Monthly Archives: August 2024
مولانا غفور حیدری کی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور وزیر داخلہ کو دھمکی ھمارے کارکن کو نہ چھوڑا گیا تو دما دم مست قلندر ھو گا پارلیمنٹ کا جمعہ سیاسی جمے می تبدیل تفصیلات کے لئے بادبان نیوز
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اعتراف جرم کیا ہے مولانا غفور حیدری نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کی مسجد میں خطبہ سے قبل خطیب سے مائیک لے کرخطاب کر ڈالا تفصیلات کے لئے بادبان نیوز
ہارورڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں کا دورہ پاکستان، اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات* ہارورڈ بزنس سکول کے 44 طلباء کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، NI (M) سے ملاقات کیہارورڈ بزنس سکول کے وفد نے 9 مختلف ممالک کی نمائندگی کیہارورڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ساتھ آرمی چیف کا انٹرایکٹو سیشن ہوا
*ہارورڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں کا دورہ پاکستان، اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات* ہارورڈ بزنس سکول کے 44 طلباء کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، NI (M) سے ملاقات کیہارورڈ بزنس سکول کے وفد نے 9 مختلف ممالک کی نمائندگی کیہارورڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ساتھ آرمی چیف کا انٹرایکٹو سیشن ہوا جس میں علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں پہ بات چیت ہوئی آرمی چیف کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کے بارے میں بین الاقوامی طلباء کو آگاہ کیاگیا انٹرایکٹو سیشن میں جنرل سید عاصم منیر نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم اور تنقیدی سوچ کی اہمیت پر زور دیاآرمی چیف نے پاکستان کی وسیع صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو ذاتی تجربات کی بنیاد پر اپنی رائے قائم کرنے کی ترغیب دیجنرل سید عاصم منیر نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات کے خلاف بھی خبردار کیا، طلباء کو ہدایت کی کہ وہ سمجھداری کے ساتھ اس مسئلے پر غور کریں ہارورڈ کے طلباء نے تعمیری اور روشن خیال بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیابین الاقوامی طلباء کا کہناتھا کہ؛ “ہمیں آج پاکستان کے آرمی چیف سے ملنے کا موقع ملا، یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑا تجربہ تھا” “آرمی چیف نے ہمیں پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کے بارے میں بتایا، ہم نے اُن کے ساتھ ایک دلچسپ سوال وجواب کا سیشن بھی کیا”، بین الاقوامی طلباءاس دورے کا مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی میڈیا میں جو پاکستان کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے اُسے بہتر بنایا جائے تاکہ باہر کے لوگ خود پاکستان کا مثبت چہرہ دیکھ سکیں اور بعد میں جہاں بھی کام کریں تو وہاں پاکستان کے مثبت روئیے کے سفیر بنیں، پاکستانی نژاد ہارورڈ کی طلبہ پاکستان آنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا ناصرف غیرملکی پاکستانی طالبعلموں کے لئے بلکہ دوسرے ملکوں کے طالبعلموں کے لئے بھی یہ ایک بہت بڑی سرگرمی تھی، پاکستانی نژاد ہارورڈ کی طالبعلمبین الاقوامی طلباء نے امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاک آرمی کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کی
صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا حملے، 11 پولیس اہلکار شہید
آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری
ملک میں انٹرنیٹ کی سروس میرین کیبل کٹنے۔تحریری معاہدہ پر عمل درآمد نہیں ھورھا پیپلز پارٹی۔غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے۔سکول وین پر فائرنگ 3 طالب علم شھید 24 زخمی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے معافی مانگ لی۔۔11 پولیس والے ماں دھرتی پر قربان۔ملک بھر میں مھنگای ھاے مھنگای کے نعرے۔بجلی کے بلوں نے عوام کو زندہ دفن کر دیا۔اسلام آباد روالپندی مے زندگی سسکیاں لینے لگی عوام کو ریلیف نھی بلکہ اذیت ناک صورت حال کا سامنا۔وزیر اعطم اور جرمنی وزیر کی ملاقات میں بد مزگی۔ٹاپ سٹی کیس 5 رکنی کمیٹی 4 گرفتاریاں۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز آج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت
سعود شکیل اور رضوان کی سنچریاں پاکستان نے 6 وکٹوں پر 448 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کر دی تفصیلات بادبان ٹی وی پر
پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن ختم ہوگیا ہے ۔ پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے 27 رنز بنالیے ہیں۔ پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔ محمد رضوان اور سعود شکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی۔سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 56 رنز بنائے،عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود6، بابر صفر، سلمان علی آغا نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے، 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی۔بنگلادیش کی جانب سے شریفل اور حسن محمود نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں قادیانیوں کو مذہبی آزادی دینے کا جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلوں سے متنازع پیراگراف حذف کر دیے۔عدالت نے کہا کہ فیصلے سے جو پیرگراف حذف کروائے گئے ہیں وہ کسی بھی فیصلے میں بطور مثال پیش نہیں ہوں گے۔فیصلے میں عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اور علماء کی رائے کو تسلیم کیا، جبکہ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو مقدمہ میں عائد دفعات کا قانون کے مطابق جائزہ لینے کا حکم بھی دے دیا۔مبارک ثانی ضمانت کیس میں سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت میں مفتی تقی عثمانی ترکیہ سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ عدالتی فیصلے میں کوئی غلطی یا اعتراض ہے تو بتائیں، دیگر اکابرین کو بھی سنیں گے۔چیف جسٹس نے مولانا فضل الرحمان کو روسٹرم پر بلالیا جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اگر ہم سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس کی اصلاح بھی ہونی چاہیے، پارلیمان کی بات سر آنکھوں پر ہے۔قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین کی پچاسویں سالگرہ پر وہ خود پارلیمنٹ میں گئے، آپ کا شکریہ آپ ہمیں موقع دے رہے ہیں، کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جنہوں نے نظرثانی درخواست دائر کی ان کا شکریہ ادا کیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کون کون سے علماء کرام عدالت میں موجود ہیں، ہم تعین کرنا چاہتے ہیں ہمیں کون کون رہنمائی کرے گا۔مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس سے مکالمے کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلے پر مذہبی جماعتوں، علماء کرام نے رائے دی ہیں، جو تحفظات ہیں سب آپ کے سامنے ہیں، پہلی بار عدالت کے سامنے کھڑا ہوا ہوں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ والد صاحب کے انتقال پر مفتی محمود صاحب تعزیت کے لیے گھر آئے تھے، تاریخ کو دہرانا نہیں چاہتا، گرداس پور، فیروز پور ہمیں ملتے تو کشمیر ہمارے ہاتھ سے نہ جاتا، پاکستان کے لیے جنگ میرے والدصاحب نے بھی لڑی ہے، میرے والد نے ہر چیز پاکستان کے لیے لگا دی، کسی نے مجھے قتل کی دھمکی دی، میں نے کسی سے بدلہ نہیں اتارا۔مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہا کہ آپ شکایت کا ازالہ کر رہے ہیں، یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے، جس پر قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ نے نظرثانی کی درخواست دی ہم نے فوری لگا دی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کئی سماعتیں عدالت کی ہوئیں، اب نظرثانی کا معاملہ ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ نظرثانی نہیں، جس پر مولانا نے کہا کہ یہ نظرِ ثالث ہے، علماء نے اپنی رائے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے بھی سامنے آچکی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ آپ نے فرمایا کہ آپ سے غلطیاں ہوجاتی ہیں، میں 72 سال کی عمر میں پہلی بار کسی عدالت کے سامنے کھڑا ہوا، مجھے اللّٰہ نے عدالت سے بچائے رکھا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اتنے برے نہیں ہیں، تو مولانا نے کہا کہ آج آپ سب شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مبارک ثانی کو آپ ضمانت کا مستحق سمجھتے ہیں تو الگ بات ہے، اس کے توہین آمیز اقدامات پر مگر دفعات ساری اس پر لگیں گی، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے والی کمیٹی کا فیصلہ پارلیمان نے ویب سائیٹ پر ابھی نہیں ڈالا، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ آپ پارلیمنٹ میں اٹھائیں، سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مبارک ثانی کا ٹرائل جاری رہنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کی آراء کو مد نظر رکھا جائے۔قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی وکیل کو نہیں سنیں گے یہ واضح کر رہے ہیں، تقی عثمانی صاحب میں معذرت چاہتا ہوں، وضاحت کرنا چاہتا ہوں جنہیں نوٹس کیا تھا ان کی جانب سے ہمیں بہت ساری دستاویزات ملیں، اگر ان سب کا بغور جائزہ لیتے تو شاید فیصلے کی پوری کتاب بن جاتی، ان تمام دستاویزات کو نہیں دیکھ سکا وہ میری کوتاہی ہے، عدالتی فیصلے میں جو غلطیاں اور اعتراض ہے ہمیں نشاندہی کریں، اگر کوئی بات سمجھ نہیں آئی تو ہم سوال کریں گے، ہمارا ملک اسلامی ریاست ہے، عدالتی فیصلوں میں قرآن و حدیث کے حوالے دیتے ہیں، میں کسی غلطی سے بالاتر نہیں ہوں۔مفتی تقی عثمانی نے سپریم کورٹ فیصلے کے 2 پیراگراف حذف کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پیراگراف نمبر 7 اور 42 کو حذف کیا جائے، مفتی تقی عثمانی نے مقدمے سے دفعات ختم کرنے کے حکم میں بھی ترمیم کی استدعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت دفعات کا اطلاق ہونے یا نہ ہونے کا معاملہ ٹرائل کورٹ پر چھوڑے، اصلاح کھلے دل کے ساتھ کرنی چاہیے، عدالت نے سیکشن 298 سی کو مد نظر نہیں رکھا، معاملہ ایسا ہو تو لمبے فیصلے لکھنے پڑتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی کی گزار شات کی حمایت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ پورے فیصلے پر نظرثانی کرے۔چیف جسٹس نے کہا کہ 6 فروری کا فیصلہ نظر ثانی کے بعد پیچھے رہ گیا ہے، اب آگے دیکھنا چاہیے، اگر سب علماء کی رائے فیصلے میں شامل ہوتی تو فیصلے کی کتاب بن جاتی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظر ثانی میں جب آپ نے فیصلہ دیا تو پارلیمنٹ، علماء کرام نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا، کہا گیا حکومت کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی کا خط ملا تھا اور وزیراعظم نے بھی ہدایات دی تھیں، ظاہر ہے دوسری نظر ثانی تو نہیں ہو سکتی، اس لیے ضابطہ دیوانی کے تحت آپ کے سامنے آئی ہیں، فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے تو فریقین عدالت میں اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے ہیں، معاملہ مذہبی ہے تو علمائے کرام کو سن لیا جائے۔مفتی طیب قریشی نے کہا کہ عدالت سے ہاتھ باندھ کر استدعا کر رہا ہوں مسلمان مضطرب ہیں انہیں تسلی دیں، جو تجاویز علماء نے دی ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے۔مفتی طیب قریشی نے چیف جسٹس کو پشاور میں مسجد مہابت خان کے دورے کی دعوت دی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مسجد شاید چوک یادگار میں ہے؟ میرے والد نے تحریک پاکستان میں سب سے بہترین تقریر چوک یادگار میں کی تھی، میرے والد کہتے ہیں سارا مجمع مسلم لیگ مخالف تھا تقریر کے بعد سب نے قائداعظم کے نعرے لگائے۔مفتی طیب قریشی نے کہا کہ مجھ سے پہلے جن علماء نے رائے دی ہے ان سے متفق ہوں۔صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نظرثانی فیصلے کا پیراگراف 42 حذف کرے۔جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 7 پر ہمیں اعتراض ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی، مولانا فضل الرحمان نے جو تفصیلات رکھیں اس کے علاوہ کوئی نئی بات ہے تو بتائیں، جس پر فرید پراچہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 37،38،39،40، اور 49 سی کا بھی دوبارہ جائزہ لیں۔مذہبی اسکالر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں قابل تعریف ہیں ان کا ذکر ہونا چاہیے، آپ عدالتی فیصلوں پر قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کا معاملہ قابل تحسین اقدام تھا، شریعت اپیلیٹ بینچ کئی عرصے سے التواء میں تھا اسے آپ نے مکمل کیا۔ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ مبارک ثانی کیس میں ہمیں امید ہے یہ آخری موقع ہوگا اور مناسب فیصلہ آئے گا، اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز پر ہم دیگر علماء کی طرح متفق ہیں، مسلمانوں کے جذبات اس معاملے سے جڑے ہوئے ہیں—۔اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے ارباب عامر ایوب کو گرفتار کرلیا گیا۔علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں میں 5، 5 ہزار روپے تقسیم کیے ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب عامر ایوب کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ایم این اے ارباب عامر ایوب کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ارباب عامر ایوب کے ساتھ ایم پی اے کے امیدوار ملک شہاب بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیے گئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جلسہ ملتوی کیا گیا، جلسے کی نئی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔









