ڈپٹی سیکر ٹری وزارت مذہبی امور عمران مشعل کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وزارت ریلوے کو واپس کردی گئی ۔شہباز خان کو ڈپٹی سیکرٹری اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ‘ بینش اشرف طاہر کو ڈپٹی سیکر ٹری ریونیو ڈویژن ‘محمد خلیل چوہدری کو ڈپٹی سیکر ٹری مذہبی امور ‘ ماجد عباس کو ڈپٹی سیکر ٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ ڈپٹی سیکر ٹری داخلہ مظہر جاوید اور ڈپٹی سیکر ٹری مذہبی امور محمد علی شہزاد مظفر کی خدمات خصوصی سر مایہ کا ری کونسلکے سپرد کی گئی ہیں۔

ڈپٹی سیکر ٹری وزارت مذہبی امور عمران مشعل کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وزارت ریلوے کو واپس کردی گئی ۔شہباز خان کو ڈپٹی سیکرٹری اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ‘ بینش اشرف طاہر کو ڈپٹی سیکر ٹری ریونیو ڈویژن ‘محمد خلیل چوہدری کو ڈپٹی سیکر ٹری مذہبی امور ‘ ماجد عباس کو ڈپٹی سیکر ٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ ڈپٹی سیکر ٹری داخلہ مظہر جاوید اور ڈپٹی سیکر ٹری مذہبی امور محمد علی شہزاد مظفر کی خدمات خصوصی سر مایہ کا ری کونسلکے سپرد کی گئی ہیں۔

ایک روز مے 3 دھماکے 14 افراد جان بحق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے وزیر اعظم کے لیے مشکلات وزارت داخلہ میں اھم تعیناتیاں این ایچ اے اور وزارت اطلاعات میں تبادلوں کا پھلا راونڈ مکمل ای ایس ای میں 3 مزید بڑی تبدیلیاں ارمی چیف کے انے والے دنوں میں 2 اھم بیرونی دورے 2 وزراء کی گرفتاری سب کچھ جانیے بادبان ٹی وی پر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکچے کے خطرناک (ہائی ویلیو ٹارگٹ) ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے-

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکچے کے خطرناک (ہائی ویلیو ٹارگٹ) ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے- وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خطر ناک ڈاکو کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے انعام مقرر کی گئی۔انہو ں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے برق رفتار ایکشن لیتے ہوئے رحیم یار خان کچے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو جالیا- پولیس ٹیم کی کاررؤائی سے سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکوبشیر شر مارا گیا – ڈاکو بشیر شر کے پانچ ساتھی بری طرح زخمی ہوگئے، زخمی ڈاکوؤں میں ثناء اللہ شر، گدا علی، کملو شر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں -پولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں -رحیم یار خان کچے میں گزشتہ رات سے پولیس ایکشن جاری ہے-آخری قاتل تک پیچھا کرنے کا عزم ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے بشیر شر کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اورکہاکہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کرینگے۔وزیراعلی نے کہاکہ پولیس شہدا کی قربانی نہیں بھول سکتے۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رحیم یار خان میں ڈاکوئوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر دِلی رنج ہوا ، عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو صحتیاب فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین! دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہنا ہے کہ ڈاکووں کے حملے کا بدلہ ضرور لیں گے، پنجاب پولیس کچہ کے ڈاکوؤں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گی، کچہ ایریا اور سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں، ڈاکووں اور شر پسند عناصر کے حملوں کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شیخ زید ہسپتال پہنچے اور گزشتہ رات ڈاکووں کے حملہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔سیکرٹری ہوم پنجاب نورالامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

پاکستان اور بھارت میں دوستی نہ ہونے کے باوجود تجارت جاری ہے،بھارت سے تجارت کے تحت پاکستان نے ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیاء خریدیں۔

پاکستان اور بھارت میں دوستی نہ ہونے کے باوجود تجارت جاری ہے،بھارت سے تجارت کے تحت پاکستان نے ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیاء خریدیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت ختم ہونے کا دعویٰ کر چکی ہیں، جب ان سے ہندوستان اور پاکستان کے تجارت کے متعلق سوال کیا گیا تو وہ لاعلم نکلیں اور بتایا کہ 2019 کے بعد دوطرفہ تجارت نہیں ہے اور نہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے اس کے برعکس گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت سے ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کی اشیاء درآمد ہوئیں۔دستاویزات کے مطابق سال 20-2019 میں 38 کروڑ ڈالرز کی اشیاء درآمد کی گئیں اسی طرح سال 21-2020 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی اشیاء درآمد ہوئیں۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ سال 22-2021 میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی چیزیں بھارت منگوائی گئیں جبکہ سال 23-2022 میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اور 24-2023 میں 27 کروڑ 80 لاکھ کی چیزیں پاکستان آئیں۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بھارت سے ادویات بنانے والے خام مال کو منگوایا جاتا ہے جو جان بچانے والی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔

ملک میں اتوار سے طاقت ور مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے زیر اثر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ملک میں اتوار سے طاقت ور مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے زیر اثر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا۔ 25 سے 29 اگست کے دوران کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر مقامات پر معمول سے تیز موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان میں 26 سے 30 اگست کے دوران قلات، لسبیلہ، بارکھان، جعفر آباد، ژوب، کوئٹہ، زیارت و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہے۔ 25 اگست سے 28 اگست کے دوران مری، پنجاب، بالائی پنجاب، گلیات، اسلام آباد ،لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح 26 سے 28 اگست کے دوران بالائی پختونخوا، ہزارہ ڈویژن، مردان، پشاور، ہنگو و دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ تیز بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، وسطی پنجاب کے نشیبی علاقوں کو بھی خطرہ بتایا گیا ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان بالائی کے پی کے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال پر موجود ہے ۔ 25 اگست کو طاقتور مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 29 اگست تک کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے ۔آج حیدرآباد،ٹھٹھ،بدین،میر پورخاص سمیت دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حکومت کا احسن اقدام کرپشن کا گڑھ یوٹیلیٹی اسٹور بند کھربوں روپے کی کرپشن۔کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے ادارے کو پرائیوٹز کرنے کا فیصلہ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اعتراف جرم کیا ۔مولانا غفور حیدری کی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور وزیر داخلہ کو دھمکی ۔افواج پاکستان کھیلوں میں اگے فوجی کا گولڈ میڈل۔کپتان کا نیا پلان، استعفے دینے کا فیصلہ۔کچے میں آپریشن گوندل ڈی پی او تعینات عمران ملک عھدے سے ھٹا دیئے گئے۔ٹرمپ کو ھروانے کے لئے سی ای اے میدان میں دنیا بھر کے ممالک ۔مستقبل کے فیصلے امریکی الیکشن رزلٹ کے بعد کرینگے۔الیکشن کا رزلٹ دنیا کی نئی سمت کا تعین کرے گا۔ٹرمپ کی جیت کئی ممالک کے جغرافیائی حدود تبدیل کر دے گی۔سعودی عرب کی جغرافیائی اسرائیل کے لیے مشکلات پیدا کر ے گا ۔پاکستان اور بھارت کے لئے مشکلات مے اضافہ ہو گا۔سب کچھ جانتے کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے

ملک جس معاشی گرداب سے گذر رہا ہے اس میں ملک کے ساتھ شدید ہمدردی اور محبت کی ضرورت ہے۔۔۔۔اور سرکاری یا غیر سرکاری حثیت میں جہاں بھی کوئی چھوٹی یا بڑی پوزیشن پر ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے وہ ملکی وسائل کی جان سےبڑھکر حفاظت کو یقینی بنائے۔۔۔بلاشبہ وسائل کا شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق استعمال مثبت نتائج کا حامل ہوتا ہے ۔۔

سپریم کورٹ نے وزیرآباد میں 2 افراد کے قتل کیس میں اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شریعت ایپلٹ بینچ سے اپیل کا فیصلہ کرنے میں 6 سال کی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے وزیرآباد میں 2 افراد کے قتل کیس میں اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شریعت ایپلٹ بینچ سے اپیل کا فیصلہ کرنے میں 6 سال کی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔سپریم کورٹ شریعت ایپلٹ بینچ نے 21 سال پرانے قتل کے وقوعے کا فیصلہ سنایا، ملزم عمران عرف مانی پر دہرے قتل اور زنا بالرضا کا الزام تھا، سپریم کورٹ شریعت ایپلیٹ بینچ نے ملزم عمران کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی شریعت اپیلٹ بینچ نے دہرے قتل اور زنا بالرضا کے الزام میں سزائے موت کے قتل کی اپیل کی سماعت کی۔شریعت اپیلٹ بینچ نے دُہرے قتل اور زنا کے ملزم کو 21 سال بعد بری کردیاحکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے 18 ستمبر 2018 کو اپیل منظور کی، انصاف کی فراہمی کیلئے ججز کو اپنے فرائض کا علم ہونا چاہیے، بدقسمتی سے سپریم کورٹ کا شریعت بینچ طویل عرصے تک غیر فعال رہا، سپریم کورٹ کے شریعت بینچ کے غیر فعال رہنے کی آئین میں گنجائش نہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی ججز کو فوجداری مقدمات سننےکیلئے دستیاب ہونا چاہیے، استغاثہ اس کیس کو شک سے بالا ثابت کرنے میں ناکام رہا۔—پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں ہفتے اور اتوار کو شائقین کی انٹری فری کر دی۔پی سی بی کے مطابق عمران خان، شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش، یاسر عرفات اور جاوید میانداد اینکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہو گا۔واضح رہے کہ عمران خان اور جاوید میانداد اینکلوژرز فیملی کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری 2 روز کا ٹکٹ خریدنے والوں کو ٹکٹ ری فنڈ کیا جائے گا۔—-اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی 15 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت عالیہ اسلام آباد میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں کی سماعت کی۔ اس دوران استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟عالیہ حمزہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے، اس پر جج نے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہئیں؟وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں عالیہ حمزہ کی ضمانت 2 ہفتوں کےلیے دے دیں، عدالت عالیہ نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی اور انہیں 15 دن بعد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔—وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کے معاملے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ نے پارلیمنٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے صنعت و پیداوار سے رجوع کیا جائے گا، قائمہ کمیٹیوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹیوں سے درخواست کی جائے گی کہ معاملہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اٹھایا جائے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے سے ہزاروں ملازمین نوکریوں سے فارغ ہوجائیں گے۔ذرائع یو ایس سی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے کروڑوں پاکستانی سستی اشیائےضروریہ سے محروم ہوجائیں گے۔وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔—-الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کچھ نئی تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا تعینات کر دیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا شمشاد خان کو ای سی پی میں بطور ڈی جی ٹریننگ تقرری دے دی گئی ہے۔علی اصغر سیال کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز سندھ تعینات کیا گیا ہے جبکہ نذرعباس کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں نعیم احمد کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے عہدے پر تقرری دے دی گئی ہے اور سمیع اللّٰہ کاکڑ کو علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں تعینات کر دیا گیا ہے۔گوہر رحمٰن کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشکی تعینات کر دیا گیا ہے اور آصفہ خورشید کو انتظامی بنیاد پر الیکشن آفیسر مری تعینات کر دیا گیا ہے۔—وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ردِ عمل مثبت ہے، دوست ممالک اپنے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گےمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرِ خزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کے لیے مثبت بات چیت ہوئی، بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردِ عمل مثبت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایس بی اے کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا، اب بھی ایسے ہی شور مچایا جا رہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پُرامید ہیں کہ سمتبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دے گا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہو رہی ہے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے حکومت پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس لے کر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لاپتہ افراد کے کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے، بظاہر لگ رہا ہے کہ حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اظہر مشوانی کے والد کے وکیل بابر اعوان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کچھ معلوم ہوا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا کہ آج بھی ہائی لیول پر رابطہ ہوا ہے، ہر لحاظ سے کوشش جاری ہے۔بابراعوان نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ 5 قوانین بغاوت اور بغاوت پر اکسانے کو ڈیل کرتے ہیں، کہیں نہیں بتایا گیا قومی مفاد کیا ہے، مجھ سے پوچھیں گے قومی مفاد کیا ہے تو میں کہوں گا بجلی کی قیمت کم کرو، بلوچستان والا کہے گا مجھے گیس فراہم کرو، اس کا یہ قومی مفاد ہے۔اس دوران پنجاب پولیس لاہور سے ایس پی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ فیملی کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی گئی ہے، ریزولیوشن کم ہونے کی وجہ سے نادرا یا فرانزک ایجنسی سے کچھ پتا نہیں چل سکا، جیو فینسنگ 10 ہزار نمبرز کی حاصل کی لیکن ابھی تک کچھ معلوم نہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج 23 اگست تک کوئی بھی قابل عمل معلومات نہیں ملی، سیف سٹی پراجیکٹ ہر اینگل سے کور نہیں کر پاتا، اس وقت تک کوئی بھی لا انفورسمنٹ ایجنسی اس حوالے سے کچھ پتا نہیں چلا سکی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے، کیسے اس ملک میں لوگ اغوا ہوتے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کرتے، اٹارنی جنرل نے کہا تھا وزیراعظم کو اس معاملے پر بریف کروں گا، چیف ایگزیکٹو کو ان معاملات کا پتا ہے مگر پھر بھی لوگ جبری طور پر لاپتہ ہو جاتے ہیں۔وکیل بابراعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس اس عدالت کے آرڈر پڑھنے کا وقت ہی نہیں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کیس شروع ہوا ہے تفتیش رک گئی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جیو فینسنگ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ کب سے لاپتہ ہیں یہ دونوں، جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ 6 جون سے غائب ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 3 ماہ ہوگئے ہیں 2 بندے جبری طور پر لاپتہ ہیں، ان کے خاندان پر جو گزر رہا ہوگا ہمیں اندازہ ہے، لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب ! وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کی ملاقات سے تو کچھ نہیں نکلا؟دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے وزیراعظم کو عدالت بلانے کی استدعا کر دی، جس پر عدالت نے کہا کہ آئین میں ریاست کے سربراہ وزیراعظم جبکہ قانون کا سربراہ اٹارنی جنرل ہوتے ہیں، ہم نے ایک پراسس کے مطابق اٹارنی جنرل کو عدالت بلایا تھا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر حکومت کو ڈیو پراسس فالو نہیں کرنا تو پھر کیا کہہ سکتے ہیں، ان چیزوں سے ملک کی کتنی بدنامی ہو رہی ہے، ان کو اندازہ نہیں، کیس کو منگل تک کیلئے رکھ رہا ہوں مگر منگل کو میں نہیں ہوں گا، میرے نہ ہونے کی وجہ سے اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے۔عدالت نے سربراہ جے آئی ٹی ایس پی لاہور کو رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو یہ دیکھنا ہوگا کہ غیر پولیس نے پولیس کی وردی پہنی کیسے؟اس موقع پر بابر اعوان کی جانب سے عدالت سے سخت آرڈر پاس کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ میں اس کیس پر آرڈر پاس کروں گا۔–وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند کر دیا۔غریبوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی اب مہنگے داموں ہی خریدنا پڑے گا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چینی 109 روپے تھی جو اب 155 روپے کلو کر دی گئی، 650 روپے میں ملنے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1500 روپے کا ملے گا جبکہ 380 روپے والا گھی 450 روپے کلو کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی یہ سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے۔ ایم 2 موٹروے پر گاڑی میں 3 عورتوں اور ایک بچے کی ہلاکتوں کے معاملہ پر ڈرائیور کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔ڈرائیور کے بیان کے مطابق تمام فیملی نے جوس پیا تھا، ذرائع کے مطابق پولیس کو گاڑی سے جوس کے ایکسپائر ڈبے ملے ہیں، ڈرائیور عمر قاسم کو طبی امداد دے کر سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔واضح رہے کہ موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کار سے 3 خواتین سمیت 4 افراد لاشیں ملیں، کار لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 60 سالہ رومیلا ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی۔

انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے افیسر ارشد منیر کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا وہ سپریم کورٹ میں ڈائریکٹر جنرل چیف جسٹس سعودی عرب میں پریس منسٹر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اور ممبر ایڈمن پی ٹی وی رہ چکے ہیں وزیر اعظم شھباز شریف کی خصوصی ھدایت پر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وہ 23ویں کامن کے آفیسر ھے

وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد ارشد منیر کو ایڈیشنل سیکریٹری پرائم منسٹر آفس (پبلک) تعینات کر دیاکابینہ سیکریٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیامحمد ارشد منیر انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھےارشد منیر اس سے پہلے وزارت اطلاعات میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔۔