روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی چچنیا آمد۔۔مسجد میں قرآن پاک کو سینے سے لگانے اور بوسے کی ویڈیو وائرل۔تحریک انصاف کی قیادت پیچھے ہٹ گئی لیکن اپوزیشن گرینڈ الائنس ڈٹ گیا، اچکزئی کی سربراہی میں وفد ترنول جلسہ گاہ پہنچ گیا۔۔”عورتیں اور بچے جانتے ہیں عمران خان الیکشن جیت چکا ہے،دکھ ہوتا ہے، پولیس مینڈیٹ چوروں کو اسپورٹ کرتی ہے،”- محمود خان اچکزئی۔اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی۔گوادر کا دشمن عرب امارات اور ھانگ کانگ 1یک سو ارب ڈالر سالانہ کا نقصان کرنے والے یہ 2 ممالک سب کچھ جانیے سھیل رانا لاءیو میں

رات خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ہمارے سپہ سالار حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت عمر نے سپہ سالار کی جانب ایک فائل اور ایک پیکٹ بڑھایا جو انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے وصول کیا ۔ اور جب فائل کھول کر دیکھی تو اس میں میرے وارنٹ گرفتاری اور پیکٹ میں ایک چمڑے کا چھترول تھا. اوریا مقبول گرفتار جھوٹی خبریں پھیلانے کا پھلا رزلٹ

اسلام آباد مکمل سییل کر دیا گیا،ملک بھر کے کنٹینر اسلام آباد میں ریڈ زون میں سوی بھی داخل نہیں ھو پاے گی۔سرکاری چھٹی کا اعلان۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

اسلام آباد۔وزارت داخلہ کی ہدایات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل، سرکاری و نجی سکولوں میں آج 22 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بچوں کی حفاظت کے پیش نظر سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شرائط پوری کرے ورنہ باے باے۔۔ای ایم ایف کی دھمکی۔اسلام آباد مکمل سییل کر دیا گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

شرائط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار، آئی ایم ایف کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی پاکستان کا کیس شامل نہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کےلئے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔ آئی ایم ایف نے شرائط پوری نہ ہونے پر پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار کرتے ہوئے بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق عائد شرط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی جانا تھی تاہم ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے 30 اگست تک کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں۔ بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویت نام سمیت 3 ملکوں کی درخواستوں پر غور کرے گا تاہم پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرم کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخر کردی گئی۔اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے 28 اگست تک کا شیڈول سامنے آیا تھا جس میں پاکستان شامل نہیں تھا تاہم امید کی جارہی تھی کہ پاکستان کا نام بعد کے اجلاسوں میں شامل کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت روول اوور نہ ہونا بیل آوٹ پیکیج کی منظوری میں رکاوٹ قرار دی جاہی ہے، آئی ایم ایف نے اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگارکھی ہے۔پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب، چین 4 ارب اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹس ہیں، حکومت 12 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان نے رواں سال کمرشل قرض سمیت 26 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔ وزیر خزانہ بورڈ میٹنگ رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ اجلاس چار سے 6 ہفتوں میں ہوتا ہے۔ آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔

بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مھنگی وصولیاں اکتوبر نومبر میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی مئی اور جون کے مہینوں کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا۔کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔

مارگلہ ھلز پر تمام سرگرمیاں روک دی گئی تمام بلڈنگز گرانے کا حکم سپریم کورٹ ۔ ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال جاری۔ مھنگای ھاے مھنگای عوام پانی سے روٹی کھانے پر مجبور۔بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مھنگی وصولیاں اکتوبر نومبر میں۔ اسلام آباد سیل سکول کالجز بند۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ مارگلہ ہلز میں موجود مونال، گلوریا جینز تمام ریسٹورنٹس گرا دیے جائیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے 11 جون کو نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کی تمام لیزیں کالعدم قرار دیتے ہوئے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا۔مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ آج جاری ہوا۔ تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا۔سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کے مالک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاسپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا قبضہ لے۔ نیشنل پارک میں موجود لامونتانا اور گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لیا جائے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے، ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کئے جائیں، وائلڈ لائف کو نقصان پہنچائے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لے۔ ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف سے جنرل (ر)فیض حمید کے اوپن ٹرائل کرنے کامطالبہ کر دیا،جنرل (ر) فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں،میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا

۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف سے جنرل (ر)فیض حمید کے اوپن ٹرائل کرنے کامطالبہ کر دیا،جنرل (ر) فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں،میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی جانے والے ہیں اب جنرل فیض کا ڈرامہ رچا دیا گیا ہے۔میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور اس ٹرائل میں میڈیا کو عدالت جانے اورکوریج کی اجازت دی جائے گی۔ اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔ اوپن ٹرائل سے رجیم چینج اور 9 مئی کی سازش بے نقاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہوگیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں۔جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار جنرل (ر) فیض ہے تو میںمطالبہ کررہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے۔ 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ سپر کنگ نے دیا تھا۔ 9 مئی کا معاملہ نیشنل سیکورٹی نہیں لوکل ایشو ہے۔میں نے بھی اگر بغاوت کی ہے تو میرا بھی اوپن ٹرائل کریں۔ یہ کون سی جمہوریت میں ہوگا کہ سابق وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا جائے؟۔دریں اثناء190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کی سماعت آٹھویں مرتبہ بغیر کسی کارروائی 23 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاءکی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی۔ نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح نہ کی جا سکی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے کونسل اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔اس موقع پرنیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ وکلاءصفائی آج آٹھویں مرتبہ تفتیشی افسر پر جرح نہیں کررہے۔ وکلاءصفائی تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تین مرتبہ اگر گواہ پر جرح نہ ہو تو حق دفع ختم ہو جاتا ہے۔ عدالت وکلاءصفائی کو پابند کرے کہ وہ تفتیشی افسر پر اپنی جرح مکمل کریں۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 23اگست تک ملتوی کر دی۔

لمحہ با لمحہ قومی خبریں بین الاقوامی خبریں تجارتی خبریں کھیلوں کی خبریں انٹرٹینمنٹ صحت دلچسپ و عجیب خاص رپورٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے

لمحہ با لمحہ قومی خبریں بین الاقوامی خبریں تجارتی خبریں کھیلوں کی خبریں انٹرٹینمنٹ صحت دلچسپ و عجیب خاص رپورٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پوچھتا ہوں ملک کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں ہیں؟یوتھ کنونشن سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد مملکت میں سانس لینے کی اہمیت لیبیا، شام اور عراق کے لوگوں سے پوچھیں۔ عوام، حکومت اور فوج کےدرمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہمیں امید کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مسلمانوں کو مایوس ہونے سے منع فرمایا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، کسی صورت پاکستان کا قیمتی سرمایہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ میرا ایمان ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دہشت گردی کے خلاف فتح عطا کرے گا، قبائل مل بیٹھ کر تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔انہوں نے کہا کہ‎ خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ‎ریاست کی یہ ذمے داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔