سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایئرپورٹ کی سیکیورٹی میں اضافے سے متعلق اجلاس میں داخلی راستوں پر آہنی دروازے لگانے اور نجی ٹیکسیز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کی تجاویز پیش کردی گئیں

سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایئرپورٹ کی سیکیورٹی میں اضافے سے متعلق اجلاس میں داخلی راستوں پر آہنی دروازے لگانے اور نجی ٹیکسیز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کی تجاویز پیش کردی گئیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی اداروں کے علاوہ پولیس، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ، سول ایوی ایشن (سی اے اے) ویجی لینس کے نمائندے شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے نئے ضابطہ اخلاق پر فوری عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں ایئرپورٹ کے داخلی راستوں پر آہنی دروازے لگانے اور نجی ٹیکسیز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کی تجاویز پیش کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں آنے والے ملازمین کو بھی دفاتر آتے جاتے چیک کیا جائے گا، ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص ایئرپورٹ جاسکے گا تاہم بزرگ مسافر کی صورت میں 2افرادکوساتھ جانے کی اجازت ہوگی، مسافروں کے ساتھ آنے والوں کے لئے ٹکٹ کی کاپی لانا لازمی ہوگا۔ذرائع کے مطابق آہنی دروازوں کی نگرانی پولیس،رینجرز،اے ایس ایف اور سی اے اے کریں گے، ایئرپورٹ کے پاس سے صرف ایئرپورٹ آنے والے ٹریفک کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔پرائیویٹ ٹیکسی کمپنیز کے ڈرائیورز اور گاڑیوں کے ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی، کسی بھی مشتبہ گاڑی کو روکنے کے لیے خصوصی جگہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کی گاڑیوں کے لیے مخصوص لین ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں آنے والے ملازمین کوبھی دفاترآتے جاتے چیک کیا جائیگا، سرکاری اورنجی اداروں کے ملازمین کو اپنا آفس کارڈ دکھانا بھی لازمی ہوگا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارشات کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے نمایاں اضافے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کو 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔اگر حکومت ان تجاویز کو تسلیم کرتی ہے

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارشات کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے نمایاں اضافے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کو 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔اگر حکومت ان تجاویز کو تسلیم کرتی ہے، تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑے گا جو پہلے ہی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔یہ ممکنہ اضافہ پچھلی دوہفتوں میں مسلسل دوسری مرتبہ قیمتوں میں تبدیلی کا حصہ ہوگا، جو کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جاری معاشی اصلاحات کا تسلسل ہے۔پاکستان میں موجودہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں31 اکتوبر کو ہونے والے حالیہ اضافے میں پیٹرول کی قیمت 1.35 روپے فی لیٹر بڑھ کر 248.38 روپے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3.85 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر ہوگئی۔یہ ایڈجسٹمنٹ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں اور حکومتی مالیاتی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی تھیں۔فی الحال پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا ہے، اور پی ڈی ایل 60 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار ہونے والے تمام رہنماؤں کو حراست میں لینے کے تھوڑی دیر بعد رہا کردیا گیا۔منگل کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، حامد رضا، شبلی فراز اور اسد قیصر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار ہونے والے تمام رہنماؤں کو حراست میں لینے کے تھوڑی دیر بعد رہا کردیا گیا۔منگل کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، حامد رضا، شبلی فراز اور اسد قیصر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔چاروں رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔راولپنڈی پولیس نے زیرحراست رہنماؤں کو اڈیالہ جیل پولیس چوکی منتقل کردیا تھا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر بھی گرفتار ہونے والے رہنماؤں میں شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

عمر ایوب شبلی فراز اسد قیصر گرفتار۔دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 ڈالر کی کمی۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات دنیا بھر سے 140 روپے پاکستانی مھنگا۔پٹرول اور ڈیزل سے ماہانہ حکومت 400 ارب روپے کمانے میں مصروف مزید عوام کو زندہ دفن کرنے کے لیے تیاریاں مکمل۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مھنگا کرنے کی تیاریاں۔27 اھم شخصیات کا ریکارڈ چوری چئیرمین نادرا۔ایی ایم ایف اور وزیر خزانہ میں اھم ترین ملاقات۔۔مارکو ریپیو کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز اور اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی

آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دفاعی معاھدے اویس دستگیر کی چین میں اھم ملاقاتیں۔ قائد اعظم بے نظیر بھٹو اور 24 کروڑ عوام کو دھوکہ دینے والہ لغاری خاندان۔خفیہ ادارے کے نئے سربراہ کی تعیناتی ایک ماہ مے 29 آپریشن کلین اب۔12 ھزار ارب روپے کی سالانہ کرپشن 400 افراد کی لسٹ گرفتاریاں شروع۔چھپکلی کے بچے کھبی مگر مچھ نھی بن سکتے۔حج 2025 میں 100 ارب روپے کی کرپشن پلان تیار۔ٹرمپ کی جیت عمران خان کا مستقبل سپریم کورٹ میں ھاتھا پای گروپ بندی۔ای ایس ای میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں 5 کورز کے بڑے تبدیل سب کچھ جانتے کے لئے بادبان میگزین کا تازہ شمارہ 13 نومبر کو اپنے ھاکر سے طلب کرے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف عنقریب تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب “گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات” اعلی سطح تقریب میں شرکت کریں گے.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف عنقریب تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب “گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات” اعلی سطح تقریب میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا.

رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادي کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادي کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر کی ملاقاتملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاپاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔ نیول چیفمعزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہء آذربائیجان*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف باکو، آذربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہء آذربائیجان*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف باکو، آذربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کاپ-29 کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی فیملی فوٹو میں بھی شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوئے جس میں آذربائیجان کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطاب کیا.وزیرِ اعظم باکو میں منعقدہ کاپ-29 کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے درپیش خطرات پر روشنی ڈالیں گے. وزیرِ اعظم ایسے ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات کی لپیٹ میں آکر جانی و مالی نقصانات اٹھاتے ہیں، کے لئے آواز بلند کریں گے. وزیرِ اعظم کاپ-29 کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانیوں کا مقدمہ لڑیں گے اور دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان جس کا آلودگی پھیلانے والی گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، مشکل معاشی حالات کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نبرد آزما ہو رہا ہے. وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں بالخصوص ترقی یافتہ ممالک کو ان کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ذمہ داری قبول کرنے اور ترقی پذیر ممالک کی ان چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے پر زور دیں گے.وزیرِ اعظم کی اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں. وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر (Sir Keir Starmer) سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی.وزیرِ اعظم کی قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے بھی ملاقات ہوئی. ملاقات میں پاکستان قزاقستان تعلقات کے فروغ اور علاقائی روابط میں وسعت کے حوالے سے گفتگو ہوئی.

شدید دھند ائیر پورٹ فلائیٹ آپریشن شدید متاثر متعدد پروازیں کینسل۔بھارتی ریاست منی پور میں پولیس اسٹیشن پر باغیوں کا حملہ؛ 11 ہلاک۔ کوکی قبائل کے جنگجوؤں نے تھانے پر دھاوا بولا تھا، پولیس ترجمان۔وزارت خارجہ میں اکھاڑ بچھاڑ کھربوں روپے کی کرپشن۔آسٹریلیا کے فوجی سربراہ کا دورہ پاکستان چیف اف جنرل سٹاف اویس دستگیر کا دورہ چین۔منصور شاہ ان ایکشن۔۔پی ای اے کی 110 ارب کی بولی۔پاکستان نے سپورٹس ایونٹ میں 2024 میں 10 طلائی تمغے جیتنے۔کراچی میں ڈکیتیاں کر کے ننکانہ صاحب پناہ لینے والہ گروہ گرفتار۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز