50 افراد کو بسوں سے اتار کر قتل کر چکی 11 سیکورٹی اہل کار شھید ھوے بم دھماکے سے ریلوے ٹریک اور پل کو اڑا دہا گیا7 روز مے پاکستان میں حادثات دھشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں 400 افراد جان بحق ہو چکے 4 ماہ میں 5 ھزار ارب روپے سے زائد کی کرپشن ھو چکی ھے ھر سیٹ پر بیٹھا شخص لوٹ مار میں مصروف ہیں ادارے کیوں خاموش۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں مارا ہے، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے، دہشت گردوں کا کوئی قوم اور قبیلہ نہیں ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کرکے بھاگ جاتے ہیں، دہشت گرد دلیر ہیں تو سامنے آکر مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بندوق سے بلوچستان کو توڑنے کی کوشش ناکام ہوگی، ہم ہر شہید کا بدلہ لیں گے، دہشت گردوں کو سزا دیں گے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، 21 کے قریب دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فیملیز کے سامنے شہید کردینا بزدلانہ کارروائی ہے، ہماری بلوچ روایات اس کی اجازت نہیں دیتیں، دہشت گردوں کا کوئی قوم اور قبیلہ نہیں ہے، دہشت گرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی، بطور وزیرِاعلیٰ مجھے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، کچھ لوگ دہشت گردوں کیلئے کام کررہے ہیں، یہ جنگ صرف دہشتگردوں اور فوج کی نہیں،ہم سب کی ہے، ہم دہشت گردوں کے نظریے کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانقبل ازیں، وزیراعلی بلوچستان نے واضح کردیا کہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کے دورے کے موقع پر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ کسی بھی افسوسناک واقعہ کی صورت میں موثر اور فوری رد عمل دیا جائے۔**وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی موجود تھے ۔وزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی سرفرازبگٹی نے کہا کہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کیلئےتیارہے، کسی بھی واقعہ پرمؤثراورفوری ردعمل دیاجائے۔سرفرازبگٹی نے ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی ، پولیس لیویز اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کا جامع پلان مرتب دیں۔ شاہراؤں کی حفاظت کیلئےگشت کوبڑھایاجائے۔انھوں نے کہا کہ بےگناہ لوگوں کونشانہ بنانےوالےرعایت کے مستحق نہیں ، دہشتگردوں وسہولت کاروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا، انتشارپھیلانے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا ۔

نندی پاور پلانٹ سے85 ارب کا تیل چوری۔ کھربوں روپے کی کرپشن صادق سنجرانی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔ کرنل عاصم ڈائریکٹر جنرل سابق کلرک سیکرٹری ناروالی اور مری اسکے فرنٹ مین تھے۔ای ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کی کرنل عاصم ڈائریکٹر جنرل کو غیر قانونی طور گریڈ 20 میں نوکری دی۔ پاکستانی معیشت کا پھییہ چلانے والے 4 ادارے باھر منتقل۔زائرین کی بس کو حادثہ 10 جان بحق 20 زخمی۔آزاد کشمیر سے اتے ھوے خطرناک حادثہ 24 جان بحق۔غریب آدمی مر گیا لور مڈل کلاس بے ھوش حکمران اتحاد کی عیاشیاں جاری۔روالپندی میں چھلم پر عام تعطیل کا اعلان۔سب کچھ جاننے کے لئے بادبان نیوز پر کلک کریں

ایک اور یہودی سازش کامیاب لبنان کی حمایت یافتہ حزب اللہ کا اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ

لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے حملوں پر اسرائیل نے دو روزہ ہنگامی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ بین الااقوامی پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصر اللہ کے قریبی ساتھی اور سینیئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کے مشرقی علاقے میں 320 راکٹوں اور 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرونز کی برسات کردی۔نیتن یاہو کو جنگ بندی پر اپنے ہی مذاکرات کاروں کی مخالفت کا سامناحزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور شہید کمانڈر کے بدلے میں یہ محض ایک ابتدا ہے۔جس کے بعد اسرائیل نے دو روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی، اور تل ابیب آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئیں جنیں بعد ازاں بحال کردیا گیا۔دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں ائیر فورس کے 100 جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے راکٹ لانچر سائٹس پر حملہ کرکے ہزاروں راکٹس کو اُڑنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ٹرمپ نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملوں کا الزام کملا ہیرس پر دھردیایاد رہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو بیروت میں 30 جولائی کو حملہ کرکے شہید کیا تھا۔دوسری جانب لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں چالیس مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں قریب ایک گھنٹے تک بمباری کی گئی، تاہم اتوار کی دوپہر اور بعد میں حالات قدرے پرسکون دیکھے گئے۔عالمی فوجداری عدالت : نیتن یاہو، گیلنٹ اور یحیٰ السنوار کے وارنٹ کا مطالبہلبنانی بیان کے مطابق ان اسرائیلی حملوں میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ ایک ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان ماور شئیرنگ کے معاملے پر جاری اجلاس ختم ہوچکا ہے، جس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان 3 دن قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان ماور شئیرنگ کے معاملے پر جاری اجلاس ختم ہوچکا ہے، جس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان 3 دن قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوئی۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قائم کردہ مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں دو بجے شروع ہوا۔مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان شریک تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوئے۔گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئے۔اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، شعیب شاہینذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدے پر مشاورت ہوئی، اجلاس میں معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ وارعمل درآمد کرنے پر اتفاق ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ نکات پر عمل درآمد فوری اور باقی نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون سازی، بجٹ اور پالیسیوں پر قبل از وقت پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا، ملک کے استحکام کے لئے دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب نے الیکشن میں جن اضلاع میں کامیابی حاصل کی وہاں مرضی کے افسران تعینات ہوں گے۔صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، تحفے میں بندوق پیش کیپنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے پر اتفاق بھی ہوا۔دونوں جماعتوں کے رہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کریں گے۔ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کوارڈینیشن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس ہوا، کمیٹی کی آج پانچویں نشست تھی جس میں اچھی پیش رفت ہوئی۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ایک تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں حصہ مانگتی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں اتحادی حکومت کو آگے لے کر چلنا چاہتی ہے،صوبے میں لا اینڈ آرڈر اور مہنگائی پر بات چیت کی گئی، ڈویلپمنٹ ہر حکومت چاہتی ہے اس پر اتفاق کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی شارٹ ٹرم ریلیف کی بجائے لانگ ریلیف کےحق میں ہیں،اس حکومت کو اس وقت تک چلنا چاہیےعوام کو جب تک ریلیف نہیں ملتا، پیپلز پارٹی پنجاب سے وزارت نہیں مانگتی۔

بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دس ھزار سے زیادہ بل جمع کرانے والوں کے لیےبینکوں میں شربت تخف ملنگا کا اہتمام جتنا مرضی. کچے کے علاقے میں پولیس نے 66 بندے مارے ھے اور 100 سے زائد پولیس والے شھید ھوے ای جی پنجاب۔ قومی اسمبلی کا ھنگامہ خیز اجلاس 2 روز 27 28 کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 آنتھای اھم ائینی ترمیم۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو حسینہ سمجھ کر مارا۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عبرت ناک شکست کے بعد اب بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں شکست، کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے۔”کرکٹ کا جنازہ” مشرقی پاکستان نے اصلی پاکستان کو10 وکٹوں کے ساتھ شکست دے دی تفصیلات بادبان ٹی وی پر

راولپنڈی ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کرلی جبکہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ یہ پہلی شکست ہے۔بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز سے اننگز آغاز کیا تو کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔بابر اعظم 22 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے، ان کے بعد عبداللہ شفیق بھی 37 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سلمان آغا بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔کھانے کے وقفے تک پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 22 اور شاہین آفریدی ایک رن بناکر کریز پر موجود ہیں، قومی ٹیم کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 9 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کے 6 کھلاڑی ہوچکے تھے۔وقفے کے بعد جیسے ہی کھیل شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی اپنے انفرادی اسکور میں ایک رن کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے، انہیں 2 رنز پر مہدی حسن نے نشانہ بنایا، ان کے بعد نسیم شاہ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو سب سے زیادہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ مہدی حسن نے انہیں آؤٹ کیا جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد علی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔یوں پاکستان کو بنگلادیش کی کے خلاف محض 29 رنز کی برتری حاصل ہوئی، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 30 رنز کا ہدف دیا۔بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جبکہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کھیل کا چوتھا روزپاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 117رنز کی برتری حاصل کی، قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے۔اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔دوسری جانب مشفیق الرحیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ہویں سنچری مکمل کی، مشفیق الرحیم 191 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد محمد علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔مشفیق الرحیم کے بعد مہمان ٹیم کے باقی بلے باز بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور پوری ٹیم 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔بنگلادیش کے دیگر بلے بازوں میں شادمان اسلام 93، مہدی حسن میراز،77 اور مومن الحق 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے3، شاہین آفریدی نے 2، محمدعلی نے 2 اور خرم شہزاد نے 2 وکٹیں لیں جب کہ صائم ایوب نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کھیل کا تیسرا روزتیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں پر 316 رنز بنائے، تیسرے روز بنگلادیش نے27 رنز کے مجموعی اسکور کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا،ذاکر حسن 12 اور نجم الحسین شنٹو 16 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد شادمان اسلام اور مومن الحق کے درمیان شاندار شراکت داری بنی اور دونوں نے ففٹیاں بھی اسکور کیں، لیکن پھر مومن الحق 50 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور شادمان بھی 93 رنز اسکور کر کے بولڈ ہوگئے۔اس کے علاوہ شکیب الحسن 15 رنز بناسکے۔5 وکٹیں گرنے کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 300 رنز کے پار کردیا، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلادیش نے 5 وکٹوں پر 316 رنز اسکور کیے۔ مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کھیل کا دوسرا روزپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی،محمد رضوان اور سعود شکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 56 رنز بنائے،عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود6، بابر صفر، سلمان علی آغا نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے، 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی۔بنگلادیش کی جانب سے شریفل اور حسن محمود نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔مہمان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز اسکور کیے۔کھیل کا پہلا روزکھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو محض 16 مجموعی اسکور پر ہی آؤٹ کردیا۔صائم ایوب اور سعود شکیل نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا اور دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز بنگلادیشی بالرز کو کھیلنے میں ناکام رہے، اوپنر عبداللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6 اور بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ 3 وکٹیں جلد گنوانے کے بعد اوپنر صائم ایوب اور نائب کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک ٹیم کا اسکور 81 رنز تک پہنچا دیا تھا۔تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 41 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائےتھے۔ٹاسقبل ازیں بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں اوور کاسٹ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاکر گرین شرٹس کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔اس موقع پر کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بورڈ پر بڑا اسکور کھڑا کرکے بنگال ٹائیگرز کے بالرز کو پریشر میں لائیں۔پاک بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث آؤٹ فلیڈ گیلی ہونے کے باعث ساڑھے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور 41 اوورز کا کھیل ڈیرھ گھنٹے تک وقت بڑھا کر مکمل کروایا گیا

سینیٹ ملازمین کی بھرتیوں کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ عارف خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، چیئرمین سینٹ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کو روکنے کی یاد رھے کہ چیئرمین سینت صادق سنجرانی نے ایک لیفٹیننٹ کرنل کو فیض حمید کی سفارش پر ڈائریکٹ ڈائریکٹر جنرل رکھ کر باقی کلرک سیکرٹری ناروالیی کے ذریعے اربوں روپے اپنے بھانجے کے ذریعے رشوت وصول کئ استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ عدالت پارلیمنٹ میں خلاف قانون کی گئی تعیناتیوں کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے۔ عدالت پارلیمنٹ میں تعیناتیوں کے انتخاب کے سخت اور شفاف عمل کے احکامات جاری کرے۔