Monthly Archives: May 2025
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جو پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے ، شروع ہونے والا ہے ۔ اسحٰق ڈار کی زیر نگرانی پاکستان مشن پوری طرح تیار- پاکسان کےمستقل مندوب ، عاصم افتخاراحمد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر کونسل کو بریفنگ دیں گے
*اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس* اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جو پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے ، شروع ہونے والا ہے ۔ اسحٰق ڈار کی زیر نگرانی پاکستان مشن پوری طرح تیار- پاکسان کےمستقل مندوب ، عاصم افتخاراحمد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر کونسل کو بریفنگ دیں گے ۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی اور جارحانہ کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کرے گا جو جنوبی ایشیا اور وسیع طر خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں ۔ کونسل کو سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے ہندوستان کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرے گا کہ وہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کرتے ہوئے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ، ایجنڈا آئٹم انڈیا پاکستان سوال (جموں و کشمیر سے متعلق)India Pakistan Question (Related to Jammu and Kashmir)کے تحت منعقد ہو رہا ہےپاکستان جموں و کشمیر تنازعہ اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی طرف بھی توجہ مبذول کرائے گا
بھارت نے پاکستان کا پانی روک لیا بھارت پر حملے کی تیاریاں مکمل تفصیلات بادبان ٹی وی پر

آرمی چیف سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شھباز کا ای ایس ای ھیڈ کواٹر کا دورہ ڈائریکٹر جنرل ای ایس ای لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے استقبال کیا ارمی چیف کے ھمرا ہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کاشف عبداللہ اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ واجد ضیا چیف آف سٹاف ٹو ارمی چیف میجر جنرل جواد ریاض اور ای ایس پی ار کے سربراہ احمد جب کہ وزیر اعظم کے ھمراہ وزیر خارجہ وزیر دفاع ائیر چیف اور نیول کے قائم مقام سربراہ موجود 3 بڑے اھم فیصلے کونسے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پہلگام فالس فلیگ/پاک بھارت تنازعہ پر اقوام متحدہ کا اہم بیان**اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت-پاکستان تنازعہ پر بند کمرہ مشاورت*70 سال سے حل طلب مسئلہ کشمیر پر غور، جاری کشیدگی خطے و دنیا کے لیے خطرہ قرار
***پہلگام فالس فلیگ/پاک بھارت تنازعہ پر اقوام متحدہ کا اہم بیان**اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت-پاکستان تنازعہ پر بند کمرہ مشاورت*70 سال سے حل طلب مسئلہ کشمیر پر غور، جاری کشیدگی خطے و دنیا کے لیے خطرہ قرار*مشاورت کا مقصد بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے باعث تناؤ کا جائزہ، کشیدگی کم کرنے پر زور*کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو اجاگر کیا گیاپاکستانی مندوب کی جانب سے بھارت کے 23 اپریل کے غیرقانونی اقدامات پر شدید تشویش*بھارت کے فوجی اجتماع، اشتعال انگیز بیانات اور پاکستان مخالف الزامات مسترد*22 اپریل کے حملے سے متعلق بھارتی الزامات سیاسی مقاصد کے تحت قرار دیے گئے*سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی یکطرفہ معطلی کو پاکستان نے جارحیت اور خطرناک روایت قرار دیا*پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو عالمی توجہ دلائی*پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا ذکر، بھارت کی غلط معلومات کی مہم کی مذمت*پاکستان کا اقوام متحدہ سے 22 اپریل کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ پاکستان نے کشیدگی نہیں، خودمختاری کے تحفظ کا عزم دہرایا *(آرٹیکل 51، اقوام متحدہ منشور)*سلامتی کونسل ارکان نے تحمل، کشیدگی میں کمی، اور بات چیت کی حمایت کیاقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق پرامن حل اور کشمیریوں کی امنگوں پر زور*یکطرفہ اقدامات کی مخالفت، اصولی سفارت کاری اور عالمی قانون کی حمایت*پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، صرف دیکھنا نہیں، امن کے لیے متحرک کردار ادا کرےامن کے لیے مکالمہ اور عالمی قانون کا احترام ضروری، بھارت کا رویہ ان دونوں سے عاری، پاکستان کا موقفکشمیر کی عوام کو انصاف چاہیے، پاکستان اپنے حقوق پر کسی دھمکی کو قبول نہیں کرے گاپاکستان نے پرامن تعلقات اور مساوی خودمختاری کی بنیاد پر بات چیت کی پیشکش دہرائی
ارمی چیف سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات,..پی ایس ایل کا میلہ اخری مراحل میں داخل کوئٹہ پھلے نمبر پر..مودی 50 ارب ڈالر کی کرپشن میں ملوث..ماں دھرتی پر قربان ھونے والوں میں ایک اور کا اضافہ.اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم کے درمیان رابطہ..افواج پاکستان میں 2 بڑے اھم تبادلے اور پروموشن….مفادات کی جنگ اور دکھاوے کی سیاست بند کر کے خالصتاً عوام کا سوچا جائے..دنیا سن لے پاکستان پر حملہ کرنے والے ھمیشہ کے لئے صفحہ ھستی سے مٹا دیے جائیگے ارمی چیف..پاکستان کی اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی..تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

کراچی میں قانون پڑھنے اور نافذ کرنے والے امنے سامنے بڑے تصادم اور ھلاکتوں کا خطرہ
کراچی:ڈیفنس میں لاء کے طلبہ، وکلاء اور پولیس کے درمیان پیش آنے والے تنازع شدت اختیار کرگیا۔ عدالت کے حکم پر ایک پولیس افسر سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف اقدام قتل، دھمکی اور شواہد چھپانے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ عابد حسین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او ڈیفنس سمیت دیگر چار اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق 24 اپریل کو اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے کچھ لاء کے طلبہ کو مشتبہ جان کر روکا جس کے بعد وکلاء اور طلبہ تھانے پہنچے۔ اس موقع پر حالات کشیدہ ہو گئے اور تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی۔مقدمہ متن کے مطابق اس جھگڑے میں ایک طالب علم زخمی ہوا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تھانے میں ہنگامہ آرائی پر پہلے ہی ایک مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جا چکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش تھانے کے اندر نصب کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
پاکستان بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا آرمی چیف۔2025 حج کرپشن اور بدعنوانی کی لازوال کھانی۔۔50 ھزار ارب روپے کی کرپشن ایک سال 3 ماہ میں۔۔ تفصیلات بادبان کے تازے شمارہ میں
_وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات_*اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
* _پریس ونگ_ اسلام آباد : 5 مئی 2025*_وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات_*اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ صدر پیزشکیان کے ساتھ اپنی متعدد ملاقاتوں اور حالیہ ٹیلی فون کال کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی، سرحدی انتظام اور علاقائی رابطوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد سے ہندوستان کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیاء میں موجودہ کشیدگی پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو واقعے سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی شفاف، غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری سے کام لیا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت نے جموں و کشمیر کے تنازعہ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا شروع کر رکھا ہے جو کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا اور اسے آبی جارحیت کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے کیونکہ پانی پاکستانی عوام کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ عراقچی نے ایرانی قیادت کی طرف سے وزیراعظم کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صدر پیزشکیان کی طرف سے وزیراعظم کو اس سال کے دوران ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ ____
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔
: 5 مئی 2025*وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات*وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔پاکستان کی بہادر افواج دشمن کے خلاف ہر دم تیار ہیں : وزیراعظم بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے : وزیراعظم پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع کی حفاظت کے حوالے سے منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے : وزیراعظمپہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کا اشتعال انگیز رویہ انتہائی افسوسناک ہے : وزیراعظم پاکستان نے نا صرف پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا بلکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا بھی کہا : وزیراعظم بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو واقعے سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں : وزیراعظم بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور معطل کرنے غغکرنا اور اسے آبی جارحیت کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے کیونکہ پانی پاکستانی عوام کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے : وزیراعظم بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کے حوالے سے پاکستان بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور دنیا کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنے کے لئے میری کئی ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے : وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بھی اس مسئلہ کو بھرپور طور پر اٹھائے گا، تاکہ دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھائے اور اس کے عزائم سے آگاہ کرے. : وزیراعظمپاکستان پیپلز پارٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے دفاع اور حفاظت کے حوالے سے متحد ہیں : پیپلز پارٹی کے وفد کی گفتگو پاکستان کے دفاع کی خاطر ہم پاکستان کی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں : وفد کی گفتگووفد کی بھارتی جنگی عزائم دنیا کے سامنے رکھنے پر وفاقی حکومت کی سفارتی کوششوں کی تعریف حکومت نے سب سے بڑی اتحادی جماعت کے ساتھ وفاقی بجٹ پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہم تمام معاملات میں مشاورت کو ترجیح دیتے ہیں : وزیر اعظمپاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-2026 کے حوالے سے تجاویز دیں . بجٹ پر مشاورت کا پہلا دور تھا. حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گیپاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومت کی توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ملاقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دو مہینوں میں تقسیم کار کمپنیاں صوبائی حکومتوں کے حوالے کردی جائیں گیملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، محمد اورنگزیب ، احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ ، علی پرویز ملک ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، رانا مبشر اقبال، مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔_____









