کسی جج کے خلاف کوی شواہد نہیں اسلام آباد ھای کورت ججز کے خلاف جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ۔پاکستان کی 28 سال کے بعد جیت۔بھارت کا پاکستان میں چمپین ٹرافی نہ کھیلنے کا فیصلہ۔ عاصم منیر دنیا کی طاقت ور شخصیت قرار۔تمام خبروں کی تفصیلات جاننے کے لیے پاکستان کا سبب مستند خبریں دینے والا ادارہ بادبان نیوز کو فالو کرے

شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے، 11 نومبر کو سعودی عرب سے آذربائیجان جائیں گے۔ 13 نومبر کو واپس آئیں گے۔ ارمی چیف کا دورہ سعودی عرب کامیاب محمد بن سلمان سے ملاقات۔ھای پاورز بورڈ ایک بار پھر مارچ تک ملتوی۔سموگ پنجاب بھر کے سکول بند۔10 ماہ میں افواج پاکستان کے 300 سے زائد افسرا جوان اور سردار صاحبان شھید ھوے۔12 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک سمگل۔12 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک سمگل۔وزارت خارجہ کے افسران افغان شہریوں کو پاکستان کی قومیت دہنے کے سھولت کار ھے اور پاسپورٹ کے 12 افسران ان کے فرنٹ مین۔پاکستان کا مستقبل پورٹس میں ھے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق یکم نومبر کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 93 لاکھ ڈالر رہے

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق یکم نومبر کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 93 لاکھ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 82 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 17 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے

وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا۔ہائیکورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا۔ہائیکورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ ججز کا ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر کی منظوری کےبعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔—-سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صہیونیت کی تبلیغ اور صہیونی علامت کی نمائش پر سزا کا بل منظور کر لیا۔سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے اجلاس میں کرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ صہیونیت کی ذہنیت اور نظریات اس وقت دنیا بھر میں عام ہیں، صہیونیت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جو آپ سے اتفاق نہ کرے اسے قتل کر دو، یہ اسی نظریے کے تحت غزہ میں بچوں کو شہید کر رہے ہیں۔سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے کہا کہ صہیونیت کی تبلیغ اور ان کے نشان پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے کیونکہ پاکستان میں بھی صہیونی نظریات کے حامی لوگ موجود ہیں۔اس حوالے سے پیش کیے گئے بل کے متن میں لکھا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور مختلف مذاہب و عقائد کے لیے رواداری کا مظاہرہ کیا لیکن مسلم ریاست ہونے کے ناتے یہاں صہیونیت کی تبلیغ یا نشان کی نمائش برداشت نہیں کی جا سکتی۔بل میں لکھا ہے کہ صہیونیت کا آغاز 1890ء میں ناتھن برنبام نے کیا، صہیونیت ایک نسلی اور مذہبی تحریک کے طور پر شروع ہوئی اور بعد میں سیاسی تحریک میں تبدیل ہو گئی۔بل میں لکھا ہے کہ صہیونیت کا مقصد یہودیوں کو اکٹھا کر کے ان کے لیے اسرائیل میں وطن بنانا تھا، یہ ایک نسلی، مذہبی اور سیاسی نظریہ ہے جس پر عمل کروانے کے لیے انتہا پسند طریقے اور وسائل اختیار کیے جا رہے ہیں۔بل کے مطابق ملک میں دانستہ طور پر صہیونیت کی تبلیغ سے معاشرے میں نفرت پیدا کرنے پر 3 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔دانستہ طور پر صہیونی علامات کی نمائش سے نفرت اور بدامنی پیدا کرنے پر 2 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔صہیونیت کی تبلیغ اور نشان کی نمائش پر وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہو گی اور یہ قابلِ ضمانت جرم ہو گا—-۔کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کردیا۔حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کروایا تھا، ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یو سی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم، نصرت اللّٰہ اور فاروق نعمت اللّٰہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔—–چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شریک ہوں گے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، عمر ایوب خان، سینیٹر شبلی فراز، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ بطور ممبر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔—یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق مختلف برانڈز کی چائے کی پتی 250 روپے تک سستی کی گئی ہے، چائے کی پتی کی 800 گرام قیمت 200 سے 250 روپے کم کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چائے کی پتی کی 800 گرام کی نئی قیمت 1350 سے لے کر 1721روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چائے کی پتی کی 430 گرام کی قیمت میں 130 سے لے کر 190روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 700 سے لے کر 908 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے پہلے چینی 13 روپے فی کلوسستی کر دی تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔—-وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کے پی ہاؤس کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کی منظوری دی ہے۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی بھی منظوری دی جبکہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو دینے کی ترامیم منظور کی گئی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ترامیم کے بعد وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے۔ ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے۔ ویمن یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کے عہدوں پر خواتین ہی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ 2024 مسودے کی بھی منظوری دے دی جبکہ کے پی ہاؤسنگ اتھارٹی اور پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے درمیان فریم ورک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس معاہدے کے تحت سوڑیزئی میں 8500 کنال پر 8000 گرے اسٹرکچر مکانات تعمیر ہوں گے۔ معاہدے کے تحت سوڑیزئی میں 5000 اپارٹمنٹس کی بھی تعمیر ہوگی۔رورل ایکسیسیبلٹی پروجیکٹ کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ قرض کی رقم 30 کروڑ سے بڑھا کر 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کرنے کی منظوری دی گئی۔

سید یوسف رضا گیلانی کا جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوسشہید اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا

صدر سید یوسف رضا گیلانی کا جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوسشہید اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، قائمقام صدر قائم مقام صدر کا سیکیورٹی اہلکاروں کو کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج عقیدتدفاع وطن کی خاطر فتنۃ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، قائمقام صدر دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں گے، قائمقام صدر دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قائمقام صدر صدر مملکت کی شہداء کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ***

*وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں تھاگوس ، ضلع گھانچے کے مقام پر قائم کی جانے والی رمدے یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی

*وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں تھاگوس ، ضلع گھانچے کے مقام پر قائم کی جانے والی رمدے یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی

*سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئیرمدے یونیورسٹی ایک ٹرسٹ کے تحت قائم کی جا رہی ہےرمدے یونیورسٹی کی تعمیر سمندر پار پاکستانیوں سمیت پاکستان بھر سے مخیر افراد کے تعاون سے مکمل ہو گی *وزیراعظم کا تقریب سے خطاب*میں جناب جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے اور اُن کے تمام احباب کو دِل کی گہرائیوں سے ’رمدے یونیورسٹی‘ کے قیام کی مبارک پیش کرتا ہوں : وزیراعظم رمدے یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے تعاون کرنے والے تمام اداروں اور افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں: وزیراعظم آج ہم سب نے مل کر یہاں کے بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے : وزیراعظم گلگت بلتستان کے گھانچے جیسے دور دراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے کا قیام انتہائی خوش آئند ہے: وزیراعظم مجھے یقین ہے کہ 11 ہزار فٹ کی بلندی پر تھاگوس کے مقام پر قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی جدید علوم اور تحقیق کے معیار کی بلند چوٹیاں سر کرے گی۔ اِن شاء اللہ: وزیراعظمپاکستان میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے : وزیراعظم نجی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء نے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے : وزیراعظم گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم گزشتہ روز گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب سے 62 متاثرہ خاندانوں کو گھر حوالے کیے گئے ہیں : وزیراعظم گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی کے مختلف منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ علاقے کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد دے گا : وزیراعظم کل ہی گلگت بلتستان ایجوکیشن اینڈاومینٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے جس سے گلگت بلتستان کے قابل اور مستحق طلباء مستفید ہو سکیں گے اور معاشرے کے تعمیری فرد کے طور پر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے : وزیراعظم تقریب میں جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کی رمدے یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگرمدے یونیورسٹی گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے کے علاقے تھاگوس میں 200 کنال رقبے پر قائم کی جا رہی ہے : بریفنگرمدے یونیورسٹی دنیا کی بلندترین مقامات پر تعمیر کی جانے والی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہو گی : بریفنگیونیورسٹی میں ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی ، ہائیڈرولوجی، معدنیات سمیت دیگر مضامین کی تعلیم دی جائے گی : بریفنگاسفند یار ولی رمدے اسکول گھانچے کے طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا اسفند یار ولی اسکول گھانچے کے طلبہ و طالبات نے وڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں نیپال کے سبکدوش ہونے والے سفیر تاپاس ادھیکاری نے آج اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں نیپال کے سبکدوش ہونے والے سفیر تاپاس ادھیکاری نے آج اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ رواں برس ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیپالی وزیر اعظم کے-پی شرما اولی کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفیر ادھیکاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں ان کے کردار کو سراہا۔ سفیر ادھیکاری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کی تعریف کی اور پاکستان میں سفارتی دورانئےمیں ان کو دی جانے والی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے عوام کیلئے امن و خوشحالی کی غرض سے علاقائی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔