سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے فنکشنل ڈھانچے، مینڈیٹ، اتھارٹی کی تشکیل اور اس کی ریگولیٹری اقدار کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے فنکشنل ڈھانچے، مینڈیٹ، اتھارٹی کی تشکیل اور اس کی ریگولیٹری اقدار کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ عہدیداروں نے ضابطے کے اصولوں پر بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ضابطہ مستقل عام لوگوں کے لیے کھلا ہو۔ اراکین کمیٹی کو نیپرا کی گزشتہ تین سال کی کارکردگی کا ڈیٹا بھی پیش کیا گیا۔کمیٹی اراکین نے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کی سفارش کی۔سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کمیٹی ممبران کو آڈٹ رپورٹ فراہم کرنے کی تجویز دی۔کمیٹی چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن نے حکام سے کہا کہ وہ مسائل کا حل تلاش کریں کیونکہ اس کا خمیازہ پوری قوم برداشت کر رہی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حکام ٹیرف کے تعین پر جوابدہ ہوں اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ذمہ دار اتھارٹی کو رپورٹ کریں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے سینئر حکام نے کمیٹی کے ارکان کو اس کے آپریشنز اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ قائمہ کمیٹی نے آئل اینڈ گیس لائسنس اور شکایات کے حل کے لیے موثر حکمت عملی پر زور دیا۔ سینیٹر عبدالقادر نے تجویز دی کہ اوگرا علاقہ کی ذمہ داری پر عمل درآمد کرتے ہوئے قانون سازی میں اضافہ کرے۔اراکین کمیٹی نے سلنڈر دھماکے سے ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے غیر مجاز سلنڈر مینوفیکچرنگ پر جرمانے اور جرمانے بڑھانے کی سفارش کی۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ واقعے سے متعلق قانون سازی کے پہلووں پر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی، سینیٹر محمد عبدالقادر، سینیٹر جام سیف اللہ خان، سیکرٹری کابینہ ڈویڑن، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین، آئل اینڈ گیس کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے پانچویں ’’یوم استحصال‘‘ کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے پانچویں ’’یوم استحصال‘‘ کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور امن و سلامتی کے نقطہ نظر سے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے سنگین نتائج کے بارے میں سفارتکاروں کو بریفنگ دی۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے یوم سوگ کے موقع پر قومی اسمبلی کا اجلاس تعزیتی اجلاس میں تبدیل ہوگیا ۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہیداور دیگر فلسطینی شہدا کے لئے دعا کی گئی ۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے یوم سوگ کے موقع پر قومی اسمبلی کا اجلاس تعزیتی اجلاس میں تبدیل ہوگیا ۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہیداور دیگر فلسطینی شہدا کے لئے دعا کی گئی ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرسردارایازصادق کی صدارت میں ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف بھی موجودتھے۔مولانا مصباح الدین نے شہداکے لئے دعاکروائی ۔ایوان کا ماحولاسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے سوگوار تھا

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی منظوری دیدی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی منظوری دیدی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر بجلی سردار اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، ایم ڈی پاسکو، چیئرمین ٹی سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی۔اس فیصلے کا بنیادی مقصد ملک میں یوریا کی مناسب مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانا اور کھادوں کی قیمت میں استحکام لانا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ کھنہ اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا ، تفتیشی افسران اپنے کمروں سے غائب پائے گئے اور ڈیوٹی افسر کسی بات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ فرنٹ ڈیسک سگریٹ کے دھواں سے بھرا ہوا پایا گیا ۔

۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ کھنہ اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا ، تفتیشی افسران اپنے کمروں سے غائب پائے گئے اور ڈیوٹی افسر کسی بات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ فرنٹ ڈیسک سگریٹ کے دھواں سے بھرا ہوا پایا گیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بغیر اطلاع تھانہ کھنہ پہنچ گئے جہاں پر اپنی ڈیوٹی کی جگہوں کی بجائے تفتیشی افسران کمروں میں جبکہ ایک کمرے میں دو نشئی سوئے ہوئے پائے گئے ۔ وزیر داخلہ نے تھانے کے اندر 1500 موٹرسائیکلیں اور کئی گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ پوچھی تو ڈیوٹی افسر اس کا بھی جواب نہ دے سکا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانے کی حالت زار دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ نے فرنٹ ڈیسک، محررروم اور حوالات کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے کیسوں کے بارے دریافت کیا اور غلط جگہ ریڑھی لگانے والے 4 افراد کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے چھوڑنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے تاکید کی کہ تھانے میں اس قدر زیادہ موٹرسائیکلز کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں،

موٹرسائیکلز جن شہریوں کی ہیں، ان کے حوالے کی جائیں۔ وزیرداخلہ نے سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم دیا اور تنبیہہ کی کہ سائلین کو بلاوجہ انتظار کرانا کسی صورت برداشت نہیں ہوگا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

۔قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ تمام پارٹیوں کے ارکانِ اسمبلی نے ادا کی۔

غائبانہ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر بھی شریک ہوئے۔

قومی اسمبلی میں آج حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

ایران کے ایت اللہ نے اسرائیل پر حملے کا حکم دے دیا۔ لاکھوں افراد کا جنازہ رقت امیز مناظر تہران کی سڑکوں پر انسانوں کا سیلاب۔بارشوں نے تباہی مچا دی 30افراد جان بحق لاھور ڈوب گیا۔بجلی کے بل 33 خودکشیاں حکمرانوں کی بےحسی۔وزارت خارجہ کے 33 افسران پر کرپشن اور ملک دشمنی کی تحقیقات مکمل۔اولمپک کھیلوں میں پاکستان کا دستہ تمام مقابلوں میں شکست سے دوچار۔لوٹ کے بدھو گھر کو لوٹے۔نواسے کی ڈگری میں یوسف رضا گیلانی سرکار خرچے پر لندن میں۔ عوام خودکشیوں پر مجبور کھربوں روپے کی کرپشن جاری۔صادق سنجرانی کے بعد یوسف رضا کی کرپشن جاری۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

انفارمیشن گروپ کے 22 گریڈ کے آفیسر اسماعیل پٹیل دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔سیکرٹری اطلاعات سیکرٹری کابینہ ایم ڈی او پی ایف اور سیکرٹری پارلیمانی امور رھے۔ایڈیشنل سیکرٹری صدر پرنسپل انفارمیشن افیسر کے ساتھ امریکہ میں یو اہن مشن رھے 2004 میں بطور سیکرٹری وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور ریٹائر ھو کر کراچی شفٹ ھوگئے۔دنیا کے بڑے اخبارات میں شائع ہونے والے کالم انکا بے داغ ماضی آج یکم اگست کو ھمیشہ کے لئے خاموش ہو گیا۔سید انور محمود خواجہ اعجاز سرور سلیم گل شیخ اسماعیل پٹیل نے جس گروپ کو دوام بخشا اج پستی کی طرف گامزن ھے۔اسماعیل پٹیل نے اپنے پسماندگان میں بیگم صاحبہ اور ھزاروں دوستوں کو چھوڑا انکے یہ الفاظ اسلام آباد میں اگر اچھی پوسٹنگ نہ ہو تو آپ کو کوی ٹیلی فون نھی کرتا میں تو ریٹائر ھو رھا ھوں اس لیے میں کراچی جارھا ھوں انکے ادا کئے گئے الفاظ اج بھی میرے کانوں میں گونججتے ھے رپورٹ سھیل رانا