چیف الیکشن کمشنر کو گھر بھیجنے کا حتمی فیصلہ.سپریم کورٹ آئین سے بالا فیصلے نھی کر سکتا۔جسٹس آفریدی کا اختلافی نوٹ۔پاکستان کے 8 کرکٹرز کی جاءیداد ضبط کرنے کا فیصلہ۔4 کرکٹرز ریٹائر اور 4 کرکٹرز موجودہ پاکستان ٹیم کا حصہ ہے۔نیب ایف آئی اے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رھی ھے۔پاکستان میں گدھوں کے ریٹش چائینہ میں گدھوں کی مانگ کی وجہ سے بڑھے۔پاکستان میں مھنگای ھاے مھنگای کا رونا رونے والے ایک لاکھ روپے میں گدھا فروخت کرنے لگے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں

الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیر کو مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔70 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے ۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں بڑا سٹیک عوام کا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ عدالت نے فیصلے کے اردو ترجمہ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم بھی دیا ہے ۔ فیصلے میں قرار دیا ہے کہ جو ارکان جس جماعت سے وابستگی کا حلف نامہ دیتے ہیں انہیں اس جماعت کا تصور کیا جائے گا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے پاس آرٹیکل 199 میں وہ اختیار موجود نہیں جو سپریم کورٹ کے پاس مکمل انصاف کرنے کیلئے آرٹیکل 187 میں ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 218(3) میں اختیار ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ایک عام سول کیس نہیں ہے بلکہ اعلیٰ ترین نوعیت کا مقدمہ ہے، جہاں جمہوریت آئین کی ایک اہم خصوصیت اور عوام (ووٹرز) کے اپنے نمائندے منتخب کرنے کے بنیادی حق کو محفوظ، دفاع کرنا ہے تاکہ ریاست کے قانون ساز اور انتظامی اداروں کے نمائندوں کا انتخاب ہو سکے۔ اکثریتی تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدار ہے، آئین و قانون کسی شہری کوانتخاب لڑنے سے نہیں روکتا۔فیصلے میں کہا گیا کہ رول 94 کی وضاحت آئین کے آرٹیکل 51(6) اور الیکشن ایکٹ کی شق 106 سے متصادم ہے، انتخابی نشان نہ ہونے پر مخصوص نشستیں نہ دیا جانا الیکشن کمیشن کی طرف سے اضافی سزا ہے، واضح قانون کے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی، انتخابی نشان واپس لئے جانے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی جماعت کے آئینی حقوق ختم ہوگئے۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب کی درخواست کو غیر ضروری قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کرنا تھا کہ کونسی سیاسی جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں،ان نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد کردہ افراد کا انفرادی حق نہیں ہوتا،الیکشن کمیشن ملک میں جمہوری عمل کا ضامن اور حکومت کا چوتھا ستون ہے۔

چئیرمین ایچ ای سی کی تیسری بار توسیع وزیر اعظم کو ھای کورٹ کی طرف سے محبت نامہ وصول

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ کی شق6 (5) کی رو سے وزیراعظم آفس کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ ؛ وہ دو دو بار چیئرمین کا ٹینیور مکمل کر لینے والے کو مدت ملازمت میں تیسری بار توسیع دے سکے۔لیکن ن لیگ کے پرائیویٹ یونیورسٹی مافیا ڈان گروپ کے وفاقی کابینہ میں شامل نمایندوں نے وزیر اعظم سے تیسری بار توسیع کروا کر اپنے لیے ثواب مسلسل کا بندوست کر لیا تھا۔پر یہ تجاوز اب عدالت کے روبرو سماعت کے لیے موجود ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ کی متعلقہ دفعہ اس طرح سے ہے

ڈائریکٹر جنرل ای ایس ای عاصم ملک تعینات۔ ڈائریکٹر جنرل ای ایس ای عاصم ملک تعینات۔ جنرل عاصم ملک ایجٹونیٹ جنرل وہ جنرل جی اے ملک کے صاحبزادے ہیں جو 10 کور کے کمانڈر رھ چکے ہیں 80 پی ایم اے لانگ کورس کے افیسر ھے۔جنرل عاصم ملک ایجٹونیٹ جنرل وہ جنرل جی اے ملک کے صاحبزادے ہیں جو 10 کور کے کمانڈر رھ چکے ہیں بادبان نیوز یہ خبر 20 جولائی کو دے چکا ہے

ادویات پر جنرل سیلز ٹیکس دوائی مھنگی خون سستا۔ ۔ایران میں دھماکا 100 افراد جان بحق۔ایف بی آر 30 ستمبر کے بعد تارا مسیحی کا روپ اختیار کرے گی۔گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں بجلی اور گیس کنکشن منقطع ہو سکتے ہیں۔۔پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج۔دوبئی کی 3 ھزار شخصیات کو شکنجے میں لانے کا فیصلہ۔قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشنیں۔نیب کے پی نے اربوں روپے کی ریکوری کر لی۔ملک بھر میں دھشت گردی اور مھنگای۔۔حکومت دھشت گرد اور مھنگای دنوں کو روکنے مین مکمل طور پر ناکام۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔ریڈ زون کے پانچ میں سے چار راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔ریڈ زون کے پانچ میں سے چار راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں، جن میں سرینا چوک، نادرا ، ایکسپریس اور میریٹ چوک شامل ہیں. ان مقامات پر پولیس نے کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔اس کے علاوہ، جناح ایونیو پر بھی خاردار تاریں لگا کر فضل حق روڈ اور چائنہ چوک کو بھی سیل کر دیا گیا ہےجبکہ ریڈ زون کی سکیورٹی کے حوالے سے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

ایران میں دھماکا سینکڑوں افراد شھید

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔ خبر کے مطابق دھماکا ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 69 افراد موجود تھے جن میں سے 24 تاحال لاپتہ ہیں۔