طالبان کی ناقص پالیسیاں: افغان عوام کی غربت میں اضافہ افغان طالبان کے تمام دعوئوں کے باوجودافغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری برقرارافغانستان میں نصف آبادی بلخصوص خواتین غربت کا شکار

*طالبان کی ناقص پالیسیاں: افغان عوام کی غربت میں اضافہ* افغان طالبان کے تمام دعوئوں کے باوجودافغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری برقرارافغانستان میں نصف آبادی بلخصوص خواتین غربت کا شکار، بین الاقوامی رپورٹورلڈ بینک کے مطابق:غربت کے ساتھ افغانستان کی 25 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے مطابق:افغانستان کی ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورتگزشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور شدید غذائی قلت کے سبب افغانستان میں 15.8 ملین افراد متاثر، بین الاقوامی رپورٹافغان طالبان کی پالیسیوں اور غربت کے باعث چائلڈ لیبر میں بھی خاطر خواہ اضافہ، بین الاقوامی رپورٹافغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن، بین الاقوامی رپورٹغریب افغان عوام کے نام پر جو امداد بیرونی ممالک سے آتی ہے وہ بھی طالبان اپنے قبضے میں کرلیتے ہیں

وفاقی حکومت کے قرضے ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاریاسٹیٹ بینک آف پاکستان نےدسمبر2024تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹاجاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2024 تک مرکزی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 366 ارب روپے پر پہنچ گئے

*وفاقی حکومت کے قرضے ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاریاسٹیٹ بینک آف پاکستان نےدسمبر2024تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹاجاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2024 تک مرکزی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 366 ارب روپے پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کا قرضوں پرانحصار مزید بڑھ گیا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی سے نومبر 2024کےدوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں ایک ہزار452 ارب روپےجبکہ نومبر کےایک مہینےمیں مرکزی حکومت کےقرضوں میں ایک ہزار 252ارب روپےکااضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر2023سےنومبر 2024کےایک سال میں وفاقی حکومت کےقرضوں میں6 ہزار975ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر2024تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70ہزار366ارب روپے رہاجس میں مقامی قرضہ48 ہزار585ارب روپے اور بیرونی قرضےکا حصہ21ہزار780ارب روپے تھا۔

وفاقی کابینہ کا اھم اجلاس وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ طالبان کی ناقص پالیسیوں کی بدولت۔60 فیصد سرکاری درآمدات وبرامدت گوادر بندرگاہ سے کرنے کی ھدایت۔ چیمپین ٹرافی میں فخر زمان اور سائم ایوب پاکستان کے لیے اوپننگ کرے گے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جوائنٹ ٹریننگ۔بیورو کریسی کے 50 افسر 20 ھزار ارب کے مالک۔۔وزراء کے عھدوں میں ردوبدل 3 کی چھٹی تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کےٹرائل سےمتعلق کیس کی سماعت کیلئے جاری کازلسٹ منسوخ ہوگئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے اسسٹنٹ رجسٹرار کے جاری کر دہ نوٹس کے مطابق سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نےآئندہ 3 روزکی کازلسٹ منسوخ کردی ہے

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کےٹرائل سےمتعلق کیس کی سماعت کیلئے جاری کازلسٹ منسوخ ہوگئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے اسسٹنٹ رجسٹرار کے جاری کر دہ نوٹس کے مطابق سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نےآئندہ 3 روزکی کازلسٹ منسوخ کردی ہے آئینی بینچ کی 8،9اور10جنوری کی جاری کازلسٹ منسوخ کی جاتی ہے،ان تاریخوں کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کئےجاتےہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 سے 10 جنوری 2025 تک آئینی بینچ کی کاز لسٹ جاری کی تھی، جس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کرنی تھی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رحیم یارخان میں یواےای کے صدر سے ملاقات ہوئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رحیم یارخان میں یواےای کے صدر سے ملاقات ہوئی، یواے ای کے صدرسے ملاقات میں بڑی اچھی اور مثبت گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات،سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، صدر یو اے ای نے جنوری میں2ارب ڈالر ادائیگی میں توسیع کردی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ہمارےبرادرانہ تعلقات کی بڑی تاریخی حیثیت ہے، صدر یو اے ای نے کہا ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے، نائب وزیراعظم آگے بڑھیں اورسرمایہ کاری کے معاملات آگے لیکرجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ پچھلے کئی سال سے جاری ہے، سیکڑوں پاکستانی پچھلے دو،تین سال میں جان سے گئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے، بجلی کی قیمتیں کم ہونے تک انڈسٹری،زراعت ،ایکسپورٹس ترقی نہیں کرسکتی، پچھلے ہفتے معاملے پرمیٹنگ کی،بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آپشنز ہیں۔ رواں ہفتے مزید میٹنگ کرکے دستیاب آپشنز پر تیزی سے آگے لے کر بڑھیں گے، تب ہی ہماری معاشی گروتھ ممکن ہوسکے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ کرم میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، امن معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوسناک ہے، قوم جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ڈپٹی کمشنرکاعلاج کیا جارہا ہے، صحت کیلئے دعاگو ہیں، یہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم حرکت ہے، من معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوسناک ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی میں سمیڈاریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر بدقسمتی سے سمیڈا آج بوجھ بن چکا ہے، سمیڈا کا بورڈ تک نہیں تھا، اس کا بورڈ مکمل کیا، وفاق اور صوبے مل کر اسے کامیاب بنائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر پاکستان آرہے ہیں، ملائیشیا کی طرح انڈونیشیا کے ساتھ بھی برادرانہ تعلق ہے، سرمایہ کاری،کامرس جس طرح مضبوط ہونی چاہیے وہ نہیں ہے، ایجنڈا بناکر بات کی جائے گی۔ انڈونیشیا کے صدر کی آمد پر مزید پیش رفت ہوگی۔

منگل کو وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کی اپروول کمیٹی کا 9 واں اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان سمیت صوبائی حکومتوں کی نمائندگی اور سپیشل اکنامک زونز کے اہم امور ومحکمانہ فیصلوں کی منظوری دے دی گئی

منگل کو وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کی اپروول کمیٹی کا 9 واں اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان سمیت صوبائی حکومتوں کی نمائندگی اور سپیشل اکنامک زونز کے اہم امور ومحکمانہ فیصلوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ سپیشل اکنامک زونز کے ایکٹ میں ترمیم کر کے کمیٹی کا اجلاس بلانے کے نوٹس کو21 سے کم کر کے 7 دن کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے 35 صنعتی مراکز کا سروے اور مسائل کی نشاندہی و حل بڑی پیش رفت و کامیابی ہے، کم وقت میں سپیشل اکنامک زونز کی اپ گریڈیشن اور بہتر معیار کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معیاری سہولیات سے آراستہ صنعتی مراکز میں دیگر ممالک سے سرمایہ کاری سے تیز تر معاشی ترقی ہو گی، تیزی سے امور نمٹانے کیلئے” اپروول کمیٹی “کا باقاعدگی سے اور بروقت اجلاس ہونا انتہائی ضروری ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سپیشل اکنامک زونز سے متعلق تمام امور کو اپ ڈیٹ کر دیا جو کہ موجودہ تقاضوں کے عین مطابق ہے۔انہوں نے سپیشل اکنامک زونز کی سروے رپورٹ صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو بھی بجھوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اب صنعتی مراکز کا ڈیجیٹل ڈیٹا موجود ہے، یہ میوچل پراپرٹی ہے، تمام متعلقہ ادارے اس سے مستفید ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے غیر ضروری پیچیدگیوں کی بجائے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، سپیشل اکنامک زونز میں ہر طرح کی انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے زر مبادلہ آ سکے۔

وفاقی کابینہ کا اھم اجلاس وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی گوادر پورٹ سے 60 فیصد پورٹ کی نقل و حمل ھوگی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ کی بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انفرا اسٹرکچر کو پیکا کے تحت انتہائی حساس قرار دینے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعظم نے 60 فیصد سرکاری درآمدات و برآمدات گوادر بندرگاہ سے کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے انفرا اسٹرکچر کو کریٹیکل قرار دینے کا مقصد انتہائی حساس ڈیٹا کو سائبر حملوں، ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہے، اس اقدام سے ایف بی آر کا حساس ڈیٹا مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی

۔وفاقی کابینہ نے بین الاقوامی ایئر لائن فلائی دبئی کی پروازوں کی ہفتہ وار فریکوئینسیز کے عارضی اجازت نامے میں 3 فروری 2025ء تک توسیع کردی۔کابینہ کو وزارت بحری امور کی جانب سے 11 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی گوادر بندرگاہ سے درآمدات و برآمدات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتوں کی رپورٹس کو بریفنگ کا حصہ بناکر ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے۔وزارت آئی ٹی نے کابینہ کو بتایا کہ یکم جنوری سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے مابین رابطے کیلئے کاغذ کا استعمال ترک کردیا گیا اور صرف ای۔آفس استعمال کیا جارہا ہے، 21 وزارتوں اور ڈویژنز میں ای۔آفس کا نفاذ 100 فیصد کردیا گیا ہے، وزیراعظم آفس میں سمری کی پراسیسنگ کا دورانیہ اب زیادہ سے زیادہ صرف 3 دن تک رہ گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ اور چین کے شین ڈونگ روئی گروپ کے درمیان ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے پرائیویٹ حج آپریٹرز کورٹ کیسز کی سفارشات منظور کرلیں اور ہدایت کی کہ تمام کورٹ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے حالیہ فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سرکاری درآمدات و برآمدات کا 60 فیصد گوادر بندرگاہ سے کی جائے۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین ملاقات میں جاری مذاکرات پر غور کیا گیا، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ایوان صدر میں ہونیوالی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے مطالبات اور تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی گئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین ملاقات میں جاری مذاکرات پر غور کیا گیا، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ایوان صدر میں ہونیوالی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے مطالبات اور تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ کے نکات پر بھی غور کیا گیا، جو مذاکرات کی کامیابی میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے نائب وزیراعظم سے تحریری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ اسحاق ڈار نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے مشاورت کے لیے وسط جنوری تک مہلت لی ہے، جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات تاحال طے نہیں پا سکے ہیں۔سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے قیمت میں کمی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔اس سلسلے میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریلیف جنوری کے بلوں میں دیا جائے گا۔تبت میں 7.1 شدت کے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 126 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹنگری کاؤنٹی تھا، جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے بڑا 4.4 شدت کا تھا۔زلزلے کے جھٹکے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو، بھوٹان اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی کے گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سینئر قانون دان اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ملٹری ٹرائل کیس کے درخواست گزار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انہوں نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزاؤں کو قطعی درست تسلیم نہیں کیا ہے۔سینئر قانون دان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فوجی عدالتوں کا قانون ہی اُلٹا ہوتا ہے، کیس کوئی سنتا ہے اور سزا کوئی اور سناتا ہےسعودی عرب میں پیسے ادا نہ کرنے پر پرائیویٹ حج آپریٹرز کے کوٹے سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ عمران علی شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شریک حکام مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ 14 فروری تک سعودی عرب میں پیسے ادا نہ کیے تو پرائیویٹ آپریٹرز کوٹا سے محروم ہوجائیں گے۔حکام نے بتایا کہ پرائیوٹ حج آپریٹرز پیکج کے مطابق حج نہیں کرواتا تو کارروائی ہوگی۔ حکم امتناع کی وجہ سے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے اکاؤنٹ سمیت تمام پراسیس کو روکا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو بکنگ کیلئے 500 ملین ریال سے زیادہ پیسوں کی ضرورت ہے۔ مکہ اور مدینہ کی بلڈنگ میں دو ہزار لوگوں کی بکنگ ایک بندے کے نام پر ہوگی۔اجلاس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور کی کمیٹی میں عدم شرکت پر ممبران نے برہمی کا بھی اظہار کیا۔ وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کے انفرااسٹرکچر کو پیکا 2016 کے تحت کریٹیکل انفرااسٹرکچر قرار دینے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے انتہائی حساس ڈیٹا کو سائبر حملوں سے بچایا جائے گا۔ اس اقدام سے ایف بی آر کا حساس ڈیٹا مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای آفس کے نفاذ سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے ای آفس کو اس بڑے پیمانے پر نافذ کیا جا رہا ہے۔یکم جنوری سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے درمیان رابطے کےلیے کاغذ کا استعمال ترک کر دیا گیا۔ تمام فائلز موومنٹ اور دیگر خط و کتابت میں صرف ای آفس استعمال کیا جا رہا ہے۔کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ 21 وزارتوں اور ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ سو فیصد کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو اے ای کو یہ ادائیگی اس سال جنوری میں واجب الادا تھی۔ یو اے ای کا 2 ارب ڈالر ادائیگی مؤخر کرنے کا فیصلہ ہماری معیشت کیلئے بہت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کی تمام درآمدات و برآمدات کا 60 فیصد حصہ گوادر بندرگاہ سے کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی اور علی امین گنڈاپور لےکر آئے تھے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، بیک ڈور ڈیل کرناہوتی تو کرچکے ہوتے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لا کی بات کی ہے، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے؟ بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی اور علی امین گنڈاپور لےکر آئے تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لے کر آئے تھے؟ اس پر ان کا کہناتھا کہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لے کر آئے تھے۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف 2 مطالبات سامنے رکھے ہیں، وہ 2 سال سے کہہ رہےہیں 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں؟انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کسی سینیئرجج کے نیچے بنائیں جو سب کو قابل قبول ہو، ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جو ہمیں آرڈر آئے گا ہم وہی کریں گے، رول آف لا اور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں۔عمران خان کی بہن نے مزید کہا کہ مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں، روکا کس نے ہے؟ جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح 7 بجے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں مذاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے، فیصلہ تو بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے ،کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی جو لوگ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارامینڈیٹ چرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی۔سعودی عرب کی سستی ترین ایئر لائن ”فلائی آ ڈیل“ کی آئندہ ماہ فروری سے پاکستان کے لیے آپریشنز شروع ہوجائیں گے. جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کہ اس نئے آپریشنز سے ٹکٹ کی قیمت میں کتنا فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی ائیر لائنز کی ”فلائی آڈیل“ کی پہلی پرواز 3 فروری کو ریاض سے براستہ جدہ اور پھر کراچی پہنچے گی۔اس حوالےسے فلائی اے ڈیل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ’فلائی آ ڈیل‘ کو پاکستان میں اپنے آپریشنز کے لیے تمام اجازت نامے مل چکے ہیں اور ایئر لائن ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلائی اے ڈیل کے آپریشنز سے ناصرف ٹکٹوں کی قیمت میں کمی آئے گی بلکہ دیگر کمپنیوں سے مسابقت کے باعث سروس میں بھی بہتری آئے گی۔شعبہ ایئرلائن سے وابستہ معین اختر کے مطابق یہ ایک مصروف روٹ ہے اور سارا سال ٹکٹس کی فروخت نہ صرف عمرے اور حج کے لیے جانے والوں کی ہوتی ہے. بلکہ وہاں کام کے لیے موجود پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد آتی جاتی ہے۔ان کے مطابق اس وقت عمرے کا ٹکٹ پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ ستر ہزار کے درمیان ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ نئی ائیر لائن کے آنے سے یہ قیمت دس سے پندرہ ہزار تک کم ہو گی اور نتیجتاً دیگر ائیر لائنز بھی مسافروں کو متوجہ کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں کچھ کمی کریں گی .

مہنگائی کم ہورہی ہے.. سال 2021 چینی 70 روپے کلو… 2025 میں 150 روپےسال 2021 گھی 270روپے کلو.. 2025 میں 600 روپےسال 2021 آٹا 60 روپے کلو.. 2025 میں 110 روپےسال 2021 چاول 180روپے کلو.. 2025 میں 300 روپےسال 2021 پٹرول 160 روپے لٹر.. 2025 میں 260 روپےسال 2021 ڈالر 170 روپے کا تھا… 2025 میں 280 کا ہے

مہنگائی کم. ہورہی ہے…. سال 2021 چینی 70 روپے کلو… 2025 میں 150 روپےسال 2021 گھی 270روپے کلو.. 2025 میں 600 روپےسال 2021 آٹا 60 روپے کلو.. 2025 میں 110 روپےسال 2021 چاول 180روپے کلو.. 2025 میں 300 روپےسال 2021 پٹرول 160 روپے لٹر.. 2025 میں 260 روپےسال 2021 ڈالر 170 روپے کا تھا… 2025 میں 280 کا ہے