وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہء سعودی عرب وزیراعظم محمد شہباز شریف آج عرب-اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہء سعودی عرب* وزیراعظم محمد شہباز شریف آج عرب-اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم اجلاس سے خطاب میں غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل کی ظالمانہ کاروائیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے وزیراعظم کا خطاب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج سہ پہر پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گاعرب اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ملک بھر میں دھند اور سموگ کا راج 20 افراد جان بحق

ملک بھر کےمختلف شہروں میں دھند اور اسموگ کا راج ہے،جس کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیا،چند گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ انچاس افراد زخمی ہوئے بکھر میں ملتان سے راولپنڈی جانے والی بس ایم ایم روڈ پرکھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی،حادثے میں ڈرائیور اور نڈیکٹرجاں بحق ہوگئے،میرپورساکرو میں گھارو کے مقام پر بھوسےسےبھرےٹرک میں مختلف گاڑیاں ٹکرا گئیں حادثےمیں تین افراد جاں بحق پندرہ افراد زخمی ہوئے۔کروڑ لعل عیسن میں دھند کےباعث دو مختلف حادثات میں چارافراد زخمی ہوگئے،علی پورمیں ہیڈ پنجند کے مقام پردھند کے باعث اسکول وین الٹ گئی جس کےنتیجے میں ڈرائیورسمیت پانچ طالبات زخمی ہو گئی۔لیہ انگورا فارم کے قریب کوچ اور پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے،ہارون آباد میں دھند کے باعث دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دس افراد زخمی ہوئے،کمالیہ میں موضع جلوکاروڈ پر حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو خواتین زخمی ہوئیں۔

ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی رجیم چینج میں استعمال ہونے والا کردار امریکی جنرل بروک ہیون نے استعفیٰ دے دیا۔سکھ یاتریوں کے روپ میں راء کے ایجنٹوں کی امد۔چمپین ٹرافی مائینس بھارت فارمولا۔اسلام آباد مے بم دھماکہ تفصیلات جاننے کے لیے بادبان نیوز

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے، پاکستانی ہائی کمیشن نے 3 ہزار سے زائد ویزے جاری کیے گئے جبکہ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے 3 ہزار سے زائد بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کردیے۔ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا کہ بھارتی یاتریوں کو 14 سے 23 نومبر تک کا ویزا جاری کیا گیا ہے، بھارتی یاتریوں کا پاک بھارت مذہبی سیاحت کے 1974 کے معاہدے کے تحت ویزے جاری کیے گئے ہیں۔بھارتی یاتری 14 نومبر کی صبح واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے جبکہ گورونانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریب 15 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ پاکستان میں 10 روزہ قیام کے دوران بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد، گوردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد کے بھی درشن اور یاترا کریں گے۔بھارتی مہمان گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں 19 نومبر کو ہونیوالی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کے بعد بھارتی یاتری 24 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس لوٹ جائیں گے، متروکہ وقف املاک بورڈ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ 14 نومبر کو واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارتی یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان آتے وقت بھارتی کرنسی کی بجائے ڈالر لیکرآئیں تاکہ یہاں انہیں کرنسی نوٹ تبدیل کروانے اور کم ریٹ ملنے کی شکایات نہ ہو۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی امریکا سمیت مختلف ممالک سے آنیوالے سکھ یاتریوں کوآن آرائیو ویزا دینے کی سہولت کا اعلان کرچکے ہیں توقع کہ اس سال امریکا، یوکے، کینیڈا،آسٹریلیا سمیت دیگرممالک سے بڑی تعداد میں یاتری پاکستان آئیں گے۔علاوہ ازیں شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے 1481 ویزا درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ شرومنی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق 2244 ویز ادرخواستیں جمع کروائی گئی تھیں لیکن پاکستانی ہائی کمیشن نے صرف 763 ویزے جاری کئے ہیں۔

اسلام آباد مے بم دھماکہ تفصیلات جاننے کے لیے بادبان نیوز

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں برگر شاپ میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراز شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کھنہ پل کے قریب شہریوں نے گھروں کے نیچے بڑے بڑے سلنڈروں کی دکان کھول لی ہیں۔سلنڈر دھماکے کے خدشے کے پیش نظر اہلیاں محلہ کافی پریشان ہیں

پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کردیا ہے۔وزیرتوانائی اویس لغاری کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا،

پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کردیا ہے۔وزیرتوانائی اویس لغاری کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا، ملک بھر میں بجلی 26 روپے فی یونٹ دی جائے گی۔حکومت کا سردیوں میں عوام کیلیے ریلیف پیکج ،گیس کی جگہ بجلی استعمال کرنے کو ترجیح،سردیوں میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کا ریٹ صرف 26 روپے فی یونٹ ہو گا.وزیراعظم نے پاور ڈویژن کے “بجلی سہولت پروگرام” کی منظوری دے دی.اویس لغاری کا کہنا ہے کہ صارفین گزشتہ سال سے زیادہ بجلی استعمال کریں اور پیسے بچائیں۔پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا. پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری2025 کے لیے ہوگا۔وزیراعظم نے پاور ڈویژن کے ’بجلی سہولت پیکج‘ کی منظوری دے دی ہے۔صنعتی صارفین کو 5 روپے 72پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہو گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عطیات سے ملک نہیں چلتے ٹیکسز پر چلتے ہیں، ملک کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عطیات سے ملک نہیں چلتے ٹیکسز پر چلتے ہیں، ملک کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے میں کوئی چیز خفیہ نہیں ہے، کوئی بھی ملک ڈیپازٹ یا قرض کو روول اوور کرنے کو تیار نہیں البتہ چین اور سعودی سمیت دیگر ممالک سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام صرف پالیسی دینا ہے، کاروبار چلانا صرف نجی شعبے کا کام ہے، ملک عطیات سے نہیں چلتے ٹیکسز پر چلتے ہیں، ہر کسی کو ٹیکس دینا ہو گا۔محمد اورنگزیب نے صحافی کے منی بجٹ سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ خاطر جمع رکھیں اللہ خیر کرے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی کئی سال پہلے نجکاری ہو جانا چاہیے تھی، ایف بی آر کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، ایف بی آر کے گوشوارے جمع کروانے کیلئے کنسلٹنٹ سے مدد لینا پڑتی ہے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال نامہ فراہم کر دیا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال نامہ فراہم کر دیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی پیشی کے لیے موجود تھیں۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی عدالت میں موجود تھے۔190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایتسوال نامے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق 79 سوالات پوچھے گئے ہیں۔سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے وصول کیا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے۔بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 6 نومبر کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا تھا، جہاں وکلا صفائی نے 35 گواہوں پر جرح مکمل کر لی تھی۔342 کا بیان کیا ہوتا ہے؟ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت ملزمان سے ان کا موقف سنتے ہیں۔عدالت کی جانب سے دیے گئے موقع پر ملزم چاہے تو اپنی صفائی میں کچھ کہہ سکتا ہے، اسے 342 کا بیان بھی کہتے ہیں۔آج نیوز نے ماہر قانون وقاص ابریز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ملزم کا بیان زیر دفعہ 342 (ض) (ف) قلمبند کرتے ہوئے عدالت خود ملزم سے سوالات کرتی ہے اور وہ ان سوالات کے جواب دیتا ہے۔کیس کا پس منظرواضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 10 شکایات کو ناکافی قرار شواہد کی بنا پر خارج کردیا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے حوالے سے مشاورت کا دائرہ کار وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 10 شکایات کو ناکافی قرار شواہد کی بنا پر خارج کردیا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے حوالے سے مشاورت کا دائرہ کار وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ججز کے خلاف مضحکہ خیز شکایات دائر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل تھے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس کے دوران ججز کے خلاف 10 شکایات کا جائزہ لیا گیا جبکہ جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 10 شکایات ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیں، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز خط کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ 209(8) پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 6 ججز کے خط کے حوالے سے مشاورت کا دائرہ کار وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں ججز کے خلاف مضحکہ خیز شکایات دائر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کونسل کا کوڈ ججز کے علاوہ دیگر اداروں پر لاگو ہوتا ہے، کوڈ اف کنڈکٹ کے معاملے پر مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آئندہ اجلاس میں کوڈ آف کنڈکٹ ترمیم پرغور کیا جائے گا۔جوڈیشل کونسل نے اعادہ کیا کہ کونسل کا اجلاس ماہانہ بنیادوں پر بلایا جائے گا، اجلاس ماہانہ بلانے کا مقصد جوڈیشل کمیشن میں شکایات کو جلد نمٹانا ہے، من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف ضابطے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی ڈگری کی شکایت سمیت دیگر شکایات بھی کونسل میں زیر التوا تھیں، جوڈیشل کونسل کے اعلامیہ میں کسی جج کا نام درج نہیں کیا گیا جن کی شکایات ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کی گئی ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں کونسل کے رولز طے کرنے اور الگ سیکرٹریٹ کے قیام پر بھی مشاورت ہوئی، کونسل نے رجسٹرار کی تجاویز پر اتفاقِ کیا اور طے کیا کہ آئندہ اجلاس میں رولز پیش کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق کونسل نے چیف جسٹس کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ایک اہل انفرادی فرد کا انتخاب کریں جو بطور سیکریٹری فرائض سر انجام دے، کونسل کے سیکریٹری کی معیاد 3 ماہ ہوگی، جس کاکام رولز بنانے کی مشق کا جایزہ لینا اور سیکرٹریٹ کے لیے انسانی وسائل کا اہتمام کرنا ہوگا۔

پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیپاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان 4 مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی

پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیپاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان 4 مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، پاکستان ریلوے، ایف بی آر، نیشنل شپنگ اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔پاکستان ریلویز، نیشنل شپنگ اور ایف بی آر نے ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔پاکستان کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے ابوظہبی پورٹس کمپنی سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ابو ظہبی کے اعلیٰ سطح سرمایہ کاری وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ابوظہبی کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت کر رہے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی دیرینہ تعلقات ہیں. وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبوں میں اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔شہباز شریف نے کہا کہ وفد کا دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دونوں حکومتوں کے عزم کا عکاس ہے.متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری معیشت کے استحکام میں اہم ثابت ہو گی۔اس موقع پر ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، یو اے ای کے وزیر مملکت نے ابو ظہبی پورٹس کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ثانی نے شپنگ، پورٹس کی ایفیشنسی بڑھانے اور لاجسٹک کے شعبوں میں مزید تعاون کے عزم کا اظہار کیا. اس موقع پر وزیراعظم نے ابوظہبی پورٹس گروپ کے ساتھ میری ٹائم افیئرز، ایوی ایشن، ریلویز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق چار مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔مفاہمتی ناموں کے مطابق پاکستان اور اے ڈی پورٹس گروپ کسٹم، ریل، ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے اور میری ٹائم شپنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں ممکنہ تعاون کو تلاش کریں گے۔مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد ڈیجیٹل کسٹم کنٹرول کو بہتر بنانا، مال بردار ریل کے لیے وقف کردہ کوریڈورز تیار کرنا، پاکستان کے بحری بیڑے اور میرین سروسز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو اپ گریڈ کرنا ہے۔