، بغیر گندم کاشت کئے اربوں روپے بنائے۔۔

دنیا کی کوی طاقت پاکستان کو نقصان نھی پھنچا سکتی سپہ سالار پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے مستقبل کی امید عاصم منیر نے اور کیا کھا تفصیلات کے لئے کلک کرے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے جوکہتے تھے ہم نے دو قومی نظریے کوخلیج بنگال میں ڈبو دیا وہ آج کہاں ہیں؟آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔آرمی چیف نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، پاک فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لیے جد وجہد کر رہی ہے۔جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور اسمگلرز مافیا دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتاہے۔آرمی چیف نے کہا کہ کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں گے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اگر ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرسکے۔اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ فلسطین اور غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، فلسطین سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم نے اپنی حفاظت خود کرنی ہے اور پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک لاکھوں افغانوں کی مہمان نوازی کی ہے، ہم انہیں سمجھا رہے ہیں کہ فتنہ خوارج کی خاطر اپنے ہمسایہ، برادر اسلامی ملک اور دیرینہ دوست سے مخالفت نہ کریں۔شدت پسندی پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے، علما و مشائخ سے التماس ہے کہ وہ شدت پسندی یا تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں، علما کو چاہیے کہ وہ اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے پختون بھائیوں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم اُن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو کہتےہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ یہ ملک قائم رہنے کے لیے بنا ہے، اس پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، لاکھوں سیاستدان اور لاکھوں علما قربان کیونکہ پاکستان ہم سے زیادہ

ایک طرف ارمی چیف 25 کروڑ عوام کو امید دلا رھے تھے عین اسی وقت حکومت نے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تفصیلات کے لئے کلک کرے

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔