سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔سی پی پی اے نے بتایا کہ دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے12.31فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

مراکش کے قریب کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں تحقیقات کے لیے روانہ ہو گئیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے، آئی بی اور وزارت داخلہ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں مراکش کے قریب کشتی حادثے کی تفتیش اور تحقیقات کے لیے مراکش روانہ ہو گئی ہیں

مراکش کے قریب کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں تحقیقات کے لیے روانہ ہو گئیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے، آئی بی اور وزارت داخلہ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں مراکش کے قریب کشتی حادثے کی تفتیش اور تحقیقات کے لیے مراکش روانہ ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ ٹیمیں کشتی حادثے کے معاملے کے حقائق جمع کرکے وزیراعظم شہباز شریف کوپیش کریں گی۔ ٹیمیں وڈیوز اور تصاویرسمیت دیگرثبوت لیں گی تاکہ تحقیقات میں مشکلات نہ ہوں ۔تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانے والے افرادسے ملاقات کرکے ان سے بھی حقائق معلوم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی، جس کی بنیاد پر انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

اسلام آباد ائیر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے پانچ دیہاتوں کو راولپنڈیu کی حدود قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

اسلام آباد ائیر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے پانچ دیہاتوں کو راولپنڈیu کی حدود قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسلام آباد ائیر پورٹ کا رن وے،اے ایس ایف کالونی، مین ٹرمینل بلڈنگ اور 3کلو میٹر کا ایریا اٹک کی حدود میں شامل تھا۔اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں ہوگی۔اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اسلام آبادائیر پورٹ کے تمام ایریاز کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کردیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے مختلف ایریاز کو اٹک سے راولپنڈی میں شامل کردینے کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان میں ہیرا منڈی کی بنیاد رکھنا جرم نہیں میرا جسم میری مرضی تحریک کی بنیاد رکھنا جرم نہیں مگر القادر یونیورسٹی بنانا جرم ہے۔ پاکستان کے 2 ریٹائرڈ فوجی غازی کے بیٹوں کی تباہ کن باولنگ ویسٹ انڈیز 130 پر ڈھیر۔جوا بازوں کی پریشانیوں میں اضافہ۔سوموار اور منگل اھم۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ججوں کی تعیناتی کے لئیے بلایا گیا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لئیے ایڈوکیٹ راجہ انعام اور سیشن جج اعظم خان کی بطور اڈیشنل جج تعیناتی کی اکثریت کے ساتھ منظوری دے دی گئی

‏ججوں کی تعیناتی کے لئیے بلایا گیا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لئیے ایڈوکیٹ راجہ انعام اور سیشن جج اعظم خان کی بطور اڈیشنل جج تعیناتی کی اکثریت کے ساتھ منظوری دے دی گئی بلوچستان ہائی کورٹ کے لئیے ایڈوکیٹ محمد آصف ریکی، ایڈوکیٹ ایوب تنولی اور نجم الدین مینگل کی بطور اڈیشنل جج تعیناتی کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔ بظاہر اٹارنی جنرل، وزیر قانون، اور حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے انکی بطور ہائی کورٹ جج تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عمران خان کی رہائی، تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمات کی واپسی، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پی ٹی آئی کی مرضی سے اور پنجاب کا سیٹ اپ جولائی میں پی ٹی آئی کے حوالے کرنے کی آفرز شامل ہیں۔

القادر ٹرسٹ یا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آٹھ ملزمان میں سے صرف دو کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 دیگر ملزمان جن میں ملک ریاض اسکا بیٹا احمد علی ریاض ملک ، بیرسٹر شہزاد اکبر ، سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری، فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کو نہ ہی کوئی سزا سنائی گئی اور نہ ہی کوئی جرمانہ کیا گیا

القادر ٹرسٹ یا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آٹھ ملزمان میں سے صرف دو کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 دیگر ملزمان جن میں ملک ریاض اسکا بیٹا احمد علی ریاض ملک ، بیرسٹر شہزاد اکبر ، سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری، فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کو نہ ہی کوئی سزا سنائی گئی اور نہ ہی کوئی جرمانہ کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔ مطلب یہ چھ لوگ باعزت بری ۔۔۔ کیا بطور ملزمان نام کے آگے صرف P O لکھ دینے سے انکے خلاف کاروائی روک دی گئی اب یہ کب اور کیسے عدالت میں پیش ہوں گے اور انکے حوالے سے کیس میں مستقبل میں کیا نئی کاروائی ہو سکے گی ؟شاباش ناصر جاوید رانا جج احتساب عدالت اسلام آباد ۔۔ شاباش سٹیبلشمنٹ ۔۔۔۔ شاباش پراسکیوشن ۔۔۔۔۔ شاباش وفاقی حکومت ۔۔۔