بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی صوبائی زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کیلئے قانون سازی کی شرط پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی صوبائی زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کیلئے قانون سازی کی شرط پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ ہفتے صوبائی حکام سے الگ الگ مذاکرات کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومتی سے آئندہ ملاقات کے ایجنڈے میں نیشنل فسکل پیکٹ، امدادی قیمتوں کا تعین، بجٹ سرپلس سمیت اہم نکات شامل ہیں۔قومی مالیاتی معاہدے کے تحت 30 اکتوبر تک زرعی صوبائی قانون سازی کا عمل مکمل کرنا تھا۔آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے قبل پنجاب اور کیبرپختونخوا نے کابینہ سے قانون سازی کی منظوری لی تھی، لیکن صوبائی اسمبلی سے زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کیلئے قانون تاحال منظور نہ ہو سکا۔آئی ایم ایف شرط کے مطابق صوبوں کو جنوری 2025 سے زرعی آمدن پر ٹیکس لگانا ہے، زرعی آمدن پر 5 فیصد سے 45 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جائے گا۔30 اکتوبر تک تمام صوبوں کو زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کیلئے قانون سازی نہ ہو سکی، صوبائی اسمبلی سے قانون سازی نہ ہونے پر آئی ایم ایف کی شرط پوری نہیں ہوئی، سندھ اور بلوچستان بھی زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے قانون سازی نہ کر سکے۔ذرائع کے مطابق قومی مالیاتی معاہدے کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس صوبے ہی جمع کریں گے، زرعی اشیا کی امدادی قیمتیں مقرر نہ کرنے کیلئے صوبائی اقدامات کا جائزہ بھی متوقع ہےپنجاب میں سموگ کی صورتحال آج بھی انتہائی خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے اور صبح سویرے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 714 تک پہنچ گیا ہے۔پنجاب میں شدید سموگ کے باعث کئی شہروں میں حد نگاہ نہایت کم ہوگئی۔ دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہے۔ لاہور سیالکوٹ اور موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اور گاڑیوں میں دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی سموگ کیس میں ورک فرام ہوم پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، ساتھ ہی پنجاب حکومت نے بھی ورک فرام ہوم پالیسی پر کام شروع کردیا ہے، ملازمین نجی ہوں یاسرکاری کام گھر بیٹھ کر کریں گے۔ لاہور میں گیارہ اور بارہ نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کی بھی تیاری ہونے لگی ہے۔ اٹھارہ اضلاع میں پارکس اور تفریح گاہیں دس روز بند رہیں گی۔عدالت نے دو ہفتوں کے لیے اتوار کے دن کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا حکم بھی دیا۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا ہے۔حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی)، اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کے لیے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں۔ای پاسپورٹ کی فیسای پاسپورٹ (36 صفحات) کی 5 سال کی نارمل فیس 3000 روپے اور ارجنٹ فیس 15,000 روپے ہو گی۔ای پاسپورٹ (75 صفحات) کی نارمل فیس 15,500 روپے، جبکہ ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہو گی۔36 صفحات کے ای پاسپورٹ کی 10 سال کی نارمل فیس 24,750 روپے اور ارجنٹ فیس 40,500 روپے ہو گی۔75 صفحات کے ای پاسپورٹ کی 10 سال کی نارمل فیس 16,500 روپے اور ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہو گی۔مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) کی فیسایم آر پی (36 صفحات) کی 5 سال کی نارمل فیس 4500 روپے، ارجنٹ فیس 7500 روپے، اور فاسٹ ٹریک فیس 13,500 روپے ہو گی۔ایم آر پی (72 صفحات) کی 10 سال کی نارمل فیس 6700 روپے، ارجنٹ فیس 11,200 روپے، اور فاسٹ ٹریک فیس 16,200 روپے ہو گی۔72 صفحات کا 5 سال کا نارمل ایم آر پی 8200 روپے، ارجنٹ 13,500 روپے، اور فاسٹ ٹریک فیس 19,500 روپے ہو گی۔100 صفحات کے نارمل ایم آر پی کی 5 سال کی فیس 9000 روپے، ارجنٹ 18,000 روپے، اور فاسٹ ٹریک 23,000 روپے ہو گی۔10 سال کے لیے 100 صفحات کا نارمل ایم آر پی 13,500 روپے، ارجنٹ 17,000 روپے، اور فاسٹ ٹریک 32,000 روپے ہو گا۔گمشدہ پاسپورٹس کی فیسپہلی، دوسری، اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کے لیے بھی الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں:پہلی مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ کی فیس 54,000 روپے ہو گی۔تیسری مرتبہ گم ہونے پر فیس 356,000 روپے وصول کی جائے گی۔یہ نئی فیسیں پاسپورٹس کے اجرا کے عمل کو منظم کرنے اور حکومت کے مالی وسائل بڑھانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں۔بھارت سے چلنے والی آلودہ ہواؤں نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آلودہ ہواؤں کے باعث ملتان مسلسل دوسرے دن بھی ملک کا آلودہ ترین شہر قرار پاگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 1300کو چھو کر بعد میں 700 تک آیا۔دوسرے نمبر پر لاہور 467 ، تیسرے نمبر پر پشاور 392 اور راولپنڈی 254 اسکور کے ساتھ چوتھا آلودہ ترین شہر رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد پانچواں اور کراچی آج پاکستان کا آٹھواں آلودہ ترین شہر رہا۔لاہور میں حکومتی اعلانات کے باوجود گرین لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔اسموگ پر قابو پانے کیلئے بڑی تعداد میں فوارے نصب کیے جائیں، فرانسیسی ماہر موسمیاتلاہور میں شہری ماسک پہننے کو تیار نہیں، موٹرسائیکل رکشے بھی سڑکوں پر رواں دواں، جھاڑو دینے سے پہلے چھڑکاؤ کرنے کے احکامات بھی مکمل طور پر نظرانداز کردیے گئے۔پنجاب کے 18 اضلاع میں تمام تفریحی مقامات 17 نومبر تک بند ہیں جبکہ سیاحتی پروگرام اور تقریبات بھی معطل کردی گئیں۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ مسئلہ اب ایک شہر یا صوبے کا نہیں رہا، پورے پاکستان اور خطے کا انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری احتیاط کریں، شدید آلودگی کے شکار شہروں کے مکین گھروں سے نہ نکلیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈولڈ ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 4، 5 خودکش حملہ آوروں کو پکڑا ہے، جن کا ان دنوں میں پھٹنے کا منصوبہ تھا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 4، 5 خودکش حملہ آوروں کو پکڑا ہے، جن کا ان دنوں میں پھٹنے کا منصوبہ تھا، اس وقت سارے مل کر لڑ رہے ہیں، یہ پوری جنگ کی صورتحال ہے۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کہنا تھا کہ یہ کوئی عام حالات نہیں ہیں کہ چوری یا ڈکیتی ہے، صرف پولیس کو بہترین سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں، اب ہم ایف سی کو بھی اختیارات دینے جا رہے ہیں تاکہ وہ بھی لڑ سکیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بغیر واقعے کی بھی میں نے کوئٹہ، تربت اور گوادر میں کئی بار چکر لگایا ہے، میرا چند مہینے میں یہ 10واں دورہ ہے، وفاقی حکومت ہر طریقے سے حکومت بلوچستان کو سپورٹ کر رہی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈولڈ ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عطیات سے ملک نہیں چلتے ٹیکسز پر چلتے ہیں، ملک کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عطیات سے ملک نہیں چلتے ٹیکسز پر چلتے ہیں، ملک کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے میں کوئی چیز خفیہ نہیں ہے، کوئی بھی ملک ڈیپازٹ یا قرض کو روول اوور کرنے کو تیار نہیں البتہ چین اور سعودی سمیت دیگر ممالک سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام صرف پالیسی دینا ہے، کاروبار چلانا صرف نجی شعبے کا کام ہے، ملک عطیات سے نہیں چلتے ٹیکسز پر چلتے ہیں، ہر کسی کو ٹیکس دینا ہو گا۔محمد اورنگزیب نے صحافی کے منی بجٹ سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ خاطر جمع رکھیں اللہ خیر کرے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی کئی سال پہلے نجکاری ہو جانا چاہیے تھی، ایف بی آر کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، ایف بی آر کے گوشوارے جمع کروانے کیلئے کنسلٹنٹ سے مدد لینا پڑتی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انفارمیشن گروپ کے پروبیشنری افسران کی ملاقات*وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انفارمیشن گروپ کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انفارمیشن گروپ کے پروبیشنری افسران کی ملاقات*وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انفارمیشن گروپ کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پروبیشنری افسران، اپنی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد وزارت کے مختلف اداروں میں اپنی تعیناتی کے منتظر ہیں. وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ عنبرین جان بھی ملاقات میں موجود تھیں۔وزیر اعظم نے افسران کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور اعتماد کو فروغ دینے میں انفارمیشن گروپ کے افسران کا اہم کردار ہے۔وزیر اعظم نے دور حاضر کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے میڈیا کے منظر نامے میں مؤثر ابلاغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی بہبود کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ ادا کریں گے۔ افسران نے ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔افسران کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور شہریوں کو اہم حکومتی اقدامات کے بارے میں تعلیم دینے میں سٹیٹ میڈیا اور انفارمیشن گروپ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پروبیشنری افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جمہوری عمل میں عوام کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے جدید مواصلاتی آلات کو بروئے کار لانے کے لیے سرگرم رہیں۔

2025 میں متحدہ عرب امارات ملازمت کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

2025 میں متحدہ عرب امارات ملازمت کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ یو اے ای (متحدہ عرب امارات) میں تنخواہوں سے متعلق (Salary Guide) لائنز جاری کی گئی ہیں۔بین الاقوامی ایچ آر کنسلٹنگ فرم رابرٹ ہاف کے مطابق 2025 میں متحدہ عرب امارات کی جاب مارکیٹ میں تیزی سے مسابقتی ہونے کی امید ہے۔ ایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو تہائی سے زیادہ ملازمین آئندہ برس ملازمتوں پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم ملازمین کو اس کے لیے سخت مقابلہ درکار ہوگا کیونکہ بڑی تعداد میں تارکین وطن بھی کام کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل ہو رہے ہیں۔سیلری گائیڈ میں کلیدی شعبوں میں سالانہ تنخواہ کی حدود کی تفصیلات دی گئی ہے اور نوکری تلاش کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔1- فنانس اور اکاؤنٹنگ2025 میں مالیاتی منصوبہ بندی اور تجزیاتی مینیجر کی تنخواہ (98,000 ڈالر سے 138,000 ڈالر) جبکہ ٹیکس مینیجر کی تنخواہ (96,000 ڈالر سے 131,000 ڈالر) ہوگی۔مہارت: ERP، دو لسانی (عربی/انگریزی)، کارپوریٹ ٹیکس کا تجربہ۔سرٹیفیکیشنز: ACA، ACCA، CIMA، CTA درکار ہیں۔سرفہرست صنعتیں: مینوفیکچرنگ، ریٹیل، ریئل اسٹیٹ، یوٹیلٹیز/ری نیوایبل انرجی۔2- انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بھی تنخواہ گائیڈ (سیلری گائیڈ) جاری کیا گیا ہے۔ جس میں پروڈکٹ مینیجر کی تنخواہ (81,600 سے 114,250 ڈالر)، سافٹ ویئر انجینئرنگ مینیجر کی (92,000 ڈالر سے 169,000 ڈالر) ہوگی۔مہارت: اس پوسٹ کے لیے پروگرامنگ (Python, Rust, Go)، UI/UX، اسٹیک ہولڈر مینجمنٹ درکار ہوگی۔سرٹیفیکیشنز: AWS، CISM، Prince2، ISO27001۔سرفہرست صنعتیں: جبکہ آئی ٹی کے لیے بہترین انڈسٹریز میں فناشنل سروس، ای کامرس، مینوفیکچرنگ، اور انرجیز سے وابستہ صنعتیں شامل ہیں۔3- ایچ آر (ہیومن ریسورسز)ایچ آر کے لیے اعلی ملازمتوں میں HR جنرلسٹ کی تنخواہ (31,250 ڈالر سے 66,250 ڈالر), جبکہ ایچ آر کے سربراہ کی تنخواہ (175,000 ڈالر سے 316,000 ڈالر) ہوگی۔مہارت: اس کے لیے مہارت ٹرانسفارمیشن اور تنظیم نو کا تجربہ، ڈیٹا اینالیٹکس درکار ہوگی۔سرٹیفیکیشنز: سرٹیفیکیشن میں سی آئی پی ڈی، ایچ آر مینجمنٹ، ایمپلائمنٹ قانون میں ایل ایل ایم درکار ہوں گے۔سرفہرست صنعتیں: ٹاپ انڈسٹریز میں فنانشل سروسز، ایف ایم سی جی، ٹیک، قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔4- فنانشل سروسزمتحدہ عرب امارات سیلری گائیڈ 2025 کے مطابق فنانشل سروسز میں جانے کے خواہشمندوں کے لیے بھی سیلری رینج جاری کی گئی ہے۔ٹاپ جابس: اس میں پراڈکٹ مینیجر کی تنخواہ (140,000 ڈالر سے 215,000 ڈالر) جبکہ سافٹ وئیر انجینئرنگ مینیجر کی تنخواہ (220,000 ڈالر سے 330,000 ڈالر) ہوگی۔مہارت میں دبئی کے ریگولیٹری لینڈ اسکیپ، اسٹیک ہولڈر مینجمنٹ کا علم ہونا ضروری ہے۔سرٹیفیکیشنز میں اے سی سی اے، اے سی اے، سی آئی ایس آئی اور اے سی اے ایم ایس درکار ہے۔ٹاپ انڈسٹریز میں پرائیویٹ ایکویٹی، اسسیٹ مینجمنٹ، سرکاری فنڈز، بروکریج شامل ہے۔

پاکستان نے 28 سال کے بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دے دی۔ عطیات سے ملک نھی چلتے وزیر خزانہ عمران خان کو 4 مقدمات میں مزید ضمانت۔وزیراعظم اعطم کے لئے مشکلات مے اضافہ۔بجلی کے بلوں پر حکومت کا نیا فراڈ۔3 اھم ترین بیورو کریٹ شکنجے میں گرفتار۔ملک بھر میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی میں سب کچھ پاکستان کا سب سے بڑا اور مستد خبریں دینے والا میڈیا گروپ