سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے، ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری، پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف کیے گئے ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے کی تھی۔ نتیجتاً، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
• بمقام تھانہ تیراہ 27 بریگیڈ کے انڈر کمانڈ 231 وینگ آدم زنگئی پوسٹ 05 بلوچ اور تھانہ تیراہ پر کل رات کے وقت میں جو دھشتگردوں نے بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں 231 وینگ کے مندرجہ ذیل 12 اہلکار زخمی 6 شہید اور 5/6 جوان لاپتہ ہے اور پولیس کی کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔ *05 بلوچ کے کیپٹن عزیر سیمت دو سپاہی بھی زخمی ہوئے ہیں.*• کچھ نامعلوم دھشتگردوں کی بھی مرنے اور زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔*231 وینگ زخمیوں کے نام* 1 حوالدار۔۔ وحید قوم خٹک2 نائیک۔ اشفاق قوم خٹک3لاس نائک۔۔ زوار حسین قوم یوسفزئی4لاس نائک۔ سید رسول قوم افریدی5لاس نائک۔ احسان قوم افریدی6لاس نائک۔ اجمل قوم رانیزئی7لاس نائک۔ رضاء قوم افریدی8 لاس نائک۔ سہیل قوم رانیزئی9 نائیک۔ ناصر حسین قوم بڈاخیل10سپاہی۔ عمر جان قوم منگل11سپاہی۔ عارف قوم مروت12سپاہی۔ سمیع اللہ قوم اورکزئی*
Capt Ozair S/O Maj Sher Malik (Engrs 16 OTS) is seriously injured while fighting with Terrorists . He is admitted in CMH Peshawar . Every one is requested to Pray for his recovery and Good Health.Stay Blessed
*راولپنڈی، ۱۱ اگست ۲۰۲۴
باغ، ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید (عمر 24 سال، ساکن ضلع اٹک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئیلیفٹیننٹ عزیر محمود ملک 9 اگست 2024 کو خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے اور آج ان کی شہادت سی ایم ایچ پشاور میں ہوئی- جنازے میں کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کیشہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا
وزیراعظم شہباز شریف نے آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل بادبان کے مطابق دفتر خارجہ میں کلیدی تقرریوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں آمنہ بلوچ کی تقرری کے علاوہ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کی سفیر تعینات کرنے کی منظوری بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق آمنہ بلوچ اس وقت یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر ہیں۔ اس سے قبل وہ ملائیشیاءمیں پاکستانی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔آمنہ بلوچ اپنے کیریئر کے دوران ہیڈکوارٹرز اور بیرون ملک مشنز میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ وہ چین میں پاکستان کی قونصل جنرل، سری لنکا میں منسٹر کونسلر، وزیراعظم آفس میں جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری بھی رہ چکی ہیں۔تہمینہ جنجوعہ کے بعد آمنہ بلوچ وزارت خارجہ میں اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ہوں گی۔ تہمینہ جنجوعہ کو فروری 2017ءمیں اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کی پہلی خاتون خارجہ سیکرٹری تعینات کیا تھا۔ مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جانباز خان کو برونائی میں پاکستان کا نیا سفیر، محمد سلیم کو کینیڈا میں نیا ہائی کمشنر، ملک فاروق کو جنوبی افریقہ کا نیا ہائی کمشنر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ فیصل نیاز ترمذی، جو اس وقت متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر ہیں، کو یورپی یونین اور بیلجیم میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ۔
ساؤتھ ایشیا کے سب سے بڑے ائیرپورٹ کا گوادر جیسے سٹرٹیجک مقام پر افتتاح ہونا ہو اور دشمن ممالک اپنے مہرے میدان میں نہ لائیں یہ کیسے ممکن ہے۔ٹیسٹ فلائٹ کی کامیابی سے اوپننگ ڈیٹ طے ہونے کے ساتھ ہی متوقع تھا کہ اس اوپننگ کو روکنے کے لئے مخالف قوتیں بھرپور ایکشن میں نظر آئینگی۔۔اور ایز ایکسپٹیڈ دہشتگرد غفار لانگو کی صاحبزادی ماہ رنگ بلوچ اپنے بھائیوں کے ساتھ گوادر میں موجود ہے۔گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا جدید ترین ائیرپورٹ ہے جو ہر طرح کے موسم میں آپریشنل رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے،تجزیوں کے مطابق مڈل ایسٹ کی ٹریفک کو ری فیولنگ کی مد میں اچھی خاصی بچت ہو سکتی ہے۔امید ہے ریاست شرپسندوں کو بھگا کر چودہ اگست کو افتتاحی تقریب منعقد کر کے آپریشنز کا آغا کرے گی۔باقی اس ائیرپورٹ کے فنکشنل ہونے سے پنجاب کو نہیں،گوادر کے مقامی لوگوں کو ہی فائدہ ہو گا،ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ہزاروں جابز اور بزنسز وجود میں آئینگے۔۔ماہ رنگ بلوچ کے پلو کو چھوڑ کر خود بھی سوچنا شروع کریں۔
اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا تو اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ملزم اسلام آباد کلب ممبر راجہ مسعود کے مہمان کے طور پر آیا تھا اوراس نے اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کیا۔ جس کے بعد کلب ممبر راجہ مسعود کی ممبرشپ معطل کردی گئی ہے جبکہ ملزم واصف کریم کے آئندہ سے اسلام آباد کلب میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے دونوں افراد سے متعلق آفس آرڈر جاری کردیا ہے۔ سیکرٹریٹ پولیس مقدمہ درج کر کے مبینہ جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔یاد رہے کہ واقعہ 3اگست کی رات کو اسلام آباد کلب میں پیش آیا۔