26 ویں آئینی ترمیم پر وزارت قانون نے وضاحت جاری کر دی

وزارت قانون و انصاف نے چھبیسویں آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو پر وضاحت جاری کردی۔وزارت قانون و انصاف سے جاری اعلامیے کے مطابق آئینی بینچوں کی تشکیل کے لئے ججز جوڈیشل کمیشن نے ہی نامزد کرنے ہیں تاہم کسی رکن کی غیر حاضری یا اسامی خالی ہونے کی بناء پر کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی قرار نہیں دیا جائے گا۔وزارت قانون کے مطابق جوڈیشل کمیشن آئینی بنچوں کی تشکیل کیلئے ججز کو نامزد کرے گا، نامزد ججز میں سے سینیئر ترین جج اس آئینی بینچ کا سربراہ ہوگا، آئینی بنچز کا سربراہ جوڈیشل کمیشن کا ممبر بھی ہوگا۔ اگر آئینی بینچ کا سربراہ پہلے ہی سے کمیشن کا رکن ہو تو اگلا سینئر جج ممبر ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی تشکیل بھی کمیشن ہی کرے گا، ہائیکورٹس میں آئینی بینچز کی تشکیل صوبائی اسمبلی کی قرارداد سے مشروط ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے قرارداد پارلمینٹ اکثریت سے منظور کرے گی۔ آئینی بینچز کی تشکیل سے پہلے ہائیکورٹس کا دائرہ اختیار تبدیل نہیں ہوگا

وفاقی حکومت نے بیورو کریسی کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی

وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس میں بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کی گئی۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن اسٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں۔نوٹی فکیشن کے تحت 121ویں مینجمنٹ کورس کے شرکا فارن اسٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے، اس میں مستقبل کے لیے مینجمنٹ کورسز کے لیے فارن اسٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

وکٹوں کے لئے میچ جیتنے کے لیے کھیلنے ھے ساجد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلر ساجد خان نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، سپنر کیلیے وکٹ بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا مشکور ہوں ، پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپنر ساجد خان کا کہنا تھا کہ گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، یہ پچ ملتان سے مختلف ہے ،زاہد محمود سے معذرت کرتا ہوں، کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا۔ساجد خان کا کہنا تھا کہ اگر شان مسعود اور سعود شکیل وکٹ پر کھڑے رہے تو بڑا سکور ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلا اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھا تھا ، نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں کافی گیند نے اسپن کیا، نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی تھی کہ سمتھ کی وکٹ ملے ، سمتھ کو جلدی آؤٹ کرتے تو اتنا ٹوٹل نہ ہوتا ، صرف سمتھ کا مائنڈ تبدیل کر رہے تھے اس لیے اینڈ تبدیل کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں بھی تماشائیوں نے سپورٹ کیا یہاں بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے پہلی اننگ میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

گل گئی مک تے منجی گئی ٹھک رانا ثناءاللہ نے منجی کیسے ٹھوکی تفصیلات بادبان یو ٹیوب پر

https://youtu.be/rFgCwdBf8j4?si=qN88nZSROvLqf6-m

‏آج سے پہلے آپ نے محمد مالک کی ایسی کلاسک چھترول نہیں دیکھی ہو گیایسے بیشرم صحافیوں کیساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرنا چاہئیے جو اپنی خواہش کو خبر بنا کر پیش کرتے اور پکڑے جانے پر PTI کا نام لگا دیتےبیچارے نے بڑی کوشش کی جان چھڑوانے کی لیکن رانا صاحب نے تسلّی سے منجی ٹھوکی ہے????????????????????????

کیا کچھ بڑا ھونے والہ ھے۔منصور شاہ کی سعودی عرب یاترا۔ وزارت داخلہ اور وزارت قانون مینگل رات گئے کام جاری۔سوموار کو اھم ترین کیس کی سماعت۔نواز شریف کی واپسی۔بڑے فیصلے بڑے تبادلے کونسے۔بندوق کے ساے تلے کرکٹ جاری تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

بندوق کے ساے تلے کرکٹ اور کرفیو جیسا ماحول۔خواجہ اصف اور فیصل واوڈا میں جنگ شروع باپ پر تنازعہ۔صورتحال بند گلی کی طرف جا چکی ہیں ترمیم کے پاس ھونے کے بعد شور کم ھوا ھے۔ترکی میں ھلاکتوں کی تعداد مے اضافہ خوف کے ساے۔ایرانی سرحد کے قریب افغان شہریوں کی ھزاروں لاشیں۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز