سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سخت نوٹس لے لیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو شوکاز نوٹس جبکہ چار دیگر ملازمین کو حتمی وارننگ جاری کردی، ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی ہے۔سجاد احمد خان نے تحریک انصاف کے دھرنے میں اپنے علاقے کے لوگوں کو بٹھایا تھا، سجاد خان کی ڈیوٹی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے چیمبر میں تھی، منع کرنے کے باوجود وہ علاقے کے لوگوں کو دھرنے میں لاتے رہے ۔ دیگر چار ملازمین کی ڈیوٹی سابق سپیکر اسد قیصر کے ساتھ تھی، چاروں ملازمین قومی اسمبلی کے ملازم ہوتے ہوئے خود دھرنے میں شامل رہے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق چاروں ملازمین کو حتمی وارننگ نوٹس جاری کیا گیا ، قومی اسمبلی کے ترجمان نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کو چارج شیٹ اور چار ملازمین کو وارننگ کی تصدیق کی ہے۔

جڑواں شہروںمیں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 102وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 4 کاریں ،25موٹر سائیکل اور 32 موبائل فون اڑا لئے گئے

جڑواں شہروںمیں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 102وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 4 کاریں ،25موٹر سائیکل اور 32 موبائل فون اڑا لئے گئے، 16موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 16 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ،34گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات ، قیمتی گھریلو سامان لے اڑے ۔تھانہ روات کے علاقے نکریالی میں تحسین خالد کے گھر سے 25لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، اسی تھانے کے علاقے فیز 8میںمحمد محفوظ کے گھر سے ساڑے نو لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر لئے گئے ۔ موہرہ داروغاں میں دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اویس سے پانچ ہزار روپے چھین کر چلتے بنے اور مزاحمت پر اسے زخمی کر دیا ۔تھانہ کینٹ کے علاقے مری روڈپر کلینک سے حسنات نامی مریض اسلحہ کی نوک پر اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر لئےگئے۔تھانہ ریس کورس کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں ضمیر اختر کے گھر سے ساڑے چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی چوری کر لی گئی ۔تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں محمد زبیر سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار ایک لاکھ روپے ،تھانہ ائر پورٹ کے علاقے غریب آباد میں کیش اینڈکیری کے مالک اسد اللہ سے دو لاکھ روپے ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں حمزہ اعظم کی ہیئر ڈریسر شاپ سے تین مسلح افراد 57 ہزار روپے اور تین موبائل فون چھین کر چلتے بنے ۔تھانہ مندرہ کے علاقے مویشی منڈی میں ا شتیاق سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ہتھیا لئے گئے۔ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات چرا لئے گئے۔

سندھ میں موٹر سائیکل پر پابندی عائد کردی گئی۔۔کچے اور پکنے کے ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری۔۔کرکٹرز کی حرامزدگیاں عروج پر شآن مسعود نے رضوان سے کیسے بدلہ چکایا۔۔“`*شاہ رخ جتوئی اور نتاشہ کی یہ وکٹری کا نشان بناتے ہوئے دو تصاویر دراصل پاکستان کے نظامِ عدل کا جنازہ ہیں۔۔قومی اسمبلی میں وہ کونسی خاتون افیسر ھے جو کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث۔۔8 ھزار سے زائد کاروباری کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر دوبی رجسٹر ھو چکی گزشتہ 24 ماہ میں اپ بیرونی انویسٹر کی بات کرتے ہیں۔تفصیلات کے لئے بادبان نیوز پر کلک کریں

طالبان کے زیراقتدار افغانستان میں بچوں کی حالت زار*طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں عورتوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی طالبان کی ناکام اقتصادی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گئے

*طالبان کے زیراقتدار افغانستان میں بچوں کی حالت زار*طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں عورتوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی طالبان کی ناکام اقتصادی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گئےافغانستان میں خواتین اور بچوں کےبنیادی حقوق کی پامالی طالبان کی ناقص پالیسیوں کامنہ بولتاثبوت افغانستان کے صوبےننگرہار کے ایک ضلع میں تقریباً 6000 بچے جبری مشقت پر مجبوربچوں کے اہل خانہ نے معاشی مشکلات اور شدید غربت سے تنگ آکر بچوں کو کام کرنے پر مجبور کردیا ہے افغانستان کے باقی صوبوں میں بھی بچوں کےحالات کچھ مختلف نہیںیونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اس وقت 40 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں غربت اور تعلیم سے محرومی بچوں کو جبری مشقت، کم عمری کی شادیوں اورانسانی سمگلنگ کی بے رحم دنیا میں دھکیل رہی ہے، یونیسکو کی رپورٹ جبری مشقت پر مجبور بچوں میں سےکچھ کی عمریں 10 سال سے بھی کم ہیں مگر وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے پر مجبور ہیںافغانستان میں بچوں کی مزدوری کی دلخراش اور تلخ حقیقت کچھ ایسی ہے؛میری خواہش سکول جانے کی ہے، مگر مزدوری کرنا ایک مجبوری ہے، چائلڈ لیبر بلالمجھے پڑھنےکا بہت شوق ہے مگر طالبان نے ہم لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے، چائلڈ ورکر بشراننگرہار میں بچوں کی مزدوری، کم عمری کی شادی، اور بندھوا غلامی جیسے مسائل حل طلب ہیںافغانستان کے بچے بنیادی حقوق اور تعلیم سے محروم ہیںآخر کب تک طالبان افغانستان میں خواتین اور بچوں کو انکے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھیں گے؟

کرکٹرز کی حرامزدگیاں عروج پر شآن مسعود نے رضوان سے کیسے بدلہ چکایا تفصیل کے لیے کلک کرے

محمد رضوان جب 171رنز پر کھیل رہا تھا تب کپتان شان مسعود نے ڈریسنگ روم سے اچانک اشارہ کرکے اننگز ڈیکلیر کردی کرکٹرز کا کردار شان مسعود کی بےغیرتی کی انتھا اسی وقت اننگز ڈیکلیر کرناہی تھا تو کم سے کم پانچ اورز قبل رضوان کو اگاہ کردینا چاہئے تھا تاکہ رضوان مزید تیز کھیل کر اپنا پہلا ڈبل سنچری مکمل کرلیتا کیونکہ ایسے مواقع روزانہ نہیں ملتے شان مسعود کے اس فیصلہ پرکرکٹ ماہرین نے بھی تعجب کا اظہار کیا رمیز راجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان کو پانچ سورنز بناکر اننگز ڈیکلیر کرنا چاہئے تھا اس سے بنگلہ دیش ٹیم پر پریشر بھی بڑھتا اور رضوان کی ڈبل سنچری بھی مکمل ہوجاتی

آصف زرداری مولانا فضل الرھمان ملاقات کیا شھباز حکومت کے خلاف صف بندی کی طرف شروعات ھے

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمن سے اُنکی رہائش گاہ پر ملاقات ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور جمیعت علماء اسلام کی قیادت بھی موجودملاقات میں ملک کی مجموعی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

زیر حراست ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری۔* اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 68 منڈی بہاوالدین سے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری کر دیے۔

، 24 اگست، 2024؛*زیر حراست ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری۔* اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 68 منڈی بہاوالدین سے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری کر دیے۔پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے بروز پیر مورخہ 26 اگست 2024 سے شروع ہونے والے اجلاس کیلئے کیے گئے ہیں۔اسپیکر نے پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری کیے ہیں۔منڈی بہاوالدین سے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، ایف آئی آر نمبر17/2024 کے تحت مورخہ 24 جولائی 2024 سے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی حراست میں ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گورنمنٹ آف پنجاب کو مراسلہ جاری۔مراسلے میں ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کو قومی اسمبلی کے بروز پیر مورخہ 26 اگست 2024 سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت۔

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا/اسپیکر قومی اسمبلی کی مذمت۔* اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کی مذمت۔اسپیکر کا دھماکے میں دو کمسن بچوں سمیت تین قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ،24 اگست 2024۔*پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا/اسپیکر قومی اسمبلی کی مذمت۔* اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کی مذمت۔اسپیکر کا دھماکے میں دو کمسن بچوں سمیت تین قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔اسپیکر کا دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔اسپیکر کا دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، اسپیکر قومی اسمبلی پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، اسپیکر قومی اسمبلی دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، سردار ایاز صادق دھماکے میں ملوث شر عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے، اسپیکر قومی اسمبلیاسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب* صدر ملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست 2024 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

بادبان نیوز

، 24 اگست 2024: *قومی اسمبلی کا اجلاس طلب* صدر ملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست 2024 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری۔