Monthly Archives: March 2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ کا انتقال کر گئی
ترکی استنبول میدان جنگ صدر کا اقتدار خطرے میں۔۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ کا انتقال کر گئی۔۔ملک بھر میں دھشت گردی کا خطرہ الرٹ جاری۔۔کوئٹہ میں حالات کشیدہ صورتحال نازک زندگی کی سانسیں بند۔وزارت داخلہ خارجہ اور اطلاعات کے وزراء کا اقتدار خطرے میں۔۔وزارت اطلاعات طلال چوھدری وزارت داخلہ رانا ثناءاللہ اور خواجہ اصف کو وزارت خارجہ دینے کا فیصلہ۔نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چئیرمین یاد رھے کہ وزیر داخلہ گزشتہ 10 مارچ شے۔عید کے بعد قربانی کی تیاری بڑے پیمانے پر پلان تیار۔پاکستان میں 2 نمبر دوائیں اور 300 فیصد کا اضافہ۔۔رات گئے ایڈیشنل ڈی جی جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ عبدالخالق شیخ نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات ۔ پولیس گروپ گریڈ 21 کے عبدالخالق شیخ کو ڈی جی ایف آئی اے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عید الفطر پر کارکنان کو سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات پر پابندی عائد کردی۔سیکریٹری اطلاعات و نشریات جے یو آئی (ف) محمد اسلم غوری کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے کارکنان و کو ہدایت کی جاتی ہے کہ امن و امان کے حوالے سے نازک صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمٰن سے عید ملنے ڈیرہ اسمعٰیل خان آنے کی زحمت نہ کریں۔مزید کہا گیا کہ یہ ہدایات دور اور قریب کے تمام اضلاع کے لیے ہے، قیادت اور کارکنان کی حفاظت اور سلامتی اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے

۔22 مارچ کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحصیل نائب امیر قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا، جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے، مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔14 مارچ کو جنوبی وزیرستان میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس سے قبل جنوری میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
کل رات لاہور DHA ڈی ایچ اے فیز 6 کے اک گھر میں تین ڈاکو گھس آئےخاتون سے کہنے لگے ہم آپ کے گھر کی ترتیب خراب نہیں کرنا چاہتے اور آپ کو نقصان بھی نہیں پہنچانا چاہتےاس لئے ہم یہاں صوفے پہ بیٹھے ہیں جو بھی نقدی اور زیورات ہیں وہ یہیں لے آوخاتون نقدی اور زیورات لے آئیںڈاکووں کا سرغنہ کہنے لگا اور وہ ہیرے کی انگوٹھی کہاں ہے جو تمہارے خاوند نے شادی کی سالگرہ پر تحفہ میں دی تھی؟وہ چپ چاپ گئی اور وہ انگوٹھی لا کر انہیں دیدی وہ گھڑی بھی لیتی آو جو تمہاری بہن نے دوبئی سے بھیجی تھیبہن کا دیا ہوا تحفہ ان کے حوالے کرتے ہووئے اس کی آنکھوں میں آنسو تھےاب ہم لوگ ” نیس کیفے” کی انسٹینٹ کوفی پئیں گے اور آپ سے اجازت چاہیں گےکافی پیتے ہوئے سرغنہ بولا اب وہ کل کا بچا ہوا ” پائن ایپل کیک ” بھی لیتی آوسب سامان ہاتھ میں لئے جانے لگےتو خاتون نے ہچکچاتے ہوئے کہا آپ لوگ انتہائی پیشہ ور با اخلاق ڈاکو ہیں آپ کو ہمارے گھر کی اندر کی باتوں کا کیسے علم ہوا ؟ڈاکووں کے سرغنہ نے اپنے چہرے پر نقاب درست کرتے ہوئے کہا محترمہ ہم آپ کے Facebook friend ہیںاور باقاعدگی سے آپکی پوسٹ پڑھتے ہیں اور سٹیٹس چیک کرتے رہتے ہیں …h
صدر مملکت وزیر اعظم پاکستان اور چئیرمین سینٹ کون۔۔کے پی کے سینٹرز کی پارلیمنٹ میں امد ۔چیف الیکشن کمشنر کون۔ تفصیلات بادبان یوٹیوب پر
حکومت کے 3 بڑے عہدوں پر تبدیلیاں کب اور کیسے سب کچھ جانتے کے لئے بادبان نیوز سھیل رانا لاءیو میں رات 12 بجے
غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 9 روز۔ شکستوں پر شکستیں جاری کسی وقت بھی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتی ہے۔۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا۔۔یوم پاکستان ایوان صدر میں اعلی ترین اعزازات کی تقریب۔۔42 ارب کی کرپشن 35 ارب روپے کی ریکوری ۔سرگودھا جیل سے لایا گیا عمر رسیدہ قیدی ڈی ایچ کیو ھسپتال کی ایمرجنسی میں دم توڑ گیا ھسپتال زرائع۔۔مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی عوام پانی سے روزہ کھولنے پر مجبور۔۔پاکستان میں 12 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے لگے۔۔پاکستان دنیا کا دوسرا غریب ترین ملک قرار 3کروڑ بچے سکول جانے سے محروم۔۔پاکستان میں زکوۃ لینے والوں کی تعداد میں 30 گنا اضافہ۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجی ہلاک ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجی ہلاک ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی، فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت کو مؤثر بارڈر مینجمںٹ کیلئے کہتا آرہا ہے، افغان عبوری حکومت سے توقع ہے وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال روکا جائے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام 16 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر افسران و جوان لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے ریلیف کے بعد پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف نے پانچ سالوں کے دوران ملک کے بھاری اوسط ٹیرف کو 6 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ان میں تقریباً نصف کمی کر دی ہے
آئی ایم ایف کی جانب سے ریلیف کے بعد پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف نے پانچ سالوں کے دوران ملک کے بھاری اوسط ٹیرف کو 6 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ان میں تقریباً نصف کمی کر دی ہے، اس اقدام کا مقصد پاکستان کی معیشت کو غیرملکی مسابقت کیلئے کھولنا ہے، یہ اقدام ٹیرف کو 10.6 فیصد سے کم کرکے جنوبی ایشیاء میں سب سے کم کر دے گا۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے ریلیف کی مقامی کاروں کی قیمتوں پر اثر پڑنے کی توقع ہے جو عام طور پر آٹو سیکٹر پر درآمدات اور متعلقہ اخراجات میں کمی کے نتیجے میں کم ہوں گی، کمی اس سال جولائی میں شروع ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیرف میں کمی جولائی 2025ء سے نافذ کی جائے گی، 2030ء تک 6 فیصد شرح حاصل کرنے کا ہدف ہے، ٹیرف میں کمی 2 پالیسیوں کے تحت ہوگی، اول: نیشنل ٹیرف پالیسی، جس کا ہدف 2030ء تک 7.4 فیصد ہے اور دوئم : آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (اے آئی ڈی ای پی) جو آٹوموبائل سیکٹر میں ٹیرف کو مزید کم کرے گی۔ آٹوموبائل سیکٹر کو چھوڑ کر ٹیرف پہلے سے طے شدہ 7.1 فیصد کے بجائے 7.4 فیصد مقرر کیا جائے گا۔دیگر اہم تبدیلیوں میں اضافی کسٹم ڈیوٹی کا مکمل خاتمہ، ریگولیٹری ڈیوٹی میں 80 فیصد کمی اور کسٹم ایکٹ کے پانچویں شیڈول کے تحت بعض رعایتوں کو واپس لینا شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی سے مخصوص اشیاء پر 7 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی اور صفر ٹیرف سلیب پر 2 فیصد ڈیوٹی بھی ختم ہوجائے گی، جو اس سال جولائی سے لاگو ہوگی۔اگرچہ آئی ایم ایف نے ابتدائی طور پر 5 فیصد بھاری والے اوسط ٹیرف میں کمی کی کوشش کی تھی، لیکن وفاقی حکومت نے اسے 6 فیصد تک کم کرنے کا عہد کیا، حکومت کا منصوبہ ہے کہ وفاقی کابینہ سے جون کے اختتام سے قبل نئی ٹیرف پالیسی کی منظوری دے دی جائے گی، جس کا مکمل نفاذ 2025-26ء کے بجٹ میں کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آٹوموبائل سیکٹر میں 2030ء تک تمام اضافی کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی جائے گی اور تمام درآمدات کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 20 فیصد تک محدود کردیا جائے گا۔گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو بھی پہلے سال میں 55 تا 90 فیصد تک نمایاں طور پر کم کیا جائے گا اور آنیوالے سالوں میں اس میں مزید کمی کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق چھ فیصد کا نیا کسٹم ڈیوٹی سلیب متعارف کرایا جائے گا جبکہ مختلف سلیبس پر موجودہ ڈیوٹی کو آئندہ چند سالوں میں کم کیا جائے گا۔
امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت طالبان قیادت کے سینئر رہنماؤں کے سروں کی مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی ہے۔
امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت طالبان قیادت کے سینئر رہنماؤں کے سروں کی مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے سراج الدین حقانی، عبدالعزیز حقانی اور یحییٰ حقانی پر عائد انعامات کے اعلانات واپس لے لیے ہیں۔عبدالمتین قانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان تینوں افراد میں سے 2 سگے بھائی اور ایک ان کے چچا زاد بھائی ہیں۔









