بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانیٔ پی ٹی آئی نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر رہنماؤں نے عمران خان سے شکایت کی تھی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں، طلبہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان بھر سے نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والے یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، طلبہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں، پاکستانی نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، پاک فوج کا ہر سپاہی مادر وطن کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کو اپنانا ضروری ہے، ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے متحد رہیں، سرحد پار دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلباء کو تعلیمی میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی
،انہوں نے طلبہ کو ایسی مہارتیں حاصل کرنے کی ترغیب دی جو انہیں ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، ہمیں ا پنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا آغاز بھی اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟، ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، غیور خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی ملاقات* انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بطور رکن IAEA کئی دہائیوں پر محیط اس تنظیم کے ساتھ نتیجہ خیز اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو برقرار رکھا ہے۔ IAEA کے تعاون سے، پاکستان نے جوہری توانائی کی پیداوار، صنعتی ترقی، صحت کی دیکھ بھال، زرعی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ وزیراعظم نے پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے IAEA کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل IAEA نے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ آئی اے ای اے پاکستان کے ساتھ اسی جذبے سے کام کرتا رہے گا۔______
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ایک جج کی جانب سے ایوان کے بارے میں ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امورکو ہدایت دی کہ وہ معزز جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران کوئی پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہو گا۔ اپوزیشن اور حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسی جج نے پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کی ہے۔وزیر پارلیمانی امور متعلقہ جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد کی ملاقات کا اعلامیہ سامنے آگیا۔اعلامیے کے مطابق جوئیل ترکویٹز کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے دوان ملاقات عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے جاری کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ آزاد ادارہ ہے اور بطور سربراہ اس کی خودمختاری کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا عام طور پر عدلیہ کا ایسے مشنز سے براہ راست رابطہ نہیں ہوتا ہے۔
سعودی عرب، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات سمیت 6 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے سعودیہ سے واپس بھیجے گئے 17 افراد کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور پر 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13، زائد المیعاد قیام پر 3 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔
عمان، سومالی لینڈ اور امارات میں بلیک لسٹ پر 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کینیڈا میں زائد المیعاد قیام پر 1، عراق میں غیرقانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر 7 ، امارات میں دستاویزات نہ ہونے پر 1، جیل سے رہا کرکے 9 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
کراچی بادبان ٹی وی رپورٹ *نویں کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر*کراچی، 11 فروری 25: پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی
امن مشق 2025 میں تقریبا 60 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں، ایئر کرافٹ، میرینز، اسپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین کے ساتھ حصہ لیاانٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ اور غیر ملکی بحری جنگی جہازوں کی جانب سے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے یہ مشق “امن کے لیے متحد” موٹو کے تحت پاکستان کی امن اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی کے لیے غیر متزلزل حمایت کی عکاس ہےپاک بحریہ کے جہاز معاون آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا
اس موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ بھی موجود تھےعلاوہ ازیں، شریک ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان، سینئر ملٹری آفیسرز، دفاعی اور نیول اتاشی بھی اس تقریب میں شریک تھےمہمان خصوصی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران مختلف آپریشنل مشقوں کا مظاہرہ دیکھا۔ فلیٹ ریویو میں پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور شریک غیر ملکی طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا فلائی پاسٹ کے بعد مشق میں حصہ لینے والے بحری جہازوں کی جانب سے مین اینڈ چیئر شپ کا مظاہرہ کیا گیا
مشق کا اختتام روایتی امن فارمیشن کی تشکیل کے ساتھ ہوا جو بحری تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کی علامت ہے مہمان خصوصی نے امن 2025 کی کامیاب میزبانی پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہامہمان خصوصی نے میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کے عزم کا اظہار کرنے پر شریک علاقائی و عالمی بحری افواج کا شکریہ ادا کیا۔
مہمان خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ امن 2025 ایک ایسا فورم بن کر سامنے آیا ہے جس نے تمام عالمی جغرافیائی طاقتوں کو “محفوظ سمندر ،خوشحال مستقبل“ کے مشترکہ مقصد کے تحت جمع کیا ۔ جس کی عملی عکاس دنیا بھر سے بحری افواج کی اس مشق میں بھرپور شرکت ہے۔علاوہ اذیں مشق کے ساتھ منعقد ہونے والے پہلے امن ڈائیلاگ نے دنیا بھر سے آئی بحری قیادت کو بحری مسائل پر باہمی بات چیت کا موقع فراہم کیا
وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے جبکہ اسلام آباد پولیس نے وکلاء کو پیچھے دھکیل دیا۔ وکلاء نے ڈی چوک پر دھرنا دیدیا۔رپورٹ کے مطابق وکلاء نے سرینہ چوک اسلام آباد کو خالی کر دیا، پولیس کی بھاری نفری سرینہ چوک اسلام آباد پہنچی تھی، وکلاء نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود وکلا نے بھی ڈی چوک جانے کا فیصلہ کرلیا، وکلاء ریلی کی صورت میں ڈی چوک جانے کو تیار، وکلاء میں ایمان مزاری اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔لاہورہائیکورٹ کے وکلا نے بھی ڈی چوک میں دھرنا دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد بھی ڈی چوک پہنچ گئے،سپریم کورٹ پولیس نے وکلاء کیلئے مختص داخلی دروازہ بند کر دیا۔ جبکہ سپریم کورٹ کے باہر پولیس کی مزید نفری پہنچا دی گئی،سپریم کورٹ کے مین انٹرنس کے بیرئیرز کو بند کردیا گیا،قیدی وین بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے اور بکتر بند گاڑی بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی۔پولیس اہلکاروں نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آرڈر ہے کہ اندر نہیں جانے دینا۔وکلاء نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہمارا گھر ہے، دروازہ کھولا جائے، پولیس نے فاروق نائیک کو تالا کھول کر خصوصی طور پر آنے کی اجازت دے دی۔فاروق نائیک نے کہا کہ وکلاء سمیت سب کو داخلے کی اجازت ہونی چاہیے، وکلاء کو عدالت میں داخلے سے نہیں روکنا چاہیے۔ سرینہ چوک سری نگر ہائی وے ٹریفک کے لیے کھل گیا اور ٹریفک معمول پر آگئی ہے۔قبل ازیں سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا بھی پہنچ گئے،وکلا کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب مارچ جاری ہے،وکلا نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ سپریم کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور قیدی وین بھی منگوالی گئی ہے۔ریڈ زون داخلے کیلئے سرینا چوک میں پولیس اور وکلا کے درمیان تصادم ،وکلا کی جانب سے زبردستی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش جاری،وکلا اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی دھکم پیل جبکہ ڈی آئی جی سیکورٹی نے نفری کے ہمراہ وکلا کو پیچھے دھکیل دیا۔ادھر خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے، وکلاء کے احتجاج میں خواتین وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ سرینا چوک میں پولیس اور وکلا کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس نے وکلا کو پیچھے دھکیل دیا۔اینٹی رائٹس کٹس پہنے پولیس کے تازہ دم دست کے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون میں صرف مار گلہ روڈ سے داخلے کا راستہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب وکلا رہنماؤں نے مقامی ہوٹل کے باہر پریس کانفرنس کی، منیر اے ملک نے کہا کہ آج وکلاء 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے جمع ہوئے ہیں، ہمارا احتجاج پر امن ہے، ہم جوڈیشل کمیشن کے ممبران کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، ہم جوڈیشل کمیشن کو بھی باور کروانا چاہتے ہیں کہ موجودہ نظام سے انصاف کا قتل ہو رہا ہے، ہم یہاں سے سپریم کورٹ کی طرف جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں آج پورے ملک کی بار سے وکلاء موجود ہیں، ہم وکلاء کا راستہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔علی احمد کرد نے کہا کہ آج کے وکلاء تحریک کی قیادت منیر اے ملک کر رہے ہیں، ہم سب آج کا احتجاج بھرپور ریکارڈ کروائیں گے، کوئی آدمی اقتدار پر بیٹھنے سے بڑا نہیں ہوتا، انسان اپنی سوچ اور اپنے کردار سے بڑا ہوتا ہے، ہم آج جوڈیشل کمیشن کے خلاف احتجاج کروانے نکلے ہیں۔علی احمد کرد نے کہا کہ آئین کو مینولپیٹ کیا جا جا رہا ہے، جنہوں نے 26ویں کو پاس کیا انہیں شرم آنی چاہیے، آدھی رات کو لاء منسٹر کہتے تھے ہمارے پاس ابھی ڈرافٹ نہیں آیا، جو بھی 26ویں آئینی ترمیم کے بینیفشری ہیں ہم انہیں بھی تسلیم نہیں کرتے، آج پورے ملک نے 26ویں آئینی ترمیم کو ٹھکرا دیا ہے۔سیکرٹری کراچی بار غلام رحمان جنرل نے کہا کہ ہمارا آج کا احتجاج پر امن ہے، 26ویں ترمیم غیر آئینی ہے، ہمارا احتجاج آئین کی بحالی کے لیے ہے، آج ججز ایس ایچ او کی طرح سیاسی سپورٹ لے رہے ہیں، ہم صحافت کی آزادی کے لیے نکلے ہیں، پیکا ایکٹ کالا قانون ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی عدلیہ نہیں چاہیے جو مقتدرہ کے ساتھ ملی ہو، آج شاہراہ دستور پر ہم صحافیوں، طلباء ،اور عوام کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں، کالا کوٹ آج مینڈیٹ کی بحالی کے لیے نکلا ہے۔ادھر ریڈ زون میں راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو عدالتوں میں پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کے باعث عدم پیشی پر عدالت سے ایڈورس آرڈر نہ کرنے استدعا کی۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن می ایشن ریاست علی آزاد نے ججز سے اپیل کی کہ راستوں کی بندش کے باعث پیش نہ ہونے والے وکلاء کے خلاف ایڈورس آرڈر جاری نہ کیاجائے۔