وزارت مذہبی امور میں کھربوں روپے کی کرپشن سومرو نے جدہ میں تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے تفصیلات کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے،سہیل رانا رپورٹ جدہ سے

وزارت مذہبی امور میں سالانہ کرپشن کا آغاز سوموار سے ھو گا۔ سیکرٹری سبکدوش سرکاری مال کو آخری بار تیل دینگے

وہ ھفتہ کو سعودی عرب جائنگے اور 16 کو سابق سیکرٹری کے طور پر واپس ائننگے

وہ 200 ارب روپے کی کرپشن کیٹرننگ سمیت اپرول دے کر ائننگے ان کا شیڈول بادبان نیوز پر

ائینی عدالت موجودہ حکومت کے لئے پھانسی کا پھندا ثابت ہو گی. عدالت کا عمران خان سمیت تمام ملزمان کا 9مئی، GHQ کیس ٹرائل 13 جنوری سے روزانہ کی بنیاد پر آگے بڑھانے کا فیصلہ۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی دلائل جاری رکھیں گے.14 ہزار 300 روپے دیں مردہ دفنائیں یہ وقت بھی انا تھا قبرستانوں میں تدفین کے نرخ مقرر۔اپنے اثاثوں کو محفوظ بنائیں – دستاویزی معیشت کو اپنائیں۔ ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*14 ہزار 300 روپے دیں مردہ دفنائیں*یہ وقت بھی انا تھا قبرستانوں میں تدفین کے نرخ مقرر`رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے نرخ مقرر کردیے ہیں، تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز لگا دیے گئے ہیں۔ کراچی میں مردوں کی تدفین کے لیے 14300 روپے فی قبر مقرر کر دی گئی ہے

پاکستان میں مھنگای کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ۔ سرمایہ داروں نے رسیوں کا کاروبار شروع کر لیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دنیا کا امن خراب کیا ٹرمپ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام سردار ایاز صادق نے ھاتھ کھڑے کردیئے عمران ملاقات میرا مینڈیٹ نھی۔ تحریک انصاف سمیت ھر سیاسی جماعت سے مل کر کام کرنے کے تیار ھوں وزیر اعظم۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا وزیرِاعظم شہباز شریف کو خط۔ ائی ایم ایف کے ساتھ گندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ پاسکو گندم نہیں خریدے گا۔۔سائیفر کیس کا گھٹیا کردار شکنجے میں۔اسد مجید زھرا بلوچ کی گرفتاری کب ھوگی۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

امریکی تاریخ کے جان اف کینڈی کے بعد مقبول ترین صدر ٹرمپ دنیا میں الٹی گنتی شروع۔۔ث۔ارمی چیف سید عاصم منیر نے مافیا کو توڑ ڈالہ۔12 ھزار ارب روپے کی سالانہ کرپشن۔بادبان کا تازہ شمارہ اپنے ھاکر سے 13 جنوری کو طلب کریں۔ پاکستانی 1000 روپے، سعودی 10 ریال اور امریکی 3 ڈالر

چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم نیا کون تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی 5 سالہ مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے جب کہ اسی روز دو ممبران بھی ریٹائر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی پانچ سالہ مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے جب کہ اسی روز سندھ اور بلوچستان کے دو ممبران بھی ریٹائر ہو رہے ہیں۔سندھ سے ممبر نثار درانی اور بلوچستان سے ممبر شاہ محمد جتوئی کی 5 سالہ مدت بھی 26 جنوری کو مکمل ہو جائے گی جب کہ پنجاب سے ممبر بابر حسن بھروانہ 29 مئی 2027 اور ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان کی مدت 31 مئی 2027 کو مکمل ہوگی۔26 ویں آئینی ترمیم کے تحت مدت مکمل ہونے کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آئینی ترمیم کے تحت ان تینوں کی مدت ملازمت میں توسیع ہو جائے گی۔چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن 24 جنوری 2020 کو جاری کیا گیا تھا اور نے 27 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی مدت 5 سال مقرر کی گئی اور آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کا طریقہ کار واضح ہے۔وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے تین نام اتفاق رائے سے صدر کو بھجواتے ہیں۔ تاہم ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف اپنے اپنے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتے ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہء کراچی*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے رہنما اصولوں پر مبنی کتاب مینؤل آف کلینیکل پریکٹس گائیڈلائنز (AKU Manual of Clinical Practice Guidelines) کے اجراء کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

_: 8 جنوری، 2024. *وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہء کراچی*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے رہنما اصولوں پر مبنی کتاب مینؤل آف کلینیکل پریکٹس گائیڈلائنز (AKU Manual of Clinical Practice Guidelines) کے اجراء کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.آغا خان فاؤنڈیشن کی پاکستان میں عوامی فلاح کیلئے گراں قدر خدمات ہیں. وزیرِاعظمآغا خان یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کے تناظر میں لکھی گئی رہنما اصولوں کی کتاب پاکستان کے شعبہ صحت کی اصلاحات میں ایک درخشاں باب کا اضافہ ہے.

وزیرِاعظمکلینیکل پریکٹس کے تحقیق کے بعد بنائے گئے رہنما اصول پاکستان کے شعبہ صحت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے. وزیرِاعظمعالمی سطح پر رائج رہنما اصولوں اور پاکستان کے شعبہ صحت میں موجود مسائل کے تناظر میں بنائے گئے یہ اصول حکومت کے شعبہ صحت کی اصلاحات کے ایجنڈے کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہونگے.

وزیرِ اعظمآغا خان فاؤنڈیشن اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیلس کی تعمیر میں بغیر کسی معاوضے کے کنسلٹینسی کی خدمات سر انجام دے رہا ہے، جو قابل تحسین امر ہے. وزیرِاعظمپاکستان کی تعمیر و ترقی بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبے میں آغا خان فاؤنڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے. وزیرِاعظمپاکستان کے ہر شہری کو بنیادی صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظمخادم پنجاب کے دور میں ہم نے ملک میں پی کے ایل آئی، برن سینٹرز اور دیگر موذی امراض کے علاج کیلئے بین الاقوامی معیار کے ادارے بنائے. وزیرِ اعظمسندھ میں بھی ایس آئی یو ٹی جیسے بے شمار قابل قدر ادارے عوامی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں. وزیرِاعظم.میں نے خادم پاکستان کا حلف اٹھاتے ہی اپنی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی نہ مل جائے، چین سے نہ بیٹھونگا. وزیرِاعظماللہ کے فضل و کرم سے ہر گزرتے دن ہم اس عہد کی تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں. وزیرِاعظمتقریب میں وزیرِ اعظم نے صدر آغا خان فاؤنڈیشن سلطان علی الانہ کا اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کیلئے فاؤنڈیشن کی جانب سے کنسلٹینسی فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا. صدر آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر سلمان شہاب الدین نے وزیرِ اعظم اور شرکاء کا تقریب میں استقبال کیا اور آغا خان یونیورسٹی کی ملک میں طب کے شعبے میں خدمات پر روشنی ڈالی. اس موقع پر آغا خان میڈیکل کالج کے ڈین اور کلینیکل مینؤل کے ایڈیٹر ان چیف ڈاکٹر عادل حیدر نے شرکاء کو بتایا کہ پورے خطے میں صحت کے شعبے کے حوالے رہنما اصولوں پر مبنی یہ پہلی کتاب ہے جس کا اجراء پاکستان میں کیا گیا ہے. اس مینؤل پر عملدرآمد سے براہ راست2 کروڑ لوگ بین الاقوامی معیار کی نگہداشت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ طبی آپریشنز کے دوران بلواسطہ طور پر ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی جانیں بہتر احتیاطی تدابیر اور پروسیجرز سے بچائی جا سکیں گے. اس سے پہلے پاکستان میں ایسا کوئی بھی رہنما اصولوں پر مبنی مینؤل موجود نہ تھا. انہوں نے مزید بتایا کہ یہ رہنما اصول پاکستان کے صحت کے شعبے میں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جبکہ اس میں 140 سے زائد پروسیجرز و اسپیشیئلٹیز پر تحقیق کرکے اصول وضح کئے گئے ہیں. مزید یہ کہ یہ مینؤل آن لائن کسی بھی معاوضے کے بغیر ملک کے تمام ڈاکٹرز کو میسر ہے. تقریب میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صدر آغا خان فاؤنڈیشن سلطان علی الانہ اور صحت کے شعبے سے بین الاقوامی و مقامی ماہرین کے ساتھ ساتھ آغا خان یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ذاکر محمود اور ڈاکٹر سلمان شہاب الدین، صدر آغا خان یونیورسٹی بھی شریک تھے. بعد ازاں وزیرِ اعظم نے آغا خان یونیورسٹی اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین پر مشتمل صحت کے شعبے پر ایک راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کی. راؤنڈ ٹیبل میں طبی ماہرین نے پاکستان کے صحت کے شعبے کے حوالے سے اصلاحات اور مسائل کو دور کرنے اور عام آدمی کی معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کے حوالے سے وزیرِاعظم کو تجاویز پیش کیں. شرکاء نے پاکستان میں موذی امراض سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، ٹیلی میڈیسن کے ملک بھر میں فروغ، شعبہ صحت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ، پاکستان میں میڈیکل اور نرسنگ کی عالمی معیار کی تعلیم اور نرسزز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر تجاویز بھی پیش کیں. وزیرِ اعظم نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرائمری، سیکنڈری اور ٹرشری ہیلتھ کیئر میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے.

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے*گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی سرکاری حکام نے کراچی پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا.نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

ونگ_کراچی :8 جنوری ، 2025*وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے*گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی سرکاری حکام نے کراچی پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا.نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں.***

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جوائنٹ ملٹری ٹریننگ-1 کی حلف برداری کی تقریب*جوائنٹ ملٹری ٹریننگ-1 کی حلف برداری کی تقریب پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوئی

*پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جوائنٹ ملٹری ٹریننگ-1 کی حلف برداری کی تقریب*جوائنٹ ملٹری ٹریننگ-1 کی حلف برداری کی تقریب پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوئیحلف برداری کی تقریب میں 154ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 70ویں انٹیگریٹڈ کورس، اور 25ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شرکت کیپہلے جوائنٹ ملٹری ٹریننگ کورس میں 485 پاک آرمی، 111 پاک نیوی اور 42 پاک ایئر فورس کے کیڈٹس شامل ہیںکیڈٹس پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مشترکہ تربیتی ماڈیولز اور مشقوں میں حصہ لیں گےحلف برداری کی تقریب میں کمانڈنٹ پی ایم اے نے آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے نئے بھرتی ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کیاپاکستان ملٹری اکیڈمی میں بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس کی شمولیت سےقیادت، عسکری حکمت عملی اور مشترکہ آپریشنز کے حوالے سے ایک جامع، کثیر خدماتی نقطہ نظر کو فروغ ملے گا

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی بحالی کے لئے ویون گروپ کی سرمایہ کاری*ٹیلی کام کے شعبے میں تکنیکی انقلاب کیلئے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون (VEON) گروپ کی موبی لنک بینک میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں

*ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی بحالی کے لئے ویون گروپ کی سرمایہ کاری*ٹیلی کام کے شعبے میں تکنیکی انقلاب کیلئے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون (VEON) گروپ کی موبی لنک بینک میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں موبی لنک بینک کی ترقی کے لئے ویون گروپ کی سرمایہ کاری سے خوش آئند نتائج متوقع ویون گروپ کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز فنانسنگ کی راہیں ہموارموبی لنک بینک کی ڈیجیٹل ترقی اور اسلامی بینکاری میں توسیع کے لئے اہم قدم20ملین صارفین کے لیے موبی لنک بینک کی نئی مالی خدمات سے فائدہ ، مالیاتی شعبے میں نئی پیشرفت متوقعموبی لنک بینک مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے اور اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پرعزمویون گروپ کی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان کے اقتصادی استحکام میں مددگار ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ویون کی جانب سے سرمایہ کاری ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی کی ضامن