پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب اصف زرداری ان ایکشن۔۔پاکستان پر پابندیاں لگوانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وزیر اعظم۔۔حکومت خطرے میں پیدا پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے راستے جدا۔۔صدر زرداری سے نواز شریف کا نہ ملنا پنجاب میں وعدے کے مطابق پیپلز کو یکسر نظر انداز کرنےپر پارٹی غصہ سے دو چار۔۔طالبان کو مکمل طور پر ملک سے باہر کرنے کا فیصلہ۔۔راولپنڈی میں بڑی تبدیلیاں مافیا کا خاتمہ ۔۔پاکستان میں تعینات 2 غیر ملکی سفیر را کے ایجنڈے پر۔۔دوبئی میں فائینل میچ کل 10 ارب ڈالر کا جوا۔۔انٹرنیشنل جوا باز دوبئ میں موجود بمبئی اور ساوتھ افریقہ مین گڑھ۔۔ملک میں دھشت گردی کی ایک اور خطرناک لہر سیکورٹی ھای الرٹ۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

میو ھسپتال 2 ارب سے زائد کا مقروض ایم ایس اپنی جیب سے مریضوں کا علاج نھی کر سکتا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سئینر ڈاکٹر سے زیادتی کی ڈاکٹر ایسوسی ایشن تفصیلات بادبان ٹی وی پر

آج میو ہسپتال سے جس پروفیسر کو ایم ایس کی سیٹ سے ہٹانے کا کہا گیا ہے وہ تقریباً ایک ماہ قبل اس کی استدعا حکومت وقت سے کر چکا تھا کہ وہ اس عہدہ پر مزید کام نہیں کرسکتا؟؟

زرائع کے مطابق میو ہسپتال اس وقت تقریبا 2 ارب سے زائد کا مقروض ہے۔ ایسے میں ایم ایس اپنی جیب سے تو مریضوں کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔اصل مسائل کو حل کرنے کی بجائے ایم ایس صاحبان کی سرعام تذلیل کرنا اور اُن کو اس ذلت آمیز طریقے سے ہٹانا انتہائی قابل افسوس عمل ڈاکٹر ایسوسی ایشن

اولاد کی پرورش میں کیا ناز و نعم نہ اٹھائے ہونگے۔ مگر بیٹے کے پاس تدفین کا وقت بھی نہ تھا۔ اسے باپ کو قبر میں اتارنے سے زیادہ فلائٹ نکل جانے کی فکر تھی۔ اور یوں اس میت کو غسل دیتے ہوئے میرے آنسو چھلک پڑے۔ پھر وہ اپنے کندھے پر رکھے کپڑے سے آنسو پونچھتے ہوئے بولے، تفصیلات کے لیے بادبان نیوز ۔۔

عبدالستار ایدھی مرحوم سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا، آپ نے ہزاروں لاوارث میتیں دفنائیں، کبھی کسی میت کی بگڑی حالت دیکھ کر رونا آیا؟ انھوں نےآنکھیں بند کرکے گہری سوچ میں غوطہ زن ہوتے ہوئے کہا ، ایسی تو نہیں البتہ ایک مرتبہ میرے رضاکار ایک صاف ستھری میت لے کر آئےجو تازہ انتقال کئے بوڑھے مگر کسی پڑھے لکھے اور کھاتے پیتے گھرانے کی لگ رہی تھی. اس کےسفید چاندی جیسے بالوں میں تیل لگا ہوا تھا.

اور سلیقے سے کنگھی کی ہوئی تھی. دھوبی کے دھلے ہوئے سفید اجلے کلف لگے سوٹ میں اس کی شخصیت بڑی باوقار لگ رہی تھی. مگر تھی وہ اب صرف ایک میت ، ایدھی صاحب پھر کچھ سوچتے ہوئے گویا ہوئے.ہمارے پاس روزانہ کئی میتیں لائی جاتی ہیں. مگر ایسی میت جو اپنے نقش چھوڑ جائے. کم ہی آتی ہیں اس میت کو میں غور سے دیکھ رہا تھا. کہ میرے رضاکار نے بتایا. اس نے کراچی کی ایک پوش بستی کا نام لے کر کہا کہ یہ باڈی اس کے بنگلے کے باہر پڑی تھی.

ہم جونہی بنگلے کے سامنے پہنچے تو ایک ٹیکسی میں سوار فیملی جو ہمارا ہی انتظار کر رہی تھی اس میں سے ایک نوجوان برآمد ہوا اور جلدبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لفافہ ہمیں تھماتے ہوئے بولا۔ یہ تدفین کے اخراجات ہیں۔ پھر وہ خود ہی بڑبڑایا۔ یہ میرے والد ہیں۔ انکا خیال رکھنا اچھی طرح غسل دے کر تدفین کر دینا۔ اتنے میں ٹیکسی سے آواز آئی۔ تمھاری تقریر میں فلائٹ نکل جائے گی۔ یہ سنتے ہی نوجواں پلٹا اور مزید کوئی بات کئے ٹیکسی میں سوار ہو گیا اور ٹیکسی فراٹے بھرتی ہوئی آنکھوں سے اوجھل ہوگئی۔ایدھی صاحب بولے اس میت کے متعلق جان کر مجھے بہت دکھ ہوا اور میں ایک بار پھر اس بدقسمت شخص کی جانب دیکھنے لگا تو مجھے ایسے لگا جیسے وہ بازو وا کئے مجھے درخواست کر رہا ہو کہ ایدھی صاحب ساری لاوارث میتوں کے وارث آپ ہوتے ہیں مجھ بدقسمت کے وارث بھی آپ بن جائیں میں نےفوراً فیصلہ کیا کہ اس میت کو غسل بھی میں دونگا اور تدفین بھی خود کرونگا پھر جونہی غسل دینے لگا تو اس اجلے جسم کو دیکھ کر میں سوچ میں پڑ گیا کہ جو شخص اپنی زندگی میں اس قدر معتبر اور حساس ہوگا۔ اس نے اپنی اولاد کی پرورش میں کیا ناز و نعم نہ اٹھائے ہونگے۔ مگر بیٹے کے پاس تدفین کا وقت بھی نہ تھا۔ اسے باپ کو قبر میں اتارنے سے زیادہ فلائٹ نکل جانے کی فکر تھی۔ اور یوں اس میت کو غسل دیتے ہوئے میرے آنسو چھلک پڑے۔ پھر وہ اپنے کندھے پر رکھے کپڑے سے آنسو پونچھتے ہوئے بولے، اس دن میں انسانیت کی ڈوبتی نیٌا پر رو پڑا. کاش کہ ہم اپنی اولادوں کی عیش و عشرت کی بجائے بہتر تعلیم و تربیت پر زیادہ فوکس کریں۔۔۔

پاکستان پر مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دھشت گردی کا خطرہ۔۔بھارت کی غیر معمولی نقل و حمل جاری سول آبادی سے علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔۔۔۔افغان بارڈر پر حالات کشیدہ طورخم بارڈر پر 2 ھزار سے دھشت گردوں کا گروہ افغان ایریا میں مورچہ بندی کر رھا ھے۔پاکستان ھر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ھمہ وقت تیار ھے۔۔سپریم کورٹ کے احکامات کھوہ کھاتے میں۔۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب بڑی خبر۔استعفی کس کا۔۔۔۔۔سابق چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی 200 ارب روپے کی کرپشن پر نیب کو مطلوب ۔ائینی مدت پوری کرونگا وزیر اعظم۔۔ریاستی اداروں کے آڈٹس میں تاخیر پر آئی ایم ایف کو تشویش ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان۔۔۔۔گریڈ 22 مین ترقی پانے والے افسران تفصیلات کے مطابق۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

سپریم کورٹ کے احکامات اور وفاقی حکومت کی پالیسی کے باوجود صوبہ میں ساڑھے پانچ سال سے تعینات کرپٹ افسر کے خلاف وفاقی حکومت خاموش، سسٹم افسر اور سیاسی آشیرباد۔ کلک میں تعیناتی کے دوران ریکارڈ کرپشن کی۔ کے ایم سی اور کلک میں غدر مچاتے رہے لیکن سیاسی سرپرستی اور سسٹم کی وجہ سے کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور سیاسی و سماجی حلقوں کا فوری وفاق سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کا مطالبہ۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی فرینڈلی اپوزیشن کر رہے ہیں۔ کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) PASگروپ کے افسران کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات اور وفاقی حکومت کی پالیسی کے باوجود کہ تین سال بعد PASافسر دوسرے صوبہ میں سروس کرے گا۔ کے ایم سی میں تعینات میونسپل کمشنر افضل زیدی وفاقی حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ساڑھے پانچ سال سے کراچی میں مختلف پوزیشن پر تعینات ہیں۔ جبکہ کلک اور کے ایم سی میں انہوں نے غدر مچایا اور اسوقت کے ایم سی میں تعینات ہیں۔ سسٹم افسراور سیاسی آشیر باد کی وجہ سے کرپشن کیسوں کے باوجود انکے خلاف کاروائی نہ ہونا بھی سوالیہ نشان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات اور وفاقی حکومت کی پالیسی کے باوجود صوبہ میں ساڑھے پانچ سال سے تعینات کرپٹ افسر افضل زیدی کے خلاف وفاقی حکومت خاموش ہے۔ سسٹم افسر اور سیاسی آشیرباد میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے توجہ دلانے ٹھیکیداروں کی ایسوسی ایشن کے عدالت جانے پارکس سمیت مختلف ٹینڈرز اور اختیارات کے غلط استعمال کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ کلک میں تعیناتی کے دوران ریکارڈ کرپشن کی۔ لانڈھی ٹاؤن (سابقہ ڈی ایم سی ملیر) کا دفتر پارک کی جگہ پر کلک سے تعمیر کروایا۔ کے ایم سی میں اپنا دفتر ذاتی مفاد اور کے ایم سی بلڈنگ Heritageمیں ہونے کے باوجود پالیسی کے خلاف لاکھوں روپے خرچ کئے۔ بے تاج بادشاہ اور عدم معلومات کے باوجود مقامی افسران کو نشانہ بنانے اور لابنگ کرنے میں مشہور ہیں۔ ماہانہ بھتہ نہ دینے والے محکموں کے افسران کے لئے انکی سوچ انتہائی خراب ہے انہیں کرپٹ ترین افسر مشہور کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔ کے ایم سی اور کلک میں غدر مچاتے رہے لیکن سیاسی سرپرستی اور سسٹم کی وجہ سے کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور سیاسی و سماجی حلقوں کا فوری وفاق سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کا مطالبہ۔

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی فرینڈلی اپوزیشن کر رہے ہیں۔ کے ایم سی کونسل کے رکن اور یو سی چیئرمین جماعت اسلامی نے کہا کہ قبضہ میئر کی سرکاری اور بعض حلقوں کی جانب سے سرپرستی بند ہوجائے تو ہم عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں۔ مسلم لیگ ن کے یو سی چیئرمین نے کہا کہ وفاق میں الائنس ہونے کی وجہ سے ہم مجبور ہیں۔ میئر کی حمایت واپس نہیں لے سکتے۔ میونسپل کمشنر میئر کا فرنٹ مین ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم ڈیٹا جمع کر رہے ہیں۔ افضل زیدی کے کرپشن کا مکمل ریکارڈ ہے۔ جماعت اسلامی بھی بہت سے غلط کاموں کا حصہ ہئے اس لئے وہ کے ایم سی میں سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش ہیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین مالی فائدے لے رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے انہیں ترپ کا پتہ بنا رکھا ہے۔ جعلسازیوں کی مکمل رپورٹ ہے زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں سرپرستی سیاسی جماعت کی ہے۔ آباد اور چیف آف آرمی اسٹاف کی میٹنگ کے باوجود نیب کراچی کے ڈائریکٹر کا بے بسی کا اظہار بھی سسٹم مافیا کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ سسٹم افسران کے ساتھ ساتھ تمام مافیاز کی سرپرستی بھی سندھ حکومت کر رہی ہے۔ عوام کراچی کے اصل نمائندوں کی کمی کو محسوس کر رہے ہیں۔ میئر کی بے بسی انکی اپنی جماعت اور گروپنگ ہے۔ ہم سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت سے سسٹم کے خلاف اور ساڑھے پانچ سال سے غیر قانونی تعینات میونسپل کمشنر کی فوری وفاق رپورٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کے ایم سی کے اصل میئر افضل زیدی ہیں جنکے اشاروں پر میئر چلتے ہیں۔ایم کیو ایم جلد سندھ اسمبلی میں یہ معاملہ لا سکتی ہے ایم کیو ایم کی آفیسرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے نمائندے سے بات چیت میں کہا کہ ہمارے تمام افسران ہٹا دیئے گئے ہیں۔ جو چند مقامی افسران ہیں وہ مفاد پرست اور کرپشن اور سسٹم کے تحت برقرار ہیں۔ہم پارٹی کو سارے معاملات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Baadban TV Report ڈپٹی وزیراعظم۔۔۔ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاسڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، مختلف سروس گروپ کے 37 افسران کو گریڈ 22 میں ترقیوں کی منظوری اسلام آباد۔5مارچ :ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈکا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ، پولیس سروس آف پاکستان اور فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر بیوروکریٹس کی کارکردگی اور اہلیت کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعدد افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، امبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطاء الرحمن، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، دائود محمد بریچ، شکیل احمد منگیجو، سعدیہ سروت جاوید، اسد الرحمن گیلانی، علی سرفراز حسین، زاہد اختر زمان، نبیل احمد اعوان اور احمد رضا سرور،پولیس سروس آف پاکستان میں ترقی پانے والے افسران میں بی اے ناصر، غلام نبی میمن، محمد فاروق مظہر، عمران یعقوب منہاس، عبد الخالق شیخ، محمد زبیر ہاشمی، محمد شہزاد سلطان اور محمد طاہر،فارن سروس آف پاکستان سے ترقی پانے والے افسران میں احمد نسیم وڑائچ، رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار احمد، رضوان سعید شیخ، سید احسن رضا شاہ، فیصل نیاز ترمذی، نبیل منیر، ثقلین سیدہ اور شفقت علی خان شامل ہیں۔اجلاس کے دوران ترقی کے منتظر افسران کی سروس ریکارڈ، تجربے اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو مدنظر رکھا گیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کی خدمت میں مزید محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں گے۔یہ ترقیاں سول بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدوں پر تجربہ کار اور قابل افسران کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں، جو پالیسی سازی اور گورننس کے نظام میں مزید بہتری لانے میں معاون

وفاقی کابینہ کے وزراء کو محکمے نہ مل سکے۔ وزارت اطلاعات داخلہ دفاع کے نائب وزیر بھی عھدے لینے میں کامیاب۔۔نوآز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل۔۔اج گریڈ 22 کے 30 بیورو کریٹ کو پرموٹ کیا جاے گا۔۔ڈی اہم جی کے 18 پولیس کے 3 وزارت خارجہ کے 8 افسران بھی شامل۔۔بنوں کینٹ پر حملہ 15 شھید 40 زخمی۔۔حکمران جو مرضی کر لے ڈیل نہیں ھو گی۔۔بابر رضوان آفریدی روف ٹیم سے ڈراپ۔۔بنوں کینٹ اور شھر مین حالات کشیدہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔۔رمضان میں مھنگای تاریخ کی بدترین مثال۔۔نا پاکستان فائنل میں نا فائنل پاکستان میں۔۔بنوں کینٹ میں ایک سال میں تیسرا بڑا دھشت گرد حملہ کتنی ھلاکتیں ھوی صرف بادبان نیوز سھیل رانا لاءیو میں۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

روزے کی حالت میں روزے داروں پر تشدد کرنا ناقابل معافی ہے ایاز خان پٹھانڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کو پابند سلاسل کرنے اور اعلیٰ انصاف کا مطالبہ(رپورٹ سردار زمان خان زمری بیوروچیف سے )تفصیل کے مطابق ژغ دہ انقلاب کے سینیئر رہنما ایاز خان پٹھان نے پٹھان اور چوہدری برادری کے نوجوان پر گزشتہ رات ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے

ایاز خان پٹھان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والے اور روزہ داروں پر روزے کی حالت میں تشدد کرنے والے انسان کے روپ میں بھیڑیے ہیں جو کہ رعایت اور معافی کے قابل نہیں ہیں ایاز خان پٹھان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے نہ سوروں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ائندہ سے کوئی درندہ صفت شخص اس طرح کی حرکت نہ کرے اس طرح کے ظالموں کو کڑی سے کڑی سزا دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لہذا ہماری ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان ڈی سی کوٹ دو سید منور عباس بخاری ڈی ایس پی سرکل تھانہ سنانواں ملک اکبر صاحب اور ایس ایچ او تھا عصمت عباس چوکی انچارج سلطان کالونی شاید فرید صاحب سے اعلی انصاف کا مطالبہ اور ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے

*‏افسوس ناک**راولپنڈی پولیس کی حراست میں 13 سالہ سلیمان بدترین تشدد سے جاں بحق گردھے اور آنکھیں بھی نکال لیے گئے**لواحقین کے مطابق ایک ہفتہ پہلے پولیس نے گرفتار کیا تھا آج پولیس نے بتایا کہ آپکے بچے کی ڈیڈ باڈی ہسپتال میں ہے لے جائیں لواحقین کے مطابق پولیس نے تشد د کر کے ہمارے بچے کو ما را ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے*

*(1) بنوں چھاؤنی میں بم دھماکے اور فائرنگ، دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان مقابلہ خوراج ہلاک، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ(2) بھارت آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا(3) ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا، فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا(4) حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان کا ایک بار پھر اعلان(5) ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے، بانی پی ٹی آئی کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر اظہار ناپسندیدگی(6) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا، بیرسٹر سیف(7) عمران خان کو سحری نہ دینے اور عبادات سے روکنے میں کوئی صداقت نہیں، سلمان اکرم راجہ(8) ’دوپہر 12 بجے اٹھنے والا روزہ کیسے رکھ سکتا ہے‘؟، عمران خان کو سحر و افطار نہ دینے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل(9) عمران اور بشریٰ بی بی کی ہر ہفتے ملاقات کراتے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ کا ہائیکورٹ میں بیان(10) دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ(11) فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی(12) ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں: وزیراعظم(13) اسحاق ڈار کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودیہ جائیں گے(14) آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کیلئے پالیسی مذاکرات، معاشی صورتحال پر بریفنگ(15) سزا تو ہونی چاہیے، سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل(16) ماہ مقدس میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر گورنر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط(17) صوبے میں بدامنی افغانستان کے باعث ہے، سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، علی امین گنڈا پور

(18) مخصوص نشستیں ہمارا حق، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیا: بیرسٹر گوہر(19) انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات کون چلا رہا ہے؟ الیکشن کمیشن(20) سندھ حکومت کے تعاون سے ہلال احمر نے رمضان پیکیج کرم روانہ کردیا(21) کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار(22) سپریم کورٹ: توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سابق ایڈیشنل رجسٹرار دوبارہ تعینات(23) لاہور؛ والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلئے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار(24) دورہ نیوزی لینڈ: بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی، شاہین اور حارث ون ڈے سے ڈراپ، دونوں اسکواڈ کا اعلان ہوگیا(25) دورہ نیوزی لینڈ: سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر(26) بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید(27) پی سی بی کا کل سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان(28) چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا(29) آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ملکر کام کیا، میں، آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے، وزیراعظم(30) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

(31) عمران خان نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا(32) پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا: بیرسٹر گوہر(33) اسلام آباد اور پنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر ہوسکتے ہیں(34) پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند، متنازع حدود میں تعمیرات پر بارڈر پر صورتحال کشیدہ(35) کراچی: قائد آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی(36) وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت(37) آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے کمیٹی بھی قائم(38) کراچی، ایس ایس جی سی کا سحری میں گیس فراہمی کا دعویٰ غلط نکلا(39) وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی برقرار(40) راولپنڈی: اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار(41) مخالفین ملک کو دیوالیہ دیکھنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ہضم نہیں ہورہا، اسحاق ڈار(42) ’’عمران خان ڈکٹیٹر ہے‘‘

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی نظریاتی میں شمولیت کی دعوت(43) وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت(44) 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات؛ 22 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت مسترد(45) انٹرا پارٹی انتخابات؛ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات چلانے پر الیکشن کمیشن میں سوالات(46) ملٹری کورٹس کیس؛ ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل(47) ٹرائل میں زمین آسمان کا فرق ہے، ایک ٹرائل آزاد ہے اور دوسرا ملٹری میں ہے، وکیل فیصل صدیقی(48) پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کا قتل: وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی(49) ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ رؤف حسن کیخلاف چالان مقدمہ آج بھی پیش نہ ہوسکا(50) مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم(51) آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح کے مذاکرات کا پہلا سیشن مکمل(52) فیصل واوڈا نے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کے نقصان سے بچا لیا(53) مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل(54) ملزم ارمغان نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا، نشے میں لگ رہا تھا، ایف آئی اے تفتیشی ٹیم(55) سندھ پولیس کی عدم دلچسپی، ارمغان کے گھر سے ملے اسلحے کا تاحال فرانزک نہیں ہوسکا(56) مصطفیٰ قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک توسیع(57) کراچی میں آج اور کل پارہ کم ہوگا، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی(58) ایف آئی اے نے دہشت گردی، فراڈ کے 6 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا(59) کام کی جگہوں پر خواتین کیلئے انسداد ہراسانی مراکز بنائے جائیں، چیئرپرسن صنفی مساوات کمیٹی(60) پی اے سی کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار

امریکہ نے یوکرائن کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا ھے- اسی دوران چین نے امریکہ سے تجارتی جنگ میں قائم رہنے کا اپنےعزم کا اظہار کیا ھے -دو دن قبل امریکہ نے افغانستان میں باگرام بیس کو دوبارہ لینے کا عندیہ دیا تھا- دنیا کی سب سے بڑی چپ بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی نے امریکہ میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ھے- چین نے امریکہ برآمدات پر 10 فیصد ٹیکس کا اعلان کیا۔ ان اقدام سےامریکی کسان متاثر ھونگے ، جو ٹرمپ کی حمایت کا اہم حصہ ہیں- ٹیکس مرغی، گائے کا گوشت، اور سویا بینز جیسی پیداواروں پر لگایا گیا ھے اور ٹیکس 10 مارچ سے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیرف امریکی کھادی بازار پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، جو مذاکرات کے پیش پیش ٹرمپ انتظام کو دبا سکتے ہیں۔جبکہ مظاهرتی رویہ نکالنے کے باوجود، چین نے لچکداری کا مظاہرہ کیا ھے تاکہ کچھ سلجھاؤ نظر آئے- چینی معیشت میں گرتی ہوئی گھروں کی قیمتیں اور بے روزگاری بڑا مسئلہ ہے۔ امریکہ نے یوکرائن کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا ھے- اسرائیل ، شام میں حکمرانی کا خواہاں ہے تاکہ ترکی کی طرف سے خطرات سے نمٹا جا سکے- یورپی ممالک، امریکہ کی یوکرائن کی حمایت سے دستبرداری پر پریشان ہیں –

طور خم بارڈر پر پاک افغان فورسز کشیدگی بھاری ھتھیاروں کی گن گھرج۔۔حکومت کا ایک سال مکمل شھباز حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام۔۔گیس بجلی کے بلوں میں 500 فیصد اضافہ ڈبل روٹی اور دودھ پر بھی 18 فیصد ٹیکس۔۔زرداری نواز شریف ملاقات کا ڈراپ سین۔۔شھری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزام میں ایس پی ڈی ایس پی اور ایس ایچ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم۔۔۔۔ارمی ایکٹ کا اطلاق ان کے خلاف ھو گا جو اس کے تابع ہیں۔۔پاکستان میں درانزی ایک آور گرفتاری۔۔ایک اور فیصلہ محفوظ۔۔انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت اج پھر ھوگی ایک بڑے فیصلے کی گونج۔۔رئیل اسٹیٹ میں ٹیکس چوری ایک اور اتھارٹی کا فیصلہ۔۔*مری میں شدید برف باری کے بعد اسلام آباد مری ایکسپریس وے عارضی طور پر بند*۔۔اپوزیشن لیڈر پر ایک اور مقدمہ۔۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی تعیناتی کے 8 سال مکمل۔۔4 مارچ کی صبح اور اسلام آباد تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے، اس حوالے سے ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ افغانستان کی سرزمین دہشت گردوں کے لیے جنت بن چکی ہے، جہاں سے یہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے۔ 28 فروری 2025ء کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی، جو دندارگاؤں، ضلع چک ، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا۔ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے 30 جنوری 2025ء کو بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں دوران آپریشن ہلاک کیا گیا تھا۔ دہشتگرد بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔افغان شہریوں میں اکثر پاکستان میں علاج یا تعلیم کے فریب میں آکر فتنۃ الخوارج کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ بہت سے افغان دہشتگرد اپنی مرضی سے بھی فتنۃ الخوارج میں شامل ہو رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے اہلکار بشمول تحریک طالبان افغانستان کے سابق کمانڈرز بھی دہشتگرد تنظیموں بشمول فتنۃ الخوارج سے گہرے روابط میں ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔ افغانستان ہر قسم کے دہشت گردوں کی افزائش گاہ بن چکا ہے۔عبوری افغان حکومت کے اہلکار پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے فتنۃ الخوارج کی مکمل سہولت کاری کرتے ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق افغان عبوری حکومت کو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بجائے افغان عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں، کیونکہ افغان عوام گزشتہ 3 برس سے مشکلات کا شکار ہیں۔فتنۃ الخوارج کے ساتھ پاکستان میں گھسنے والے زیادہ تر افغان شہری یا تو مارے جاتے ہیں یا پکڑے جاتے ہیں۔ افغان عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو فتنۃ الخوراج کی دہشتگردانہ سرگرمیوں سے دُور رکھیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی رہنماوں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے، ان سے جواب مانگا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بشری ٰبی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ہمارا اڈیالہ جیل حکام سے طے ہوا تھا کہ منگل کو فیملی، وکلا اور جمعرات کو دوستوں کی ملاقات ہوگی۔جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ جو استدعا ہے اس میں ایک آرڈر ہے۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض بھی ہے۔ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ 6 فروری کا آرڈرہے اور یہ جو تمام آرڈرز ہیں لیکن عمل نہیں کیاجارہا۔ ایک درخواست صبح چیف جسٹس صاحب کے پاس لگی ہے۔صبح سپریٹنڈنٹ نے پیش ہونا ہے۔

دونوں آرڈر لگا دیئے ہیں۔باقی آرڈر ان سے متعلق نہیں ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کا اپنا بیان بھی موجود ہے۔8 نومبر کا آرڈر بھی ہے۔جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کہا کہ چلیں دیکھ لیتے ہیں، میں اس درخواست پر باضابطہ آرڈر جاری کروں گا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جیل ملاقات سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔پی ٹی آئی رہنما دو گھنٹے تک انتظار کے بعد جیل سے واپس چلے گئے تھے۔ اڈیالہ جیل آنے والوں میں عمر ایوب ،جنید اکبر، سہیل آفریدی ،کنول شوذب، تیمور جھگڑا شامل تھے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاتھا کہ ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے رہے تھے لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کا معاملہ۔۔ حکومت ٹیکس چوری روکنے کے لیے متحرک۔۔ حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرکے ٹیکس چوری کیا جاتا ہے، اتھارٹی کو جائیداد کی غلط مالیت ظاہر کرنے پر سزااور جرمانہ کرنے کا اختیار دینے کی تجویز کی گئی ہے، ریئل اسٹیٹ کاروربار کرنے والوں کو اتھارٹی میں رجسٹریشن کرانا ہو گی،عدم رجسٹریشن پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ذرائع کا کہناہے کہ غلط بیانی پر اتھارٹی کو 3 سال تک قید کی سزا دینے کا اختیاربھی دینے کی تجویز کی گئی ہے،غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ جبکہ 2 سے 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی ہوگی، ریگولیٹری اتھارٹی غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرسکتی ہے، اتھارٹی کو مطلوب دستاویز نہ ملنےپر 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوسکے گا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی رہنماوں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے، ان سے جواب مانگا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بشری ٰبی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ہمارا اڈیالہ جیل حکام سے طے ہوا تھا کہ منگل کو فیملی، وکلا اور جمعرات کو دوستوں کی ملاقات ہوگی۔جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ جو استدعا ہے اس میں ایک آرڈر ہے۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض بھی ہے۔ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ 6 فروری کا آرڈرہے اور یہ جو تمام آرڈرز ہیں لیکن عمل نہیں کیاجارہا۔ ایک درخواست صبح چیف جسٹس صاحب کے پاس لگی ہے۔صبح سپریٹنڈنٹ نے پیش ہونا ہے۔ دونوں آرڈر لگا دیئے ہیں۔باقی آرڈر ان سے متعلق نہیں ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کا اپنا بیان بھی موجود ہے۔8 نومبر کا آرڈر بھی ہے۔جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کہا کہ چلیں دیکھ لیتے ہیں، میں اس درخواست پر باضابطہ آرڈر جاری کروں گا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جیل ملاقات سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔پی ٹی آئی رہنما دو گھنٹے تک انتظار کے بعد جیل سے واپس چلے گئے تھے۔ اڈیالہ جیل آنے والوں میں عمر ایوب ،جنید اکبر، سہیل آفریدی ،کنول شوذب، تیمور جھگڑا شامل تھے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاتھا کہ ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے رہے تھے لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔