پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کی آئینی درخواست پر بطور اعتراض کیس جسٹس فیصل زمان سماعت کریں گے!!رجسٹرار آفس کا تحریری اعتراض کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل کیا جائے کیونکہ صدر پاکستان اور وفاقی حکومت صرف اسلام آباد میں ہے

‏پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کی آئینی درخواست پر بطور اعتراض کیس جسٹس فیصل زمان سماعت کریں گے!!رجسٹرار آفس کا تحریری اعتراض کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل کیا جائے کیونکہ صدر پاکستان اور وفاقی حکومت صرف اسلام آباد میں ہے—-یہ اعتراض وفاق کو کیا صرف اسلام آباد تک محدود رکھنا چاہتے ہیں؟ اس سے قبل الیکشن ترمیمی آرڈینس اور نیب ترمیمی آرڈینس پہلے چیف جسٹس کے دور میں بغیر اعتراض کیسز نہ صرف سماعت کے مقرر ہوئے بلکہ اس پر لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کیے!!درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے درخواست گزار پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے درخواست گزار صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا درخواست گزار عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے استدعا عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے استدعااظہر صدیق ایڈووکیٹ کی ٹوئٹ

چیف جسٹس میرٹ پر ججز جرنیل بیورو کریٹ ملک کا درد محسوس کرینگے تو ملک ترقی کرے گا گورنر پنجاب تفصیلات کے لئے کلک کرے

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس میرٹ پر بننا چاہے اور کسی کو توسیع نہیں دینی چاہیے، پہلے نمبر والا قابل نہیں تو یہ قوم کی بد قسمتی ہے، حالات تب بہتر ہوں گے، جب ججز، جرنیل، بیوروکریٹ ملک کا درد محسوس کریں گے۔کہوٹہ یونیورسٹی میں عالمی لا کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام انصاف بہت کمزور اور فرسودہ ہے جس میں غریب آدمی کے لیے صرف مشکلات ہیں،انصاف کا نظام اور تھانہ کلچر معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔گورنر سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ دیوانی مقدمات کے فیصلے نسلوں تک چلتے ہیں، سیاسی سپورٹ کے بغیر پولیس فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نہیں ہوتی، جھوٹی ایف آئی آر درج ہو جائے تو عام آدمی انصاف کے لیے دھکے کھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس پر کام کا دباؤ ہے لہذا انکے مسائل کو بھی حل کرنا ہو گا، پولیس ملازم 24 گھٹنے کام کرتا ہے، وہ یونیفارم اتار کے آرام بھی نہیں کر سکتا ہے، پولیس کو بھی سہولیات دینی پڑیں گی جو ان کا حق بنتا ہے، پولیس کو تنخواہیں بہتر کرنے اور ڈیوٹی اوقات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیر التوا مقدمات کی تعداد لاکھوں میں ہے اور عوام انصاف کے لیے دھکے کھا رہے ہیں، دیوانی مقدمات میں بھی عام آدمی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، ایک سیاستدان معاشرے کے تمام مسائل سے آگاہ ہوتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 4 ماہ میں بطور گورنر محتسب کے فیصلے دیکھے جو میرٹ پر ہوتے ہیں، مصالحتی عدالتوں کے قیام کی ضرورت ہے تاکہ مقامی پر سطح پر مسائل حل ہوں، لوئر کورٹ میں بھی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سیاستدان اپوزیشن میں مختلف سوچ رکھتا ہے اور میرٹ کی بات کرتا ہے، وزیر اعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ پانچ ججز ہوں یا تین، ان میں سے میں پک اینڈ چوز کروں کہ فلاں چیف جسٹس بنے گا، سیاستدانوں کو پتا ہے کہ جسے ساتویں نمبر سے اٹھا کر لائے اس نے جوتے مارے، چوتھے نمبر سے کسی کو اٹھا کر، پھر اس نے آپ کے ساتھ جو کیا، اس کا سب کو پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہوش کے ناخن لیں، چیف جسٹس میرٹ پر بننا چاہے، اس کا ایک مہینہ، 6 مہینے یا سال آتا ہے تو اس کو رہنے دیں اور کسی کو توسیع نہیں دینی چاہیے، پہلے نمبر والا قابل نہیں تو یہ قوم کی بد قسمتی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حالات تب بہتر ہونگے جب ججز، جرنیل، بیوروکریٹ ملک کا درد محسوس کریں گے، طاقتور طبقے جو سیٹوں پر بیٹھے ہیں انکو میرٹ پر معاملات چلانے چاہیں، خود کو درست کریں اور دوسروں کی خرابیاں نہ دیکھیں۔

مشرقِ وسطیٰ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ سیاسی اور اسٹریٹجک امور کے ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ کسی بھی وقت کوئی واقعہ مکمل جنگ کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔ ایسے میں اسرائیل نے اپنی دفاعی صلاحیت کا تعارف کرانے کے لیے نئے بیلسٹک میزائلوں اور اپ گریڈیڈ ون وے اٹیک ڈرون کی رونمائی کی ہے

مشرقِ وسطیٰ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ سیاسی اور اسٹریٹجک امور کے ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ کسی بھی وقت کوئی واقعہ مکمل جنگ کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔ ایسے میں اسرائیل نے اپنی دفاعی صلاحیت کا تعارف کرانے کے لیے نئے بیلسٹک میزائلوں اور اپ گریڈیڈ ون وے اٹیک ڈرون کی رونمائی کی ہے۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ میزائل اور ڈرون کی رونمائی ایک فوجی پریڈ میں کی گئی ہے۔ایران پر روس کو بھی اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت ہی نہیں بڑھارہا بلکہ روس اور دوسرے ملکوں کو اسلحہ اور گولا بارود برآمد کر رہا ہے۔ یوکرین جنگ میں روس کو اسلحہ فراہم کرنے کی ایران نے تردید کی ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے بتایا ہے کہ سالڈ فیول جہاد میزائل ایران کے پاس دارانِ انقلاب کے ایئرو اسپیس ونگ نے تیار کیا ہے اور یہ میزائل ایک ہزار کلو میٹر تک وار وار کرسکتا ہے۔شہید 136B ڈرون شہید 136 ڈرون کا اپ گریڈیڈ ورژن ہے۔ اس میں چند خصوصیات کا اضافہ کرکے اس کی آپریشن رینج چار ہزار کلومیٹر تک بڑھادی گئی ہے۔عراق سے جنگ کے حوالے سے فوج کی یادگاری پریڈ میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری دفاعی استعداد اس قدر ہے کہ کوئی بھی شیطان ہماری طرف گندے ارادے یا میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بھی اس موقع پر مسلم دنیا کے علمائے کرام کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو کمزور کرنے کے لیے اسرائیل سے معاشی اور سیاسی تعلقات مکمل طور پر ختم کردے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اُسامہ میر، انور علی اور عثمان شنواری کو بگ بیش لیگ اور مائنر کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔پی سی بی نے اُسامہ میر کو 3 جنوبی سے 27 جنوری تک کےلیے بیگ بیش لیگ کھیلنے کا اجازت نامہ (این او سی) جاری کیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اُسامہ میر، انور علی اور عثمان شنواری کو بگ بیش لیگ اور مائنر کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔پی سی بی نے اُسامہ میر کو 3 جنوبی سے 27 جنوری تک کےلیے بیگ بیش لیگ کھیلنے کا اجازت نامہ (این او سی) جاری کیا ہے۔پی سی بی نے اس کے ساتھ انور علی اور عثمان شنواری کو مائنر کرکٹ لیگ کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو 20 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کےلیے این او سی جاری کیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کو لاھور پولیس نے دھشت گرد بنا کر گرفتار کر لیا پنجاب پولیس 2 صوبوں کو لڑانے کے لیے گھناونا کھیل کھیلنے لگی

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ میں آنے والے 12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ پنجاب پولیس نے کاہنہ جلسے کے موقع پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے شکنجہ تیار کیا تھا اور جلسہ گاہ کے اطراف فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب کردیے تھے۔فیصلہ کیا گیا تھا کہ لاہور پولیس جلسے میں آنے والوں کی شناخت سے اشتہاریوں کی گرفتاری کرے گی، سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر میں فیس ڈیٹیکٹ کرنے والی ٹیمیں تعینات ہیں۔حکام نے 9 مئی کیسز کی انویسٹی گیشن ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ جلسہ گاہ میں جو اشتہاری موجود ہوگا، اسے فوری گرفتار کیا جائے گا جب کہ ضمانت والے ملزمان کو بھی دوبارہ شرانگیزی سے روکنے کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسہ میں آنے والے 12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے 12 اشتہاریوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے کی گئی، حماد اظہر کی گرفتاری حالات و واقعات کے تناظر میں کی جائے گی۔یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مجسٹریٹ نے تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او کو جیل بھیج دیا

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے والے تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او عاصم علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کی بعداز گرفتاری کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی۔ شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او عاصم علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم عاصم علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔بعد ازاں ملزم کے وکلا نے بعداز گرفتاری کی درخواست ضمانت دائر کی جس پر سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم عاصم علی زیدی کی 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔

سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے صفائی سروسز کی پورے ڈویژن میں فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ جلد از جلد کی جائے،شہروں کی طرح تمام دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،ستھرا پنجاب ایک بہترین صفائی پروگرام جس کے زریعے پورے پنجاب کو صاف ستھرا صوبہ بنایا جائیگا

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ۔۔۔۔21ستمبر 2024راولپنڈی ( )سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے صفائی سروسز کی پورے ڈویژن میں فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ جلد از جلد کی جائے،شہروں کی طرح تمام دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،

ستھرا پنجاب ایک بہترین صفائی پروگرام جس کے زریعے پورے پنجاب کو صاف ستھرا صوبہ بنایا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کمشنر راولپنڈی آفس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آؤ ٹ سورسنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے سیکرٹری بلدیات کو آؤ ٹ سورسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات ہیں کہ کوئی علاقہ بھی بغیر صفائی کے نہ چھوڑا جائے،آؤٹ سورسنگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہر علاقے میں صفائی کا بہترین نظام ہو اور ہر شہری اس حوالے سے مطمئن ہو،کوئی علاقہ حدود میں ہے یا نہیں شکایت ملنے پر وہاں صفائی کی جائے،آؤٹ سورسنگ کیلئے افرادی قوت ضروری ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کے حوالے سے کمشنر،ڈی سی آفس میں ڈیش بورڈقائم کیا جائے،کنٹریکٹرز کو ابتدائی دنوں میں سپورٹ کیا جائے،ایم سی سٹاف کو استعمال میں لایا جائے،اے سی کی سربراہی میں تحصیل لیول کمیٹی بنائینگے،جس میں اے ڈی ایل جی سی ڈی،مینیجر آر ڈبلیوایم سی،مقامی سیاسی نمائندہ شامل ہونگے جو صفائی کے حوالے سے آپریشن پلان بنا کر دیں گے،انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے ریکوری کا دیہی علاقوں میں یکساں اصول رکھا جائے گا،جبکہ شہروں میں محلے کے گھروں میں بھی یہی اصول لاگو ہو گا،لیکن کاروباری اور سوسائٹی کے حوالے سے مختلف کیٹگریز میں وصولی کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ تحصیلوں کی سڑکوں کی بھرپور صفائی یقینی بنائی جائے،مری کی صفائی بھی ہر حال میں یقینی بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر اس اہم ہدف کو حاصل کرلیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائینگے