کمراٹ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کالام اور بالائی علاقوں میں بھی برفباری سوات،تیمرہ گرہ ، میدان واڑی میں۔۔حکومت کے آخری ھچکولے غدااروں کی تعداد میں اضافہ۔وزیر اعطم کی چوتھی جھوٹی مبارکباد – – مطالبات 42 منظور ۔بونگا وزیر خارجہ۔۔۔۔پاکستان اسحاق ڈار کی معاهده پر بونگیاں جاری .. یہ جھکی جھکی۔۔پنجاب لاوارث نہیں ہے پنجاب کے وارث ہیں جیسی بات کرینگے ویسا جواب آئے گا۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم پر نحوست کے ساے بدستور برقرارخواتین کھلاڑیو ی کی ٹیم کوانڈین ٹیم سے شکست۔۔۔۔ہارے ہوئے لشکر کی جیتی ہوئی سدرہ سپاہی، 40 اوور اکیلے وکٹ پر کھڑی رہی اور پاکستان کی کسی حد تک عزت بچا لی۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہء ملائیشیاء_**وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے*کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیاء کے وزیر اطلاعات /کمیونیکیشنز عزت مآب فہمی فادضل ، ملائشیاء میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیاوزیراعظم کو شاہی پروٹوکول میں ان کی رہائش پر لایا گیا*وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش آمد پر ملائیشیاء کے وزیراعظم عزت مآب انور ابراہیم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ملائیشیاء آمد پر خوش آمدید کہا*ملائیشیاء آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے ؛ پر تپاک استقبال پر ملائیشیاء کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں

: وزیراعظم اس دورے سے پاکستان -ملائیشیاء دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی : وزیراعظم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیںوزیراعظم پاکستان ، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیاء کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیاء کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی.دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔ عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لئے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگیوزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

حکومت کے آخری ھچکولے غدااروں کی تعداد میں اضافہThe government’s final tremors — the number of traitors is on the rise.وزیر اعطم کی چوتھی جھوٹی مبارکباد – – مطالبات 42 منظور ۔بونگا وزیر خارجہ اور پاکستان اسحاق ڈار کی معاهده پر بونگیاں جاری .. یہ جھکی جھکی نگاہیں ان کو میرا سلام که دین#alert #news #trending #army #military #pakarmy #pakistan #rain #indiapakistanwar #latest #nationalassembly #shehbazsharif

بھارت۔پاک سرحد پر AK-630 نصب ایک منٹ میں 3000 راؤنڈ فائر کرنے کی صلاحیت! انڈین سوشل میڈیا نیوز. پنجاب میں دفعہ 144 نافذ* صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں مرغیوں کے دانے کی تیاری میں گندم کے استعمال پر 30 دن کیلئے پابندی عائد۔*اسرائیل نے ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنےکا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، مزید 66 فلسطینی شہید کردیے۔علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے باوجود ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔طیفی بٹ دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

🚨 *طیفی بٹ دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار*لاہور میں بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے دبئی میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں جانے والے ڈی ایس پی نے طیفی بٹ کو موقع پر پہچان کر گرفتار کیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار ہوا، محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی دبئی میں 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ خالد وریا نےفلیٹ میں کارروائی کی،کارروائی کے دوران اسی فلیٹ میں طیفی بٹ بھی دعوت پر موجود تھا، ڈی ایس پی نے طیفی بٹ کو پہچان کر اس کی بھی گرفتاری کا پراسس شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے، طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے ریڈوارنٹ بھی جاری کروائے گئے تھے، ریڈوارنٹ سے گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔طیفی بٹ کو ریڈوارنٹ کا پروسیس مکمل ہونے پر لاہور ائیرپورٹ لایا جائے گا،طیفی بٹ بالاج قتل کے فوری بعد اسلام آباد سے گلاسکو روانہ ہواتھا، لندن کاویزہ ختم ہونے پر طیفی بٹ لندن کاویزہ رینیو کروانے کے لیے دبئی آیا تھا۔

علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے باوجود ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے آج صبح تمام پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا گیا۔ ترجمان اے این پی احسان اللہ خان

*اسرائیل نے ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنےکا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، مزید 66 فلسطینی شہید کردیے*اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنےکا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ رات بھی اسرائیل نے غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی۔ 2 سالہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل کے جبری قحط سے بھی مزید 2 بچے دم توڑ گئے، بھوک کی شدت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 154 بچوں سمیت 459 ہوگئی۔

*اسرائیل نے ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنےکا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، مزید 66 فلسطینی شہید کردیے*اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنےکا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ رات بھی اسرائیل نے غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی۔ 2 سالہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل کے جبری قحط سے بھی مزید 2 بچے دم توڑ گئے، بھوک کی شدت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 154 بچوں سمیت 459 ہوگئی۔

سیرین ایئرلائن کا فضائی آپریشن پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے معطل کر دیا ہے اس کی وجہ ایئرلائن کے پاس پرواز کے قابل طیاروں کی کمی ہے۔ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے سیرین ایئر کو کم از کم تین طیارے فعال حالت میں پیش کرنے ہوں گے۔ اس معطلی کی وجہ سے تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں رک گئی ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

*پنجاب میں دفعہ 144 نافذ* *صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں مرغیوں کے دانے کی تیاری میں گندم کے استعمال پر 30 دن کیلئے پابندی عائد*

ایک زمانہ تھا جب ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگز محض ملکی سطح تک محدود نہیں رہتی تھیں بلکہ دنیا بھر میں دیکھی اور سنی جاتی تھیں۔ ان بریفنگز کو دشمن ممالک کے تھنک ٹینکس تک تجزیے کے لیے استعمال کرتے تھے، اور انہی سے ریاستِ پاکستان کا بیانیہ تشکیل پاتا تھا۔جہانگیر نصراللہ سے افتخار بابر تک— وہ تمام افسران، اگرچہ صرف میجر جنرل کے رینک پر تھے، مگر ان کے الفاظ میں ادارے کی ساکھ، اعتماد، اور بیانیے کی طاقت جھلکتی تھی۔ وہ بولتے تھے تو قوم سنتی تھی، دشمن سوچتا تھا، اور دنیا نوٹس لیتی تھی۔

ایک زمانہ تھا جب ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگز محض ملکی سطح تک محدود نہیں رہتی تھیں بلکہ دنیا بھر میں دیکھی اور سنی جاتی تھیں۔ ان بریفنگز کو دشمن ممالک کے تھنک ٹینکس تک تجزیے کے لیے استعمال کرتے تھے، اور انہی سے ریاستِ پاکستان کا بیانیہ تشکیل پاتا تھا۔جہانگیر نصراللہ سے افتخار بابر تک— وہ تمام افسران، اگرچہ صرف میجر جنرل کے رینک پر تھے، مگر ان کے الفاظ میں ادارے کی ساکھ، اعتماد، اور بیانیے کی طاقت جھلکتی تھی۔ وہ بولتے تھے تو قوم سنتی تھی، دشمن سوچتا تھا، اور دنیا نوٹس لیتی تھی۔

مگر آج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے دور میں آئی ایس پی آر کا منظرنامہ یکسر بدل چکا ہے۔ نہ وہ ادارتی قوت باقی رہی، نہ وہ قومی بیانیے کی گونج جو پہلے پاکستان کی آواز کو عالمی فورمز تک پہنچاتی تھی۔ یہ افسوس ناک حقیقت ہے کہ موجودہ ڈی جی صاحب — باوجود اپنی دیانتداری اور شائستگی کے — اپنے ادارے کو مؤثر ابلاغ کے میدان میں ایک متحرک قوت کے بجائے ایک خاموش تماشائی بنا بیٹھے ہیں۔یہ صرف احمد شریف کی ناکامی نہیں بلکہ ان کے گرد موجود ٹیم کی فکری کمزوری، تزویراتی ناپختگی اور پروفیشنل بےسمتی کا مظہر بھی ہے۔ایمانداری اپنی جگہ، مگر قومی بیانیے کی حفاظت صرف نیک نیتی سے نہیں بلکہ بصیرت، جراتِ اظہار، اور حکمتِ عملی سے ممکن ہوتی ہے۔ احمد شریف انہیں ریاستی تاثر کی قیادت سونپی گئی تھی— مگر بدقسمتی سے وہ قیادت اب پس منظر میں گم ہو چکی ہے۔

وزیر اعطم ایک روز قیام کے بعد ملائیشیا روانہ پاکستان بسوں کے کراے نہ ادا کرنے کی وجہ سے اپنے جنازوں سے محروم۔۔ مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی ٹماٹر 300 روپے کلو فروخت ھونے لگا۔عاقب جاوید برطرف یونس خان یا سرفراز۔وزارتِ مذہبی امور کا پرائیویٹ حج سکیم کا فیڈنگ 17 اکتوبر تک مکمل نہ کرنے کے بعد رہ جانے والا کوٹہ گورنمنٹ حج سکیم میں ضم کرنے کے احکامات۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

لیفٹیننٹ جنرل احمد یونیورسٹیوں کے طلبہ سے فارغ التحصیل ھونے کے بعد واپس لوٹنے کے بعد بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھڑکیوں کے جواب میں کیا کہا تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

بھارتی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے حقائق سے عاری ، اشتعال انگیز اور جنونی بیانات کاانتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلا اشتعال جارحیت کے لئے توجیہات گھڑنے کی نہ صرف ایک نئی کوشش ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ۔کئی دہائیوں سے، ہندوستان نے مظلومیت کارڈ کھیلنےاور پاکستان بارے منفی پروپگنڈے کا سہارا لے کر جنوبی ایشیا اوردنیا کے دیگر خطّوں میں تشدد اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ ہندوستان کے اس بیانیہ کودنیا نے نہ صرف رد کر دیا بلکہ اب دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تصور کرتی ہے۔سال رواں کے اوائل میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا۔ تاہم، ایسا لگتا ہے کہ بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کے ملبے اور پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے ہونے والے نقصانات کو فراموش کر چکا ہے۔

ہندوستان اپنی گزشتہ ہزیمت کو فراموش کر کے ایک اور تصادم کا خواہاں ہےہندوستانی وزیر دفاع اور اس کی فوج اور فضائیہ کے سربراہوں کے انتہائی اشتعال انگیز بیانات کے پیش نظر، ہم خبردار کرتے ہیں کہ مستقبل میں کسی قسم کی مہم جوئی خطر ناک تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر کسی بھی جارحیّت کا ارتکاب کیا گیا تو پاکستان کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور بغیر ہچکچاہٹ بھرپور طاقت سے جواب دیا جاۓ گاوہ عناصر جو ایک نیا نارمل قائم کرنے کے درپے ہیں انھیں معلوم ہونا چائیے کہ پاکستان نے حال ہی میں ایسی روش کا منہ توڑ جواب دینے کا نیا نارمل قائم کیا ہے جو مستقبل کی کسی بھی جارحیّت کے خلاف غیر معمولی سرعت،فیصلہ کن اور تباہ کن رسپانس کی صورت میں دیا جائے گا – بلاجواز دھمکیوں اور غیرزمدارانہ جارحیت کے پیش نظر، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج دشمن کی سرزمین کے ہر کونے تک لڑائی کو لے جانےکی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں۔ اس بار ہم تمام بھارتی جغرافیائی استثنیٰ کے مفروضوں کو توڑتے ہوئے، ہندوستانی سرزمین کے دور دراز کونوں تک بھی اپنی پوری طاقت دکھائیں گے جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے، بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ایسی صورتحال آئی تو مٹنے کا عمل باہمی ہوگا

38مطالبات 42 منظور وزیراعظم اعظم کی مبارکباد تفصیلات بادبان ٹی وی پر

الحمدللہ 38 معطالبات لے کر نکلے تھے اور 42 منوا کر ائے ہیں‏جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے!معاہدے کے تمام نکات درج ذیل ہیں:1۔ آزاد کشمیر میں پرتشدد واقعات سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے! بنجوسہ، پلوک، مظفرآباد،دیرکوٹ، ریان کوٹلی اور میرپور میں مقدمات کے اندراج کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا قیام کیا جائے گا جو ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل ہو گا2۔ یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے شہریوں کو اتنا ہی معاوضہ دیا جائے گا جتنا پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو ملے گا اور گولیوں سے زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو ایک نوکری 20 دن کے اندر دی جائے گی!3۔ مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے دو اضافی تعلیمی بورڈ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن سے 30 دن کے اندر منصوب کیے جائیں گے !4۔ میرپور میں منگلا ڈیم کے مد میں کی گئی زمین 30 دن میں ریگولرائز کی جائے گی 5۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 والی پوزیشن اور عدالتی فیصلے کے مطابق 90 دن میں بحال کیا جائے گا!6۔ حکومت آزاد کشمیر 15 دن میں صحت کارڈ کا اجراء کرے گی!7۔حکومتی فنڈ سے مرحلہ وار CT Scan اور MRI مشین آزاد کشمیر کے ہر ضلعے میں دی جائیں گی!8۔ حکومت پاکستان 10 ارب روپے آزاد کشمیر میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے ادا کرے گی! 9۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ممبران/مشیران کی تعداد کم کر کے 20 کی جائے گی! 10۔ احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ضم اور اس کو نیب قانون سے ہم آہنگ کیا جائے گا! 11۔

حکومت پاکستان دو tunnels کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کرے گی، جن میں ایک کہوری/کمسیر ٹنل جبکہ دوسرا چپلانی ٹنل بنے گا جس کے لیے دسمبر 2022 میں سعودی حکومت فنڈ دے چکی!12۔ مہاجرین کی نشستیں تب تک معطل رہیں گی جب تک خصوصی قانون کمیٹی اپنی رائے نا دے، اور 6 رکنی قانون کمیٹی میں دو رکن حکومت پاکستان، دو رکن حکومت آزاد کشمیر اور دو رکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہوں گے!13۔ رواں مالی سال میں میرپور آزاد کشمیر میں بین القوامی سطح کے ائیرپورٹ کے قیام کا منصوبہ تشکیل دیا جائے گا! 14۔ 90 دن میں آزاد کشمیر کے پراپرٹی ٹیکس پنجاب اور خیبرپختونخوا جتنے کیے جائیں گے!15۔ ہائیکورٹ کے 2019 کے ہائڈل پراجیکٹ فیصلے پر عملدرآمد ہو گا!16

۔ رواں مالی سال آزاد کشمیر کے تمام 10 اضلاع میں پانی کی فراہمی کے لیےفیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی!17۔ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں نرسز ہی تعیناتی اور آپریشن تھیٹر کا قیام کیا جائے گا! 18۔ گلپور اور رحمان(کوٹلی) میں پلوں کی تعمیر کی جائے گی!19۔ ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی جائے گی!20۔ تعلیمی اداروں میں داخلے کوٹے کے بجائے اوپن میرٹ پر کیے جائیں گے!21۔ کشمیر کالونی ڈڈھیال میں پانی کی سپلائی کی جائے گی!22۔ ریفیوجیز جو ڈڈھیال کی مندور کالونی میں ہیں ان کو پراپرٹی رائٹس دہے جائیں گے!23۔ ٹرانسپورٹ پالیسی کو عدالتی فیصلے کے مطابق ریویو کیا جائے گا!24۔ 30 ستمبر، یکم اور دو اکتوبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کشمیریوں کو رہا کیا جائے گا!مراعات بھی گئی اور 12 کی بلیک میلنگ بھی۔معاہدے میں طے ہا جانے والے نکات پر عملدرآمد اور نگرانی کے لیے Implementation and Monitoring committee تشکیل دی جائے گی جس میں حکومت پاکستان سے امیر مقام اور طارق فضل چوہدری، ، دو حکومت آزاد کشمیر اور دو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان شامل ہوں

بونگا وزیر خارجہ اور پاکستان اسحاق ڈار کی معاھدہ پر بونگیاں جاری ، ویسے تاریخ گواہ ہے کہ ” ڈار صاحب” جب بھی گرجے ، برسے ہیں، نتیجتاً ” وڈے میاں اور نکے میاں صاحب” ذلیل ہی ہوئے ہیں۔۔جسٹس نعیم اور جسٹس شکیل نے جسٹس ڈوگر کی تعیناتی کو مدنیتی قرار دے دیا۔۔ قندھار بلوچستان ایف سی ھیڈ کواٹر پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ مختار ھلاک۔۔ پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ جاری سینٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ۔۔ بنگلہ دیش نے دوسری ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا۔۔ ” یہ تبادلہ عوامی مفاد میں نہیں بلکہ سینئر ترین جج محسن اختر کیانی کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بننے کا راستہ روکنے کے لیے تھا، یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کیا گیا”-اختلافی نوٹ

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا۔۔ ” یہ تبادلہ عوامی مفاد میں نہیں بلکہ سینئر ترین جج محسن اختر کیانی کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بننے کا راستہ روکنے کے لیے تھا، یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کیا گیا”-اختلافی نوٹ

*ریاض: سعودی عرب کا 2026 کے حج کے لیے اہم اعلان، عازمین کے لیے رہائش کا نیا نظام متعارف*سعودی عرب نے 2026 کے حج سیزن کو زیادہ سہل اور منظم بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کی سہولت بڑھانے کے لیے عارضی ہاؤسنگ لائسنس کا نیا نظام بھی شامل ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ اقدام وزارتِ سیاحت اور وزارتِ ہاؤسنگ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت مقامی پراپرٹی مالکان کو سرکاری موسمی اجازت نامے کے ساتھ اپنی رہائش گاہیں عازمین حج کو کرائے پر دینے کی اجازت دی جائے گی، جس سے رہائش کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور حفاظتی معیار بھی برقرار رہے گا۔یہ پورا عمل نُسک مسار پلیٹ فارم اور وزارتِ سیاحت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل انداز میں مکمل ہوگا، جس سے بکنگ کا عمل شفاف اور آسان ہوگا، بدانتظامی کم ہو گی اور حجاج کرام کو قابل اعتماد آپشنز دستیاب ہوں گے۔ مستقل سیاحتی لائسنس رکھنے والے ہوٹل معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔پاکستان کے لیے یہ اقدام خوش آئند ہے، جہاں سے 2025 میں تقریباً 1,89,000 عازمین نے حج ادا کیا۔ 2026 کے لیے اسلام آباد حکومت سعودی حکام سے 2,55,000 کے اضافی کوٹے پر مذاکرات کر رہی ہے۔ پاکستانی حکام حج کے اخراجات کم کرنے کے لیے سمندری راستے سے حج کی بحالی اور “روڈ ٹو مکہ” سہولت کو مزید ایئرپورٹس تک وسعت دینے پر بھی غور کر رہے ہیں۔سعودی حکام کے مطابق یہ تمام اصلاحات حجاج کرام کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر سہولیات پر مبنی حج فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہاگست 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔ یہ پیش رفت بھارت اور طالبان کے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ایک بڑی اور اہم پیش رفت میں جو خطے کی جغرافیائی سیاست کو بدل سکتی ہے، طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 9 اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ یہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہو گا، جو بھارت اور طالبان کے درمیان تعلقات کے نئے مرحلے کو ظاہر کرتا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ متقی کو بین الاقوامی سفری پابندیوں سے عارضی استثنیٰ دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان نئی دہلی کا دورہ کر سکیں گے۔ یہ استثنیٰ اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جسے طالبان انتظامیہ اور خطے کی دیگر طاقتیں دونوں ہی اہم سمجھتی ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے کہا🗣 “پاکستانی کرکٹرز کی وجہ سے بگ بیش لیگ کا معیار ایک نئے درجے پر چلا جائے گا اس لیے پی سی بی کو کھلاڑیوں کو این اوسی دینی چاہیے❤💞🔥

🚨‏افغانستان صوبہ قندہار میں بلوچستان ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈ خافظ مختار ہلاک وہ متعدد دہشتگرد انہ سرگرمیوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ‏وہ کمانڈر مہاجر اور کمانڈر مخلص امیر کا قریبی ساتھی تھا، جو حالیہ دنوں ایف سی ہیڈکوارٹر بلوچستان پر ہونے والے خودکش حملے کا مسٹر مائنڈ تھا ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر ای ایس ای کے سربراہ عاصم ملک sifc کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کابینہ کے ارکان اور وزیر اعظم کی بڑی بیٹھک تفصیلات بادبان ٹی وی پر

اسلام آباد: 3 اکتوبر 2025۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاساجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا

اور انکی شمولیت کو یقینی بنایا جائے. وزیر اعظم وزیراعظم کی متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا عکاس ہے، وزیراعظم شفافیت، بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور پالیسیوں پر فوری عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع کو بروئے کار لائے گی، وزیراعظمہماری جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ھے.

وزیر اعظمسرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے. وزیر اعظم اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئیاجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

وزیر داخلہ انسپکٹر جنرل پولیس ذمہ دار صحافیوں کے سربراہ افضل بٹ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان۔۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد کئی پولیس اہلکار اور عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔۔۔Mآزاد کشمیر میں ایک بار پھر احتجاج، بڑی بڑی ریلیاں۔۔۔ فنڈنگ کہاں سے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

افسوس ناک خبر 🚨 جنوبی وزیرستان مولا خان سراۓ کے قریب فوجی گاڑی پر IED حملہ، 9 جوان شہید، 8 زخمی سیکورٹی ذرائع سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج مولا خان سراۓ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چھٹی پر جانے والی فوجی پارٹی کی فائیو ٹن گاڑی کو مسلح افراد نے IED حملے کا نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ۹ جوان شہادت کے رتبے پر فائز جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوئے۔شہداء میں شامل ہیں:صوبیدار زاہدسپاہی فاروقنائیک کلرک تنویرنائیک طاہر نوازلانس نائیک آصفلانس حوالدار عارفسپاہی عبد الرحمانلانس حوالدار سعیدسپاہی عارفزخمی اہلکار:لانس نائیک جاوید (حالت نازک)نائیک مبشر (حالت نازک)نائیک کلرک شوکتسپاہی کاشفلانس نائیک طارقلانس نائیک دُر محمددیگر زخمی:نائیک ظہور (115 ونگ)سپاہی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد کئی پولیس اہلکار اور عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ نے اسلام آباد میں پمز ہسییپتال کا دورہ کیا جہاں پر کئی زخمی پولیس اہلکاروں کو لایا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے بھر میں بچے اور بچیوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ، انجینئرنگ، میتھا میٹکس لیبز بنانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سکول ٹرانسپورٹ پراجیکٹ ایک بڑا منصوبہ لانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام سرکاری سکولوں میں مفت یونیفارم دینے کا اعلانچھ ماہ میں ہر سکول میں کلاس روم، باتھ روم، پانی اور دیگر سہولیتیں مہیا کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے بھر میں بچے اور بچیوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ، انجینئرنگ، میتھا میٹکس لیبز بنانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سکول ٹرانسپورٹ پراجیکٹ ایک بڑا منصوبہ لانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تمام سرکاری سکولوں میں مفت یونیفارم دینے کا اعلانچھ ماہ میں ہر سکول میں کلاس روم، باتھ روم، پانی اور دیگر سہولیتیں مہیا کرنے کا اعلان

*راولپنڈی میں شہریوں کے دہرے قتل، دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا معاملہ*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلبآئی جی پنجاب کا سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

یہ وہ نکات ہیں جو ابھی تک غیر حل شدہ یا متنازعہ ہیں، جن پر نیتن یاہو/اسرائیل، امریکا اور مسلم/عرب ریاستوں کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے (یا جن کی نیتن یاہو مخالفت کرتا ہے):
1. کیا اسرائیل کو غزہ سے مکمل انخلاء کرنا چاہیے (یعنی کب اور کس حد تک)؟ نیتن یاہو انخلاء کو محدود یا مشروط رکھنا چاہتا ہے۔
2. فلسطینی اتھارٹی (پی اے) یا غیر حماس حکومتی ڈھانچے کو غزہ میں کتنی اختیار، حیثیت یا قانونی حیثیت دی جائے؟ نیتن یاہو اس پر محتاط ہے۔


3. کیا اسرائیل مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام پر متفق ہو؟ نیتن یاہو اس کو علانیہ طور پر مسترد کرتا ہے۔
4. اہداف اور ٹائم لائنز کی سختی یا پابند نوعیت؛ اسرائیل کو ان پر کس حد تک سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
5. سیکیورٹی کی نگرانی، استحکام فورسز میں بین الاقوامی / عرب شرکت کا دائرہ اور یہ کہ آیا یہ اسرائیل کی خودمختاری کو محدود کرے گی یا نہیں۔
6. غیر عسکری بنانے (ڈیمیلٹرائزیشن) کی شرائط اور یہ کہ آیا اسرائیل کو دوبارہ داخل ہونے یا کارروائی کرنے کا حق حاصل رہے گا اگر خطرات دوبارہ سامنے آئیں۔
7. اسرائیل کے سلامتی کے مطالبات (بفر زونز، اسٹریٹجک کنٹرول) برقرار رہیں گے یا ان پر سمجھوتہ ہوگا۔