بنگلہ دیش بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے مہمان نیول چیف نے ملاقات بھی کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

***راولپنڈی، 8 فروری 2025*بنگلہ دیش بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے مہمان نیول چیف نے ملاقات بھی کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا بعد ازاں معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی سربراہ بنگلہ دیش بحریہ نے نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفسرز سے ملاقات کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ بنگلہ دیش بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں سربراہان نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شرکت پر چیف آف دی نیول اسٹاف بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔ سربراہ بنگلہ دیش بحریہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک؛ بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا

40 لاکھ افغان باشندوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ۔۔29 سال کے بعد پاکستان میں بڑا ایونٹ دشمن کے سینے میں درد۔۔ارمی چیف کی 3 اھم بیرونی دوروں کا شیڈول معشیت کی مکمل بحالی۔۔آسٹریلیا انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کو ٹیکسلا اور پی او ایف کے تیار کردہ فوجی ساز او سامان فروخت کرنے کے معاہدے۔۔دوسری طرف فضائیہ کے سربراہ کی عمان کے سربراہ کے ساتھ اھم ترین ملاقات۔۔سیکورٹی فورسز کا آپریشن 40 دھشت گرد ھلاک۔۔ترک صدر اور سعودی اھم شخصیت کی پاکستان آمد۔۔امریکی صدر کے ایلچی کا اھم پاکستانی شخصیت کو فون اندر کی بات کیا۔سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم کیس کے فیصلے تک نئے ججز کی تعیناتی روکی جائے، 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

لاہوریوں نے آج پھر دل جیت لیا ۔یہ لوگ میچ دیکھنے کے لئے نہیں بلکہ اسٹڈیم کی افتتاح کے لئے آئے ہیں ۔پاکستان کی چمپین ٹرافی میں جیت کا انتظار ہے وزیر اعظم نے اور کیا کھآ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بادبان نیوز سروساہم ترین—وزیراعظم ۔۔۔۔ خطاب چیمپئنز ٹرافی قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کی منتظر ہے،ہم اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قذافی سٹیڈیم کی تعمیرنو کی افتتاحی تقریب سے خطاب لاہور۔7فروری:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی آپ کی جیت کی منتظر ہے،ہم اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو قذافی سٹیڈیم کی تعمیرنو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا عطااللہ تارڑ، محسن نقوی، احسن اقبال، رانا تنویر حسین،اعظم نذیر تارڑ، خالد مقبول صدیقی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، امریکی قونصلیٹ کے حکام، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، پی سی بی آفیشلز، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔ وزیراعظم نے 117 دنوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو پر وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے ، قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو شاندار طریقے سے مکمل ہوئی۔ کنٹریکٹر اور ورکرز نے محسن نقوی کی نگرانی میں ناممکن کام کو ممکن کر دکھایا جس پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ محسن نقوی اس اہم منصوبے میں دن رات کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ محمد شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے سٹیڈیم کی تعمیر میں مدد فراہم کی جس پر وہ پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز سپیڈ ماضی کی بات ہے میں محسن سپیڈ کی بات کرتا ہوں جنہوں نے دلجمعی سے کام کیا۔ وزیراعظم نے قومی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اچھی کرکٹ کھیل کر قوم کے دل جیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی ہونہار ہیں چیمپئنز ٹرافی آپ کی جیت کی منتظرہے، اللہ آپ کی مدد کرے گا ،ہم اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست دے کر قوم کے دل جیتیں گے۔وزیراعظم نے شاہین آفریدی سے کہا کہ وہ اپنے سسر کے نقش قدم پر چل کر وکٹوں کے انبار لگادیں ، اللہ تعالیٰ چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب وہ حکومت میں آئے تو پہلے آٹھ ماہ میں مہنگائی اس رفتار سے بڑھ رہی تھی جس رفتار سے آسٹریلیا کے فاسٹ بالر ڈینس للی کی گیند چلتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام بھی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بھارتی کھلاڑیوں کو اس طرح ٹف ٹائم دے جس طرح ڈینس للی نے انتخاب عالم کو دیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 29 سال بعد بڑا ایونٹ ہو نے جارہا ہے، وزیراعلی پنجاب بہترین سکیورٹی اور محسن نقوی شاندار انتظامات کریں گے جس سے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ تقریب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی خطاب کیا

فرانس میں تعینات سفیر پاکستان کی کھسروں کے چئیرمین سے ملاقات یاد رھے کہ ٹرمپ نے عھدہ صدارت سنبھالنے کے بعد کیا کھا تفصیلات کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے

فرانس میں تعینات سفیر پاکستان کی کھسروں کے چئیرمین سے ملاقات یاد رھے کہ ٹرمپ نے عھدہ صدارت سنبھالنے کے بعد کھا تھا کہ دنیا میں مرد اور عورت کے بعد تیسری نسل نھی تفصیلات کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے

26 آئینی ترمیم کے ذریعے جتنےبھی ججز آرہـے ہیں، یہ PCOججز کیطرح عدلیہ سے نکالے جائینگے”اعتزاز احسن “المعروف ریاست ھو گی ماں جیسی۔ زیر زمین درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے آلو اگلے سیزن تک خراب نہیں ہوتا ۔ سرد علاقوں کا یہی کولڈ سٹوریج ہے۔فرق سیکھ کر زندہ رہے تفصیلات کے لئے بادبان نیوز۔

اسٹاک مارکیٹ کریش عوام کے اربوں روپے ڈوب گئے۔۔ایل پی جی میں 300 روپے فی کلو 46 روپے فی کلو مھنگی۔۔شیخ حسینہ کی بھارت میں تقریر شیخ مجیب کے گھر پر حملہ۔۔صدر زرداری کا دورہ چین کیا کھویا کیا پایا۔۔پاکستان میں فلاحی سرگرمیاں بند۔ یو ایس ایڈ کے ابتدائی دنوں میں فنڈز 90 روز کے فنڈز بند۔۔کھسروں پر ٹرمپ نے پابندی عائد کر دی۔۔وزیر اعطم مولانا فضل الرھمان ملاقات مامعلات طے۔سومرو ڈائریکٹر جنرل حج نے 72 ارب روپے کی کرپشن 2024حج میں کی۔۔80 ھزار حجاج کو سومرو نے بیچ ڈالا ، سھیل رانا لاءیو میں بادبان یو ٹیوب پر۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے نے دنیا کے متعدد ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بہت سے حلقوں کو مایوسی اور بے یقینی میں مبتلا کر دیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے نے دنیا کے متعدد ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بہت سے حلقوں کو مایوسی اور بے یقینی میں مبتلا کر دیا ہے۔پاکستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) جو زیادہ تر یو ایس ایڈ کے فنڈز پر انحصار کرتی ہیں، اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ان میں سے کئی نے اپنی فلاحی سرگرمیاں روک دی ہیں اور پہلے مرحلے میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں ستر فیصد تک کمی کر دی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر یو ایس ایڈ کے فنڈز نوے دن کے لیے منجمد کیے ہیں اور اس دوران امریکی حکومت دنیا میں دی جانے والے امدادی رقوم کے استعمال کے حوالے سے جائزہ لے گی۔تفصیلی جائزے کے بعد ہی امریکی حکومت فیصلہ کرے گی کہ کس پراجیکٹ کے لیے فنڈنگ جاری رکھی جائے اور کس کی مالی امداد بند کر دی جائے۔فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے ترجمان رشید چوہدری کہتے ہیں، “یہ نوے دن نہایت اہم ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مدت کے دوران منصوبوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ اس کے بعد ہی ہم اندازہ لگا سکیں گے کہ اصل نقصان کتنا ہو گا۔”پاکستان سینٹر فلانتھروپی (پی ایس پی) کے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ این جی اوز موجود ہیں۔ان میں سے زیادہ تر فعال نہیں ہیں لیکن جو کام کر رہی ہیں وہ اصلاحات، ایڈووکیسی اور فلاحی شعبوں میں کام سرگرمیاں سر انجام دی رہی ہیں۔ ان میں صحت، استعداد کاری اور غربت کے خاتمے جیسے امور کر ترجیح دی جاتی ہے۔رشید چوہدری نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ جو تنظیمیں اصلاحات اور ایڈووکیسی کے شعبے میں کام کر رہی ہیں وہ ضرور متاثر ہوں گی لیکن اتنی زیادہ نہیں جتنی کہ وہ تنظیمیں جو انسانی امداد کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا، “نہ صرف لوگ اپنی ملازمتیں کھو دیں گے بلکہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لاکھوں لوگ جو انسانی امدادی منصوبوں سے مستفید ہو رہے ہیں، وہ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔”

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ8 فروری 2024 کے انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، 2024 کے الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر غیر سرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری کردی۔پتن ترقیاتی تنظیم نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کردیا،

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ8 فروری 2024 کے انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، 2024 کے الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر غیر سرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری کردی۔پتن ترقیاتی تنظیم نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کردیا، رپورٹ میں عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن کے ذرائع اور ووٹوں میں دھاندلی کا مقصد “مثبت” نتائج حاصل کرنا تھا، ارباب اختیار اور مملکت کے سارے وسائل چوری شدہ عوام کے مینڈیٹ کو بچانے میں مصروف ہیں، پیکا کا نفاذ اور 26ویں آئینی ترمیم وغیرہ اس کی مثال ہیں۔پتن رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں آمریت مزید زور پکڑ رہی ہے، عام انتخابات میں بے مثال دھاندلی کے بعد آئین کے ڈھانچے اور روح کو مسخ کرنے کے اقدامات ہوئے، عدلیہ کو محکوم، میڈیا، آزاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کو دبانے کے اقدامات ہوئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر انتخابی نتائج کا آڈٹ کیا، انتہائی تشویش ناک رجحانات سامنے آئے، الیکشن کمیشن ستمبر 2024 تک اپنی ویب سائٹ پر انتخابی نتائج کے فارم تبدیل کرتا رہا، لاہور کے متعدد قومی حلقوں کے سیکڑوں پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ تھا، کچھ حلقوں میں یہ ٹرن آؤٹ 100 فیصد سے بھی زیادہ تھا جو ناممکن ہے۔متعلقہ صوبائی حلقوں کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آؤٹ اوسطاً 40 فیصد تھا، یہ رجحان پنجاب اور کراچی میں زیادہ پایا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پانچ درجن سے زائد مخصوص نشستیں ابھی تک خالی ہیں، نامکمل مقننہ کی ہر قانون سازی میں قانونی حیثیت اور عوام کے اعتماد کا فقدان ہوتا ہے۔پتن نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات اور ذمہ داریوں کے تعین کےلیے انکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔