Monthly Archives: August 2024
ارش کے پانی میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں پیش آیا۔دونوں بچے ایف الیون ٹو میں بارش کے پانی میں نہا رہے تھے۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں، 4 حلقے کھلنے سے ختم ہو جائے گی۔صحافی نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے وہ فوج سے مذاکرات نہیں کرسکتے، آپ نے گزشتہ سماعت پر فوج سے مذاکرات کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے، وہ سیاسی جماعتوں سے ہی بات کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ یو ٹرن لے رہے ہیں۔اس سوال کا بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو آپ نے پارٹی سے کیوں نکالا؟تاہم بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے مختلف تجاویز دے دیں۔ ذرائع کے مطابق کپیسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ تین سے پانچ برسوں کیلئے اکٹھی کر دی جائیں، اکٹھی رقم فراہم کرنے پر آئی پی پیز کی ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہو گا۔ آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ سے زائد کمی ہو گی، وزارت توانائی کی جانب سے ٹوٹل رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق وزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے، وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لیکر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا، وزیراعظم شہبازشریف کو ان تجاویز سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزارت خزانہ و وزارت توانائی حکام بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے گزشتہ ہفتے سے ملکر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھاری تنخواہوں، مراعات اور خصوصی پے سکیل پر وزارت اطلاعات و نشریات میں تین افراد کو بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں سپیشل پے سکیل پر محمد زیبان سید کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف مارکیٹنگ تعیناتی کی ہے جبکہ طیب حمید کو ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف ڈیٹا تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عبداللہ کھرل کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف اسٹریٹیجی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پے سکیل کے تحت تعینات ملازم 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرے گا۔پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان نے تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے بینچ کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا، دونوں ججز کا اختلافی فیصلہ 29 صفحات پر مشتمل ہے۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے بطور سیاسی جماعت عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہدونوں ججز نے اختلافی نوٹ میں اکثریتی فیصلہ تاحال جاری نہ ہونے پر سوالات اٹھاتے ہوئے لکھا کہ 15 دن کا دورانیہ ختم ہونے کے باوجود اکثریتی فیصلہ جاری نہ ہو سکا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کیس میں فریق نہیں تھی، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کے لیے آرٹیکل 175 اور 185 میں تفویض دائرہ اختیار سے باہر جانا ہوگا، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کے لیے آرٹیکل 51، 63 اور 106 معطل کرنا ہوگا۔اختلافی نوٹ میں مزید لکھا گیا اکثریتی فیصلے میں قانون کی بنیادی دفعات اور آئین کو نظر انداز کیا گیا، پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ عدالت کے سامنے درخواست گزار نہیں تھی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے سامنے فریق بننے کی کوشش بھی نہیں کی، تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی حقدار ہونے کا دعویٰ بھی نہیں کیا، سپریم کورٹ میں فیصلہ جاری ہونے تک پی ٹی آئی فریق نہیں تھی۔اختلافی نوٹ میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے چار خطوط بھی شامل کئے گئے ہیں۔اختلافی نوٹ کے مطابق آزاد امیدواروں کو طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد تسلیم کیا گیا، 39 یا 41 اراکین اسمبلی جس کا مختصر اکثریتی فیصلے میں حوالہ دیا گیا ہے یہ معاملہ کبھی متنازع ہی نہیں تھا، یہ اعتراض نہیں اٹھایا گیا کہ اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کیا۔نوٹ کے مطابق 13 رکنی فل کورٹ کی آٹھ سماعتوں میں سب سے زیادہ وقت کا استعمال ججز کے سوالات پر صرف ہوا، دوران سماعت کچھ ججز نے یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جا سکتی ہیں؟ جس پر کوئی بھی وکیل مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر متفق نہ ہوا، سلمان اکرم راجہ نے بھی دلائل میں کہا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے سے اتفاق نہیں کرتا۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی فروخت 6.81 فیصد کم ہوئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی فروخت 6.81 فیصد کم ہوئی۔سیمنٹ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 30 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی، جولائی 2023 میں 32 لاکھ 30 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت ہوا تھا۔سیمنٹ مینوفیکچررز نے بتایاکہ رواں جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 24 لاکھ 63 ہزار ٹن رہی، سیمنٹ کی مقامی فروخت پچھلے جولائی سے 11.41 فیصد کم ہے۔سیمنٹ مینوفیکچررز کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 21.65 فیصد بڑھی اور 5 لاکھ47 ہزار 162 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ ہوا جبکہ جولائی 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 49ہزار 792ٹن تھی۔سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کاروباری لاگت اور بلند ٹیکسوں سے سیمنٹ شعبہ بری طرح متاثرہے، حکومت ٹیکس پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ان کا کہنا تھاکہ سیمنٹ تھرڈ شیڈول میں ہے اور سیلزٹیکس سیمنٹ بنانے والے دیتے ہیں۔
کابینہ کی نجکاری کمیٹی برائے ملکیتی ادارے نے 5 سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی۔نجکاری کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر ایس او ایز کو شامل کرنے کا فیصلہ درجہ بندی کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔
کابینہ کی نجکاری کمیٹی برائے ملکیتی ادارے نے 5 سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی۔نجکاری کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر ایس او ایز کو شامل کرنے کا فیصلہ درجہ بندی کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نجکاری سے تجارتی معاملات میں وفاق کا عمل دخل کم کرے گی، وفاق کو صرف اسٹریٹیجک اور ضروری ایس او ایز تک محدود کرنا ہے۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ منافع کمانے والے اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا جائے گا، کمیٹی حکومتی ملکیتی اداوں کی درجہ بندی کر رہی ہے۔اعلامیے کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ اسٹرٹیجیک کے علاوہ دیگر ایس او ایز کو سی سی او پی کے سامنے رکھا جائے گا جب کہ او جی ڈی سی ایل کے حصص پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ مالی سال 2024سے 25 کے لیے کمیشن کے بجٹ تخمینوں کی منظوری بھی دی گئی، رواں مالی سال کیلئے کمیشن کے بجٹ کی رقم 8169 ملین روپے ہے۔ذرائع کے مطابق جن اداروں کی نجکاری کی جائے گی ان میں 8 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، جام شورو جنریشن کمپنی، پاکستان ٹیکسٹائل کمپنی، اسٹیٹ انجیئرنگ کارپوریشن اور ٹیلی فون انڈسٹری شامل ہیں۔حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے فنڈنگ ترقیاتی بجٹ سے لینے پرغور شروع کردیا گیا جبکہ انکم ٹیکس ریلیف پرآئی ایم ایف کوبھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیںاسلام آباد: حالیہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاجتنخواہ دار طبقہ 375 ارب اور ایکسپورٹرز 100 ارب ٹیکس ادا کررہے: چیئرمین ایف بی آربجٹ 25-2024، حکومت نے ٹیکس ہدف پورا کرنے کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر لاد دیاذرائع کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ والے سلیب کو 40 ارب روپے کا ریلیف دیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ کمانے والوں کا انکم ٹیکس 5 فیصد کیا ہے۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ماہانہ انکم ٹیکس 1250 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپےآمدن پر ٹیکس 15 فیصد، ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار 344 روپےتنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد ہے۔ ان افراد کا انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ ہوگیا۔سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 25 فیصد، ماہانہ 2 لاکھ67 ہزار 667 روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 فیصد ہے، ان کا انکم ٹیکس 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 ماہانہ ہے۔سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 30 فیصد، ماہانہ 3 لاکھ 41 ہزار 667 تک تنخواہ پر ٹیکس 30 فیصد عائد ہے۔ ان افراد کا ٹیکس 47 ہزار 408 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 333 روپے ماہانہ ہوگیا۔سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس سوموار 5 اگست شام 5 بجے طلب کر لیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس سوموار 5 اگست شام 5 بجے طلب کر لیا
صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا پاکستان پیپلز پارٹی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرض لینے میں سب سے آگے رہی۔ 2008 سے 2013 تک 5 ارب 23 کروڑ ایس ڈی آر یا 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد قرض لیا گیا۔
مسلم لیگ ن نے 2013 سے 2018 تک 4 ارب 39 کروڑ ایس ڈی آر یا 6 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے 2018 سے 2022 تک چار ارب 5 کروڑ سے زائد ایس ڈی آر قرض لیا جو تقریباً 6 ارب ڈالر بنتا ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جمع کروائی گئی دستاویز کے مطابق 2008 سے 2013 تک آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا، جبکہ سود کی مد میں آئی ایم ایف کو 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔
پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف سے زیادہ قرض لیا جو 5 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے، مسلم لیگ ن کے دور حکومت نے 5 سالوں میں 31 کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا گیا۔
تحریک انصاف حکومت نے 2 ارب 72 کروڑ ایس ڈی آر یا 4 ارب 2 کروڑ ڈالر قرض لیا اور 2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف کو 79 کروڑ 11 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے رؤف حسن کے ریمانڈ پر سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی رہنما کے وکیل علی بخاری انسداد دِہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے رؤف حسن کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 6 اگست کے لیے نوٹسز بھی جاری کردیے۔
اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی۔
وزارت خارجہ نے اعزازی سفیروں کا لنڈا بازار لگا دیا کھربوں روپے کی رشوت وصول نیلے پاسپورٹ جاری۔48 نوسر باز کونسے۔تفصیلات بادبان نیوز پر
پاکستان کی وفاقی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے سفارت خانوں میں ملک کی 48 نامور کاروباری شخصیات کو اعزازی سفیروں کے طور تعینات کیا ہے۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ان تمام شخصیات کا تعلق تجارتی شعبے سے ہے۔رواں برس مارچ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ’بڑے ٹیکس دہندگان اور ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اعزازی سفیر کا درجہ دیا جائے گا۔‘دفتر خارجہ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق: ’یہ تمام شخصیات سرمایہ کاری کے سفیر ہوں گے اور ان کو ابتدائی طور پر نیلے پاسپورٹ دو سال کے عرصے لیے جاری ہوں گے۔‘ تعینات ہونے والے 48 سفیروں میں سینیٹر طلحہ محمود کے صاحب زادے اور اے سی ایم گروپ کے چیف ایگزیکیٹو مصطفی بن طلحہ کے علاوہ مسلم کمرشل بینک اور نشاط گروپ کے سربراہ میاں منشا کے صاحب زادے عمر منشا، ہما ارشد، حرا بٹ، صائمہ سلطانہ، علی ظفر نقوی، سید اسد حسین زیدی، آصف پیر اور دیگر شامل ہیں۔معلومات کے مطابق اعزازی سفرا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن 28 جون کو جاری ہونے کے فوراً بعد انہیں نیلے پاسپورٹ جاری کر دیے گئے، جن کی مدد سے اعزازی سفیر بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔اعزازی سفیروں کو بیرون پاکستانی سفارت خانوں میں تعینات سفیروں کے برابر پروٹوکول ملے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر مختلف پاکستانی سفارت خانوں کو اس ضمن میں مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس ضمن میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے پہلے اجلاس میں بتایا تھا کہ ’اب صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے برآمدات بڑھانے کا راستہ۔
چوھدری نثار علی خان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا الشفاء شفٹ بچوں کو امریکہ سے واپس بلا لیا گیا
دو ہی کسونے (گھونسے) کھانے کے بعد اٹلی کی باکسر نے مد مقابل کو شی میل’ ڈکلئیر کر کے مقابلہ جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔ ریفری نے بلا مقابلہ الجیریا کی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔
دو ہی کسونے (گھونسے) کھانے کے بعد اٹلی کی باکسر نے مد مقابل کو شی میل’ ڈکلئیر کر کے مقابلہ جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔ ریفری نے بلا مقابلہ الجیریا کی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔ اٹلی کی باکسر گھٹنوں میں سر دے کے رونے لگی۔ باکسر سے ہاتھ بھی نہ ملایا۔یاد رہے الجیریا کی باکسر کو کئی اہم باکسنگ مقابلوں میں کھیلنے کی اجازت نہیں ملی تھی البتہ اولمپکس والوں نے اسے کھلا لیا۔اٹلی کی باکسر نے کہا یہ زیادتی ہے کہ biologically مرد کو میرے خلاف کھلا دیا۔ آج تک اتنے سخت گھونسے نہیں کھائے۔یاد رہے کہ کھسروں کا گھونسا مرد کے مقابلے میں ذیادہ طاقتور ہوتا ہے ۔اس کے بارے میں حالیہ دنوں ایک پاکستانی ایس ایچ او بتا چکے ہیں جنہیں کھسروں نے پیل دیا تھا ۔









