پاکستانی زائرین کی سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی

پاکستان ہائی کمیشن، نئی دہلی

2 ستمبر 2024

پاکستانی زائرین کی سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی

حضرت مجدد الف ثانیؒ کے 411 ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لئے بھارت آنے والے 75 پاکستانی زائرین کا گروپ بھی اس موقع پر موجود تھا

درگاہ آمد پر سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضا اور دیگر نے ناظم الامور اور پاکستانی زائرین کا استقبال کیا

شرکاءنے درگاہ پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں

ناظم الامور نے عظیم اسلامی سکالر مجدد الف ثانیؒ کو خراج عقیدت پیش کیا

حضرت مجدد الف ثانیؒ نے بر صغیر میں اسلام کے احیاءمیں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ، ناظم الامور

حضرت مجدد الف ثانیؒ کی تعلیمات اور نظریات نے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کئے، انکی تعلیمات ہمارے لیے روحانی رہنمائی کا باعث ہیں، ناظم الامور

ناظم الامور نے سالانہ عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لئے بہترین انتظامات پر سجادہ نشین اور مقامی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا

اس موقع پر زائرین اور ان کے نمائندوں نے بھی دورے میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا

پاکستانی زائرین مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974ءکے انڈیا۔ پاکستان پروٹوکول کے تحت دورہ کر رہے ہیں۔

روالپندی جیل میں قیدیوں کی جنگ 40 زخمی۔قومی اسمبلی کے بعد سینٹ بھی مچھلی منڈی بن گیا۔صادق سنجرانی ملک سے فرار۔40 سھولت کار بھی شامل۔ھای کورت اسلام آباد جج صاحبان کی سلیکشن مکمل۔حمود ریٹائر سیکرٹری دفاع کون خواجہ اصف کی اپنے محسنوں پر تنقید۔ شجاع پاشا سے روپے لے کر 2008 سے 2013 تک خواجہ اصف پیپلز پارٹی کے خلاف رٹییء کرتے رہے جبکہ 18 کا الیکشن باجوہ صاحب نے جتایا۔ظلم ظلم صرف ایک یونٹ کا بل 1466 روپے۔ سرکاری بھتہ خوری کی انتہا۔ کیا سرکار کو یہ بل بھیجتے ہوئے ذرا حیا نہ آئی. Is it not Bull Shit۔عدالتی مارشلا لگانے کا سینٹ میں بل پیش۔بل پیش کرنے والہ 80 کروڑ میں سینٹر بنا ججز کی تعداد 30 کی جاے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں

میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو مستقل تعیناتی تک قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کیا گیا ہے،

میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو مستقل تعیناتی تک قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کیا گیا ہے، میجرجنرل عامراشفاق کیانی اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری وزارت دفاع ہیں جو باقاعدہ سیکریٹری دفاع کی تقرری تک قائم مقام سیکریٹری دفاع کا چارج سنبھالیں گے، میجر جنرل عامر اشفاق کیانی گزشتہ برس اکتوبر میں ایڈیشنل سیکریٹری ون دفاع ڈویژن مقرر کیے گئے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان 23 اگست کو مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ چکے ہیں جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سیکریٹری دفاع کو کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا کیوں کہ عافیہ صدیقی کی حوالگی سے متعلق وزارت دفاع کی جانب سے جو جواب عدالت میں پیش کیا گی

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ایک بھی الیکشن خود نہیں جیتے ہمیشہ کسی فون نے پارلیمان پہنچایا ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ایک بھی الیکشن خود نہیں جیتے ہمیشہ کسی فون نے پارلیمان پہنچایا ۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف ایک بھی الیکشن خود نہیں جیتے ہمیشہ آٹھ بجے کے بعد کسی فون نے انھیں پارلیمان پہنچایا لیکن اس جس بے شرمی اور ڈھٹائی سے وہ جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پر انسان دنگ رہ جاتا ہے، ان لوگوں کے طویل اقتدار نے پاکستان کو ان حالات میں پہنچایا ہے جن میں ہم آج ہیں۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں ممکنہ قانون سازی کا بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون کی مخالفت کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوا، جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں عدلیہ سے متعلق ممکنہ قانون سازی سمیت کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کرنے پرمشاورت کی گئی، اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ کیا، اس دوران چئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دونوں ایوانوں میں بل کی مخالفت کی ہدایت کی، ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو زبانی اور تحریری طور پر پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی نے تمام ارکان اسمبلی کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں، آئین میں ترمیم اور عدلیہ سے متعلق کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کریں گے، ہمارا کوئی بھی رکن اسمبلی میں ایسی قانون سازی پر ووٹ نہیں کرے گا، تمام ارکان کو 63 اے کے مطابق ہدایات جاری کریں گے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ماحول بنانے کی ضرورت ہے، ابھی مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے، ہمیں مذاکرات کا معلوم ہی نہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے وہ واپس کیا جائے، ہمارے کیسز ختم ہوں، عمران خان رہا ہوں گے تو ہی مذاکرات کرسکتے ہیں۔ خواجہ آصف کی مذاکرات کی مخالفت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو تو اپنی منسٹری کے چپڑاسی کا بھی پتا نہیں، محمود اچکزئی کو عمران خان نے مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے، اچکزئی سے آج ملاقات کرکے مذاکرات کے بارے میں معلومات لیں گے۔

گوادر پورٹ سے ساڑھے 6 ھزار ارب روپے حاصل ھونگے ملکی خسارہ بھی اتنا ھے.یورپی کمپنی مگس سے 2 ارب ڈالر کی یادداشت پر دستخط اگلے ماہ میں ھونگے.50 فیصد تجارت گوادر پورٹ سے ھو گی وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک سیکٹر کیلئے کی جانے والی امپورٹ کا 50 فیصد گوادر پورٹ پر کیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کی ترقی کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے کہ پبلک سیکٹر کے لئے کی جانے والی امپورٹ گوادر پورٹ پر ہونے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہہ کہ آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کے لیے آئی ایم او کانفرنس اہم ہوگی ، پاکستان میں حکومتی تحویل میں چلنے والے اداروں پر 35 ہزار ارب روپے لگے ہوئے ہیں۔قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ اگر یہی پیسہ سرمایہ کاری کرکے بینکوں میں رکھا جائے تو ساڑھے 6 ہزار ارب روپے حاصل ہوں گے، ملکی خسارہ بھی اس وقت اتنا ہی ہے ، شپنگ لائنز کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے کئی میٹنگز ہوچکی ہیں، جلد شپ لائنز کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے پیپر تیار ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں فوری طور پر کوئی نئی رپورٹ نہیں بنارہے ہیں، کراچی پورٹ بھی اپنی استعداد سے 50 فیصد استعمال کررہی ہے، بغیر ضرورت کے پورٹ بنائیں گے تو اس کا حال بھی آئی ہی پی پیز جیسا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی کمپنی مگس کے ساتھ 2 ارب ڈالرز کے معاہدہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط آگلے ماہ ہوں گے۔

جو وزارتیں ختم ہو رہی ہیں ان کے کچھ ملازمین کو رکھا جائے گا یا انہیں گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ڈبلیو ڈی کے محکمے کی تحلیل کے بعد کچھ ملازمین کو رکھا جائے گا جبکہ کچھ کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا، وزیر اطلاعات ایف آئی اے کی کپیسٹی سائبر کرائم کو انوسٹی گیٹ کرنے کی نہیں ہے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

جو وزارتیں ختم ہو رہی ہیں ان کے کچھ ملازمین کو رکھا جائے گا یا انہیں گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ڈبلیو ڈی کے محکمے کی تحلیل کے بعد کچھ ملازمین کو رکھا جائے گا جبکہ کچھ کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا، وزیر اطلاعات ایف آئی اے کی کپیسٹی سائبر کرائم کو انوسٹی گیٹ کرنے کی نہیں ہے، وزیر اطلاعاتنئی انوسٹی گیشن ایجنسی کی منظوری دی گئی ہے، وزیر اطلاعاتجب تک نئی انوسٹی گیشن ایجنسی مکمل طور پر کام نہیں کرتی، ہینڈ ہولڈنگ جاری رہے گی، وزیر اطلاعاتدیکھا جائے گا کہ کون سے ایف آئی اے کے ملازمین کو اس میں ضم کیا جائے گا، وزیر اطلاعاتجیسے ہی انوسٹی گیشن ایجنسی مکمل طور پر کام کرے گی اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ اسے کس طرح آگے لے کر چلنا ہے، وزیر اطلاعاتایف آئی اے کے سائبر کرائم کے تحت کیسز ختم نہیں ہوں گے، وزیر اطلاعاتیہ کیسز نئی سائبر کرائم ایجنسی کو منتقل ہوں گے، وزیر اطلاعاتنوجوانوں کو فنی تربیت دینے کے لئے حکومت نے کچھ نئے اقدامات کئے ہیں، وزیر اطلاعاتنیفڈیک کی تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیر اطلاعاتبیرون ملک منڈیوں میں افرادی قوت کی مانگ کو دیکھتے ہوئے مقامی افرادی قوت کو تربیت دی جائے گی، وزیر اطلاعاتٹینتھ ایونیو کی تعمیر وقت کی ضرورت تھی، وزیر اطلاعاتجب بھی کوئی نئی سڑک تعمیر کی جاتی ہے تو اس کا سروے کیا جاتا ہے، وزیر اطلاعاتٹریفک کاﺅنٹ مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا جانا تھا کہ یہ سڑک تعمیر ہونی ہے یا نہیں، وزیر اطلاعاتاسلام آباد میں مارگلہ نیشنل پارک کے علاوہ لیک ویو پارک اور گرین ایریاز ڈویلپ کئے گئے ہیں، وزیر اطلاعاتججز کی سیکورٹی پر 34 گاڑیاں، بیورو کریٹس کے ساتھ چھ اور وزراءکے ساتھ سیکورٹی کی چار گاڑیاں مامور ہیں، وزیر اطلاعاتاس پر ماہانہ اخراجات 4 کروڑ 70 لاکھ روپے ہیں، وزیر اطلاعاتمجموعی طور پر 44 گاڑیاں اور 532 پولیس اہلکار ان شخصیات کے ساتھ سیکورٹی پر تعینات ہیں، وزیر اطلاعاتپارلیمنٹ ہاﺅس اور پارلیمنٹ لاجز کی صفائی ستھرائی سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے، وزیر اطلاعاتپارلیمنٹ لاجز کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتسپیکر سے درخواست کریں گے کہ اس حوالے سے ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دیں، وزیر اطلاعاتپارلیمنٹ ہاﺅس اور لاجز کی صفائی ستھرائی کیلئے سی ڈی اے کے لئے صرف چھ کروڑ کے فنڈ مختص کئے گئے تھے، وزیر اطلاعاتموجودہ سٹاف اور وسائل کے مطابق صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا جا رہا ہے، وزیر اطلاعاتجینڈ بیسڈ کرائمز ایک حقیقت ہیں، وزیر اطلاعاتایف نائن پارک کے ملزمان کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیر اطلاعاتاسلام آباد میں پولیس کی مجموعی طور پر 22 چیک پوسٹیں ہیں، وزیر اطلاعاتان چیک پوسٹوں پر گزشتہ سال 145 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا، وزیر اطلاعاتامن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پولیس چیک پوسٹیں ختم نہیں ہو سکتیں، وزیر اطلاعاتاگر کسی بھی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار بدتمیزی کرے یا مبینہ رشوت لے تو ہمیں درخواست دیں، یقین دلاتا ہوں کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات

عدالتی مارشلا لگانے کا سینٹ میں بل پیش بل پیش کرنے والہ سینئر 80 کروڑ روپے دے کر سینئر بنا

سینیٹر عبدالقادر نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ بل میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 20 کی جائے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل کمیٹی کو بھجوانے کا کہہ دیا۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 53 ہزار سے زیادہ کیس زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں کیس آنے میں دو دو سال لگ جاتے ہیں، میرے خیال میں تو 16 ججز بڑھنے چاہئیں، سپریم کورٹ میں آئینی معاملات بہت آرہے ہیں، لارجر بینچ بن جاتے ہیں اور ججز آئینی معاملات دیکھتے ہیں۔عبدالقادر نے کہا کہ اربوں روپے کے کیس سپریم کورٹ میں پھنسے ہیں، سپریم کورٹ کے پاس ٹائم نہیں کہ وہ ایسے کیس سنیں، ہمارا عدلیہ کا نظام نیچے سے ٹاپ پر ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ حقیقت کی باتیں ہیں، سزائے موت کے کیس زیر التوا ہیں، عمر قید کی سزا 25 سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی، ایک شخص اپیل التوا ہونے کی وجہ سے 34 سال جیل میں گزار کر گیا، 2015 سے سزائے موت کی اپیلیں زیر التوا ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فکر لگی ہے جیسے کسی چیز پر قبضہ ہو جانا ہے، بھئی کیوں ہوگا ایسا؟، پشاور ہائیکورٹ نے دس ججز کا اضافہ مانگا ہے، وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، وہ ججز انہیں دے رہے ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ قانون ایک دم سے آیا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھا دی جائے، جوڈیشل مارشل لاء کی کوشش کی جا رہی ہے، اس لیے 7 ججز مانگے جارہے ہیں، ہم دو ججز کی تعداد بڑھانے کو تیار ہیں، اگر آپ کو ججز کی تعداد بڑھانی ہے تو پہلے ماتحت عدلیہ سے بڑھائیں۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ جب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے تب سے یہ ججز کی تعداد بڑھانے کی بات کر رہے ہیں۔

پی سی بی میں لوگ کنفیوژن کا شکار ہو کر غلطیوں پر غلطی کر رہے ہیں، شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان اس لیے لگایا ہوا ہے ان کی انگلش اچھی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹربنگلادیش کے خلاف ایک نہیں 2 اسپنرز کے ساتھ جانا چاہیے، اگست کے مہینے میں آپ 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹیسٹ کھیل رہے ہیں،نواز شریف کا عمران خان کو ٹیلیفون پپو یار تنگ نہ کر کہہ کر فون بند کردیا۔ زلفی بخاری کی جائیداد کی نیلامی کیلئے بھی نیب نے عدالت میں درخواست دے دی !۔پروفیسر ڈاکٹر ریاض کا مبینہ پولیس کے ذریعے اغواء پھر پولیس کی وضاحت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں۔ اس سارے معاملے کی فوری اور تیز تر شفاف تحقیقات وقت کی اھم ضرورت۔پاکستان غیر ملکی این جی اوز کے نرغے میں۔ سب کچھ جاننے کے لئے بادبان نیوز پر کلک کریں

پاکستان میں دھشت گردوں کے حملے افغانستان سے امریکی اور بھارت کی سپورٹ جاری

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود افغانستان میں موجود ہیں، دہشتگرد نور ولی اور مزاحم کو افغانستان میں رہائش کیلئے اسپیشل پرمٹ دیا گیا ہے، نور ولی کو گاڑی اور اسلحے سمیت سرکاری افغان کارڈ بھی ایشو کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نور ولی محسود کو 2005 ماڈل گاڑی اور 2 بندوقیں رکھنے کی بھی اجازت ہے، دہشتگرد مزاحم کو بھی افغان عبوری حکومت نے اسلحہ اور گاڑی کا پرمٹ دیا ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے مزاحم کا اسپیشل پرمٹ 22 جنوری 2024 کو جاری کیا، دہشتگرد مزاحم کو جاری پرمٹ کابل اور افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قابل عمل ہے اور اسے گاڑی، ایک ایم فور، ایک ایم سکسٹین اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کو فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کا بخوبی علم ہے، افغان حکومت خارجیوں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، فتنتہ الخوراج کے تربیتی مراکز اور لاجسٹک بیس افغانستان میں موجود ہے۔اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت کی جانب سے خوراجیوں کو افغانستان کے بارڈر پر ملٹری پوسٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، ضرورت پڑنے پر ان خوارج کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے داخل کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک افغان دہشتگرد کو پاکستان کے علاقے باجوڑ سے گرفتار کیا گیا تھا جس نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔