اللّٰہ جوڑی سلامت رکھے۔ بابا جی نے ایک ہی رات میں پاکستان کے تمام بوڑھوں کو جوان کر دیا۔ پہلے گھر والے لونڈوں پر نظر رکھتے تھے کہ بگڑ نا جاے۔ اب بوڑھوں پر نظر رکھتے ہیں کہ بیوی نا لے اے اور جائیداد سے ہاتھ نا دھونا پڑ جاے۔ کئی بد زبان بہویں تو سسر کے آگے پیچھے گھوم رہیں ہیں کہ سسر صاحب نے شادی کر لی تو جوان ساسو ماں گھر سے نا نکال دے۔ جیو بابا جی، ایک ہی وار میں پاکستان تبدیل کر دیا۔

ایک فرنچائز کا مافیا ٹیم پر قابض ھے۔۔آسٹریلیا کی سفارت کاروں کے اہلِ خانہ کو اسرائیل ایران اور لبنان چھوڑ دینے کی۔۔پاکستان میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے۔عوام 2 وقت کی روٹی سے مجبور وزیراعظم شہباز شریف فیک نیوز دینے میں کامیاب۔ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت کبھی نہیں دوں گا: صدر ٹرمپ۔پارٹی کو بند کمروں میں نہیں، میڈیا کے سامنے آ کر پیغام دیں گی۔ علیمہ خان۔مسلمانوں کے قاتل امریکی پشت پناہی۔پاکستان ایران کے لئے مشکلات۔دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

افغانستان کی پاکستان میں مداخلت کی تاریخ▫️30 ستمبر 1947ء کو افغانستان دنیا کا واحد ملک بنا جس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی رکنیت کے خلاف ووٹ دیا۔ستمبر 1947ء میں ہی افغان حکومت نے کابل میں افغان جھنڈے کے ساتھ ” پشتونستان” کا جعلی جھنڈا لگا کر آزاد پشتونستان تحریک کی بنیاد رکھی۔47ء میں ہی افغان ایلچی نجیب اللہ نے نوزائیدہ مسلمان ریاست پاکستان کو فاٹا سے دستبردار ہونے اور سمندر تک جانے کے لیے ایک ایسی راہداری دینے کا مطالبہ کیا جس پر افغان حکومت کا کنٹرول ہو بصورت دیگر جنگ کی دھمکی دی۔قائداعظم محمد علی جناح صاحب نے اس احمقانہ مطالبے کا جواب تک دینا پسند نہ کیا۔▫️1948ء میں افغانستان نے ” قبائل ” کے نام سے ایک نئی وزارت کھولی جس کا کام صرف پاکستان کے قبائلیوں کو پاکستان کے خلاف اکسانا تھا۔48ء میں افغانستان میں پاکستان کے خلاف پرنس عبدلکریم بلوچ کے دہشت گردی کے ٹریننگ کمیپ بنے۔1949ء میں روس کی بنائی ہوئی افغان فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ایسے پمفلٹ گرائے جن میں قبائلی عوام کو پشتونستان کی تحریک کی حمایت کرنے پر ابھارنے کی کوشش کی گئی تھی۔12 اگست 1949ء کو فقیر ایپی نے باچا خان کے زیر اثر افغانستان کی پشتونستان تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔ افغان حکومت نے پرجوش خیر مقدم کیا۔31 اگست 1949ء کو کابل میں افغان حکومت کے زیر اہتمام ایک جرگہ منعقد کیا گیا جس میں باچا خان اور مرزا علی خان عرف فقیر ایپی دونوں نے شرکت کی۔ اس جرگے میں ہر سال “31 اگست” کو یوم پشتونستان منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی جرگہ میں پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔افغانستان کی پشت پناہی میں فقیر ایپی نے 1949ء میں پاکستان کے خلاف پہلی گوریلا جنگ کا آغاز کیا۔ اس کے جنگجو گروپ کا نام غالباً “سرشتہ گروپ” تھا۔ اس کی دہشت گردانہ کاروائیاں وزیرستان سے شروع ہو کر کوہاٹ تک پھیل گئیں۔فقیر ایپی نے چن چن کر ان پشتون عمائدین کو قتل کیا جنہوں نے ریفرنڈم میں پاکستان کے حق میں رائے عامہ ہموار کی تھی۔49ء میں افغانستان نے اپنی پوری فورس اور لوکل ملیشیا کے ساتھ چمن کی طرف سے پاکستان پر بھرپور حملہ کیا۔ جس کو نوزائیدہ پاک فوج نے نہ صرف پسپا کیا بلکہ افغانستان کے کئی علاقے چھین لیے۔ جو افغان حکومت کی درخواست پر واپس کر دئیے گئے۔▫️1954ء میں ایپی فقیر کے گروپ کمانڈر ” مہر علی ” نے ڈپٹی کمشنر بنوں کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے پاکستان سے وفاداری کا اعلان کیا جس کے بعد اس تحریک کا خاتمہ ہوا۔50ء میں افغانستان نے انڈیا کے ساتھ دوستی کا معاہدہ کیا جس کا ایک نقاطی ایجنڈہ تھا کہ پاکستان کو کسی بھی طرح گھیر کر ختم کرنا ہے۔ستمبر 1950 میں افغان فوج نے بغیر وارننگ کے بلوچستان میں دوبندی علاقے میں بوگرہ پاس پر حملہ کردیا۔ جس کا مقصد چمن تا تاکوئٹہ ریلوے لنک کو منقطع کرنا تھا۔ ایک ہفتے تک پاکستانی و افغانی افواج میں جھڑپوں کے بعد افغان فوج بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے پسپا ہوگئی۔ اس واقعہ پر وزیر اعظم لیاقت علی خان نے افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا۔▫️16 اکتوبر 1951 کو ایک افغان قوم پرست دہشتگرد “سعد اکبر ببرج” مردود نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں گولی مار کرشہید کردیا۔ یہ قتل افغان حکومت کی ایماء پر ہوا تاہم عالمی دباو سے بچنے کے لیے کسی بھی انوالومنٹ سے انکار کردیا۔لیاقت علی خان کی شہادت پاکستان میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ تھا یعنی پاکستان میں دہشتگردی کا آغاز افغانستان نے کیا۔6 جنوری 1952 کو برطانیہ کے لیے افغانستان کے ایمبیسڈر “شاہ ولی خان” نے بھارت کے اخبار “دی ہندو” کو انٹرویو دیتے ہوۓ یہ ہرزہ سرائی کی کہ “پشتونستان میں ہم چترال، دیر، سوات، باجوڑ، تیراہ، وزیرستان اور بلوچستان کے علاقے شامل کرینگے”26 نومبر 1953 کو افغانستان کے کےنئے سفیر “غلام یحیی خان طرزی” نے ماسکو روس کا دورہ کیا جس میں روس (سوویت اتحاد) سے پاکستان کے خلاف مدد طلب کی۔ جواباً انہوں نے افغانستان کو مکمل مدد کی یقین دہانی کروائی۔▫️28 مارچ 1955 میں افغانستان کے صدر “داؤد خان” نے روس کی شہ پا کر پاکستان کے خلاف انتہائی زہر آمیز تقریر کی جس کے بعد 29 مارچ کو کابل، جلال آباد اور کندھار میں افغان شہریوں نے پاکستان کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا آغاز کردیا جس میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی پرچم کو اتار کر اس کی بے حرمتی کی گئی۔ جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا۔55ء میں سردار داؤود وغیرہ نے پاکستان کے بارڈر پر بہت بڑے بڑے کھمبے لگائے جن پر اسپیکر لگا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا تھا۔یہ غالباً افغانستان کی پاکستان کے خلاف پشتونوں کو بھڑکانے کے لیے پہلی ڈس انفارمیشن وار تھی جس میں ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا۔ اس کی جدید ترین شکل ڈیوہ اور مشال ریڈیو ہیں جنہوں نے پی ٹی ایم کو جنم دیا۔▫️مئی 1955ء میں افغان حکومت نے افغان فوج کو متحرک ہونے کا حکم دے دیا۔ جس پر جنرل ایوب خان نے نے بیان جاری کیا کہ ” اگرافغانستان نے کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے وہ سبق سکھایا جائے گا جو وہ کھبی نہ بھول سکے”۔ جس کے بعد وہ رک گئے۔ انہی دنوں افغانستان کے لیے روس کے سفیر “میخائل وی۔ ڈگٹائر” نے جنگ کی صورت میں افغانستان کو مکمل عسکری امداد کی یقین دہانی کرائی۔▫️نومبر1955ء میں چند ہزار افغان مسلح قبائلی جنگجووں نے گروپس کی صورت میں 160 کلومیٹر کی سرحدی پٹی کے علاقے میں بلوچستان پر حملہ کر دیا۔ پاک فوج سے ان مسلح افغانوں کی چھڑپیں کئی دن تک جاری رہیں۔مارچ 1960ء میں افغان فوج نے اپنی سرحدی پوزیشنز سے باجوڑ ایجنسی پر مشین گنوں اور مارٹرز سے گولی باری شروع کر دی۔ جس کے بعد پاکستانی ائیر فورس کے 26 طیاروں نے افغان فوج کی پوزیشنز پر بمباری کی۔▫️28 ستمبر 1960 کو افغان فوج نے چند ٹینکوں اور انفینٹری کی مدد سے باجوڑ ایجنسی پر حملہ کردیا۔پاکستان آرمی نے ایک مرتبہ پھر افغان فوج کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوۓ واپس دھکیل دیا۔1960ء کے دوران پاکستانی فضائیہ کی افغان فوج پر بمباری وقفے وقفے سے جاری رہی۔▫️1960ء میں ہی افغانستان میں پاکستان کے خلاف شیر محمد مری کے دہشت گردی کے ٹریننگ کیمپس بنے۔مئی 1961ء میں افغانستان نے باجوڑ، جندول اور خیبر پر ایک اور محدود پیمانے کا حملہ کیا۔ اس مرتبہ اس حملے کا مقابلہ فرنٹیر کور نے کیا اور اس دفعہ بھی پاکستانی فضائیہ کی بمباری نے حملے کا منہ موڑ دیا۔افغان حکومت نے حملے کی حقیقت سے انکار کردیا۔جولائی 1963ء میں ایران کے بادشاہ رضاشاہ پہلوی کی کوششوں سے پاکستان و افغانستان نے اپنی سرحدیں کھول کر تعلقات بحال کر لیے۔اس کے بعد دو سال تک امن رہا۔▫️1965ء میں انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تو افغانستان نے موقع غنیمت جان کر دوبارہ مہند ایجنسی پر حملہ کر دیا۔ لوگ حیران رہ گئے کہ انڈیا نے افغانستان کی طرف سے کیسے حملہ کر دیا ہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ افغانیوں نے کیا ہے۔ اس حملے کو مقامی پشتونوں نے پسپا کر دیا۔▫️1970ء میں افغانستان نے اے این پی والوں کے ” ناراض پشتونوں” اور بلوچوں کے ٹریننگ کیمپس بنائے۔ عدم تشدد کے نام نہاد علمبردار اجمل خٹک اور افراسیاب خٹک ان کیمپس کا حصہ تھے۔1971ء میں جب کے جی بی انڈیا کے ساتھ ملکر پاکستان کو دولخت کر رہی تھی تو اس کے ایجنٹ افغانستان میں بیٹھا کرتے تھے۔ اس وقت افغانی اعلانیہ کہا کرتے تھے کہ دو ہونے کے بعد اب پاکستان کے چار ٹکڑے ہونگے۔▫️1972ء میں اے این پی کے اجمل خٹک نے افغانستان کی ایماء پر دوبارہ پشتونستان تحریک کو منظم کرنے پر کام شروع کر دیا۔تاہم اس وقت تک افغانستان کو اندازہ ہوچکا تھا کہ پشتونستان تحریک بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اس لیے اس نے اب بھارت کے ساتھ مل کر “آزاد بلوچستان” تحریک کو بھڑکانا اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی عسکری تربیت شروع کردی۔ تاہم پشتونستان کے نام پر بھی افغان تخریب کاریاں جاری رہی۔▫️افغانستان کی طرف سے مسلسل سازشوں اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کے بعد بالآخرپاکستان کے وزیراعظم ذوالفقار بھٹو نے پہلی مرتبہ جواباً افغانستان کے خلاف منظم خفیہ سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔1973ء میں پشاور میں افغان نواز عناصر نے پشتونستان تحریک کے لیے “پشتون زلمی” کے نام سے نئی تنظیم سازی کی۔1974ء میں افغانستان نے ” لوئے پشتونستان” کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ تصویر پوسٹ کے ساتھ ہے۔▫️فروری 1975ء میں افغان نواز تنظیم “پشتون زلمی” نے خیبرپختونخواہ کے گورنر حیات خان شیرپاو کو بم دھماکے میں شہید کردیا۔(بحوالہ کتاب “فریب ناتمام” از جمعہ خان صوفی)▫️28 اپریل 1978ء میں روسی پروردہ کمیونسٹ جماعت “پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی افغانستان” نے روسی اسلحے اور چند روسی طیاروں کی مدد سے کابل میں بغاوت برپا کردی جسے “انقلاب ثور” کا نام دیا گیا۔اس کے نتیجے میں صدر داؤد سمیت ہزاروں افغانوں کو بیدردی سے ہلاک کردیا گیا اور افغانستان پر کمیونسٹ حکومت قائم کردی گئی۔▫️کمیونسٹ صدر نجیب نے اقتدار سنبھالتے ہی ” لوئے پشتونستان” کی عام حمایت کا اعلان کردیا۔1979ء میں افغان عوام کمیونسٹ حکومت کے خلاف پوری طاقت سے کھڑے ہوگئے اور کمیونسٹ نجیب ہزاروں افغانوں کا قتل عام کرنے کے باوجود عوامی انقلاب کو روک نہ سکا۔ اپنی حکومت کو خطرے میں دیکھ کر نجیب نے روس کو افغانستان پر حملہ کرنے کی دعوت دے دی۔▫️24 دسمبر 1979ء کو روس نے افغانستان پر حملہ کردیا۔روسی پورے افغانستان کو روندتے ہوئے تورخم بارڈر تک پہنچ گئے اور اعلان کیا کہ وہ دریائے سندھ کو اپنا بارڈر بنائیں گے۔یعنی بلوچستان اور کے پی کو لے لینگے۔روسی و افغان کمیونسٹ افواج نے افغانستان میں قتل و غارت کا وہ بازار گرم کیا جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔پاکستان نے اس موقع پر تیس لاکھ سے زیادہ افغانوں کو پناہ اور تحفظ دیا اور روس کے خلاف برسرپیکار افغان مجاہدین کی مکمل مدد کی۔▫️1980ء میں افغانستان میں پیپلز پارٹی کی الذولفقار نامی دہشت گرد تنظیم کے ٹریننگ کیمپس بنے۔ اسی تنظیم نے مبنیہ طور پر پاکستان کے صدر جنرل ضیاء الحق کو پاک فوج کے سترہ جرنیلوں سمیت شہید کر دیا۔▫️79ء سے 87 تک روسی فضائیہ نے کئی مرتبہ پاکستانی سرحدی علاقوں پر بمباری کی۔ کے جی بی اور افغان ایجنسی خاد نے اے این پی کی مدد سے پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں پاکستانی زیادہ تر پشتون شہید ہوۓ۔▫️2006ء سے اب تک افغانستان کی نئی ایجنسی این ڈی ایس بھارتی ایجنسی را کے ساتھ ملکر پاکستان میں ٹی ٹی پی سمیت کوئی پچاس کے قریب مختلف دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کر رہی ہے۔ ان تمام تنظیموں کی مشترکہ کارائیوں میں اب تک 60،000 پاکستانی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں بڑی تعداد پشتون، تین لاکھ سے زائد زخمی ہوئے اور ہزاروں اب بھی آئی ڈی پیز کی شکل میں بے گھر ہیں۔ پاکستان کو کم از کم 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ان پندرہ سالوں میں افغانستان نے پاکستان میں جو دہشت گردانہ حملے کرائے ان کا احاطہ کرنا ایک مضمون میں ممکن نہیں۔اسی عرصے میں امریکہ نے افغانستان میں فاٹا اور بلوچستان کی سرحدوں پر ڈیوہ اور مشال کے نام سے اپنی خصوصی ریڈیو سروس کا آغاز کیا جن کا تقریباً سارا عملہ افغانیوں پر مشتمل ہے یا لوئے پشتونستان کے علمبرداروں پر۔ ان ریڈیو چینلز نے ان دونوں علاقوں میں پشتونوں کو پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بھڑکانا شروع کردیا۔▫️افغانستان نے پاکستان میں جو دہشت گردانہ حملے کیے ان میں سب سے بڑا حملہ 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس پر کیا گیا جس میں بھارتی را اور افغان این ڈی ایس کے پلان پر7 افغان دہشتگردوں نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا جس میں 150 بچوں اور اساتذہ کو بیدردی سے شہید کردیا۔▫️جون 2016ء میں افغان نیشنل آرمی نے طورخم بارڈر پر گیٹ لگانے والی پاک فوج پر حملہ کر دیا اور پاک فوج کے میجر علی جواد خان کو شہید کر دیا۔ پاک فوج کے جوابی حملے میں افغان فورسز اپنی چیک پوسٹیں اور قلعہ تک چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔بعد میں زخمی فوجیوں کا علاج کرنے پاکستان سے درخواست کی جو پاکستان نے قبول کر لی۔▫️5 مئی 2017ء کو بھارت کی شہ پاکر افغان نیشنل آرمی نے چمن، بلوچستان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس میں 2 پاکستانی فوجی اور 9 پاکستانی سویلینز ( پشتون) شہید جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوۓ۔جواباً پاک فوج کے حملے میں 50 افغان فوجی ہلاک اور 5 ملٹری پوسٹس تباہ ہوئیں۔اس کے علاوہ ہر چند دن کے وقفےکے بعد دہشتگرد افغان سرزمین سے پاکستانی سرحدی پوسٹوں پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔▫️فاٹا، بلوچستان اور کے پی کے میں آپریٹ کرنے والی تمام دہشت گرد تنظمیوں کے مراکز افغانستان میں ہیں اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب ڈیوہ اور مشال کی مسلسل محنت رنگ لے آئی۔ اور عین اس وقت جب افغانستان کی بہت بڑی پراکسی کو شکست دینے کے بعد فاٹا میں دوبارہ آباد کاری اور تعمیر نو کا عمل جاری تھا 2018ء میں ایک بار پھر وزیرستان سے پشتونوں کی نئی تحریک لانچ کی گئی پی ٹی ایم کے نام سے۔ افغان صدر اور افغان پارلیمنٹ نے ان کی اعلانیہ حمایت کی۔▫️افغانیوں نے افغانستان سمیت دنیا بھر میں اس تحریک کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا۔ یوں اس کو پشتونوں کی عالمی تحریک کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔اسی تحریک میں ” پاکستان مردہ باد” ۔۔ ” اسرائیلی آرمی زندہ باد” ۔۔ ” دہشت گردی کے پیچھے وری” ۔۔ ” لرو بر یو پشتون ( لوئے پشتونستان ) اور پاکستان سے آزادی کے نعرے لگانے شروع کر دئیے گئے۔ افغان شعراء نے اس کے حق میں شاعری کی، غزلیں لکھیں، افغان مصوروں نے تحریک کے لیے مفت میں آرٹ تخلیق کرنا شروع کیا۔ جس کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔ پونی والی تاجک ٹوپی جو اس سے پہلے پاکستانی پشتون علاقوں میں نہ کبھی کسی نے دیکھی نہ پہنی کو تحریک کی علامت بنا کر مفت تقسیم کیا گیا۔▫️وہ افغانی جو پاکستان میں رہتے ہیں یا جنہوں نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں پڑھ کر اردو سیکھ لی ہے نے جعلی اکاؤنٹس بنا کر بہت بڑے پیمانے پر اس نئی تحریک کو سپورٹ کرتے ہوئے پاکستان مخالف پراپیگینڈا شروع کردیا۔پی ٹی ایم مخالفین یا پاکستان کے حامیوں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ ملک ماتوڑکے، ملک عباس اور ایس پی طاہر داؤڑ اس کی چند مثالیں ہیں۔ایس پی طاہر داؤڑ کو این ڈی ایس کا اہلکار ورغلا کر افغانستان لے گیا اور پھر افغان حکومت نے اس کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ وہ لاش پی ٹی ایم کے حوالے کی گئی۔▫️چند دن پہلے جب پاک فوج نے انڈین طیارے گرائے تو تمام افغان سوشل میڈیا نے انڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور جنگ کی صورت میں انڈیا کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔افغانستان میں ہی این ڈی ایس اور ملا تور کے زیر قیادت ایک خفیہ میٹنگ کا انکشاف ہوا جس میں ٹی ٹی پی نے انڈین جہاز گرانے پر پاکستان سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔فاٹا طلباء کے لیے مفت داخلوں کا اعلان کیا۔ جو طلباء اس جھانسے میں آکر افغانستان گئے انکا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا۔▫️کچھ دن پہلے پکتیکا میں وزیرستان کے اٹھ لوگوں کو محض اس لیے شہید کر دیا گیا کہ وہ پاکستانی تھے۔ ایک دو سال پہلے بھی ایک افغانی فوجی نے اسی طرح پاکستانی پشتونوں کو قتل کر دیا تھا جو مزدوری کرنے افغانستان گئے تھے اور پھر اس کی ویڈیو بنا کر شیر کر دی تھی۔بقول حسن خان صاحب کے” کسی کا صرف پاکستانی پشتون ہونا افغان فوج کو اس کے قتل کا لائسنس دے دیتا ہے” ۔۔یہ ہے افغانستان کی پاکستان میں دہشت گردیوں اور دراندازیوں کی تاریخ جنہوں نے نہ کبھی پاکستان کو سکھ کا سانس لینے دیا نہ پشتونوں کو۔

بنگلادیش:وزیراعظم کے 10 مشیروں میں قلمدان تقسیمڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کے 10 مشیروں کے درمیان قلمدان تقسیم کر دیے گئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں ذمہ داریوں کی تفصیلات جاری کی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر کے مساوی درجہ رکھنے والے مشیروں میں مرزا عباس، نذرالاسلام خان اور روح الکبیر رضوی احمد کو سیاسی امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد اسماعیل جبیع اللہ کو عوامی انتظامیہ جبکہ راشد المحمود تیتومیر کو وزارتِ خزانہ و منصوبہ بندی کا قلمدان دیا گیا ہے۔اسی طرح، وزیرِ مملکت کے مساوی درجہ رکھنے والے مشیروں میں بریگیڈیئر جنرل (ر) شمس الاسلام کو وزارتِ دفاع، مہدی امین کو تعلیم، ابتدائی و عوامی تعلیم، سمندر پار بنگلہ دیشیوں کی بہبود و بیرونِ ملک روزگار اور محنت و روزگار کی وزارتوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ریحان آصف اسعد کو ڈاک، ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی، ہمایوں کبیر کو خارجہ امور، قدرتی آفات و امداد اور شہری ہوابازی و سیاحت، جبکہ ڈاکٹر جہادالرّحمن کو پالیسی و اسٹریٹجی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 17 فروری کو وزیراعظم طارق رحمان کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دی گئی تھی، جس میں ان 10 شخصیات کو وزیر اور وزیرِ مملکت کے مساوی درجہ دے کر مشیر مقرر کیا گیا۔

یمن میں امریکی جنگی طیاروں پر حوثی باغیوں کی جانب سے خوفناک میزائل حملہ کیا گیا، جس کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئیمیڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے فضائی حدود میں جاری آپریشن کے دوران حوثی فورسز نے امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فائر کیے۔ حملے کے باعث امریکی پائلٹس کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑاذرائع کے مطابق امریکی پائلٹس نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائلوں سے بچاؤ کی دفاعی تکنیک استعمال کی اور سنسنی خیز انداز میں اپنے طیاروں کو محفوظ مقام تک واپس لے جانے میں کامیاب رہے

بہاولپور میڈیکل کالج کے بیس افغانی طلبا پاکستان مخالف سائبر سیل چلانے کے شواہد پر گرفتار ۔بھارتی شہر چنائی میں قائم سائبر سیل کی طرف سے ہدایات ملتی تھیں ۔افغان اور بلوچ ناموں سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر پاکستانی فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے تھے ۔طالبعلموں کو مختلف زرائع سے ماہانہ بنیادوں پر رقوم ملتی تھیں ۔ان طالبعلموں کا سراغ بلوچستان میں بعض گرفتاریوں سے ملا جنہیں انہی ذرائع سے رقوم ملتی تھیں جہاں سے افغانی طلبا کو ملتی تھیں ۔یہ طالبعلم پاکستانی حکومت کے سکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔

میں روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا اور چیف جسٹس صاحب کو السلام علیکم عرض کیا، مگر انہوں نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا اور بغیر کچھ کہے وہاں سے اٹھ کر روانہ ہو گئے۔” سہیل آفریدیاتنا غرور اور تکبر آخر کس بات کا؟ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونا یقیناً ایک بڑا اعزاز ہے، مگر اس کے ساتھ اخلاقی ذمہ داری بھی وابستہ ہے۔ سلام کا جواب دینا نہ صرف دینی اور اخلاقی فریضہ ہے بلکہ عہدے کے وقار کا تقاضا بھی ہے، چاہے سلام کرنے والا کوئی بھی ہو۔جب بات خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ کی ہو، جو چار کروڑ عوام کے منتخب نمائندے ہیں، تو باہمی احترام اور ادارہ جاتی وقار مزید اہم ہو جاتا ہے۔ کسی آئینی عہدے کو دوسرے منتخب منصب سے برتر سمجھنا یا اسے حقیر جاننا مناسب طرزِ عمل نہیں۔ اس وقت صوبے کا عوامی مینڈیٹ سہیل آفریدی کے پاس ہے، اس لیے ایسے رویے کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔اداروں کا احترام ہم سب پر لازم ہے، مگر احترام باہمی ہونا چاہیے۔ منصب سے بڑھ کر کردار اور اخلاق ہوتے

‏پاکستانی کرکٹ تیم کی اس مایوس کن کارکردگی کا ذمے دار کون ہے ؟ مائیک ہیسن، عاقب جاوید ، سلمان علی آغا یا پھر سلیکشن کمیٹی ؟ ایک فرنچائز کا مافیا پاکستانی ٹیم پر قابض ہے۔ سلمان علی آغا کی کپتانی میں کیا خاص بات ہے ؟ انگلینڈ کے خلاف بولنگ میں تبدیلی کے غلط فیصلے، آخر شاداب خان کا ابرار احمد پر کیوں ترجیح دی جا رہی ہے ؟ فخر زمان کو کیوں باہر بٹھایاگیا ؟ آل راؤنڈرز پر اتنا زور کیوں ؟ سپر ایٹ تک پہنچانے والے فہیم اشرف انگلینڈ کے خلاف کیوں باہر ہوۓ اور انھیں پورے ٹورنامنٹ می صرف دو اوورز کیوں دئیے گئے، نواز کس کی پرچی ہے آدھا تیتر

کوہاٹ میں پولیس وین پر حملہ 5 پولیس والے شھید لاہور پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ھلاک او ای سی ھنگامہ خیز اجلاس اج رزلٹ صفر ایران پر امریکی حملہ حالات کشیدہ صورتحال نازک ایران کے جوابی ممکنہ ردعمل کے باعث دنیا بھر کی ائیر لائن کا آپریشن بند جنوبی پنجاب بھکر میں داجل پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔ خودکش حملہ آور جہنم واصل ایک پولیس اہلکار شہید پانچ زخمی ۔دہشتگرد زخمی ساتھیوں کے ساتھ فرار فوجی سربراہ تبدیل بنگالی وزیر اعظم ان ایکشن بشری بی بی کی بھابھی کی ان سے ملاقات ہوئی ہے تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*آج کی پوسٹ میں 38 ہیڈلائنز ہیں*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑*🛑 24 فروری 2026 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 (1) ٹی 20 ورلڈکپ: ہیری بروک کی شاندار سنچری، پاکستان کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا🚨 (2) سیکیورٹی واپس لینے پر سابق وزیر اعلیٰ گنڈاپور خیبرپختونخوا حکومت پر برہم🚨 (3) صوبے میں ہماری حکومت ہے لیکن پھر بھی یہ بلا جواز اقدام کیا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور🚨 (4) ‏بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر خود کش حملہ، پنجاب پولیس کے 2 اہلکار شہیـد، 4 زخمی🚨 (5) کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہیـد🚨 (6) کرک: فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ، آگ لگا کر زندہ جلا دیا🚨 (7) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری، 85 فیصد طلبہ وطالبات کامیاب🚨 (8) مجموعی طور پر 06 لاکھ 59 ہزار 228 طلبہ وطالبات شریک، مختصر وقت میں شفاف ترین نتائج کا نیا ریکارڈ قائم🚨 (9) کراچی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکا، گھر تباہ، واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں پیش آیا، کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی🚨 (10) راولپنڈی: عمران خان کی بہن نورین نیازی نالے میں گرگئیں، ایک اور خاتون بھی زخمی، ویڈیو وائرل🚨 (11) پارٹی چیئرمین نہ ہوتا تو عمران خان کی رہائی کی کوششوں پر بڑا کچھ کہتا، جو بس میں ہے کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر🚨 (12) وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق🚨 (13) لاہور: ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے🚨 (14) امریکا کے پاس ایر_ان پر لگاتار 5 دن تک خوفناک حملے کرنے کا ذخیرہ موجود ہے؛ اس را_ئیل🚨 (15) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاہد آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف پلیئنگ الیون سے اپنے داماد کو نکال دیا🚨 (16) شوہر حارث کھوکھر کا ڈاکٹر نبیہا پر مشکوک فطرت کا الزام، پرانا کلپ وائرل ہوگیا🚨 (17) عمران خان نے پیغام دیا ہے انھیں نظر نہیں آرہا میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے، علیمہ خان🚨 (18) پـی ـ ٹی ـ آئی کے رکن قومی اسمبلی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو🚨 (19) عمران خان کو ایسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی سہولت موجود نہیں ہے، سہیل آفریدی🚨 (20) امریکا ایر_ان جنگ کے بیچ میں حــزب اللہ آئی تو لبنان کو تباہ کرکے رکھ دیں گے؛ اس را_ئیل کی دھمکی🚨 (21) عمران خان کی اسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والا پـی ـ ٹی ـ آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ زیر حراست🚨 (22) پـی ـ ٹی ـ آئی دور میں اراضی کرپشن کا مقدمہ، ن لیگ کے سابق سینیٹر ساتھیوں سے باعزت بری🚨 (23) عمران خان کو پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا🚨 (24) لاہور: ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے🚨 (25) عمران خان کے دوسرے چیک اپ سے متعلق بھی ہمیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر🚨 (26) عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور🚨 (27) اسحاق ڈار کل جدہ روانہ ہونگے، او آئی سی کے ہنگامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے🚨 (28) کراچی : فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچلنے والے ملزم پر پولیس کی مہربانیوں نے کئی سوالات اٹھا دیئے🚨 (29) کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے ٹھیک نہیں: سوئی سدرن کی وضاحت🚨 (30) فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے روپے ہوگئی ہے🚨 (31) پشاور: خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا🚨 (32) سوشل میڈیا پر تنہائی کی تصویر بنے ننھے بندر کو برطانوی انفلوئنسر کی ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش🚨 (33) بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل؛ گرفتاری کے بعد برطرف برطانوی سفیر ضمانت پر رہا🚨

(34) ایک اور حادثہ؛ بھارت کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گیا؛ 7 افراد سوار تھے🚨 (35) آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا🚨 (36) جنوبی وزیرستان: شرپسندوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا🚨 (37) امسال 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے، محکمہ موسمیات🚨 (38) محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے

ففتھ جنریشن وار کے سابق سپاہی ۔اظہر سید پنجاب حکومت کے خریدے گئے جہاز کو لے کر غلیظ تصاویر گولڈ سمتھ خاندان کے فنڈ سے بنے سائبر سیل میں بنائی گئیں ،یہ تصاویر ایک جنرل صاحب کو ففتھ جنریشن وار میں مشاورت فراہم کرنے والے میڈیا دلالوں صابر شاکر،عمران ریاض،معید پیرزادہ ،شاہین صہبائی اور وجاہت ایس خان نے الگ الگ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں ۔ گولڈ سمتھ خاندان کے اسی سائبر سیل کی طرف سے شریف خاندان کے کسی فرد یا کسی حکومتی شخصیت کے دورہ برطانیہ کے دوران پیچھا کرایا جاتا تھا ۔لندن فلیٹ کے باہر احتجاج کرنے والے نمایاں کرداروں کو جمائیا گولڈ سمتھ کی طرف سے سالانہ ڈنر گزشتہ پانچ سال سے کرایا جا رہا ہے ۔ففتھ جنریشن وار میں مشاورت فراہم کرنے والوں میں سے وجاہت ایس خان کو وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کروایا گیا تھا اور واش روم میں بیٹھ کر تیار کروایا گیا ویڈیو پیکیج ففتھ جنریشن وار کے مجاہدین کے زریعے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا میں پھیلایا گیا تھا ۔شاہین صہبائی کی اہلیہ پختون ڈاکٹر تھیں ۔کراچی میں پختون مہاجر فسادات کے دوران زخمی پٹھان پختون سرجن کے گھر میں بنے کلینک میں جایا کرتے تھے ۔شاہین صہبائی کسی نمایاں زخمی پختون کے متعلق اطلاع پاتا تو اس کی مخبری ایم کیو ایم کو کر دیا کرتا تھا ۔درجنوں پختون کلینک سے واپسی پر ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں مارے گئے تو ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوئے لیکن شاہین صہبائی ایجنسیوں کے ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہی امریکہ فرار ہو گیا ۔مشرف دور میں یہ غلیظ شخص معافی تلافی کروا کر دوبارہ گڈ بکس میں آگیا اور ففتھ جنریشن وار کا اہم مشیر بن گیا ۔معید پیرزادہ کی بیوی نے اپنی ساس اور دلال معید کی والدہ کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا اور وہ آزاد کشمیر اپنے آبائی گھر اکیلی رہتی تھیں ۔ایک روز بینک سے دو لاکھ روپیہ نکلوا کر آئیں تو گھریلو ملازم نے پیسوں کے لالچ میں قتل کر دیا لیکن بعد میں پکڑا گیا ۔یہ غلیظ شخص دوبئی کے ایک ہسپتال میں اپنے مرے ہوئے باپ کے انگوٹھے پراپرٹی دستاویزات پر لگواتے ہوئے ایک نرس کے نوٹس لینے پر گرفتار ہوا لیکن ففتھ جنریشن والوں کی سفارش پر رہا کروا لیا گیا ۔صابر شاکر اور ارشد شریف کی جوڑی بھی ففتھ جنریشن وار والوں کی پسندیدہ مشاورتی جوڑی تھی جبکہ ایک جوڑی دو میاں بیوی کی تھی ۔یہ چار کا ٹولہ ہفتے میں تین روز ایک ملاقات کرتا پاناما کیس کو میڈیا کے پرائم ٹائم میں عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نے نئی تجاویز تیار کرتا ۔تحریک عدم اعتماد کے بعد اے آر وائی میں جنرل باجوہ کو ہدف بنانے پر جب فوج نے نوٹس لیا تو صابر شاکر پہلے لندن بھاگا جبکہ ارشد شریف کو بعد میں پشاور ایئر پورٹ سے بھگایا گیا۔عمران ریاض نے الگ سے اپنی پہچان بنائی تھی اور وہ ایک علیحدہ گھوڑا تھا۔ففتھ جنریشن وار والوں سے اپنے تعلقات کے زور پر یہ پنجاب میں بل بورڈز کے ٹھیکے لیتا تھا ۔بعد ازاں فوجی کیمپ چھوڑ کر یہ بھی گولڈ سمتھ خاندان کے سائبر سیل کا مجاہد بن گیا لیکن اسکی الگ خوبی اپنے یوٹیوب پروگرام کے زریعے ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں روپیہ کی کمائی تھی ۔ففتھ جنریشن وار کے یہ تمام سابق مجاہد اب فوج کے خلاف پراپیگنڈہ سیل کے فعال رکن بن چکے ہیں اور موجودہ سسٹم میں کسی کا وطن واپسی کا پروگرام نہیں ہے ۔

طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالتے کے چند روز بعد ہی بنگلادیش کی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے 77 نشستیں حاصل کیں۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمان بنگلادیش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں جبکہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ایران نے ثالثی کی پیشکش کر دی لیکن معاملات اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔وزیراعظم کے قطر دورے کے باوجود بھی سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی جھڑپیں جاری ہیں اور افغان طالبان اپنے تیار کردہ دہشت گردوں کو ایکٹیو کر چکے ہیں جو ملک میں حملے کر رہے ہیں۔مگر صورتحال کیوں تبدیل ہوگئی ہے اس کی بنیادی وجہ پاکستان کا سعودی عرب کی طرف جھکاؤ تھا مگر پاکستان قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی کیساتھ اسی بیلنس پالیسی پر جانا چاہتا ہے جو امریکہ و چائنہ کے درمیان رکھی ہوئی ہے مگر سعودی عرب کیساتھ کچھ مختلف نوعیت کے معاملات ہیں اور قطر پر اعتماد نہیں کیا جاتا مگر وہ امریکہ تک بہت سی چیزیں کلیئر کرواتا ہے۔اس وجہ سے پاکستان تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا۔ پاکستان اگر سعودی عرب کیطرف جاتا ہے متحدہ عرب امارات اور قطر کیخلاف ہو جاتے ہیں، قطر اور سعودی عرب کا اعتماد بحال ہوا ہے ترکیہ نے بھی کوشش کی ہے کہ قطر ایسی چیزوں سے باز رہے مگر ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کی کوشیش ناکام ہوچکی ہیں۔پاکستان نے سعودی عرب کے ذریعے سے پیغام دیا تھا کہ افغان طالبان کو روکیں نہیں تو ہم ایک گرینڈ آپریشن کی طرف جائیں گے، پھر ہم کسی بھی مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے سعودی وفد تین دن افغانستان میں مقیم رہا مگر افغان طالبان کے امیر کی ڈوریں قطر کے ہاتھ میں ہیں انھوں نے سعودی عرب کے وفد کو کوئی لچک نہیں دکھائی سعودی عرب اصل میں افغان طالبان کی نہ حمایت کرتے نہ ان کو اس خطے میں حکومت کرنے کے قائل ہیں۔اس وجہ سے سعودی عرب پاکستان کی وجہ سے مداخلت کر رہا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان کے تیار کردہ جن دہشت گردوں کے سینٹرز کو نشانہ بنایا اور ایک سے ڈیڈھ گھنٹے بعد پریس ریلیز جاری کر دی کہ ہم نے 7 جگہوں پر ائیر سٹرائیک کی ہے۔وہ افغان طالبان اور قطر کیلئے حیران کن تھا۔قطر کی انویسٹمنٹ اور افغان طالبان کے خفیہ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اور پہلی بار کھل کر بھی پاکستان کا سامنے آنا بہت بڑا المیہ تھا۔افغان طالبان نے قطر سے بات کی، افغان طالبان کی عبوری حکومت میں بھی کافی تقسیم ہوئی ہے۔قندھاری گروپ پرو قطر ہے حقانی نیٹ ورک کے رابطے متحدہ عرب امارات سے ہیں،صدر آصف علی زرداری کی متحدہ عرب امارات کے شیخ کیساتھ ملاقات کے بعد چیزیں بدلنا شروع ہوئیں۔اور انھوں نے پاکستان کی ائیر سٹرائیک کی مذمت تک نہیں کی یہ بھی قطر کیلئے حیران کن تھا۔ افغانستان میں این آر ایف نے پشتونوں کیخلاف ہزارہ، تاجک، ازبک، ترکمان اور بلوچ کے قائم کردہ اک نئے اتحاد کا بھی اعلان کیا جو افغانستان کے نان پشتون علاقوں کو طالبان سے آزاد کرائیں گے اور کہا کہ وہ واخان راہداری کا عارضی انتظامی کنٹرول سنبھالے اور اسے ایک محفوظ بفر زون کے طور پر قائم کرے۔این آر ایف نے کہا کہ پاکستان ہماری حکومت کو تسلیم کرے اور واخان کوریڈور کو عارضی قومی دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کرے۔یہ اتحاد اور پاکستان کی حمایت افغان طالبان کی حکومت بھی گرا دے گا اور قطر کا بھی یہاں سے صفایا ہو جائے گا۔افغان طالبان کی اس عبوری حکومت کو انڈیا کے علاوہ کسی اور ملک کی حمایت نہیں مل رہی نہ مذمتی بیان جاری کئے گئے ہیں۔ قطر اور افغان طالبان بڑی کریٹیکل صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔ قطر نے صورتحال کو پھانپ لیا اور پاکستان سے رابطہ کیا کہ ہم ملاقات میں بہت سے چیزیں ڈسکس کرسکتے ہیں کیا دورہ ہوسکتا ہے؟یہ پیغام پاکستان کو ترکیہ کی طرف سے آیا اور پاکستان نے سعودی عرب سے دعوت نامہ دلوایا اس کے بعد اچانک دورے کا اعلان کیا گیا۔اور وزیراعظم کو ائرپورٹ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی خود لینے آئے۔ پہلے والے دوروں میں ایسا نہیں ہوا۔محمد بن عبدالعزیز الخلیفی قطر کے ٹاپ لیول کے افیشل ہیں جو بہت سے معاملات میں سرگرم رہے ہیں اب خارجہ امور کے وزیر مملکت ہیں۔قطر کی انٹیلی جنس ایجنسی میں کافی کردار رہا ہے۔ پاکستان پہلے بھی قطری حکام کو بریفننگ دے چکا ہے مگر اس بار بریفننگ دینے نہیں بلکہ لینے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے سے پہلے قطری میڈیا الجزیرہ کی رپورٹنگ کو بھی کلوز کر دیا گیا ہے۔پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ قطر کو بھی اب متحدہ عرب امارات کیطرح ہینڈل کرنا ضروری ہوگیا ہے ورنہ سر سے پانی گزر جائے گا مسلمانوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کے بعد خوفناک چالیں قطر ہی چلتا رہا ہے۔لوگ جذبات میں آ جاتے ہیں ورنہ ح م ا س کی قیادت کو مروانے، پوری تحریک کو جنگ میں دھکیلنے والے اور اسرائیل کو قبضہ کرنے کا راستہ دکھانے والے بھی یہ قطری ہیں۔میں کبھی اس پر لکھوں گا۔ان کا کردار بھی اسرائیل جیسا ہی ہے۔بس فرق یہ ہے کہ یہ مسلمان ہیں وہ یہودی ہیں۔ تحریر:فرحان ملک

دامادوں کی عیاشیاں کپتان کو پھانسی چیف سلیکٹر کو عمر قید 5 کھلاڑیوں سے کھیلنے والی پاکستانی ٹیم 6 ریلو کٹے۔ پولیس اور پاکستان اکھٹھے نھی چل سکتے۔۔افواج پاکستان میں کور کمانڈر کی مدت ملازمت میں توسیع۔ کس کی توسیع ، کون گھر چلا گیا سھیل رانا لاءیو میں

کارٹیل CJNG کے سربراہ کی ہلاکت، میکسیکو میں ہنگامے پھوٹ پڑےافغانستان کی پاکستانی حملوں کے خلاف سلامتی کونسل سے شکایت پاکستان کآ دھشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھنے کا عزم عمران خان سے ہر قسم کے مزاکرات کیلئے تیار ہیں نئی سیاسی صف بندی،پراسرارسرگرمیاںشہباز کی تباہی چھٹی کی تیاری وزیر اعظم فائنل وفاقی کابینہ بھی فائینل 12 رکنی کابینہ میں کون ھو گا 2 سال میں ایک لاکھ ارب روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جنازہ نھی اٹھانے گئے ایک شھادت پر ایک ھزار بندے مارے گئے وزیر اعطم قطر میں کام کا نہ کاج دشمن اناج پارلیمنٹ کا مشترکہ ھنگامہ خیز اجلاس جنازہ نھی اٹھانے گئے ایک شھادت پر ایک ھزار بندے مارے گئے پنجابی کسانوں نے الو کی فصل کو اگ لگا دی چوھدری مجید کی گرفتاری کا خطرہ پاکستان 70سالہ حکیم کی 22سالہ لڑکی سے لو میرج، ویڈیو وائرل تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بھرپور جواب دیں گے، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا: حکومت کا اعلان*سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں کارروائی سے متعلق حکومت کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بھرپور جواب دیں گے، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائےگا۔سینیٹ سے خطاب میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغانستان کے تین صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ، اس کا ایک پس منظر ہے، پاکستان نے باربار افغانستان کوبارڈر پار سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ افغانستان میں ائیر فورس نے اسٹرائيک کیں، 100 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، اسٹرائيک انٹیلی جنس بیسڈ اور ہدف پرتھیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم اج ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے مصر روانہ ہوگی۔سابقہ منیجمنٹ کے انکار کے بعد پی ایچ ایف نے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کی باگ ڈور تجربہ کار کوچ خواجہ جنید کے سپرد، جبکہ اظفر یعقوب اسسٹنٹ کوچ اور سلطان اشرف ویڈیو اینالسٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آپ اس کوچنگ اسٹاف پر کیا رائے دیں

یہ پنجابی کسان چاہتے تو ان آلوں کو سڑک پر پھینک کر احتجاج بھی کر سکتے تھے لیکن انہوں نے آگ لگا کر رونا دھونا مناسب سمجھا – مجھے آج بھی پنجابی سکھ کی بات یاد ہے کہ لہندا پنجاب میں تم صرف استرا لے کر گھر سے نکل جاؤ شام تک سارا لہندا پنجاب فتح کر کہ واپس آجاو گے..یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہم پنجابی ایک بزدل قوم ہیں، جو اپنے حق کے لیے بھی کھڑے نہیں ہو سکتے۔تاریخ گواہ ہے کہ پنجابیوں نے کبھی کوئی جنگ نہیں لڑی، ہمیشہ باہر کے لوگ پنجابیوں پر حکومت کرتے رہے۔ ایک انگریز جنرل نے کہا تھا کہ یہ دھرتی دنیا کے بہترین غلام پیدا کر رہی ہے۔

یہ پنجابی کسان چاہتے تو ان آلوں کو سڑک پر پھینک کر احتجاج بھی کر سکتے تھے لیکن انہوں نے آگ لگا کر رونا دھونا مناسب سمجھا – مجھے آج بھی پنجابی سکھ کی بات یاد ہے کہ لہندا پنجاب میں تم صرف استرا لے کر گھر سے نکل جاؤ شام تک سارا لہندا پنجاب فتح کر کہ واپس آجاو گے..یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہم پنجابی ایک بزدل قوم ہیں، جو اپنے حق کے لیے بھی کھڑے نہیں ہو سکتے۔تاریخ گواہ ہے کہ پنجابیوں نے کبھی کوئی جنگ نہیں لڑی، ہمیشہ باہر کے لوگ پنجابیوں پر حکومت کرتے رہے۔ ایک انگریز جنرل نے کہا تھا کہ یہ دھرتی دنیا کے بہترین غلام پیدا کر رہی ہے۔

چکری چوہدری مجید مجھ سے آ کر بحث کرے، میں فیصل ٹاؤن کی زمینوں سے متعلق بڑی بات کرنے کو تیار ہوں۔ اگر میری ایک بات بھی غلط ہو تو مجھے سزا دی جائے۔” • “سوسائٹیوں کے بورڈ لگے ہوئے ہیں، آر ڈی اے حکام بھی آ جائیں، میں سب کو بے نقاب کروں گا۔” • “ہم سے 501 کنال زمین لی گئی، جس کے بدلے صرف پچاس لاکھ روپے دیے گئے، جبکہ اصل مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔” • “ان لوگوں نے اسلحہ رکھا ہوا ہے، مجھ سے اور میرے بیٹے سے گاڑی چھینی گئی۔” • “سی پی او راولپنڈی کو بھی آگاہ کیا ہے کہ مجھے قتل کیے جانے کا خدشہ ہے۔” • “میرے گھر سے پلاٹوں کی رجسٹریاں بھی لے جائی گئیں۔”متاثرین نے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی اور انصاف فراہم

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے متعدد ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے، نوٹیفکیشن ڈاکٹر اسد ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کردیا گیاکیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کردیا گیاساجد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ تعینات کردیا گیاارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیاوقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی تعینات کردیا گیامحمد عابد کو ڈی پی او خانیوال تعینات کردیا گیااخلاق اللہ تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیاشفیق احمد چودھری کو ڈی پی او جہلم تعینات کردیا گیا

پنجاب حکومت نے ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلے کردئیے عثمان اکرم گوندل کو آر پی او ملتان تعینات کردیا گیاسہیل چودھری کو کماننڈٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیا گیمحبوب اسلم کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کردیا گیافیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات کردیا گیاکامران عادل کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کردیا گیا

اسلام آباد: 23 فروری عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر ایس بابر کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے آئینی پٹیشن دائر کی۔محمود خان اچکزئی کی تعیناتی آئین، قانون، اور جمہوری تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پٹیشنلیڈر آف دی اپوزیشن کی تعیناتی رول39 (تین) کی قانونی شرائط پوری نہیں کرتی، پٹیشن میں موقفاپوزیشن لیڈر کے لئے ارکان قومی اسمبلی کی آزادانہ رائے، دستخطوں کی غیرجانبدارانہ تصدیق کا قانونی تقاضا پورا نہیں ہوا، پٹیشن میں موقفآئین کی شق 62 اور 63 کے تحت کوئی نااہل شخص بالواسطہ یا بلاواسط سیاسی عمل میں قانونا مداخلت نہیں کرسکتا، عدالت سے استدعا سپیکر کورول 39 (تین) کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے تعیناتی کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی جائے، عدالت سے استدعا پٹیشن پر حتمی فیصلے تک محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن کی آئینی عمل میں شرکت سے روکا جائے، عدالت سے استدعا اسلام آباد:23 فروری 2026 قومی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردی گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر ایس بابر کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے محمودخان اچکزئی کی تعیناتی کے خلاف آئینی پٹیشن پیر کو دائر کی۔ سپریم کورٹ کے وکیل عمران شفیق اور حنبل مراد صدیقی ایڈووکیٹ بھی مقدمے میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی معاونت کریں گے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قرار دے کر آئین کی متعلقہ شقوں اور قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تعیناتی کے لئے اختیار کیاگیا طریقہ کار آزادانہ اور قواعد کے مطابق نہیں جبکہ متعلقہ ارکان اسمبلی کی آزادانہ رائے اور مرضی کے تعین کا قانونی عمل بھی پورا نہیں ہوا جس سے آئین کے آرٹیکل 4 اور 17 میں درج آئینی ضمانتوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اکبر ایس بابر کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن آئین کی سنگین خلاف ورزی کا مظہر ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو جیل میں موجودایک ایسے شخص (عمران خان احمد خان نیازی) نے نامزد کیا جسے عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیاجاچکا ہے ۔ پٹیشن کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن قانونی نہیں کیونکہ اس عمل میں قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 2007 کے رول 39 (تین) کی خلاف ورزی ہوئی اور اس میں درج لازمی شرائط پوری نہیں کی گئیں۔ قاعدہ 39 (تین) میں واضح ہے کہ سپیکر اراکین اسمبلی کے دستخطوں کی تصدیق کے بعدہی سب سے زیادہ عددی طاقت رکھنے والے رکن کو اپوزیشن لیڈر قرار دے گا۔ قانون کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے دستخطوں کی تصدیق محض رسمی کارروائی یا صوابدیدی اختیار نہیں ہوتا بلکہ ایک لازمی شرط ہے جسے پورا کرنے کے بعد ہی سپیکر اپوزیشن لیڈر کے اعلان کا مجاز ہے۔

ارکان کے دستخطوں کی تصدیق کا مطلب آزادانہ طور پر دستخطوں کی صداقت اور رضامندی کی جانچ پڑتال کرناہے۔اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے اعلان کا سپیکر کا اختیار ’خلا‘ میں نہیں بلکہ آزادانہ اور رضاکارانہ رائے کی تصدیق سے مشروط ہے وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی گئی کہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم، غیر قانونی اور قانونی اختیار سے ماورا قرار دیا جائے جس سے پاکستان کے شہریوں کے بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق ، آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 2007 کی خلاف ورزی ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت سے استدعاکی گئی کہ آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت نااہل کسی فرد کو بالواسطہ یا بلاواسط سیاسی عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ساتھ ہی ساتھ سپیکر کو ہدایت کی جائے کہ وہ رول 39 (تین) کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے تعیناتی کا نیا عمل شروع کریں ۔پٹیشن پر حتمی فیصلے تک محمود خان اچکزئی کو آئین کے آرٹیکل 175 اے، 213 اور 224 اے کے تحت آئینی عمل میں شرکت سے روکا جائے۔*******

_وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔_*دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت, وزارت خارجہ امور عزت مآب ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ اپنے دورہء قطر کے دوران وزیراعظم امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں اقتصادی تعاون، توانائی کی شراکت داری، اور عوام سے عوام کے تبادلوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ دونوں فریق تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہء خیال کریں گے۔وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ __

مینڈیٹ کا مطلب لوٹ مار کا لائسنس نہیں ہوتا۔ مھنگای اور حکومت کے ننگے ڈاکے بجلی گیس کے بلوں پر اضافی ٹیکس 5 ھزار سے تجاوز اشرافیہ کی مراعات بدانتظامی اور کرپشن 24کروڑ 90 لاکھ 2 وقت کی روٹی سے مجبور حکومت کا مطلب لوٹ مار کا لائسنس نھی کچھ تو سوچیں حالات کشیدہ صورتحال نازک ۔نظام فرسٹریشن کا شکار حجم قرضوں کا 138 ارب سے زائد۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

For how long we Pakistanis will continue to pay for elite privileges, mismanagement and corruption?Electricity consumers have been slapped with multiple charges in February 2026 bills. Mandate does not mean a licence to rob.ہم پاکستانی کب تک اشرافیہ کی مراعات ، بدانتظامی اور کرپشن کی قیمت ادا کرتے رہیں گے؟فروری 2026 کے بلوں میں بجلی کے صارفین پر متعدد اضافی چارجز عائد کیے گئے ہیں۔مینڈیٹ کا مطلب لوٹ مار کا لائسنس نہیں ہوتا۔

نظام شدید فرسٹریشن کا شکار ہے۔ اس نظام کو 19.56 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے، جبکہ فارن ریزروز میں صرف 16 ارب ڈالر موجود ہیں، جن میں سے 12 ارب ڈالر دوست ممالک کے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے ہم بند گلی میں کھڑے ہیں رہی فارم 47 کی لاسٹک کی شلوار والی حکومت مکمل فیل ہوگئی ملک نہیں چل سکا SIFC بنائی گئی وہ بھی کوئی سرمایہ کاری نہیں لا سکی ۔ معدنیات پر انحصار کیا تھا کہ اس سے ہزاروں ارب ڈالر آجائیں گے وہ بھی ناکام ہے۔۔ 2022 میں سود 1 ارب 99 کروڑ ڈالر تھا صرف 3 سال بعد سود 3 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

معیشت تباہ ہوگئی ہے UAE بار بار اپنا پیسہ مانگ رہا ہےپاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم 138 ارب ڈالر کی خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے جبکہ زیادہ تشویشناک امر یہ ہے کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں‘ گزشتہ تین سال کے دوران 84 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ قرضوں پر مبنی معیشت کا سدھار اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ بیرونی قرضوں پر 8 فیصد تک شرح سے سود ادا کیا جا رہا اور سود کی ادائیگی کا حجم‘ جو تین سال قبل تک ایک ارب 91 کروڑ ڈالر تھا‘ اب بڑھ کر 3 ارب 59 کروڑ ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ مالی سال سود سمیت قرضوں کی واپسی کی مد میں 13 ارب 32 کروڑ ارب ڈالر ادا کئے گئے جس میں سے نو ارب 73 کروڑ ڈالر اصل قرض کی واپسی جبکہ ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد سود کی مد میں تھےشہباز شریف وزیر اعظم نے ایک سال میں چالیس غیر ملکی دورے کیا جبکہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ 42 فیصد گر گئی۔ دوسری طرف منافع کی بیرون ملک منتقلی میں 66 فیصد اضافہ ہو گیا۔ اتنے دوروں کا فائدہ کیا ہوا

یکتیا صوبہ کے کیمپ الجھاد برمل میں مارے جانے والے دھشت گرد تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پکتیکا صوبہ کے کیمپ الجہاد جو ضلع برمل میں ہے اس میں مارے جانے والے خوراج کمانڈرز کے نام1. احمد خان، ولدیت: محمد، گاؤں: بالا حصار، صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان2. محمد یوسف، ولدیت: اسماعیل، گاؤں: شیرخان، صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان3. عبد اللہ، ولدیت: ولی، گاؤں: کلی حلیم، صوبہ: بلوچستان، پاکستان4. سمیع الله، ولدیت: حمید، گاؤں: دشت ارچی، صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان5. نور احمد، ولدیت: ناصر، گاؤں: برمل، صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان6. حامد الله، ولدیت: سعید، گاؤں: جاغوری، صوبہ: بلوچستان، پاکستان7. جمیل احمد، ولدیت: فرید، گاؤں: خان آباد، صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان8. ناصر احمد، ولدیت: عبد الحق، گاؤں: چمکاری، صوبہ: غزنی افغانستان9. سلیمان خان، ولدیت: محمد، گاؤں: دشت لار، صوبہ: بلوچستان، پاکستان10. فیاض احمد، ولدیت: گل محمد، گاؤں: خرانی، صوبہ: پنجشیر افغانستان11. شهاب الدین، ولدیت: حکمت، گاؤں: شینوار، صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان12. کریم الله، ولدیت: حامد، گاؤں: شهرک، صوبہ: بلوچستان، پاکستان13. حبیب الله، ولدیت: نادر، گاؤں: چرخ سوات پاکستان14. رضا خان، ولدیت: احمد، گاؤں: پشت رود، صوبہ: بلوچستان، پاکستان15. قیس احمد، ولدیت: نعمت، گاؤں: مهترلام، دیر بالا پاکستان16. یوسف جان، ولدیت: سید، گاؤں: بڈھ بیر صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان17. فضل الله، ولدیت: عبد اللہ، گاؤں: شیخ آباد، صوبہ: بلوچستان، پاکستان18. نادر احمد، ولدیت: رحمت، گاؤں: سنگ توت شمالی وزیرستان، پاکستان19. نعمت الله، ولدیت: حامد، گاؤں نجراب، صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان20. رفیق الله، ولدیت: یوسف، گاؤں: برلای، صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان21. رحمت الله، ولدیت: فرید، گاؤں: قلعه نو، صوبہ: بلوچستان، پاکستان22. بشیر احمد، ولدیت: اسماعیل، گاؤں: دشت شور، صوبہ: بلوچستان، پاکستان

ملک میں غربت تشویش ناک۔۔افغانستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شدت پسندوں کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے:۔صفحہ پھٹ گیا سب کچھ ختم۔۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو بچھڑے 3سال بیت گئے۔۔ائیر پورٹ پر سیکیورٹی سخت۔۔199 بیورو کریسی کے اھم ترین شخصیات کی لسٹ تیار ایک لاکھ ارب روپے کی کرپشن میں ملوث۔۔ایک ھزار سے زائد افراد کے خلاف گھیرا تنگ بیوی بچوں اور سسرال کا ڈیٹہ حوالے۔۔ٹرمپ پر حملہ کرنے والہ قتــل۔۔ایران امر یکا جنگ کے خدشات بڑھ گئے۔۔طورخم بارڈر کی طرف بڑھنے والی افگانڈوز فوج۔۔تین گھنٹے قبل صرف ایک میزائل مارا گیا سارے پگڑیاں پھینک کر بھاگ نکلے ۔۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر یا منگل کو ایران پر فوجی کارروائی کریں گے۔۔سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کا دعویٰ۔بنگلہ دیشی وزیراعظم کا اخراجات میں کمی کیلئے اہم اقدامات کا اعلان .۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان کی مسلح افواج نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں فت/نہ الخو/ارج کے ٹھکانوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی انجام دی۔ کارروائی میں سات اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ف/تنہ الخو/ارج، اس کے اتحادی اور داعش خراسان (ISKP) کے ٹھکانے شامل تھے۔ آپریشن انتہائی درستگی، مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں 140 سے زائد دہش/تگ/رد ہلاک ہوئے۔یہ کارروائی ملکی اور علاقائی امن کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گا۔

*آئی سی سی T20ورلڈ کپ 2026**جنوبی افریقہ سپرایٹ مرحلہ میں بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی*

امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائشگاہ مار اے لاگو میں داخلے کی کوشش کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص شاٹ گن اور ایک فیول کین اٹھائے ہوئے تھا۔

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو جانشین نامزد کر دیا، زیادہ تر اختیارات سونپ دیے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔ مذاکرات سمیت ریاستی امور کی نگرانی لاریجانی کر رہے ہیں۔ خامنہ ای نے 4 سطحوں پر مشتمل اپنے جانشین بھی مقرر کر دیے۔ نیویارک ٹائمز کا دعوی

خطے میں امریکی فوجی قوت جمع ہو نے کے باوجود ایران کے ہتھیار نہ ڈالنے پر ٹرمپ مایوسصدر ٹرمپ نے سوال کیا کہ اتنے دباؤ اور بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔ خصوصی ایلچی وٹکوف کا انکشاف

خامنہ ای نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو جانشین نامزد کر دیا، زیادہ تر اختیارات سونپ دیے۔

قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا میں مشکلات کا سامنا، پی ایچ ایف کی پی ایس بی کو جاری رپورٹ منظر عام پر ،اہم انکشافاتاسلام آباد: سابقہ پی ایچ ایف منیجمنٹ کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو ارسال کی گئی ایک تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں FIH پرو لیگ سیزن 7 کے دوران قومی ٹیم کو درپیش انتظامی اور مالی مشکلات کی مکمل تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہاکی کی عالمی تنظیم FIH نے پرو لیگ سیزن 7 کو چار مراحل میں شیڈول کیا تھا۔ پہلا مرحلہ 9 تا 14 دسمبر 2025 کو ارجنٹائن میں منعقد ہونا تھا جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے 25 ملین روپے کی منظوری دی گئی اور رقم پی ایس بی کو منتقل کر دی گئی۔سابقہ پی ایچ ایف فیڈریشن کے مطابق مذکورہ رقم فیڈریشن کو منتقل کرنے کے بجائے پی ایس بی نے خود معاملات سنبھالنے کا فیصلہ کیا، تاہم ہوٹل بکنگ، ایئر ٹکٹس، ویزا پراسیسنگ اور ٹیم کے TA/DA کی بروقت ادائیگی میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارجنٹائن مرحلے کے لیے بروقت ٹکٹوں کی بکنگ نہ ہونے کے باعث ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہوئی، FIH کی تجویز کردہ ہوٹل دستیاب نہ رہا اور ویزوں کے اجراء میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ مزید برآں کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس کی ادائیگی نہ ہونے پر اسلام آباد ٹریننگ کیمپ کے دوران احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔دوسرا مرحلہ 2 فروری سے 15 فروری 2026 تک آسٹریلیا میں شیڈول تھا۔ پی ایچ ایف کے مطابق آسٹریلوی ویزا، ہوٹل بکنگ اور ٹکٹوں کے معاملات کے لیے متعدد بار یاد دہانیاں کروائی گئیں

، تاہم ہوٹل کو مقررہ مدت میں پیشگی ادائیگی نہ کی جا سکی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹیم کی روانگی سے صرف دو دن قبل 49,280 امریکی ڈالر نقد فراہم کیے گئے جبکہ ہوٹل کی ڈیڈ لائن گزر چکی تھی۔ آسٹریلیا پہنچنے پر ہوٹل نے طے شدہ نرخوں پر رہائش دینے سے انکار کر دیا اور دگنے نرخوں کا مطالبہ کیا، جس کے باعث ٹیم کو متبادل رہائش کا انتظام کرنا پڑا۔ اس صورتحال میں ٹیم منیجر کو ذاتی کوششوں سے مقامی سطح پر ادائیگی کا بندوبست کرنا پڑا۔سابقہ پی ایچ ایف فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویزا فیس، ایئر ٹکٹ، ہوٹل کی پیشگی ادائیگی اور یومیہ الاؤنس کے تمام فنڈز پی ایس بی کے پاس موجود تھے، تاہم بروقت منتقلی نہ ہونے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔رپورٹ میں پرو لیگ کے چاروں مراحل ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم اور لندن کا مکمل شیڈول اور پی ایس بی کے ساتھ ہونے والی تاریخ وار خط و کتابت کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ذمہ دار کوئی بھی ہو، لیکن اس پوری صورتحال کے نتیجے میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کو رہائش اور ادائیگی جیسے معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کو سبکی اٹھانا پڑی بلکہ پاکستان کی ساکھ بھی

🚨🚨🚨*ایران سپریم لیڈر شہادت کے لیے تیار – جانشین نامزد، اختیارات تقسیم امریکا کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا- خامنائی کا جنگ کا حکم ۔*

🚨🚨🚨*خامنہ ای نے جانشینوں کی فہرست تیار کر لی، ایران کا امریکا کے دباؤ کے آگے نہ جھکنے کا اعلان*

لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید کے بیٹے مانسہرہ میں نماز جنازہ کے موقع پر ماں دھرتی پر قربان ھونے والوں کو سلام بادبان الرٹ

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بنوں دہشت گردوں کے حملے میں ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے لیفٹینٹ کرنل شہزادہ گُلفراز تنولی ایک سپاہی سمیت شہید ہو گئے۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ٹھاکرہ اسٹیڈیم مانسہرہ میں ادا کی گی۔


43 سالہ شہید افسر کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا۔ وہ کیڈٹ کالج بٹراسی کے فارغ التحصیل تھے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور محاذ پر مؤثر قیادت کے باعث ساتھیوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
شہید گل فراز بنوں میں 34 لانسر کمپنی میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ شہید کے پسماندگان میں دوبیٹے، دو بیٹیاں اور اہلیہ شامل ہیں۔ انہوں نے دورانِ سروس متعدد کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا۔


رب العزت شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ملک پاکستان کو استحکام بخشے