تازہ تر ین

‏باجوڑ جاری آپریشن میں ایک میجر اور تین سپاہی شھید۔۔ماں دھرتی پر قربانیاں جاری۔امریکی صدرنےبھارت میں قائم 7 کمپنیوں پرپابندیاں لگادیں، پابندیوں کا شکارساتوں کمپنیاں ایران سےتیل کی تجارت کرتی ہیں،امریکی میڈیا۔ بھارت کی چار کمپنیوں پر امریکی پابندی۔ ۔وزراء کے لئے مشکلات مے اضافہ 4 اھم فارغ۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساؤتھ افریقن چیمپئنزنے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 1رنز سے شکست دیدی۔فائینل میں پاکستان اور ساوتھ افریقہ امنے سامنے ھونگے۔ حکومت نے پورے ملک کے تمام یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا تھیان جن سمٹ 31 اگست سے یکم ستمبر تک منعقد ہوگا۔۔اھم ترین ملاقات 3 بڑوں کو ریلیف۔ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال برقرار ‏بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف ایس ایس جی کمانڈوز کی کاروائی، چھ افغان خارجی دہشتگرد برقعوں میں فرار ہوتے گرفتار، سڑکوں پر ناکے لگا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔ شہریوں سے وصول کردہ اکیس لاکھ روپیہ کا بھتہ برامد۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*پاکستان چینی بحران پر حکومت کا ایکشن: تمام ذخیرہ کنٹرول میں لےلیا،18ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل*ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔

وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔حکام نے بتایاکہ 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالےگئے نام چند دنوں میں جاری کردیے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا۔وزارت فوڈ حکام نے بتایا کہ تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات ہیں اور شوگرملوں کے چینی اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی لگادیا گیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کوئی نئی بات نہیں، چینی کی برآمد اور درآمد پر غلط تاثر پیدا کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے وقت فیصلہ ہوا تھا کہ ایک کلو چینی 140 روپے سے اوپر نہیں جائے گی،چینی کی ایکسپورٹ اکتوبر 2024 میں شروع ہوئی، ایکسپورٹ شروع ہونےکے 20 دن کے بعد کرشنگ سیزن شروع ہو چکا تھا۔یاد رہے ملک بھر میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر عوام کو چینی فراہم نہیں کی جارہی۔جیو نیوز کے مطابق کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے، شہر میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور اس دوران 7 دکانیں سیل کی گئیں

، 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جبکہ 10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ادھر کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔

بلاسفیمی گینگ اور کمیشن ۔اظہر سید عبداللہ قتل کیس میں کومل اسماعیل یا ایمان ، راؤ عبدالرحیم کا اسپین والا نمبر استعمال کر رہی تھی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں راؤ عبدالرحیم نے تسلیم کیا وہ قتل سے پہلے مقتول کے ساتھ رابطے میں تھا ۔عدالت نے ایف آئی اے کو ایمان عرف کومل اسماعیل کو تلاش کرنے کا حکم دیا لیکن مسلسل چھاپوں کے باوجود ایمان تلاش نہ کی جا سکی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو عبداللہ قتل کیس کے متعلق ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا بلاسفیمی گینگ کے متعلق عبوری حکمنامہ میرٹ کی بجائے ٹیکنیکل گراؤنڈ پر معطل کر دیا کہ بلاسفیمی کے کیس پورے ملک میں ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا دائرہ کار محدود ہے ۔جس دو رکنی بینچ نے عبوری حکمنامہ معطل کیا

اس کا ایک رکن بلاسفیمی کے متعدد کیسز میں سزائے موت کا حکم سنا چکا ہے ۔وہ پراسرار کردار ایمان فاطمہ جو ریاست کے پرائم ادارے کے متعدد چھاپوں میں بھی پکڑی نہ جا سکی خاموشی سے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہو گئی جبکہ اسکا شناختی کارڈ معطل تھا نامعلوم طاقتور ہاتھوں نے بائیو میٹرک پتہ نہیں کیسے کروایا یا بغیر بائیو میٹرک کے وہ عدالت میں داخل ہو گئی دادرسی کی درخواست پیش کر دی ۔بینچ نے ایمان فاطمہ یعنی کومل اسماعیل کی عدالت میں موجودگی کے باوجود اس سے کوئی استفسار نہیں کیا وہ چپکےسے عدالت سے نکل گئی تو منصف نے پوچھا “خاتون کہاں ہے”۔اسلام آباد پولیس نے عبداللہ شاہ قتل کیس میں اسے تفتیش کی غرض سے پکڑنے کی کوشش کی نہ ایف آئی اے حکام نے اس پراسرار کردار پر گرفت کی ۔چار سو بلاسفیمی کی ایف آئی آر ہیں۔ سات سو سے زیادہ نوجوان ملزم ہیں۔چار ملزم جیل میں مارے جا چکے ہیں ۔ایک ملزم قتل کیا جا چکا ہے ۔ایک ہی 35 رکنی گینگ ہے جیسے دو ارب مسلمانوں میں سے بلاسفیمی مواد ملتا ہے اور وہ مقدمے درج کراتا ہے ۔ریاست تفتیش ہی نہیں کرتی صرف ان 35 لوگوں کو بلاسفیمی کا کیسے پتہ چلتا ہے ۔متعدد ایف آئی آر ایک ہی طرز پر ہیں۔بلاسفیمی گینگ کے ہر رکن نے متعدد ایف آئی آر کروائی ہیں۔ ایک ہی پیٹرن ہے ۔اج تک بلاسفیمی مواد بنانے والے ایڈمن کا پتہ چلا اور نہ 35رکنی گینگ کے فون کے فرانزک کروائے گئے۔جب حقائق جاننے کیلئے ایک عدالت نے کمیشن بنانے کے احکامات جاری کئے دو رکنی بینچ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ۔ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آرہا یہ ہو کیا رہا ہے کسی کو کچھ سمجھ آتا ہے تو اس پر ضرور لکھے

جولائی 2025*وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر

صدارت انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام (Harden the State) کے حوالے سے قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس* ریاست پاکستان، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے۔ وزیراعظمریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعظمپاکستان کی طرف سے زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی، بامعنی عوامی رابطے اور انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اہم عناصر کا بھرپور اور موثر استعمال کیا گیا۔ وزیراعظمکمیٹی کی دھشتگردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت. بہادر افواج کے سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کردار قابل تعریف و قابل تحسین ہے۔ وزیراعظارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار و افسران اور قربانی کے جذبے سے سرشار ان کے اہل خانہ پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے. وزیرِاعظم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم، بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، انٹیلیجنس ادارے متحد اور یکسو ہیں.

وزیراعظم پاکستان کی بہادر افواج نے آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔ وزیراعظم صوبائی حکومتوں ، انٹیلیجنس بیورو، وزارت داخلہ،کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بالخصوص پنجاب انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں نہایت موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کو فتنتہ ہندوستان اور فتنتہ الخوارج اور اس طرح کی دوسرے سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے جامع، موثر اور قابل عمل حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ وزیراعظمتمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاروائیوں و تعاون سے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوئی. وزیرِ اعظماسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے. وزیرِ اعظم دہشت گردی سے پاک اور پرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتا ہے۔ وزیراعظم بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے حکومت نے تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔وزیراعظمپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگز میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے بیرونی سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہوگا: وزیراعظم غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق وطن واپسی کے پروگرام پر عملدرآمد مؤثر طور سے جاری ہے. وزیرِ اعظم اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر براۓ بین الصوبائی تعاون رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپیکٹر جنرلز اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی.

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved