حکومت کا پھلا خوبصورت اقدام رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹور مافیا ختم تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 9999 شارٹ کوڈ استعمال کیا جائیگا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ کا تخمینہ 20ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے وزیراعظم نے رمضان پیکج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری کردیے وزارت آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے مضان ریلیف پیکج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے اورفی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔ اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا

یحیی، سعودی ائیرلائن کے طیارے میں پیدا ہوا، اس کی ماں اور دادا نیویارک جا رہے تھے، اس لیے طیارے نے شمالی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے شمال میں پرواز کی۔ قوانین کے مطابق اس بچے کو برطانیہ، آئرلینڈ اور امریکہ تینوں ممالک کی شہریت ملی اور یہ عمر بھر ایئر لائنز پر مفت سفر کر سکے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے ADNEC سینٹر ابوظہبی میں ملاقات کی۔صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے امریکی وزیر خارجہ مار کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات “فلسطینی لوگوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے ADNEC سینٹر ابوظہبی میں ملاقات کی۔صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے امریکی وزیر خارجہ مار کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات “فلسطینی لوگوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے” متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ صدر نے غزہ میں تنازعہ کی توسیع کو روکنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔رپورٹ کے مطابق شیخ زید نے غزہ کی تعمیر نو کو ایک ایسے راستے سے جوڑنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جو دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کی طرف لے جاتا ہوروبیو کا متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک کثیر ملکی دورے کا حصہ تھا جس میں اسرائیل اور سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بھی شامل تھی۔

کرپٹ بیورو کریٹ کو گرفتار اور پھانسی پر لٹکایا جاے اور غلط ٹیم کو سلیکٹ کرنے والے کی جائیداد ضبط کی جاے ٹی ٹوینٹی غلط ٹیم کی سلیکشن اور اب چمپین ٹرافی کی ٹیم جس ٹیم میں 5 کھلاڑی غلط شامل ھو تو ٹیم سے جیت کی توقع کرنا 25 کروڑ عوام چیختی رھی مافیا کے شکنجے مے سارا ملک تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

خاتون اول اور چمپین ٹرافی کے جیتنے والے کپتان سرفراز احمد نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔پاکستان اور دھشت گرد اکھٹھے نھی چل سکتے ارمی چیف۔۔افغان بارڈر کو سیل کرنے کا فیصلہ۔۔دھشت گردی کا خطرہ۔۔افواج پاکستان میں 3 بڑی پرموشن۔۔کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے۔۔دنیا کے نمبر ون 2 سپینر ھمارے پاس لکین نہ شامل کرنا۔۔افواج پاکستان کے 3 بڑوں کی کردار کشی کرنے والوں کو اربوں روپے کس نے دئیے۔۔مصدق ملک ایک اور فراڈ کی طرف گامزن۔۔حکومتِ پاکستان پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کرنے جا رہی ہے جس سے پیٹرولیم کمپنیز میں مقابلہ ہوگا اور جو جتنا سستا اور اچھا پیٹرول بیچے گا مارکیٹ سے اتنا حصہ لے لے گا ساری دُنیا میں ایسا ہی ہے اور ایسے ہی عوام کو سہولت بھی ملے گی۔۔۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی برطانیہ میں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکتچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، جہاں وہ یو کے – پاکستان ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی برطانیہ میں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، جہاں وہ یو کے – پاکستان ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

برطانیہ پہنچنے پر ہارس گارڈز پریڈ میں جنرل سید عاصم منیر کو ایک پروقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر برطانوی فوج کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

نواز شریف کے سمدھی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو یہ بھی نہیں علم کہ پاکستان کی فلسطین کے بارے میں سرکاری پوزیشن کیا ہے.. موصوف نے مصر میں او آئی سی میتنگ میں ایک فلسطین کے بجائے دو فلسطین two state solution کی بات کی ہے، جو پاکستان کی فارن پالیسی سے متصادم ہے.. بات ہونی چاہیے تھی فلسطینی ریاست کے قیام کی، پھر وہ اپنے معاملات خود طے کرلیں…. آپ کون ہوتے ہیں “عبداللہ دیوانے” بننے والے… یا پھر امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی مقصود ہے… بہتر ہے سمدھی صاحب کو کسی بینک میں لگوادیں یا لندن واپس بھیج دیں…

ملک ریاض کی گرفتاری ریفرنس دائر 4 لاکھ ارب کا فراڈ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کے خلاف احتساب عدالت میں نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس دائر کردیا گیا جس میں ان پر ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ملک ریاض کے خلاف نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت نمبر 1 راولپنڈی میں دائر کر دیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں ملک ریاض کے خلاف ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے اسے گالف سٹی میں شامل کرنے کے الزامات کے شواہد پیش کیے گئے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ ساڑھے 4 ہزار کنال اراضی میں محکمہ جنگلات کی اراضی اور موضع مانگاہ، موضع سالکھیتر اور دیگر ملحقہ دیہی موضعات شاملات شامل ہیں۔ملک ریاض نے محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین اور شاملات پر مشتمل دہی رقبے بحریہ ٹاؤن کے رہائش منصوبے مری گولف سٹی میں شامل کر لیے۔کرپشن بد عنوانیوں فراڈ کے اس ریفرنس میں مبینہ طور پر محکمہ مال کے 28 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ نیب نے تحقیقات کے بعد اج احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔اس سے قبل، نیب کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 33 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے الزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ میں کرائی جانے والی یقین دہانی کی بھی خلاف ورزی کی۔ریفرنس کے مطابق سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو 460 ارب روپے جمع کرانے اور سندھ حکومت کو زمین کا نیا سروے کرانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ 21 جنوری 2025 کو نیب نے کہا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔

پہلی بار PCB نے کوئی اچھا کام کیا ہے بھارتی جھنڈے کو کراچی اسٹیڈیم پر نہ لہرانے پر بھارتی میڈیا اگ بگولا۔۔ ۔۔اڈیالہ جیل کو جانے والے راستے ریڈ زون بنا دئیے گئے 23 چوکیاں۔۔کسی بڑی خبر کی گونج۔ اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم، اہم اعلان کونسا۔۔ سینٹ مچھلی منڈی گندی گالیاں 3 سینٹرز کو معطل کردیا گیا۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے منگل کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے ایجنڈے میں یوکرین میں روس کی جنگ کے ممکنہ خاتمے پر گفتگو بھی شامل ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات آگے بڑھنے پر یوکرین اور یورپی ممالک کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ سعودی عرب میں سرنگوں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بل پر ووٹنگ کا نتیجہ نہ بتانے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف کا شدید احتجاج کیا ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی فہرست سینیٹ میں پیش کی.

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو، چیئرمین سینٹ کو بازیاب کرو اور شرم کرو حیا کرو کے نعرے گونجتے رہے اپوزیشن سینیٹرز چیئرمین سینیٹ ڈائس کے قریب پہنچ گئے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق آپ نے ووٹنگ کا نتیجہ بتانا ہے، آپ نے اپوزیشن سینیٹرز کو بھونکنے سے تشبیہ دی.اپوزیشن کے شدید احتجاج پر ڈپٹی چیئرمین نے واضح کردیا کہ کسی کی من مانی سے نہیں یہ ہاﺅس قانون کے مطابق چلایا جائے گا وہ کل کے واقعے پر وضاحت دے چکے.

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ خاموش ہو جائیں، تھک جائیں گے بعدازاں ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل کردی.دریں اثنا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی تعداد سینیٹ میں پیش کردی گئی وزارت داخلہ کے مطابق 3 برسوں کے دوران 51 ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلرز کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث پائے گئے،وزارت داخلہ کے مطابق انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر 2022 کے دوران 6 افسران نوکریوں سے برطرف کیے گئے 2023 کے دوران 4 افسران اور 2024 میں 41 افسران کو نوکریوں سے برطرف کیا گیابعدازاں سینیٹ کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا.

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی ناکے لگا دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کے باعث اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیئے ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا، اس دوران علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کو تلاشی کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اچانک 10 دن کیلئے مُلتوی کردی گئی ہے، توشہ خانہ 2 کیس کی جیل مین ہونے والی سماعت ملتوی کیے جانے سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلاء کو آگاہ کیا اور کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی، اس حوالے سے وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، عدالتی عملے نے فون پر بتایا سماعت نہیں ہوگی، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جمعہ 15 فروری کو 26 فروری تک ملتوی ہوئی تھی تو اب توشہ خانہ ٹو کیس کی جو سماعت جو آج 17 فروری ہونا تھی وہ بھی بغیر سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے، یوں آئندہ 10 دن اڈیالہ جیل میں کوئی سماعت نہیں ہوگی اور معمول سے ہٹ کر طویل تاریخ پڑی ہے۔ سماعت غیرمعمولی انداز میں ملتوی ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا،

ان کا کہنا تھا کہ میں اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہوں، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہوں کیوں کہ پچھلی دفعہ اس طرح کی پابندیوں کے دوران عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا، غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں فوری طور پر وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کروائی جائے، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فوری ملاقات کروائی جائے تاکہ ان کی صحت و سلامتی سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔

تحریک انصاف اورحکومت کا مک مکا۔۔شور شرابہ ڈرامہ بازی۔۔فرنٹ رو کے تمام جعلی لیڈر بریسٹر گوھر صوابی سرکار اسد قیصر عمر ایوب ڈوگر سب کا گھناونا کردار۔۔تمام ترمیموں کے دوران گلے پھاڑنے کے بعد واک آؤٹ کر جانا ان کا وطیرہ اور پھر وظیفہ وصول کرنے کے بعد خاموشی۔۔سینٹ میں ارکان کی تنخواہ اور الاونسز کے بل منظور۔۔۔۔دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور۔۔پاکستان دنیا میں 46 واں کرپٹ ملک قرار۔۔یہ ہے انکی طرز حکمرانی ۔۔ کھاتے ہیں تو کیا ہوا لگاتے بھی تو ہیں ۔۔۔۔اسلامی تعاون تنظیم کا 2 روزہ وزارتی اجلاس۔۔مولانا فضل الرھمان کی چیخ وپکار کی وجہ؟اسٹیبلشمنٹ کا اربوں روپے کھانے والے بلیک میلینگ پر کیوں اترے۔۔۔۔امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں شدید برفباری کے بعد معمولاتِ زندگی متاثر!۔۔سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر گھی 450 سے 560 اور چینی 90 سے 160 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز