ایم کیوایم کے مرکزی راہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے بجلی بلوں میں کمی کے اقدام کا خیرمقدم مریم نوازشریف عوام کو ریلیف دینے میں دیگر صوبوں سے بازی لے گئی ہیں سندھ کے مظلوم عوام بھی منتظر ہیں کہ مراد علی شاہ کب مریم نوازشریف والی ”بے وقوفی “ کرتے ہیں

اسلام آباد : 21 اگست ایم کیوایم کے مرکزی راہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے بجلی بلوں میں کمی کے اقدام کا خیرمقدم مریم نوازشریف عوام کو ریلیف دینے میں دیگر صوبوں سے بازی لے گئی ہیں سندھ کے مظلوم عوام بھی منتظر ہیں کہ مراد علی شاہ کب مریم نوازشریف والی ”بے وقوفی “ کرتے ہیں بلاول بھٹو نے 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا، مراد علی شاہ نے بیان دے کر اسے ”بے وقوفی“ ثابت کردیا ہے کئی عشروں سے سندھ پر حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی 45 ارب روپے عوام کے لئے نہیں نکال سکتی؟مرتضی وہاب عوام کو ریلیف دینے کی مخالفت میں بیان دے کر ”سیاسی بے وقوفی“ میں بازی لے گئے ہیں، ویلڈن مرتضی وہاب پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کو ریلیف کے اقدام پر تکلیف میں کیوں ہے؟پی پی پی راہنما پہلے بیان دے رہے تھے کہ وزیراعظم شہبازشریف عوام کو ریلیف نہیں دے رہے ، اب ریلیف دیا ہے تو تکلیف کیوں ہے ؟

“جولائی میں بجلی کی لاگت 9روپے یونٹ رہی، تو بل کیسے 80 روپے فی یونٹ تک پہنچ رہے ہیں؟کیپسٹی چارجز سے رہائشی، تجارتی، صنعتی، اور زرعی تمام صارفین متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان صرف اس بجلی کی ادائیگی کر سکتا ہے جوحقیقت میں پیدا ہوتی ہے۔”۔

معاہدے اس لیے نہیں کھل سکتے کہ وہ ہمارے ماموں چاچوں کے ہیں ۔ ہم انکے تحفظ کے لیے حکومت میں ہیں عوام کے تخفظ کے لیے نہیں۔تحریک انصاف سیاسی طور پر یتیم ھو چکی ھے مصدق ملک۔مریم نواز اور سندھ حکومت امنے سامنے۔بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بعد کچھ نہیں بچا آج آپ کو گرم پانی کے ساتھ روٹی دوں گی۔آج کا تلخ سچ‘ ایک گھر کی مختصر کہانی جس نے دل ہی ڈبو دیا ہے بیٹی پوچھ رہی ہے ماں آج کیا سبزی بنائی ہے والدہ۔آدھی پارلیمنٹ اربوں روپے رشوت دے کر قومی اسمبلی کی رکن بنی خاقان عباسی۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں

سردار ایاز صادق کو بیلا روس میں ھیڈ اف سٹیٹ کا پروٹوکول سردار ایاز صادق پاکستان کی تاریخ کے ایماندار ترین سپیکر اور پارلمینٹرین ھے صدر بیلا روس تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات* ملاقات آج منسک، بیلاروس میں ہوئی ملاقات میں تجارتی و پارلیمانی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان کے بیلاروس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلیمستقبل میں پاکستان، بیلاروس دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق بیلاروس ، پاکستان کے ساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے ، صدر بیلاروس بیلاروس کے صدر کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار ملاقات کا اختتام دونوں طرف سے شکریہ کے کلمات پر ہواملاقات سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے بیلاروس کے سرکاری دورے کا حصہ ہے

*اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات، پارلیمانی سطح پر رابطوں اور تجارتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق* 20 اگست 2024؛ بیلاروس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات منگل کے روز منسک، بیلاروس میں ہوئی۔ملاقات میں تجارتی و پارلیمانی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے بیلاروس کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔پاکستان بیلاروس کے ساتھ دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے اور پارلیمانی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے میں پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین متفرق شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری اور رابطوں کا فروغ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہونگے۔اسپیکر نے بیلاروس میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کے پر تپاک استقبال اور مہمان نوازی پر بیلاروس کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ بیلاروس کے صدر نے اسپیکر قومی اسمبلی کا بیلاروس کے ایون صدر آمد پر خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ بیلاروس کے صدر کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور بیلاروس پاکستان کے ساتھ پارلیمانی اور عوام سطح پر رابطوں کو فروغ دینے اور دیگر تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔بیلاروس کے صدر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنے بیلاروس کے ہم منصب کی دعوت پر پارلیمانی وفد کے ہمراہ بیلاروس کے سرکاری دورے پر ہیں۔اسپیکر بیلاروس میں اپنے قیام کے دوران بیلاروس کے صدر، اسپیکر سمیت بیلاروس کی دیگر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی سطح پر رابطوں کو فرو غ دینے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو مبارک ثانی مقدمے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ کا بتایا گیا کہ مقدمے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث ہوئی ہے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو مبارک ثانی مقدمے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ کا بتایا گیا کہ مقدمے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث ہوئی ہے، جس کے بعد معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے حوالے کیا گیا۔وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی نے مقدمے سے متعلق سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے درخواست دائر کرنے کا کہا، جس پرحکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اضافی درخواست دائر کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل 22 اگست 2024 کو سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست کی سماعت میں پیش ہوں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا، توشہ خانہ ٹو ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا، توشہ خانہ ٹو ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا۔نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقارالحسن نے احتساب عدالت میں دائر کیا جبکہ نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس 2 والیمز پر مشتمل ہے۔نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، بانی پی ٹی ائی اور بشر بی بی تفتیش کی غرض سے مجموعی طور پر 37 دن نیب کی تحویل میں رہے۔تفتیش کے دوران عمران خان، بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا، دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کروا دیے تھے۔تفتیش مکمل ہونے پر گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے رجسٹرار نیب کی جانب سے دائر کردہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا جائزہ لیں گے، اعتراضات دور کرنے کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج کو بھجوایا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹیو جج ریفرنس پر خود سماعت یا کسی دوسری احتساب عدالت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹیو جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا پہلے ہی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں۔13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا، دونوں ملزمان مجموعی طور پر37 روز نیب تحویل میں رہے جبکہ تفتیش مکمل ہونے پر 19 اگست کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوجوڈیشل ریمانڈ دیا گیا تھا۔نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔توشہ خانہ ریفرنس میں عمران اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستیں یکجا کرنے کا فیصلہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 روزہ ریمانڈ منظوروفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کیا تھا، نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔اس میں بتایا گیا کہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔عمران خان کیخلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گواہوں کی لسٹ سامنے آگئیدوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گواہوں کی لسٹ سامنے آگئی، جس میں 22 گواہوں کے نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گواہان میں بنیامین سیکشن آفیسر توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن کا نام سر فہرست ہے جبکہ پروٹوکول افسر وزیرِ اعظم ہاؤس طلعت محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کا نام گواہان میں شامل ہیں۔وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فہیم، سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر محمد احمد اور سابق وزیرِ اعظم کے پرسنل سیکریٹری انعام اللّٰہ شاہ کا نام بھی نئے توشہ خانہ ریفرنس کے گواہوں میں شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیب شفقت محمود اور کیس کے تفتیشی افسر محمد محسن ہارون بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالت نے ڈسچارج کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالت نے ڈسچارج کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔—–وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے زیادہ منہگی بجلی دے رہے ہیں۔ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب روپے کی بچت ہو جاتی ہے، بجلی بچانے کے اہم اقدامات میں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے۔وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے حکومت نے نئے پلانٹس لگائے، صارف پر اس وقت بوجھ 10 روپے فی یونٹ تھا جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا۔اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی اوسط قیمت اس وقت 44 روپے فی یونٹ ہے، غریب صارفین کو بجلی سستی دے رہے ہیں جن کا بوجھ دیگر صارفین اٹھا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں اس کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے، ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کر دیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری مدد ہوگئی شاید جو بات وزارت کھل کر نہیں کر رہی تھی وہ انہوں نے کر دی، آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے کی طرف جائے گا۔—–پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد تربیت اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے تکنیکی مہارت، لگن اور کام کو سراہا جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔—-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقائق مسخ نہ کیے جائیں بجلی بلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کو جمع کرنے کےلیے دن رات محنت کرنی ہو گی، وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 50 ارب کی کٹوتی کر کے3 ماہ کےلیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دے رکھا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے پورے پاکستان میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وفاق پاور سیکٹر کے مسائل حل کےلیے دن رات کوشاں ہے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 200 یونٹ سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ریلیف کےلیے پنجاب کی حکومت نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے 45 ارب روپے مختص کیے، اس میں وفاق کا کوئی حصہ نہیں ہے، یہ مکمل ریلیف حکومت پنجاب نے دیا ہے۔ باقی صوبے بھی آگے آئیں اور اپنے عوام کو ریلیف دیں، بعض جگہوں سے ایسی بات سننے کی ملی، جس سے افسوس ہوتا ہے`اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب نے شفاف طریقے سے اپنے فنڈر سے ریلیف دیا ہے، وفاق کا اس سے کوئی لینا دنیا نہیں ہے، خیبرپختونخوا اور باقی صوبے بھی ریلیف دیں ہمیں اس کی خوشی ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی بلوں میں ریلیف پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمیں حقائق کو مسخ نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی طرح ہم کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کو نقصان ہو۔—قومی احتساب بیورو (نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کردیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کی۔نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائیکورٹ پہلے ہی بری کر چکی ہے۔نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا۔ 2020 میں ریفرنس دائر کیا اور 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔نیب نے ہائیکورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دے کر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی ریفرنس ختم کردیا گیا۔ایئر کرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن (اے او او اے) پاکستان نے ڈی جی سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی کا اشتہار منسوخ کرکے نیا اشتہار جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایئر کرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری ایوی ایشن کو خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزارت ہوابازی کی دونوں ڈی جیز کے اشتہار میں قابلیت، تجربہ، معیار اور میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی کا اشتہار منسوخ کر کے نیا جاری کیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گزشتہ لگائے گئے ڈی جی کا بھی ایوی ایشن کا تجربہ نہیں تھا۔ غیر تجربہ کار بیوروکریٹ کے باعث 4 سال سے پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی نہیں ہوسکی۔متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوی ایشن ماہر، قابل امیدوار کو ڈی جی سی اے اے اور ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی مقرر کرے۔خط کے متن کے مطابق اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کے لیے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری کا تجربہ ہوگا۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری ایوی ایشن فوری طور پر ڈی جی سی اے اے اور ڈی جی پی اے اے کی تقرری کا نیا اشتہار جاری کرائیں۔—لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹالیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024 ء کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 اگست تک بڑھا دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی درخواستوں پر تاریخ میں توسیع کی،متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے تاریخ بڑھائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے ہر ممکن سہولت کے لیے تاریخ بڑھائی گئی ہے، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ آج ختم ہو رہی تھی۔الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ الیکشن پروگرام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشتگردی میں افغان ۔ بھارت گٹھ جوڑ*حکومت پاکستان کی کوششوں کے باوجود منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان میں غیر قانونی منشیات کی سالانہ تجارت 2 ارب ڈالر ہےتازہ ترین اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق ادارے UNODC کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اندازاً منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 7.6 ملین ہے

*منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشتگردی میں افغان ۔ بھارت گٹھ جوڑ*حکومت پاکستان کی کوششوں کے باوجود منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان میں غیر قانونی منشیات کی سالانہ تجارت 2 ارب ڈالر ہےتازہ ترین اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق ادارے UNODC کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اندازاً منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 7.6 ملین ہے جن میں بڑی تعداد 25 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہےاقوام متحدہ کے منشیات مانیٹرنگ پلیٹ فارم کے مطابق اگست 2021 سے افغانستان سے افیون کی اسمگلنگ مسلسل جاری ہے جو دنیا بھر میں تمام افیون کا 80 فیصد سے زائد ہےاپریل 2022 میں افیون کی کاشت 32 فیصد بڑھ گئی اور افغان کسان کی آمدنی اس سے 1.4 بلین ڈالر کو جا پہنچیانٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (INCB) کی 2023 رپورٹ کے مطابق؛”بھارت ایک بڑا افیون مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات اور غیر قانونی افیون کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے”بھارت میں پوست کی کاشت زیادہ تر مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں مرکوز ہے جو مجموعی طور پر ملک کے کل زمین کے رقبے کا 80 فیصد سے زیادہ بنتا ہےاینٹی ڈرگز یونٹ نارکوٹکس اینڈ افیئرز آف بارڈر (NAB) کے ڈیٹا کے مطابق؛”2017 سے 2023 میں منی پور میں پوست کی پیداوار 15 ہزار سے زائد ایکڑ پہاڑی زمین تک بڑھی”بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان کے مطابق؛ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پنجاب کے ذریعے یا سمندر کے ذریعے بھارت کے مغربی ساحل تک ہوتی ہےگجرات کے مندرہ اور کانڈلہ بندرگاہیں بھارت میں منشیات کی اسمگلنگ کے مشہور مراکز ہیںبھارت میں آن لائن منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر مارکیٹس کے ذریعے منشیات کی دستیابی میں اضافہ ہو رہا ہےنارکو دہشتگردی دہشتگرد گروہوں کے لیے مستقل مالی وسائل فراہم کرتی ہےآئی این سی بی کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق؛”منشیات کی اسمگلنگ کی آمدنی دہشتگردی اور مسلح گروہوں کو فنڈ کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے”مئی 2024 میں پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسند گروہوں اور منشیات کے اسمگلروں کے درمیان روابط کا پتا لگایا2018 سے میں بھی پاکستان کے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے 340 غیر ملکیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا جن میں 184 افغان شامل ہیںپاکستان کی 2019 کی اینٹی نارکوٹکس حکمت عملی منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی رہنمائی کرتی ہےپاکستان میں غیر قانونی منشیات کے استعمال اور نارکو دہشت گردی سے لڑنے کے لیے حکومت، LEAs، اور سول سوسائٹی تنظیمیں نارکو دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے سر گرم ہیں

28 اگست کی ھڑتال حکومت کے لئے آخری کبیل ثابت ہو گی تاجر کون سا ضحافی بھی ملوث۔سی ڈی اے کے 2 مممبر گرفتار۔بھارت کا ابی ریلہ خطرناک سیلاب۔ موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان۔اسلام آباد میں حالات کشیدہ صورتحال نازک۔ ۔افواج پاکستان کے ریٹائرڈ فوجیوں کو تیار رھنے کا حکم۔چیف جسٹس کے خلاف تحریک انصاف کی تحریک عدم اعتماد۔ملک کی اھم ترین شخصیت تبدیل۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں