سعودی شہر ریاض میں جینیفر لوپیز کا کونسرٹ اور نیم برہنہ لڑکیوں کا رقص:مولوی طاہر اشرفی کا سعودی حکومت سے سخت احتجاجفون پہ روتے ہوئے سعودی نمائندے سے کہا:ظالمو!مینوں کیوں نہیں بلایا ؟؟
سعودی شہر ریاض میں جینیفر لوپیز کا کونسرٹ اور نیم برہنہ لڑکیوں کا رقص:مولوی طاہر اشرفی کا سعودی حکومت سے سخت احتجاجفون پہ روتے ہوئے سعودی نمائندے سے کہا:ظالمو!مینوں کیوں نہیں بلایا ؟؟
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے اپنے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دی گئی درخواست میں تاریخ لینے پر ردعملآج میرے وکلاءالیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے، وزیر اطلاعاتہمارے وکلاءکی مکمل تیاری تھی اور تمام دستاویزات بھی موجود تھیں، وفاقی وزیر اطلاعاتمخالف پارٹی کے پاس کوئی شواہد یا ثبوت نہیں تھے، وفاقی وزیر اطلاعاتظہیر عباس کھوکھر عدالت سے فرار چاہتے ہیں، اسی لیے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، وزیر اطلاعاتاگر ان کے پاس شواہد موجود تھے تو ظہیر عباس کھوکھر نے تاریخ کیوں مانگی؟ وزیر اطلاعاتظہیر عباس نے میری کامیابی کو چیلنج کیا ہے تو اب سامنا کیوں نہیں کر پا رہے؟ وزیر اطلاعاتبار بار تاریخیں مانگ کر یہ الیکشن ٹربیونل کا وقت ضائع کر رہے ہیں، وزیر اطلاعاتاگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو عدالت کو بتائیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، وزیر اطلاعاتپہلے کیس کرو پھر عدالت سے بھاگو، یہ ان کا وطیرہ بن چکا ہے، وزیر اطلاعات
آئی جی جیل خانہ جات آفس کے واچ ٹاور پر تعینات اہلکار نیچے گرکر جاں بحق ہو گیا ہے ، واچ ٹاور پر تعینات اہلکار غلام عباس ڈیوٹی کے دوران چکر آنے پر واچ ٹاور سے نیچے گر گیا تھا اور موقع پر ہی چل بسا ۔ترجمان جیل خانہ جات نے بتایا ہے کہ اہلکار غلام عباس سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ترجمان کے مطابق ائی جی جیل خانہ جات نے اہلکارغلام عباس کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم ازکم 96 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جن کی بڑی تعداد ملبے تلے موجود ہے تاہم ریسکیو اداروں کو جائے حادثہ تک رسائی نہیں مل سکی جس کے باعث شہادتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی صبح سے شمالی غزہ کے علاقوں بیت لاہیا، نصیرت اور بریج میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیل بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 96 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ٖغزہ میڈیا آفس کے مطابق 72 شہادتیں بیت لاہیا کی ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں واقع ہوئی ہیں جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے۔غزہ میڈیا آفس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج جانتی تھی کہ ان گھروں اور رہائشی عمارتوں میں درجنوں بے گھر شہری موجود ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔غزہ میڈیا آفس کا مزید کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی انتظامیہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت نسل کشی میں شریک دیگر ممالک کو نسل کشی کی جنگ کے تسلسل کا مکمل ذمے دار سمجھتا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 13 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم ازکم 43 ہزار 846 شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار 740 زخمی ہیں۔بیت لاہیا قتل عام شکار افراد میں 30 فیصد بچے ہیں، وزارت صحتالجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے سربراہ منیر البرش کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج جان بوجھ کر شہریوں کو رات گئے نشانہ بناتی ہیں تاکہ کوئی انہیں بچا نہیں سکے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ادویات لے کر جانے والے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو کمال عدوان ہسپتال میں داخلے سے روک دیا۔انہوں نے بتایا کہ بیت لاہیا میں آج کیے گئے قتل عام کے متاثرین میں 30 فیصد بچے شامل ہیں، 20 سے 30 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن تک رسائی ممکن نہیں، انہوں نے کہاکہ 12 ہزار سے زائد زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک بھجوانے کی ضرورت ہے تاہم اسرائیلی فوج نے انہیں سفر سے روک رکھا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر ڈاکٹرز کو نشانہ بنارہے ہیں، حتیٰ کہ وہ گھروں پر ہوں تو بھی انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی خدمات انجام نہ دے سکیں۔دریں اثنا مغربی کنارے میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں کئی مکانات اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور انہوں نے طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم دے دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز مشکل میں پڑ گئے اور انہوں نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال کے باعث براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے، بھارتی براڈکاسٹر نے آئی سی سی کو طے شدہ رقم میں کمی کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو پیغام پہنچایا کہ غیریقینی صورتحال میں 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے، بھارتی براڈ کاسٹر نے نشریات اور اسٹریمنگ کی مد میں 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔دوسری جانب، آئی سی سی براڈکاسٹرز کے ممکنہ نقصانات کے سوال پر جواب دینے سے گریز کررہا ہے، آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔بھارتی براڈکاسٹر نے 2027 تک کے آئی سی سی ایونٹ کے براڈکاسٹ رائٹس 3 اعشاریہ دو ارب ڈالرز میں خریدے تھے۔خیال رہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات طلب کی تھیں، بی سی سی آئی کو لکھے خط میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوابی خط لکھ دیا، بی سی سی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بے بنیاد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروا دی جائیں، مالی نقصان ہم پورا کر دیں گے‘۔تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔معاہدے کے مطابق آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے، کمرشل پارٹنر کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے ایونٹ سے قبل ’100 ڈیز ٹو گو‘ کے موقع پر ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر حالیہ پاک ۔ بھارت ڈیڈ لاک کی وجہ سے اعلان نہیں کیا جاسکا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے حزب اللّٰہ کے ترجمان محمد عفیف کو شہید کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں راس البنع پر فضائی حملے کیے، جس میں حزب اللّٰہ کے اعلیٰ میڈیا ریلیشنز افسر محمد عفیف شہید ہوگئے ہیں۔محمد عفیف بیروت میں موجود کئی صحافیوں کے لیے حزب اللّٰہ کے مرکزی رابطہ افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔
اای جیز سمیت پولیس افسران کو اربوں روپے کے پلاٹوں کی بندر بانٹ
ایڈیشنل اۤئی جی پنجاب بلال صدیق کمیانہ کو نیشنل پولیس فاونڈیشن کی اسکیم کے سیکٹر O-9 میں ایک کنال کا پلاٹ،جسکی مارکیٹ ویلیو تین کروڑہے،صرف پانچ لاکھ روپے میں الاٹ کر دیا
پلاٹوں کی بندبانٹ!اسلام اۤباد کے پوش سیکٹرE-11میں سینئر بیوروکریٹس کو کروڑوں کے پلاٹس کوڑیوں کے مول دیدئے گئے۔ایک کنال کا پلاٹ،جسکی مارکیٹ ویلیو10کروڑ ہے، ہر بیوروکریٹ کو صرف 15لاکھ70ہزار میں دیدیا گیا۔پلاٹ لینے والوں میںIGپنجاب ڈاکٹر عثمان انور، اورIG-KP اخترحیات شامل: ڈان